پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دھرمیندر اثر کی غزلیں — Dharmendra Asar Ghazals

دھرمیندر اثر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دل کا رستا اسے دکھا دیں گے (غزل)

دل کا رستا اسے دکھا دیں گے

باقی سب کو غلط پتہ دیں گے

اس سے پیارا دکھے نہ اور کوئی

پھول بھی اس کو ادھ کھلا دیں گے

دل ہمارا دکھایا تھا اس نے

ہم کسی اور کا دکھا دیں گے

رکھ کے سینہ پہ سر وہ سوئے گی

اس کا تکیہ کہیں چھپا دیں گے

عشق کے ہم نہیں کوئی استاد

ہاں مگر آپ کو سکھا دیں گے

میں ویرانوں کہ ویرانی رہا ہوں (غزل)

میں ویرانوں کہ ویرانی رہا ہوں

مسلسل خامشی سے جی رہا ہوں

اکیلا پن اکیلا کب رہا ہے

اکیلے پن کا میں ساتھی رہا ہوں

کہے گا رام سے کن کن اودھ کا

میں چودہ ورش بن باسی رہا ہوں

پرندوں کو ٹھکانا چاہیے سو

درختوں کی قبائیں سی رہا ہوں

الٰہی کیا میں پیاسا ہی مروں گا

سبھی پیاسوں كا میں پانی رہا ہوں

مجھے ملنی ہی تھی تیروں کہ شیا

میں چوسر کا تماشائی رہا ہوں