پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دلاور خاں آرزو کی غزلیں — Dilawar Khan Arzoo Ghazals

دلاور خاں آرزو کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

جوبن کوں اپنے دیہہ میں تجہ دیکھ بالی واہ واہ (غزل)

جوبن کوں اپنے دیہہ میں تجہ دیکھ بالی واہ واہ

کس چھند سوں مسکاے کر کرتی خوشالی واہ واہ

کیا کچھ کہوں اس کی صفت کہنے میں کچھ آتی نہیں

لگتی ہے جو کچھ کچ اوپر موتیاں کی جالی واہ واہ

سپنوں میں تجھ چک ناچ کر لیتے ہیں دل کے بھاوسوں

بن تال پر لگتی ہے کیا پلکھاں کی تالی واہ واہ

کس چھند سوں لگ کان کوں عشاق کے دکھ درد کیاں

کرتی ہے باتاں کان میں کاناں کی بالی واہ واہ

میری غزل کوں آرزوؔ جن نے سنیا ان نے کھیا

کس بھانت سوں بولیا ہے توں یوں شعر عالی واہ واہ