پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حمید فاروق کی غزلیں — Hameed Farooq Ghazals

حمید فاروق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

تئیس برس سے وہ گھر سے باہر نہیں نکلا (نظم)

تئیس برس سے وہ گھر سے باہر نہیں نکلا

سب دروازے بند پڑے ہیں

باہر کا خوف اسے سونے نہیں دیتا

اندر گہری رات چیخ رہی ہے

اور باہر سرخ آندھی

ایک پاگل کتا اپنی لمبی

سوکھتی جیبھ لٹکائے

شہر کی سڑکوں پر

تئیس برس سے گھوم رہا ہے

اسے ڈھونڈ رہا ہے