حمید یورش کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جو دن ڈھلا تو عجب بے بسی کا منظر تھا (غزل)
جو دن ڈھلا تو عجب بے بسی کا منظر تھا
بہت سے دھڑ تھے دھڑوں پر کہیں کہیں سر تھا
عجب مقام پہ سب چھوڑ کر ہوئے رخصت
کوئی نہ تھا مری زد پر میں سب کی زد پر تھا
میں ریت ریت جو بکھرا تو ہو گیا تحلیل
سمٹ کے خود میں جو پھیلا تو اک سمندر تھا
ہوئی سبھی سے بغل گیر مصلحت میری
کسی کسی سے ملا وہ جو میرے اندر تھا
قدم اٹھا کے چلی زندگی وہی تھی مری
جو تھک کے بیٹھ گیا وہ مرا مقدر تھا
جواب کیوں نہیں دیتے کھنڈر کھنڈر منظر
یہ میرا شہر تھا اس میں کہیں مرا گھر تھا