پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دیپک قمر کی غزلیں — Deepak Qamar Ghazals

دیپک قمر کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سن رہے ہیں کوئی تارہ سیر کرتا آئے گا (غزل)

سن رہے ہیں کوئی تارہ سیر کرتا آئے گا

جانے کیا پیغام دھرتی کے لئے وہ لائے گا

پھول اک دن خواہشوں کا دھوپ میں کمہلائے گا

پتیاں بکھریں گی اس کی بیج ہی رہ جائے گا

بانٹ کر آئے گا سب کچھ شہر کے بازار میں

ہر مہینے خالی جیبیں گھر کو وہ دکھلائے گا

تو ہواؤں سا گزر دامن بچا کر راہ سے

پھول کا تو کام ہے ہنس ہنس کے وہ بہکائے گا

اس کے غصے سے بگولے اٹھ رہیں ہیں دھوپ میں

گرم دل صحرا جو بولا آگ ہی برسائے گا

ایک ہی چبھتا سا کانٹا ان کی پرتوں میں نہیں

پھول سی باتیں ہیں اس کی سب کو ہی مہکائے گا

اندھیرے میں بلا سی (غزل)

اندھیرے میں بلا سی

اداسی ہی اداسی

کسی کے تن کی خوشبو

پھرے اڑتی ہوا سی

محبت کو زباں دی

خموشی کی دعا سی

وہی انساں درندہ

مگر صورت جدا سی

یہ بے قابو طبیعت

لگے پیاری خطا سی

چڑھی امڑی جوانی

نئی رت کی گھٹا سی

کھلی خواہش کی کونپل

بہت کمسن ذرا سی