پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دھرمیندر تجوری والے آزاد کی غزلیں — Dharmendra Tijoriwale Azad Ghazals

دھرمیندر تجوری والے آزاد کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

رشتہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا (غزل)

رشتہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا

بیچ کا راستہ نہیں ہوتا

میں تیرا ہم نوا نہیں ہوتا

کچھ اگر کام کا نہیں ہوتا

فائدے فائدے کے چکر میں

کچھ بھی تو فائدہ نہیں ہوتا

ناخدا بھی تمہیں خدا بھی تم

اب وہ ہوتا ہے یا نہیں ہوتا

بے وفائی دغا خیانت بھی

عشق میں کچھ نیا نہیں ہوتا

کل جو اپنی تھی اب پرائی ہے (غزل)

کل جو اپنی تھی اب پرائی ہے

بھولنے میں ہی کچھ بھلائی ہے

جب سے سمجھے ہیں پیار کے معنی

اس نے صورت نہیں دکھائی ہے

دھوپ خوشبو کو بھی جلا دے گی

خواب یہ آپ کا ہوائی ہے

موت بھی زندگی کا حصہ ہے

زندگی اک حسیں جدائی ہے

قید آنکھوں میں کر لیا جس کو

اس کے ہاتھوں میں اب رہائی ہے

آنسوؤ کچھ تو احترام کرو

ایک عرصے میں یاد آئی ہے