Epi 22
صلاح الدین رات کو پیاس کی خاطر اٹھا تو دیکھا وہ اُٹھی ہوئی تھی اور کسی سوچ میں گُم تھی لائٹ چونکہ وہ ڈرتی تھی اس لیے وہ بند نہیں کرتا تھا وہ اس کی خاطر ہر چیز کمپرومائز کرنے کے لیے تیار تھا
"موشی !۔”
ثمرن نے مڑ کر اسے دیکھا
"آپ اُٹھ گئے ۔”
"کیا ہوا ؟۔”
"کچھ نہیں بس بار بار نوری کا خیال آرہا ۔”
"اُف تین دن سے کھبی نوری کھبی اسامہ کھبی نوری کھبی اسامہ ۔”
وہ اب تنگ آگیا تھا کیا کرتا وہ حیرت سے دیکھنے لگی
"اسامہ ؟۔”
اس نے دیکھا تھا لیکن اس کا کہاں ہے ؟۔
"کچھ نہیں مورے ٹینشن میں ہے اسامہ کے لیے دراصل ایک راز کی بات بتاو اسامہ گھر میں کسی سے بھی بات نہیں کرتا سواے مورے کے ۔”
وہ اُٹھ بیٹھا
"اچھا ! مگر آپ کی مورے کو تو میں نے کوئی بھی فرد سے اچھی طریقے سے بات کرتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے پاس تو کوئی بھی نہیں آتا ۔”
وہ اس کی طرف دیکھ کر بولی اسامہ کو وہ دن میں دیکھ چکی تھی اور وہ بہت خاموش سا لڑکا جو اس سے کچھ سال بڑا ہوگا بہت ہی سنجیدہ اور کافی سخت مزاج کا دیکھتا تھا وہ تو شاہد اپنوں سے بھی کم بات کرتا تھا مورے سے
"تمھارے وقت میں وہ مورے کے پاس نہیں آیا تھا اصل میں اسامہ کو ایک برابلم ہے اور اس ساری چیزوں کا حل صرف مورے کے پاس ہے اور اِدھر آو میرے قریب ۔”
وہ اس کا بازو پکڑ کر کھینچتے اپنے ساتھ لگاتے ہوے بولا اور اس کا سر چومتے ہوے بولا
"اسامہ اپنے خول میں رہنے والا شخص ہے حالانکہ اس میں اتنا ٹیلنٹ ہے جو ہمارے خاندان میں کسی کو ہو بہت کمپلیکسڈ بندہ میں نے آج تک اپنی زندگی میں نہیں دیکھا مورے کا کہنا تھا اس کو بہت ہی تیز طرار لڑکی سے شادی کرواوں گی اور اسامہ تو لڑکیوں کے نام سے بھی بھاگتا تھا ۔”
"ہاو سویٹ مردوں کو ایسا ہی ہونا چاہئیے ۔”
وہ ہنس پڑا
"ہاں میری طرح نہیں ہے جو ایر ہوسٹس کے ساتھ ساتھ فیمیل پائلٹ یا تمھاری جیسی موشی کے ساتھ فلرٹ کروں ۔”
ثمرن نے سر اُٹھایا اور اتنے بل اس کی پیشانی پہ آئے تھے کہ دین سے سے گنا مشکل ہوگیا ثمرن نے صلاح الدین کا جبڑا پکڑا
"الادین صاحب لگتا ہے آپ کو یاد کرانا پڑیں گا کہ ثمرن کیا تھی ۔”
اس نے جھک کر اتنی سختی سے کہا تھا کہ صلاح الدین کو بُری طرح ہنسی آئی اس نے ثمرن کا ہاتھ چھوڑا اور اسے پیار کیا
"اور میں چاہتا ہوں تم مجھے یاد کرواوں ۔” اس نے اتنے غصہ سے دین کو دیکھا جس کے چہرے پہ شرارت سے بھرپور مسکراہٹ تھی
"مجھے صحیح طریقے سے بتائیں دین !۔”
وہ اب پریشان ہوگئی تھی کہی دین واقعی سچ تو نہیں کہہ رہا دین اس کے ڈرتے ہوے نینوں کو دیکھا اور اس کے گرد بازو حمائل کر کے گھمبیر لہجے میں بولا
"جان ِدلام ۔”
”The life of my heart ”
اس نے ثمرن کا ہاتھ اُٹھا کر سیدھا اپنے دل پہ رکھا
"شرین ام ۔”
”My sweet”
پھر کہتے ہوے اس کے گال چھوے
"نورے چشم ام ۔”
”The light of my eyes ”
پھر اس کی آنکھیں پہ پیار کی مہر چھوڑی
"روحامی ۔”
”My soul ”
"وجودامی ۔”
”My existence ”
وہ جزبوں سے بھرپور لفاظ کہتا ہوا اس کے ہر ایک ایک نقش کو چھو رہا تھا بلا آخر ثمرن نے اس کے ہنٹوں پر ہاتھ رکھ کر روکا
"بس بس !!!۔”
وہ روہانسی ہوگئی وہ مسکرا پڑا شیو پہ بے اختیار ڈمپل نمودار ہوا
"میری محبت کی تو صرف جھلک دیکھی ہے موشم زندگی گزر جاے گی لیکن میری محبت کے خزانے تمھارے لیے کھبی ختم نہیں ہوگئ ۔”
"میرے خیال ہے صبح بات کرتے ہیں مجھے بہت زیادہ والی نیند آرہی ہے ۔”
وہ کروٹ بدل کر بولی دین مسکرایا اور اس گدگدانے لگا
"دین !۔”
وہ دبی آواز میں چلائی
"تمھیں تو نیند نہیں آرہی تھی ۔”
وہ اس کے گالوں کو اپنے گالوں کے ساتھ مس کرتے ہوے بولا
"اب بہت زیادہ آرہی ہے اتنی کی کوئی حد نہیں ۔”
وہ کمبل اپنے اوپر کرنے لگی
"مگر مجھ نہیں آرہی اور میں موشم کا الادین چاہتا ہے کہ موشم اسے ٹائم دیں ۔”اس نے ثمرن کا کمبل منہ سے ہٹایا
※※※※※※※※※※※※※※
"ہاے لالہ !!۔
نوری اندر اس کی آواز سُن کر نوری کو ہنسی آئی
"تم ہوش میں ہوتے بھی ہو !! دھیان سے نہیں چل سکتے تھے اسامہ اسے بامشکل ہی اُٹھا پایا وہ پریشانی میں بھول گیا کہ تیل آخری دو سڑھیوں پہ لگا تھا کیونکہ اس نے بھاری بوٹ پہنے ہوے تھے
"اس نے اُٹھا کر اسے صوفے پہ بیٹھایا وہ بیچارا پیر پکڑ کر کہرانے لگا
"ہاے لالہ ۔”
"خاموش رہو دیکھ رہا ہوں نا میں ۔”
وہ غصے سے بولا اور اس کے پیروں کا جائزہ لینے لگا
"لڑکیوں کی طرح ہاے ہاے کررہے ہو کچھ نہیں ہوا بس لگی ہے موچ بھی نہیں لگ رہی پھر بھی اونٹمنٹ لگا دیتا ہوں ۔”
وہ اُٹھ پڑا اور کچن کی طرف آیا نوری پیچھے مڑ کر دیکھ رہی تھی اس چکی کے آنے پر اس نے جلدی سے رُخ موڑا اور جوس کے سپ لینے لگی اور بھی بڑی ڈرامائی انداز سے وہ اسے ایک نظر دیکھ کر دراز کی طرف بڑھا اور اس میں سے کچھ نکالنے لگا
"ارے بیچارا آپ کی وجہ سے گر گیا اور آپ اسے ڈانٹ رہے ہیں ۔”
وہ رُک گیا اور مڑا سوالیہ نظریں تھی مگر کافی سخت
تھی
وہ مزے سے جوس پیے اپنے لمبے بالوں کو جھٹک رہی تھی اسامہ کی نظریں اس کی کالے لمبے بالوں میں الجھی تھی لیکن خود چڑ گیا اور تیزی سے مختلف دراز کھولنے لگا لیکن کہی نہیں ملی آخری دراز کو زور سے بند کر کے وہ باہر آیا اور اسے بولا
"سو مو جیل کہاں رکھی ہے تم نے ۔”
"لالہ رہنے دیں ہم سرسوں کا تیل لگاے گا اور کپڑا باندھ دیں گا ۔”
"تیل کہاں رکھا ہے ؟۔”
وہ جلدی سے بولنے لگا
"کچن میں اوون کے پاس پڑا ہے ۔”
وہ تیزی سے مڑا اور وہ ابھی تک مزے سے بیٹھی ہوئی
تھی
"تم اِدھر ہی بیٹھی رہو گی ۔”
وہ اس کی شکل دیکھ کر چڑ رہا تھا
"آپ نے مجھے مخاطب کیا اسامہ ؟۔”
واہ کیا معصومیت تھی آنکھیں چھپک کر اسے دیکھتے ہوے بولی اُف وہ جلدی سے گرین شیشے کی بوتل کی طرف بڑھا اور اسے اُٹھانے لگا تو نوری گھبڑا گئی وہ اُٹھانے لگا جب اسے چپ چپا لگا جیسے ابھی کھول کر گرایا ہو اسامہ کو الجھن ہوئی وہ ہاتھوں کو دیکھنے لگا اور ٹیشو کی طرف بڑھی
"بوتل کا کیا کرو گے ۔”
فطری گھبڑاہٹ سے اپنے چکی کو دیکھنے لگی چکی صاحب نے اسے دیکھا اور بڑبڑایا
"مصیبتیں کم تھی ایک یہ ٹپک پڑی ۔”
"کیا کہہ رہے ہیں بتائیں نا کیا کریں گے ۔”
"سر کی مالش کرواوں گا کیوں تم نے بھی کروانی ہے ۔”
وہ دھاڑتے ہوے بولا
"لالہ کیا ہوا !۔”
گل شیر اونچی آواز میں بولا
"نہیں امی لگاتی تھی اُف اتنی دفہ سر دھویا کرتی تھی پھر عجیب سے چُپ چپت بال اُف آپ لگاے واقعی بہت ہی رف بال ہے اور کٹنگ کی بھی ضرورت ہے ویسے کتنے بورنگ ہے آپ ۔”
"منہ بند کرو!”
وہ صاف کر کے جوس کا گلاس اُٹھانے لگا
"منہ تو تمھارا بند ہوگا چکی ۔”
وہ شرارت سے مسکرائی وہ باہر کی طرف گیا اور اس بوتل اور کپڑا پکڑایا
اور جوس لبوں سے لگانے لگا مگر اسے لگا جیسا کسی نے
لبوں سے لگا کر جیسے ہی لیکویڈ اندر اُترا تھا تو اسے لگا دُنیا جہاں کا نمک اس جوس میں ڈال دیا ہو اس نے جلدی سے گلاس پھینکا اور گردن کو پکڑا اور زور زور سے کھانسنے لگا گل شیر بھونچکا گیا اسامہ ایسے ایکیٹ کررہا تھا جیسے زہر پلا دیا ہو نوری نے تھوڑا سا باہر جھانک کر دل میں کہا تھا لیکن اس چکی کی حالت دیکھ کر ناچنے لگی
"واہ نوری چھا گئی بلے بلے ۔” اس نے اپنے دوسرے ہاتھ پہ تالی ماری کیونکہ اسے خود کا ہی دوست بنا تھا اب
"میں اسے چھوڑوں گا نہیں !۔”
وہ تیش میں اُٹھا اور اندر کی طرف بڑھا
"او بلے بلے جے سونیا دے رنگ دیکھ لو
بنا ڈور دی اُڈ دی پتنگ دیکھ لو ۔”
وہ میوزک لگا چکی تھی اور کھل کر بھنگڑا ڈال رہی تھی اور گا رہی تھی وہ اندر آیا اور رُک گیا
اپنے گردن پکڑے حیرت سے دیکھ رہا تھا یہ لڑکی نہیں پٹھکا ہے نوری نے مڑ کر اسامہ کو غیض و غصب میں فل آن سُرخ چہرے لیے اسے کی طرف بڑھتے ہوے دیکھا مطلب چکی کا موڈ آن ہوچکا تھا
"اللہ بچاو !۔”
اس نے جلدی سے آئی پوڈ پکڑا اور تیزی سے دوسری سائڈ پہ بھاگی
"ابھی بتاتا ہوں میں تمھیں !!۔”
اسامہ بھی بھاگتے ہوے اس کی طرف بڑھا
نوری دوسرے دروازے کی طرف بڑھی جب وہ کاونٹر کے دوسرے سائڈ پہ آیا اور اس کے پاس پہنچنے لگا جب نوری تیزی سے دوسری سائڈ پہ مڑی
"مجھے پکڑ نہیں پاے گے ۔”
وہ زبان نکلاتے ہوے بولی
وہ بھاگتے ہوے تیزی سے کھبی اِدھر کھبی اُدھر یہ دونوں ٹام اینڈ جیری کی پوری مثال پوری کررہے تھے صبح جیری جبکہ اسامہ تیش میں آیا ہوا ٹام !۔”
"تمھیں ایک بار پکڑ لو نورِصبح اپنی زندگی کی بس آخری صبح ہوگی تمھاری ۔”
"پہلے پکڑ تو لو چکی !۔”
وہ اچھلتے ہوے تیزی سے باہر بھاگی اور اوپر جانے کے بجاے باہر کی طرف بھاگی جبکہ وہ صبح چلاتا ہوا تیزی سے اس کے پیچھے آیا جبکہ گل شیر منہ کھولے ان میاں بیوی کو دیکھ رہا تھا کہ مسکرایا اسے یاد آیا اسلام میں بھی بیوی کے ساتھ کھیل کود اور شرارت کرنے کو کہا تھا اور اسامہ بھائی اور نوری بالکل ایک پرفیکٹ کپل تھے
※※※※※※※※※※※※
"یہ اسامہ کدھر ہے کم سے کم فون کر لیتا ہے بندہ اور دین کا کچھ پتا چلا !۔”
وہ ارباز کو اپنے سامنے کھڑا کیے اس سے ساری ڈیٹیل معلوم کررہی تھی اور وہ انھیں بتا رہا تھا اسامہ بھائی اسلام آباد یونی میں بہت بزی ہے اور وہ فارغ ہوکر کال کریں گے اور دین بھائی سے کانٹیکٹ نہیں ہو پارہا
"اُف یہ خان مجھ سے جوتے کھاے گا میرے دو پوتے مجھ سے ملے نہیں عجیب سی کمی محسوس ہورہی ہے اور ہادی بھی تو ہے ۔”
"مادر بزرگ آپ پریشان کیوں ہورہی ہے اسامہ لالہ آجائے گے ویسے بھی آپ جب بھی آتی تھی ویسے ہی ملا کرتی تھی اور لڑکیوں پہ سارا دھیان ہوتا تھا اب نہیں ہے تو فکر پڑ گئی ۔”
"مجھے تو تم لوگوں نے فمینسٹ سمجھا ہوا جبکہ میں تم سب سے پیار کرتی ہو جاہلوں سے نفرت ہے مجھے مردوں سے نہیں ۔”
"ہاں نا اگر دادو کرتی نفرت تو میں ہوتا اس دُنیا میں کیوں دادو !۔”
بلال ہنستے ہوے فون سے نظریں اُٹھا کر بولا پھر ہنسی کو بریک لگ گئی دادو کی نظریں ہی ایسی تھی ارباز کے چہرے پہ دبی ہوئی مسکراہٹ آئی
"بلال ! ”
"مجھے لے کر چلو مجھے پتا ہے دین اسامہ کے پاس ہی ہوگا مجھے دین سے ملنا مجھے اتنی تکلیف ہورہی ہے اس بچی کے لیے پتا چلا اُنّیس سال کی ہے دل کانپ اُٹھا میری لائبہ بھی اتنی ہے اس کے ساتھ اگر کچھ ہو تو کیا بیتے اللہ پوچھے ۔”
وہ بہت پریشان نظر آرہی تھی جو بہت ہی کم ہی ان کے چہرے پہ آیا کرتی تھی
"دین ان کا بہت خیال رکھے گا مجھے یقین ہے انھوں نے حرا کو تھپڑ بھی مارا تھا ۔”
اب وہ رُک گئی
"کیوں بھلا حرا کو کیوں مارا میں نے خاندان کے مردوں کو یہ سب تو نہیں سکھایا ۔”
وہ جلال میں آگئی صلاح الدین سے ہمدردی پل بڑھ میں غائب
بلال نے گھورا کیونکہ وہ حرا کو پسند کرتا تھا اس نے جب سُنا تھا اس نے ہی ارباز کو روکا تھا
"صلاح الدین کی جُرعت کیسی ہوئی کے وہ حرا پہ ہاتھ اُٹھاتا !۔”
وہ غصے سے کھڑی ہوئی
"تو حرا کے کرتوت بھی تو سُنے انھوں نے تیر مارا تھا بچی کے گردن پر ۔”
وہ بھی دین بھیا کے خلاف کیسے کچھ سُن پاتا بول اُٹھا ۔ اور بلال کا دل کیا اپنا سر پیٹ لے
اور خانم جان کا چہرہ لٹے کے مانند سفید ہوگیا ان کے خاندان میں اتنا بے رحمانہ سلوک ہورہا ہے اور کسی نے کچھ نہیں کہا روکنا تو دور کی بات اس چیز نے انھیں بڑا سخت فیصلہ کرنے پر مجبور کیا تھا اور فیصلے کے پختگی ان کے چہرے پہ واضع تھی
••••••••••••

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔