پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حامد علی نقوی کی غزلیں — Hamid Ali Naqvi Ghazals

حامد علی نقوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ہے یہ چنا ہاضمے والا (نظم)

ہے یہ چنا ہاضمے والا

اس میں ڈالا گرم مسالہ

کھائے اس کو قسمت والا

تم بھی کھاتے جانا لالا

چنا جور گرم

میرے چنے کی ہے کیا بات

دیتا ہے یہ سب کو مات

گرمی ہو چاہے برسات

کھائیں سب اس کو دن رات

میرا چنا جو کوئی کھائے

پھر وہ اس کا ہی ہو جائے

سبق وہ فرفر خوب سنائے

اپنی کلاس میں اول آئے

کوئی ہرا اور کوئی پیلا

کوئی سرخ اور کوئی نیلا

ہے یہ قدرت کی سب لیلا

ہر اک دانہ خوب سجیلا

اس کو کھائے گڑیا رانی

دادی اسے سنائے کہانی

یہ تو چنے کی ہے دیوانی

کہتی ہے کھاؤ تم بھی نانی

گڑیا چنے کے گیت بنائے

خوبی اس کی ہمیں بتائے

خود ہی گا کر ہمیں سنائے

خود بھی کھا کر ہمیں دکھائے

چنے کی نظم ہے کیسی پیاری

ہے یہ سب نظموں سے نیاری

حامدؔ سچ ہے بات ہماری

سب نظموں کی راج کماری