پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دیپک شرما دیپ کی غزلیں — Deepak Sharma Deep Ghazals

دیپک شرما دیپ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

زندگی خراب ہو گئی (غزل)

زندگی خراب ہو گئی

اور بے حساب ہو گئی

خار خار ہو گئی تھی

یک بہ یک گلاب ہو گئی

زلف کی گھٹا کھلی ابھی

ہائے مہتاب ہو گئی

دیکھتے ہی کھو گیا اسے

اس قدر شراب ہو گئی

دوستوں کی بات مان لی

سانس بھی عذاب ہو گئی

کل تلک دبی دبی رہی

آج انقلاب ہو گئی

شاعروں نے ٹانک دی چنر

شاعری شباب ہو گئی

محبت میں یہی جھگڑا کرو گے (غزل)

محبت میں یہی جھگڑا کرو گے

کرو اس کے علاوہ کیا کرو گے

ادھر ہم بھی کلائی کاٹ لیں گے

ادھر تم بھی بہت رویا کرو گے

منانے کے لیے کالر پکڑ کے

کہو گے جان اب ایسا کرو گے

نہ لمحہ ایک ہی بیتا بھی ہوگا

دوبارہ پھر وہی قصہ کرو گے

چلو چھوڑو جہاں ہو ٹھیک رہنا

انا تو ہے انا کا کیا کرو گے