پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#hamidnaved من تشاء (ابنِ عبداللہ) قسط نمبر 2 ر…

#hamidnaved
من تشاء (ابنِ عبداللہ)
قسط نمبر 2

رامش جاگنگ کر کے واپس تیمور ولا میں داخل ہوا تو تیمور ہمدانی کو لان میں چائے پیتے ہوئے پایا ۔
سلام انکل۔
انہیں سلام کرتے ہوئے وہ اندر جانے لگا تو تب وہ بولے ۔
ارے بیٹا ایک کپ چائے پیتے جاؤ میرے ساتھ ایسی بھی کیا جلدی ہے۔۔
خلاف معمول ان کا لہجہ بڑا نرم تھا۔۔تیمور کو حیرت ہوئی تھی ۔
وہ ان کے سامنے کرسی پر بیٹھ چکا تھا۔
لان گلاب اور موتیا کے پھولوں کی خوشبو سے مہک رہا تھا۔
تو جوان کیا ارادے ہیں تمہارے مُستقبل کے کیا بننا چاہتے ہو۔چائے دوسری کپ میں چائے ڈالتے ہوئے وہ اس سے پوچھنے لگے۔
کچھ خاص نہیں انکل!
ابھی تو بس انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنا ہے اور پھر آگے انشاءاللہ کوئی کمپنی جوائن کروں گا۔
رامش نے ہر اعتماد لہجے میں جواب دیا تو وہ مسکرائے اور بولے۔
تمہارے لہجے میں ہختہ عزم مجھے دکھائی دے رہا ہے ایسے جوان مجھے پسند ہیں جو کچھ بن کر دکھانا چاہتے ہیں ۔
رامش نے کچھ کہنے کے لئے منہ کھولا ہی تھا کہ من تشاء وہاں چلی آئی۔
یہ میری چھوٹی بیٹی ہے من تشاء۔۔تیمور ہمدانی نے رامش سے اس کا تعارف کروایا ۔
من تشاء نے اسے دیکھا ۔اور اس کی بڑی آنکھوں میں حیرت تھی ۔شاید وہ بھی رامش کی طرح اپنے باپ کی اتنے شفیق لہجے پر حیران تھی۔
کیسے ہیں آپ۔۔؟
من تشاء نے آہستگی سے رامش کو مخاطب کیا تو رامش نے اس کی بڑی آنکھوں میں دیکھا ۔
اس کا لہجہ شہد آنگین تھا ۔
جی الحمدلله اللہ کا کرم ہے آپ سنائیں کیسی ہیں آپ؟
تمیور ہمدانی کا موبائل بجا تو وہ "اکسکیوز می” کہہ کر لان کے ایک کونے کی طرف چلے گئے ۔
من تشاء نے ایک نظر اپنے باپ کو دیکھا اور پھر سامنے بیٹھے رامش کو۔
دراز قد، روشن پیشانی، چوڑھے شانے پہلی نظر میں وہ کوئی باکسر یا فلمی ہیرو ہی دکھائی دیتا تھا۔
جی میں بھی ٹھیک ہوں ۔
اس کے یاقوتی لب لرزے تھے۔
رامش کے لئے فیصلہ کرنا مشکل تھا کہ اس کا لہجہ زیادہ خوبصورت نہیں ہے یا اس کا حسن زیادہ دلفریب ہے۔
لمبی پلکوں تلے الجھی ہوئی آنکھوں میں جانے کتنے سوال تھے جانے کیسی الجھن تھی جو اس کی آنکھوں میں کسی خواب کی طرح صاف دکھائی دے رہی تھی ۔
رامش نے سر جھٹکا ۔
ان کے درمیان خاموشی تھی ۔تیمور ہمدانی مسلسل کال پر مصروف تھے ۔
رامش نے دوبارہ سامنے کھوئی بیٹھی لڑکی کو دیکھا ۔
سورج کی کرنیں اس کے ماتھے کو چوم رہی تھیں۔
رامش نے محسوس کیا کہ وہ الجھی ہوئی لڑکی ہے جس ایک سرا کہیں اس کے اندر ہی کھویا ہوا ہے ۔
من تشاء نے بے چینی سے اپنے باپ کی طرف دیکھا ۔
اس کے ہونٹ خاموش تھے پر اس کی آنکھیں بول رہی تھیں ۔اس کی زلفیں صبح کی نرم ہوا سے مسلسل آہستہ آہستہ سے ہل رہی تھیں۔
خاموشی کی اپنی ہی ایک زبان ہوتی ہے ایک غیر رسمی زبان جسے کائنات کا ہر انسان نہیں سمجھتا ہے۔
خاموشی ایک احساس ہے جس کا ادراک روحیں کرتی ہیں جو تکلم سے زیادہ گہری اور معنی خیز زبان ہے۔
رامش نے اس کی خاموشی سے الجھا تھا۔
آپ کی آنکھیں اتنی الجھی ہوئی کیوں ہیں۔وہ کون سی چیز ہے جو آپ کو پریشان کرتی ہے؟
رامش سے رہا نہ گیا تو وہ پوچھنے لگا۔
من تشاء اس کے سوال پر یوں چونکی جیسے اس کا کوئی راز کھل گیا ہو۔
مجھے کیا پریشانی ہوگی آپ کو وہم ہوا ہے ۔
خود کو سنبھالتے ہوئے اس نے جو اب دیا تو رامش مسکرا دیا۔
آپ کو ایک بات بتاؤں آپ کو جھوٹ بولنا بلکل بھی نہیں آتا ہے ۔
وہ رامش کے سوال کا جواب سوچ رہی تھی جب تیمور ہمدانی کال ختم کر کے ان کی طرف آئے۔
من تشاء نے شکر کیا ورنہ اس کے پاس رامش کے سوال کا جواب نہیں تھا۔وہ کیا کہتی کہ کبھی کسی نے اس پر اتنا غور ہی نہیں کیا کہ جان پائے اسے۔
بچو مجھے آفس جانا ہے ۔
اور تم مجھے شام کو اپنا کام بتانا۔۔آخری بات انہوں نے من تشاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہی ۔
پھر تیزی سے اندر کی سمت بڑھے۔من تشاء بھی ان کے پیچھے لپکی۔
رامش نے ایک طویل سانس لی۔
اس لڑکی کی بولتی ہوئی آنکھیں اسے الجھا رہی تھیں۔
*****
گم صم رہنے والی من تشاء اپنے ذات کے اندر ہی رہتی تھی ۔مڈل کے امتحان میں اس نے ٹاپ کیا تھا ۔پر کسی کو کچھ خاص فرق نہیں پڑھا تھا اس کی ماں کے علاوہ نہ کسی نے اسے مبارک باد دی نہ کسی نے کوئی تحفہ بس ۔
وہ آگے پڑھنا چاہتی تھی پر دادی نے مخالفت کی پر یہاں اس کی ماں اس کے کام آئیں اور انہوں نے اسے آگے پڑھنے کی اجازت دلوا دی۔
ایک دن دادی نے اسے کہا کہ ہر وقت اپنی منحوس لئے ادھر اُدھر گھومتی رہتی ہو کوئی کوئی گھر داری سیکھو تمہاری ماں اتنی سیلقہ مند ہے اور تم تو لگتا ہے بس کھانے ہی اس دنیا میں آئی ہو ۔
دادی کی بات سن کر من تشاء اندر سے بری طرح ٹوٹی تھی ۔اس کے بعد وہ کوشش کرتی تھی کہ اس کا سامنہ دادی سے نہ ہو۔
اپنے رشتوں کے رویوں کی وجہ سے جو خلاء انسان کے اندر بنتا ہے اسے کبھی بھرا نہیں جا سکتا ہے۔
من تشاء اکثر سوچتی کے اگر وہ دنیا میں آئی ہے تو اس میں اس کیا قصور ہے جو اسے ایسی نفرت جا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے ۔
ان نفرتوں کے سائے میں من تشاء بڑی ہوئی تھی اس لئے اس کا مزاج سب سے الگ تھا۔۔وہ تنہائی پسند تھی اور کسی سے کم گھلتی ملتی تھی۔
اس کا ھمراز بس اللہ تھا جس سے وہ باتیں کرتی تھی۔
*****
رامش کے لئے تیمور ہمدانی کا رویہ عجیب تھا۔وہ سخت الجھا ہوا تھا۔کہاں وہ شخص جو اس سے سیدھے منہ بات نہیں کرتا تھا اور کہاں یہ کہ اتنا اچھا کمرہ اور اتنی خوش اخلاقی سے بات کرنا ۔ وہ چائے کا کپ لیے ٹیرس پر آیا تو اس کی نگاہ ٹیبل پر پڑھی کتاب پر گئی ۔
وہ شاعری کی کتاب تھی ۔کتاب کھولتے ہوئے وہ چونکا ۔
پہلے صفحے پر ہینڈ رائٹنگ میں کچھ لکھا تھا۔
،
"دیوانی لڑکی”

وہ مجھے کہتا ہے
تم دیوانی لڑکی ہو
پہلے غصہ کرتی ہو
پھر باتوں کو طول دیتی ہو
ہر بات کی وضاحت طلب کرکے
پھر معافی بھی مانگ لیتی ہو
اگر ہوجاؤں میں خاموش کبھی
تو پھر
بات کرنے کا بہانہ بھی ڈھونڈ لیتی ہو
کبھی خوش ہوجاتی ہو اپنی تعریف سن کر
کبھی چڑ سی جاتی ہو
عجب پاگل سی لڑکی ہو
بالکل دیوانی سی لگتی ہو
۔
آہٹ پر وہ چونکا تو سامنے اسے من تشاء خشمگیں نگاہوں سے اسے گھور رہی تھی ۔
کسی کی کتاب بلا اجازت اٹھانا بری حرکت ہے ۔
ایک ہونٹوں کو دانتوں تلے دبائے وہ اسے گھور رہی تھی۔
آئی ایم سوری۔
رامش نے معذرت خواہانہ لہجے میں کہا تو اس نے ہاتھ آگے کیا۔
رامش نے نہ سمجھنے والے انداز میں اس کے ہاتھ کو دیکھا ۔
کتاب ۔
اس نے تنک کر کہا رامش جھینپ گیا ۔
اوہ یہ لیں کتاب اس کے ہاتھ پر رکھتے ہوئے وہ جلدی سے بولا
آئندہ میری کسی چیز کو ہاتھ مت لگانا مسٹر۔
وہ اس کے کتاب پڑھنے پر کچھ زیادہ ہی برہم تھی۔رامش نے حیرت سے اسے دیکھا ۔
میرا نام رامش ہے اور مجھے بھی کوئی شوق نہیں ہر ایسے غیرے کی چیزوں میں دلچسپ لوں۔یہ تو بس ٹیبل پر پڑی دیکھی تو لگا کوئی بھول گیا ہے ۔
سپاٹ لہجے میں کہتا ہوا رامش اب پیٹھ موڑے اطمینان سے کھڑا چائے پی رہا تھا۔
اور وہ اس کی پیٹھ کو گھورتے ہوئے پاؤں پٹختے ہوئے چلی گئی تھی۔
رامش پلٹا اور مسکرا دیا۔ اور ہولے سے بولا
تم واقعی دیوانی لڑکی ہو۔

****
من تشاء کالج میں پہنچ چکی تھی۔پہلے کچھ دن تو کافی بور تھے کہ وہ الگ تھلگ بیٹھی رہتی پھر اسے ایک دوست مل ہی گئی ۔
میرب!
من تشاء وہ سب سے الگ لگی تھی بہت مختلف لڑکی تھی وہ۔ہر وقت ہنسنے ہنسانے والی اور ساتھ نبھانے والی ۔ کچھ دنوں میں ہی من تشاء میرب کے بہت کلوز ہوچکی تھی ۔
وہ دونوں اس وقت کالج کے لان میں بیٹھیں جوائنٹ سٹڈی کر رہی تھیں ۔
پر من تشاء کا دھیان کہیں اور تھا اور یہ بات میرب نے بھی محسوس کر لی تھی۔۔
کیا بات ہے کیوں اتنی الجھی رہتی ہو تم؟
من تشاء میرب کے سوال پر چونکی۔
ارے نہیں بس ایسے ہی دل و دماغ آج کل عجیب قسم کے اضطراب کا شکار ہے کسی بھی چیز میں دل نہیں لگتا ہے۔
اوہ کم آن یار! ۔
اتنی سی عمر میں کیا سوچتی رہتی ہو تم ۔زندگی کی ہر سانس کو کھل کر جیو کیا پتا کل زندگی ہو نہ ہو۔
میرب نے چہک کر کہا تو من تشاء بولی ۔
کچھ سوچوں پر انسان کا اختیار نہیں ہوتا ہے وہ انسان کو بے بس کر دیتی ہیں۔۔
اففف بس کرو۔آؤ کینٹین چلتے ہیں زہن کو ریلیکس رکھا کرو سوچنے سے انسان تھک جاتا ہے۔
میرب کھڑی ہوئی اور ساتھ من تشاء کو بھی کھینچ لیا۔
اچھا ٹھیک ہے چلتے ہیں کتابیں تو سمیٹنے دو مجھے۔من تشاء نے کہا تو میرب نے سر ہلا دیا
کتابیں سمیٹ کر اب وہ دونوں کینٹین کی طرف جا رہی تھیں ۔
ہیلو جان من کبھی ہمیں بھی لفٹ دے دیا کرو ہم بھی پڑے ہیں راہوں میں۔
کینٹین کے پاس فیضی اپنے آوارہ دوستوں کے ساتھ کھڑا تھا۔
من تشاء نے اسے نظر انداز کیا ۔۔
پتا نہیں کالج میں ایسے آوارہ لڑکوں کو کیسے داخلہ مل جاتا ہے۔
پیسے کا زور ہے بس یہ پڑھنے تو آتے نہیں بس لڑکیوں کو چھیڑنے کے لئے کالج جوائن کرتے ہیں اور کوئی انہیں کچھ نہیں کہتا ۔
میرب نے کرسی پر بیٹھتے ہوئے کہا۔
یہ دوسری بار اس نے مجھے ایسے تنگ کیا ۔اگلی بار منہ توڑ دوں گی اس کمینے کا۔
من تشاء کا غصے سے برا حال تھا۔
کام ڈاؤن یارا۔۔۔ایسے لوگوں کے منہ نہیں لگا کرتے کھیچڑ میں پتھر مارنے سے اپنا ہی دامن گندا ہوتا ہے ۔
میرب نے اسے ریلیکس کیا تھا۔
من تشاء طویل سانس لیکر رہ گئی تھی۔
وہ دونوں اب کول ڈرینکس پی رہی تھیں اور من تشاء سوچ رہی تھی اگر دوبارہ اس لڑکے نے ایسی حرکت کی تو اس کا دماغ ٹھکانے لگائے گی۔
******
ارسلان کی منگنی ہو رہی تھی تیمور ہمدانی نے سارے کام دیکھنے کے لئے رامش کو کو کہا تھا اور اس کا صبح سے دوڑ دوڑ کر برا حال ہوچکا تھا۔
ابھی اسے کچھ فرصت ملی تھی اس لئے وہ کول ڈرنک پیتے ہوئے اردگرد کا جائزہ لے رہا تھا ۔
اس کہتے ہیں پرائی شادی میں عبداللہ دیوانہ۔
دو دن سے اس نے کتاب کو ہاتھ نہیں لگایا تھا تعلیم کے بارے میں وہ ہمیشہ سے ہی انتہائ ذمہ دار تھا۔لڑکیاں ڈھولک کی تھاپ پر کچھ گا رہی تھیں اور وہ بے مزہ ہوکر سنے جا رہا تھا ۔
اچانک ہی اس کی نظر من تشاء پر گئی تھی۔آج وہ خلاف معمول نکھری نکھری سی لگ رہی تھی ۔شاید اس کے ساتھ اس کی فرینڈز تھیں ۔
وہ اس کا جائزہ لینے لگا۔۔۔الجھی ہوئی اداس آنکھیں، جن میں ہزار طرح کے سوال تھے ۔۔جانے وہ کہاں الجھی ہوئی رہتی تھی ۔
اس کی آنکھیں جیسے ہو وقت خواب دیکھتی تھیں خواب ناک سی۔
اس کے ساتھ آئی دوست کو شاید جلدی تھی اس لئے وہ بار بار گھڑی دیکھ رہی تھی ۔
فجر نے بات کرتے ہوئے چونک کر اسے دیکھا تو وہ نظریں چرا گیا ۔
کسی نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ لڑکیوں کی اندر ایسا آلہ لگا ہوتا ہے جو کسی کی نظروں تک کو آسانی سے اپنے اوپر محسوس کر لیتا ہے۔
رامش نے سر جھٹکا ۔
مجھے اسے ایسے نہیں گھورنا چاہیے پتا نہیں کیا سوچے گی وہ میرے بارے کہ کیسا انسان ہوں میں۔
دل میں سوچتے ہوئے وہ باہر کی جانب نکل آیا جہاں کھانا تیار ہو رہا تھا۔
پر اس کا دماغ کہیں نہ کہیں اس لڑکی میں الجھ گیا تھا جو خود تو خاموش رہتی تھی پر اس کی آنکھیں بولتی تھیں۔
****
من تشاء نے میرب کو ایمان آپی سے ملوایا تو میرب کو وہ بہت پسند آئیں تھیں۔اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ ایمان آپی بہت خوبصورت تھیں اور سلیقہ مند بھی ۔
من تشاء کو اپنی بہن ویسے بھی بہت پسند تھی سوائے ان کی ایک عادت کے ۔ایمان بہت مغرور تھی اور حد درجہ ہر اعتماد بھی شاید باپ اور دادی کا اس پر التفات ہی اس کی وجہ تھا کہ وہ ہر چیز پر اپنا حق سمجھتیں تھیں ۔
اس کے مقابلے میں من تشاء کم گو اور واجبی سی شکل و صورت کی لڑکی تھی۔۔یا شاید وہ زیادہ بن ٹھن کر نہیں رہتی تھی اس لئے وہ کم خوبصورت لگتی تھی ۔پر اس کی ایک بات انتہائی اچھی تھی کہ وہ اللہ کے بے حد قریب تھی اور اس کی سب خامیوں پر یہ بات بھاری تھی ۔
وہ عبادت بے حد دل لگا کر کرتی تھی اور اپنی ساری باتیں اللہ سے کر کے مطمئن ہوجایا کرتی تھی ۔
یار مجھے جانا ہے میرے بھائی ساتھ آئیں ہیں اور وہ بار بار جانے کا کہہ رہے ہیں۔
میرب نے من تشاء کو ایک کونے میں لیکر جاکر کہا تو من تشاء نے غصے سے اسے دیکھا۔
ایسے کیسے جا سکتی ہو تم کھانا کھا کر جانا ھے۔
پر میرے بھائی۔۔میرب منمنائی
ارے ان سے میں بات کرتی ہوں دروازے پر بلاؤ ان کو۔
من تشاء نے کہا تو میرب نے سر ہلا دیا۔
کچھ دیر بعد وہ احل کے سامنے کھڑی تھی۔
آپ میری دوست کو کیوں بار بار تنگ کر رہے ہیں ہاں۔منگنی کا فنکشن ہے وقت تو لگتا ہے بیچاری کو انجوائے بھی نہیں کرنے دے رہے ہیں۔
من تشاء کی بات پر احل نے اپنی بہن کو گھورا اور پھر بولا ۔
مجھے ایک ضروری کام سے جانا تھا اس لئے کوشش کریں کہ جلدی ہی یہ فری ہوجائیں۔
اچھا اب کھانا لگنے میں کچھ ہی وقت ہے آپ تب تک ویٹ کریں ۔
من تشاء نے حکم سنانے کے انداز میں کہا اور میرب کو ہاتھ پکڑ کر اسے واپس لے گئی۔
احل نے خاموشی سے اس لڑکی کو جاتے دیکھا ۔
وہ لڑکی کچھ الگ تھی اس لئے اس کے دل کو چھو گئی تھی۔

*****
آج مغرب کی نماز اس کی کافی طویل ہوگئی تھی ۔وجہ وہی اللہ سے باتیں تھیں ۔یہ نہیں کہ وہ دعا نہیں مانگتی تھی پر وہ زیادہ اللہ سے باتیں کرتی تھی جن کے جواب اسے خود ہی اپنے زہن میں مل جاتے تھے ۔
لیکن آج وہ ایک نئی الجھن کا شکار ہوچکی تھی اسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ وہ کیا کرے۔آج اسے کوئی جواب نہیں مل رہا تھا ۔
آج صبح ہی میرب اس سے ملنے آئی تھی اور اسے ایک الجھن میں ڈال گئی تھی۔اس کی باتیں من تشاء کے دماغ سے نکل ہی نہیں رہی تھیں۔گو کہ وہ میرب کو صاف جواب دے چکی تھی پر خود الجھ گئی تھی۔
اس نے جائے نماز طے کر رکھی اور سوچا کہ کچھ کھایا جایا دوپہر سے اس نے کچھ نہیں کھایا نہیں ۔
بھوک سے زیادہ اس کو فکر اس بات کی تھی کہ وہ خود کو مطمئن نہیں کر پارہی تھی۔
من تشاء کے وہم گمان میں بھی نہیں تھا کہ کوئی اسے پہلی نظر میں پسند کر سکتا ہے۔
اگر اس میں کچھ پسند کرنے لائق ہوتا تو اس کی دادی اور باپ اس سے نفرت کرتے ۔
ایک پل کو اسے لگا تھا جیسے میرب نے اس سے مذاق کیا ہو۔پر میرب کے چہرے سے ایسا نہیں لگا تھا کہ وہ مذاق کر رہی ہے ۔
احل ایک خوبرو لڑکا تھا شریف تھا اور بلا کا زہین تھا۔
اس جیسا لڑکا من تشاء جیسی لڑکی کو پہلی نظر میں پسند کرے ممکن ہی نہ تھا ۔
من تشاء کو لگا احل اس سے فلرٹ کر رہا ہے۔
ویسے بھی میرب اور ان کے سٹیٹس میں بڑا فرق تھا لیکن یہاں مسئلہ من تشاء کی ذات اور سوچ کا تھا۔
میرب کو صاف جواب دے چکی تھی کہ ایسا کچھ نہیں ہو سکتا ہے ۔
پر وہ خود کیوں الجھ گئی تھی اور مطمئن نہیں ہو رہی تھی یہ بات اسے پریشان کر رہی تھی۔
عشاء کی نماز کے بعد وہ چھت پر چلی آئی تھی اور اوپر پھیلے نیلے آسمان کو دیکھ رہی تھی اور دل ہی دل میں خود کو مطمئن کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔
*****
آج احل دوپہر سے یء اپنے کمرے میں لائٹ آف کیئے آنکھوں پر بازو رکھے لیٹا ہوا تھا ۔اس نے کھانا بھی نہیں کھایا تھا۔
وہ دن میں کبھی نہیں سویا تھا۔
اپنے بھائی کو اٹھاؤ میرب ظہر تو پہلے ہی قضا ہوچکی ہے اب عصر بھی جائے گی۔
ماں کی بات سن کر میرب احل کے کمرے میں داخل ہوئی
کمرے میں اندھیرا تھا۔لائٹ جلا کر وہ احل کی طرف مڑی۔
احل ویسے ہی لیٹا ہوا تھا۔میرب جانتی تھی کہ وہ جاگ رہا ہے اور یہ بھی کس بات کا سوگ منایا جا رہا ہے۔
پر وہ کچھ نہیں کر سکتی تھی اپنے لاڈلے بھائی کے لئے ۔
وہ خاندان بھر کر لاڈلا تھا اور اس کی ہر خواہش پوری کی جاتی تھی۔۔
اس میں کوئی کمی نہیں تھی اور من تشاء نے کوئی وجہ بھی انکار کی نہیں بتائی تھی اور جو بتائی تھی وہ وقت کے ساتھ پوری کی جاسکتی تھی۔
میرب کے کہنے پر آحل اٹھا اور مسجد جانے کی تیاری کرنے لگا اور اس کے جانے کے بعد وہ سارے آنسو بہا دئے جو وہ بھائی کے سامنے روکے ہوئی تھی۔
احل کی آنکھیں بتا رہی تھیں کہ وہ ساری رات نہیں سویا تھا ۔ زندگی میں پہلی بار اسے دکھ پہنچا تھا اور وہ کچھ نہیں کر پارہی تھی۔اس کے ہر لحاظ سے اچھے بھائی کو من تشاء نے ٹھکرا دیا تھا۔
وہ اس کے انکار کی وجہ کسی حد تک سمجھتی تھی کیوں کہ وہ اچھے سے جانتی تھی کہ بظاہر ٹھیک نظر آنے وہ لڑکی اندر سے کس حد تک ٹوٹی ہوئی ہے
******
رامش نے من تشاء کو چھت پر کھڑے دیکھا تو اس کے پاس چلا آیا۔
وہ آسمان کو گھورے جا رہی تھی۔
آسمان خوش قسمت ھے کہ اس کے من میں کوئی سوال نہیں ہوتے نا کوئی الجھن ہوتی نا اس کا ماضی ہوتا ہے جو اسے پریشان کرے۔
رامش نے آہستہ سے کہا تو وہ چونکی اور سر پر دوپٹہ درست کیا۔
ہاں ہوسکتا ھے۔
وہ بڑ بڑائی تو رامش مسکرا دیا۔
ہر سوال کا جواب نہیں ہوتا ہے کبھی کبھی کچھ سوال ایسے زندگی میں آتے ہیں کہ ان کو حل کرنے کی خوہش میں خود انسان کی ذات ہی سوالیہ نشان بن جاتی ہے ایسے میں انسان کو چایے کہ وہ خود کو وقت کے دھارے میں چھوڑ دے ۔
۔
پر کچھ سوالات کے جواب حاصل کرنا بھی تو ضروری ہوتا ہے نا۔
رامش کی بات وہ بولی تھی۔
نہیں۔۔وہ سوال جو زیادہ پریشان کریں ان کو حل کرنا ضروری نہیں ہے ۔زندگی کے امتحان میں بھی ہمیں بس وہی سوال حل کرنے چاہے جن کا ہمیں علم ہو کہ ہمیں وہ سوال آتے ہیں۔اگر کسی ایسے سوال کو ٹچ کریں گے جس کا جواب نہیں ملتا تو امکان ہیں ہم اس امتحان میں ناکام ہوجائیں۔

۔
کیا آپ نے بھی کوئی سوال ایسا ٹچ کیا ہے جو آپ کو آتا ہی نہ ہو۔
وہ پوچھ رہی تھی۔
رامش اس الجھی ہوئی لڑکی کو دیکھنے لگا اس کا دل کیا اسے کہے کہ وہ ہی اس کی زندگی کی وہ سوال بنتی جا رہی ہے جو آؤٹ آف سلیبس ھے۔
پر پتا نہیں وہ کیوں کہہ نہیں پایا اس لئے بات بدل کر بولا ۔
ابھی تک تو میں نے ایسے کسی بھی سوال کو ٹچ نہین کیا ہے پر شاید آگے میں ایسے کسی سوال میں الجھ جاؤں۔
وہ خاموش رہی تھی۔
اور وہ اسے دیکھتے ہوئے سوچ رہا تھا کہ وہ اس کی زندگی کے نصاب میں شامل نہیں تھی پھر وہ کیوں اسے حل کرنا چاہتا تھا
*****
گھنا جنگل تھا چاروں طرف سناٹا تھا اتنا زیادہ کہ وہ اپنے دل کی دھڑکن کو سن پارہی تھی۔
دھک دھک۔۔۔وہ سخت ڈری ہوئی نگاہوں سے جنگل سے نکلنے کا راستہ ڈھونڈ رہی تھی پر اسے کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا تھا۔۔
کوئی ھے۔۔۔؟
وہ چلائی ۔۔اس کی آواز درختوں سے ٹکرا کر واپس لوٹ آئی تھی۔
اس نے اندازے سے ایک سمت چلنا شروع کیا ابھی اس نے چند قدم ہی اٹھائے تھے کہ ایک کانٹا اس کے پاؤں میں شدت سے چبھا۔
اس نے ایک جھٹکے سے پاؤں اٹھایا خون کی کچھ بوندیں نمودار ہوئیں اور وہ درد سے سسک اٹھی۔
کچھ راستوں پر کانٹوں کے سوا کچھ نہیں ملتا ہے جو کبھی جسم تو کبھی روح کو چھلنی کرتے ہیں۔
اس نے کانٹا نکالا اور اکھڑا کر چلنے لگی اب وہ سنبھل کر پاؤں رکھ رہی تھی۔۔جانے کتنا وقت اسے یونہی جنگل میں گھومتے گزارا تھا ۔اب وہ تھکن اور پیاس محسوس کر رہی تھی ۔
اس نے کہیں دور سے پانی گرنے کی آواز سنائی دی تو وہ اس طرف چلنے لگی ۔کچھ دیر میں وہ ایک آبشار کے پاس کھڑی تھی جو ۔
پانی کہیں اوپر سے تیزی سے ساتھ گر رہا تھا اور نیچے ایک چھوٹی سی جھیل بنی تھی جس کے اردگرد مختلف پھول کھلے ہوئے تھے۔
کتنی خوبصورت جگہ ھے یہ اس نے دل میں سوچا تھا۔
منظر کے سحر نے کچھ لمحوں کے لئے اسے موجودہ صورتحال سے غافل کر دیا وہ منہ دھو کر اور پانی پی کر وہیں گھاس پر بیٹھ چکی تھی ۔
کچھ تتلیاں پھولوں پر منڈلا رہی تھیں ۔اس نے کچھ پرندوں بھی دیکھا جو وہاں بسیرا کیئے ہوئے تھے ۔
ہر طرف سکوت تھا۔
وہ گھاس پر لیٹ کر اوپر آسمان کو دیکھنے لگی جو بلکل شفاف تھا۔
آسمان کو دیکھتے دیکھتے ہی اسے اونگھ سی آئی ۔
اچانک ایک غراہٹ کی آواز سے وہ ہڑ بڑا کر اٹھی۔
وہ بھڑیوں کا گروپ تھا جو تین اطراف سے اسے گھیر چکا ھے۔سردی کی ایک لہر اس کے سارے بدن میں سرایت کر گئی۔
بھیڑیوں کی سرخ آنکھیں اور ان میں چھائی خونخوار درندگی نے اسے ساکت کر دیا تھا۔
من تشاء نے جھیل کی طرف دیکھا اور پھر بھڑیوں کو۔
بچنے کے چانس کم تھے جھیل تک کافی راستہ تھا اور اگر وہ جھیل تک پہنچ بھی جاتی تو اسے معلوم نہیں تھا کہ جھیل کتنی گہری ھے۔پر اسے فیصلہ لینا تھا۔
وہ اچانک اٹھی اور جھیل کی طرف بھاگی بھیڑیے بھی اس کے تعاقب میں لپکے من تشاء سے ان کی رفتار کہی زیادہ تیز تھے۔چند لمحوں میں ہی وہ اس کے قریب پہنچ چکے تھے۔
پچھے مڑ کر دیکھنے کی کوشش میں اسے ٹھوکر لگی اور وہ آگے کو گری۔
سب آگے موجود بھیڑیے نے اس پر چھلانگ لگائی ۔
من تشاء نے چیخ ماری ۔
اچانک ہی گولی چلنے کا دھماکہ ہوا اور بھیڑیا کی کھوپڑی سے خون کا فوارہ نکلا اور وہ من تشاء کے اوپر گرا۔۔
جھاڑیوں ہلیں اور ان میں سے ایک ایک بندق کی نال برامد ہوئی ۔
من تشاء کے ساتھ ساتھ ساتھ بھڑیوں کا گروپ بھی جھاڑیوں کی طرف دیکھنے لگا ۔
ایک پاؤں جھاڑیوں سے برامد ہو جس پر فوجی بوٹ تھے ۔
۔
من تشاء ۔۔اففف من تشاء ۔۔کسی نے اس کا کاندھا ہلایا۔۔۔ایمان اس پر جھکی ہوئی تھی۔
من تشاء پیسنے سے شرابور تھی اورایمان اسے گھور رہی تھی ۔۔
ایک تو تمہاری ان چیخوں نے میری نیندیں اڑا رکھی ہے۔
وہ اٹھ بیٹھی تھی ۔
ایمان نے اسے پانی پلایا ۔
کیا ہوتا ھے تمہیں بتاؤ مجھے۔۔ایمان اس کے پاس بیٹھ چکی تھی۔
کچھ نہیں اپیا۔۔وہ الجھی ہوئی کہہ رہی تھی۔
ایمان کچھ دیر اسے گھورتی رہی پھر طویل سانس لیکر بھولی کل سے میں الگ کمرے میں سوؤں گی۔۔
من تشاء کچھ نہیں بولی ۔۔
ایمان اپنے بستر پر جاچکی تھی اور وہ الجھی ہوئی لیٹ گئی۔جانے وہ کون تھا اور اس کے سامنے کیوں نہیں آتا تھا ۔
وہ چھت گھورتے ہوئے خود سے سوال کر رہی تھی۔۔
.
*****
میرب اور اس کی ماں بہت خوش تھیں کیوں کہ احل کو لندن میں ایک یونیورسٹی کے لئے سکالر شیپ ملی تھی۔وہ دو سالوں کے لئے لندن جا رہا تھا۔احل خود بھی بہت خوش تھا اس نے محنت بھی بہت کی تھی محدود وسائل میں رہتے ہوئے احل نے اپنی لگن سے اپنا مقصد پایا تھا۔
احل ابھی مسجد سے شکرانے کے نوافل ادا کر کے لوٹا تھا
بھائی آپ کہیں تو میں من تشاء نے دوبارہ بات کروں مجھے علم ھے کہ آپ خوش نہیں اس کے انکار سے ۔
میرب نے بھائی کو مزید خوش کرنے کے لئے پوچھا ۔
احل نے قہقہ لگایا۔
ارے کون من تشاء میں اس نام کی کسی لڑکی کو نہیں جانتا۔
میرب کو حیرانی کا جھٹکا لگا۔
تم بھی بھول جاؤ ۔
احل اٹھ کر باہر نکل گیا۔۔پر میرب کے دل میں ہزار سوال تھے۔
اگر اس کے لئے من تشاء کے انکار معنی نہیں رکھتا تھا تو وہ کیا تھا کہ جس وجہ سے اس کا بھائی اتنے دن پریشان رہا۔
شاید کہیں نہ کہیں احل نے ضد باندھ لی تھی وہ اب زندگی میں بہت کامیاب ہوکر فجر کو بتانا چاہتا تھا کہ وہ غلط تھی۔
بہت سوچنے پر میرب کو لگا کہ احل من تشاء کو پسند نہیں کرتا تھا بلکہ شاید وہ خود پسند تھا ۔فجر کے انکار نے اس کی انا پر چوٹ لگائی تھی۔
دکھ اسے اسی چوٹ جا تھا اس کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ کوئی اسے ریجیکٹ کر سکتا ہے۔۔
میرب نے طویل سانس لی اور گھر کے کام کرنے لگی ۔شاید اس کی الجھن کو وقت دور کرتا ۔اور وہ وقت کافی دور تھا۔

*****
وہ چھٹی کادن تھا میرب حسب معمول من تشاء کے گھر اس کے ساتھ پڑھائی کرنے آئی ہوئی تھی ۔من تشاء منگنی کی تصویر لے آئی تھی اور میرب کو دکھا رہی تھی ۔میرب کو ارسلان کی منگیتر پسند نہیں آئی تھی تھوڑی نک چڑھی تھی اور شکل و صورت سے بھی بس پوری پوری تھی ۔سب تصویں دیکھتے ہوئے میرب نے من تشاء کی تعریف کی۔۔منگنی والے دن وہ بہت پیاری لگ رہی تھی۔
تم پچھلے سنڈے کیوں نہیں ہوئی آئی؟
تصویروں کو رکھتے ہوئے من تشاء نے میرب سے پوچھا ۔
احل بھائی کو لندن کی سکالر شپ ملی ھے پچھلے سنڈے کو امی نے دعا کروائی تھی اس لئے نہیں آسکی۔
من تشاء کو لگا جیسے اس کے اندر کچھ ہوا ہو ۔
اسے کیا ہوا تھا وہ خود نہیں سمجھ سکی تھی میرب نے اس کے چہرے پر بدلتے رنگوں کو پڑھ لیا تھا۔میرب اور من تشاء دنوں ہی خاموش تھیں۔
سب کچھ نارمل تھا پر پتا نہیں کیوں میرب کو لگا جیسے من تشاء اداس ھے۔
دنوں کتابیں کھول کر بیٹھ گئیں ۔۔پر میرب نے محسوس کیا کہ من تشاء وہاں ہوتے ہوئے بھی وہاں نہیں تھی۔
وہ کس الجھن کا شکار تھی یہ نہ وہ جانتی تھی نہ ہی من تشاء کو علم تھا کہ اسے کیا ہوا ہے۔
*****
رامش اپنے اور من تشاء کے درمیان کا فرق جانتا تھا۔۔وہ عام لڑکوں کی طرح خیال دنیا نہیں بناتا تھا۔۔وہ حقیقت پسند تھا ۔پر جب سے وہ من تشاء سے ملا تھا وہ اس کی طرف کھینچا چلا جا رہا تھا ۔خود کو ہزار روکنے کے باوجود بھی وہ روک نہیں پارہا تھا اپنے آپ کو۔
اس کی زندگی میں محبت نام کا خانہ خالی تھا۔یہ نہیں تھا کہ اسے کبھی لڑکی نہیں ملی تھی۔۔وہ مردانہ وجاہت کا نمونہ تھا۔
پر اس نے کبھی کسی کو محبت کی نظر سے نہیں دیکھا تھا۔۔وہ ہمیشہ اپنی حدود اور اپنے والدین کا خیال رکھتا جہنوں نے بڑی محنت سے اسے پڑھایا تھا ۔
پر وہ لڑکی اس کے سارے ارادوں کو توڑ رہی تھی ۔
کہیں اندر ہی اندر وہ اس کی گہرائیوں میں اتر رہی تھی اور وہ چاہ کر بھی خود سے اسے نکال نہیں پا رہا تھا۔
کیا مجھے اس سے محبت ہوگئ ھے؟
ایک خوفناک سوال اس کے سامنے تھا ۔
اور وہ اس سوال سے نظریں چرا تھا۔۔۔وہ جانتا تھا اگر وہ سوال کا جواب دے گا تو بڑا طوفان اٹھے گا جو سب کچھ بہا کر لے جائے ۔اور پیچھے تکلیف دہ یادوں کے سوا کچھ نہیں بچے گا۔
اس کے اندر محبت کہیں خاموشی سے پنپ رہی تھی۔۔اس کے دل میں جذبوں کی دھوپ تلے محبت کا پودا نمو پا رہا تھا ۔اور وہ اس پودے کو مسل کر بھی نہیں پھینک سکتا تھا۔
محبت انسان کو بے بس کر دیتی ہے۔سب کچھ جیسے دل کے کنڑول میں چلا جاتا جو اپنی مرضی چلاتا ہے۔
وہ جانتا تھا کہ اس کے باپ کی بڑی عزت ھے۔۔تیمور ولا کے اس کے گھر پر بڑے احسانات تھے اور وہ احسان فراموش اور نمک حرام کہلانے سے ڈرتا تھا ۔
پر وہ اس دل کا کیا کرتا جو اس لڑکی کو دیکھ کر بے طرح دھڑکنے لگا تھا ۔
شاید وقت بڑی چال چلنے والا تھا ۔۔کوئی بڑا حادثہ وقت پال رہا تھا۔
ایسا حادثہ جس میں بچنے کے بعد انسان سانس تو لیتا ہے پر زندہ نہیں رہتا ۔
وہ جس کشمکش میں گرفتار تھا اس سے نکلنا چاہتا تھا۔
اور اس کا ایک ہی حل تھا کہ وہ تیمور ولا جتنی جلدی ہو چھوڑ دے۔
اور وقت اس کی سوچوں پر مسکرا رہا تھا ۔
وقت اور تقدیر کی اکثر چالوں کے جواب میں انسان کے پاس کوئی چال نہیں ہوتی ہے۔اور انسان مات کھا جاتا ہے۔
وہ ہمیشہ ونر رہا تھا اور اب اسے زندگی کی ایک بڑی بازی میں اپنا کردار ایسے رکھنا تھا کہ وہ اگر جیت نہ پائے تو کم از کم اسے مات بھی نہ ہو۔
محبت ہار جانا کتنا مشکل تھا وہ ابھی نہیں جانتا تھا۔
*****
یونیورسٹی سے نکلتے ہی احل کو سامنے کھڑے دیکھ کر ایک لمحے کے لئے من تشاء بلکل گھبرا گئی۔
میں نے بھائی سے کہا تھا کہ مجھے اور میری بیسٹ فرینڈ کو سکالر شپ ملنے کی خوشی میں ٹریٹ ملنی چاہیے ۔
اس لئے بھائی ہم دنوں کو لینے آئیں ہیں ۔
میرب نے چہک کر اسے بتایا تو اس کی جان میں جان آئی.
پر مجھے گھر جانا ھے ایسے گئی تو سب پریشان ہوں گے۔
من تشاء ان کے ساتھ جانا نہیں چاہتی تھی ۔اس لئے اس نے بہانا کیا۔
رہنے دو یہ ڈرامے میں نے ایمان آپی کو میسج کر دیا تھا کہ تم۔میرے ساتھ ہو۔
میرب نے چٹکی میں اس کا بہانا اڑا دیا۔
وہ احل کے پاس پہنچ چکے تھے ۔
پر میں ۔
میں میں کچھ نہیں جانا ھے تو مطلب جانا ہے ۔میرب نے اسے گھورا تو وہ چپ رہ گئی ۔
اگر تمہاری دوست کو کوئی پرابلم ہے تو کوئی مسئلہ نہیں ہے انہیں جانے دو۔
احل نے سرد لہجے میں کہا تھا ۔
من تشاء نے چونک کر احل کو دیکھا جو اسے ہی دیکھ رہا تھا۔
اس کا لہجہ اور نظریں دونوں ہی اجنبی تھیں۔
شناسا لہجوں کا بدل جانا اور اور نگاہوں میں اجنبیت کا اتر آنا کس قدر تکلیف دہ تھا یہ من تشاء نے آج جانا تھا۔
احل گاڑی کا دروزہ کھول کر اندر بیٹھ چکا تھا ۔۔
من تشاء اور میرب پچھلی سیٹ پر بیٹھ چکے تو اس نے گاڑی کو سڑک پر ڈال دیا۔
کچھ دیر بعد وہ ریسٹورنٹ میں تھے۔
کھانا کھا کر اوپر سے آئس کریم کھائی گئی اور پھر واپس کا سفر شروع ہوا۔
احل نے من تشاء کو یوں نظر انداز کیا تھا جیسے وہ ان کے ساتھ تھی ہی نہیں ۔
تیمور ولا کے سامنے من تشاء کو اتار کر احل نے گاڑی واپس گھوما دی۔
اور من تشاء تب تک وہاں کھڑی رہی جب تک گاڑی اس کی نظروں میں گم نہیں ہو چکی ۔
پھر تھکے قدموں سے چلتی ہوئی تیمور ولا میں داخل ہوگئی ۔
آج احل کے انداز نے اسے اسے بری طرح ہرٹ کیا تھا۔۔اور وہ یہ تک نہیں جانتی تھی کہ وہ کیوں اتنا ہرٹ ہوئی تھی ۔
****
گرمیوں کی چھٹیاں ہو چکی تھیں یونیورسٹی آف تھی ۔من تشاء ہر سال گرمیوں میں کراچی اپنی نانا نانی کے ہاں جاتی تھی ۔اور یہ وقت اس کی زندگی کا حسین ترین ہوتا تھا ۔نانا نانی من تشاء کو بہت پیار کرتے تھے اور اس کے ناز نخرے اٹھاتے تھے ۔
آج شام انہیں کراچی کے لئے نکلنا تھا وہ صبح سے پیکنگ میں مصروف تھی ۔اس کی خوشی سے دیدنی تھی۔
ایمان اس بار نہیں جا رہی تھی اور ارسلان ویسے بھی کسی کی طرف کم جاتا تھا ۔اس لئے اس بار وہ اور اس کی ماں ہی جا رہے تھے ۔
شام کے قریب وہ سب سے رخصت ہوئے اور گاڑی میں بیٹھ کر کراچی کا سفر شروع کیا۔
اس بار کراچی کے لئے من تشاء کے بہت سارے پلان تھے جہنیں وہ پورا کرنی چاہتی ۔
گاڑی بھاگی جا رہی تھی من تشاء نے ماں کو دیکھا جو آنکھیں بند کیے سو چکی تھیں ۔۔من تشاء نے بھی انکھیں بند کر کر سر سیٹ سے ٹکا دیا اور اپنی سوچوں کے گھوڑے پر سوار بھاگنے لگی۔
اچانک جیسے کوئی چیز شدت سے ان کی گاڑی سے ٹکرائی۔
اس نے اپنی ماں کی چیخ سنی اور وہ منہ کے بل سیدھی سامنے سیٹ سے ٹکرائی۔
اس کے بعد اسے کچھ ہوش نہ رہا تھا۔
جو حادثے وہ خواب میں دیکھا کرتی تھی ان کی شروعات ہوچکی تھی ۔

*****
من تشاء نے دوبارہ آنکھیں کھولیں تو اسے پتا چلا اس کی ماں کی آنکھیں ہمیشہ کے لئے بند ہوچکی ہیں۔من تشاء کو کافی چوٹیں آئیں تھی پر جو چوٹ اس کی ماں کی جدائی کی تھی وہ بہت اندر کہیں لگی تھی۔۔ہر زخم بھر جاتا ھے پر اپنوں کی جدائی کی زخم جب تک سانس آتی ہمیشہ تازہ رہتا ھے۔
اللہ کے بعد اس کی ماں ہی تو تھی جس سے وہ باتیں کرتی تھی آج وہ بھی اس سے چھین لی گئی تھی ۔
ہسپتال سے ڈسچارج ہوکر وہ گھر آچکی تھی ۔
اس کا بچ جانا ایک معجزہ تھا سب یہی کہہ رہے تھے ۔پر من تشاء کو لگتا تھا کہ وہ بچی نہیں تھا اسی جگہ وہ بھی اپنی ماں کے ساتھ مر چکی تھی ۔اس کا دل کر رہا تھا کہ وہ دھاڑیں مار کر روئے ۔پر اس کی آنکھیں خالی تھیں۔
بے بسی اور اذیت کی انتہا شاید یہ ہوتی ہے کہ انسان رونا چاہے اور اسے رونے کے لئے آنسو نہ ملے ۔
کبھی کبھی انسان نہیں انسان کا دل مرجاتا ہے اور یہ موت کس قدر اذیت ناک ہوتی یہ بس وہی جانتے ہیں جن کا دل مرا ہو ۔
اس کے زخم مندمل ہو رہے تھے ۔سب حیران تھے کہ وہ روئی نہیں تھی ۔
دادی نے دبے لفظوں میں کہا کہ ہے ہی منحوس اپنی ماں کو کھا گئی اب کیا روئے گی۔
ہتھیار جسم کو زخمی کرتے ہیں اور الفاظ روحوں کو چھید ڈالتے ہیں۔
اس کی روح بھی ایسی باتوں سے بری طرح زخمی ہو رہی تھی۔
آنسو پوچھنے والے ہاتھ جب زخم دیتے ہیں تو ان کی تکلیف ایسی ہوتی جیسے کوئی ریشمی کپڑے کو کانٹوں بھری جھاڑی پر پھینک کر واپس بے دردی سے کھینچ لے ۔اور کپڑے کا ریشہ ریشہ کانٹوں سے الجھ کر تار تار ہو جائے۔
ایسے ہی لفظوں کے کانٹوں پر روح گھسیٹی جائے تو انسان اذیت کی انتہا پر چلا جاتا ہے۔لفظ مرحم بھی ہوتے ہیں اور خنجر بھی۔
من تشاء کی دنیا ہی دنیا ہی بدل چکی تھی ۔
دن گزرتے جا رہے تھے ڈاکٹرز کے بقول وہ ٹھیک ہوتی جا رہی تھی سارے زخم بھر رہے تھے ۔
جسم کے زخم تو بھر جاتے ہیں۔پر روح کے زخم کبھی کبھی وقت کے ساتھ ساتھ ناسور بن جاتے ہیں اور بلآخر انسان کی جان لے لیتے ہیں۔
اس کا زخم بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ گہرا ہو رہا تھا ۔
کہتے ہیں وقت ہر زخم کو بھر دیتا ہے۔۔پر غلط کہتے ہیں کچھ زخموں کو وقت زندگی کے ہر موڑ پر کریدتا رہتا یے اور انسان درد سے بلبلاتا رہتا ہے۔
*****
پھولوں کی کیاریاں ویسے ہی مختلف پھولوں سے لدی ہوئیں تھیں۔پر من تشاء کافی دیر سے لان میں خاموش بیٹھی سب کو آتے جاتے دیکھ رہی تھی۔بہار جوبن پر تھی پر من تشاء خزاں اوڑھ چکی تھی۔ایک ایسی خزاں جس پر بہار کبھی نہیں آتی ۔
رامش کافی دیر سے ٹیرس پر سے اسے دیکھ رہا تھا ۔اتنی دور سے بھی اس کی آنکھوں کی وحشت رامش کو صاف دکھائی دے رہی تھی ۔
الجھے ہوئے بال، سلوٹ زدہ لباس اس حادثے کی خبر دے رہا تھا جو سب پر سے گزر چکا تھا ۔۔پر اس لڑکی پر رُکا ہوا تھا ۔
کچھ حادثے گزرتے ہی کہاں ہیں انسان پر ٹھہر جاتے ہیں۔ہر لمحہ ہر یاد سے انسان کے وجود کو بار بار پیستے ہیں۔
رامش رہ نہیں پایا اس لئے ٹیرس سے اتر کر اس کے پاس چلا آیا۔
من تشاء نے خالی نظروں سے اسے دیکھا ۔
رامش نے اتنی خالی آنکھیں کبھی نہیں دیکھی تھیں۔کسی بھی جذبے اور احساس سے خالی آنکھیں جن میں زندگی کی چمک ڈھونڈنے سے بھی اسے نہیں ملی تھی۔
۔
کتنی عجیب بات ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں موت جسم کی ہوتی ہے۔حالانکہ موت تو کئی طرح کی ہوتی ۔کبھی روح مرتی ہے کبھی دل مرتا ہے ۔کبھی مسکراہٹیں مر جاتی ہیں تو کبھی خواب مرتے ہیں۔زندگی شاید اقساط میں مرنے کا نام ہے ۔ جان جانے سے پہلے تک انسان کو کہی بار مرنا ہوتا ہے ۔
۔
وہ خاموشی سے اسے دیکھ رہا تھا جو کہیں سے بھی زندہ نہیں تھی ۔۔۔رامش نے پہلی بار ایسی آنکھوں کو دیکھا جو مر چکی تھیں۔
ہر انسان کو جانا ہے اپنا اپنا وقت ہے ہم سب قطار میں لگے ہیں۔خود کو سنبھالو جانتا ہوں کہ ماں کا یوں بچھڑ جانا آسان نہیں پر زندگی چلتی رہتی۔
رامش نے کہا تو من تشاء مسکرائی۔۔مردہ سی مسکراہٹ ۔
جس تن لاگے وہ تن جانے۔
اس کی بات پر رامش چُپ رہ گیا ۔
بس خاموشی سے اس کے ساتھ بیٹھ گیا ۔وہ اور کر بھی کیا سکتا تھا۔
کبھی کبھی لفظوں کے مقابل خاموشی ہی بہترین ہوتی ہے
اس کے بس میں کہاں تھا کہ وہ اس لڑکی کے بدن میں زندگی پھونک دیتا ہے اور اس کے سارے غم اس سے لیکر بدلے میں اپنی ساری خوشیاں اسے سونپ دیتا ۔
پر کچھ غم سانجھے نہیں ہوتے جو بانٹے نہیں جا سکتے ہیں۔انسان کو تنہا ہی وہ سہنے ہوتے ہیں۔۔یہی زندگی ہے