دھرم دیوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
داد بھی سنتا ہے تو سنتا ہے تو فریاد بھی (غزل)
داد بھی سنتا ہے تو سنتا ہے تو فریاد بھی
وقت مشکل تو ہی کرتا ہے مری امداد بھی
جال میں پھنسنا نہ ہرگز یہ طلسمی باغ ہے
دام لے کر ہے یہاں بیٹھا ہوا صیاد بھی
آپ کی جلوہ گری ہر سو نمایاں دیکھ لی
کر دیا ویران جس کو پھر کیا آباد بھی
آپ کی بھکتی نہ جب تک ہو تو کیا حاصل مجھے
قید دنیا سے اگر ہو جاؤں میں آزاد بھی