پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Dilbar کی غزلیں — Dilbar Ghazals

Dilbar کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

فضا میں زہر نفرت کا گھلا ہے (غزل)

فضا میں زہر نفرت کا گھلا ہے

بڑا مشکل یہاں جینا ہوا ہے

جسے سمجھا تھا اپنوں سے بھی بڑھ کر

بغل میں اس کے ہی خنجر ملا ہے

خدا کا نور سب میں دیکھ دلبرؔ

لگے گا ہر بشر جیسے سگا ہے

اگر شکوہ عبادت میں ابھی بھی کر رہا ہوں میں (غزل)

اگر شکوہ عبادت میں ابھی بھی کر رہا ہوں میں

تو اک پھوٹے ہوئے برتن میں پانی بھر رہا ہوں میں

خلا میں جو بھرا ہے دکھ رہا یہ ہی تو ہے وستار

جسے خالی سمجھنے کی خطائیں کر رہا ہوں میں

سکھی ہے وہ بشر شکرانہ جس کے آیا جیون میں

مگر اس رمز سے انجان جیون بھر رہا ہوں میں

مجھے جو کہہ رہے ہیں بوند ان کو یہ نہیں معلوم

اسی اک بوند سے پہلے مہا ساگر رہا ہوں میں

نہیں ہے خوف اس دل میں کسی طوفان کا دلبرؔ

یقیں ڈولے نہ مانجھی پر اسی سے ڈر رہا ہوں میں