پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دیپک پروہت کی غزلیں — Deepak Purohit Ghazals

دیپک پروہت کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

ایک ہم ہیں کہ ہم پر گھڑوں پڑ گیا (غزل)

ایک ہم ہیں کہ ہم پر گھڑوں پڑ گیا

ایک وہ ہیں کہ ان پر ٹھہرتا نہیں

واں تو فطرت میں شامل ہے اور ہم پہ یاں

غیریت کا گماں تک گزرتا نہیں

تھا مقدس وہ مانند جنت کبھی

کوئے جاناں سے اب میں گزرتا نہیں

کس کشاکش میں ہیں زندگی و قضا

سانس چلتی نہیں دم نکلتا نہیں

میں مدت سے تری آمد کا یوں عالم سجائے ہوں (غزل)

میں مدت سے تری آمد کا یوں عالم سجائے ہوں

عجب ہے بے خودی دہلیز پہ نظریں جمائے ہوں

ہوئی تاریکیاں رخصت منور زیست ہے میری

تمہاری یاد کے جگنو میں پلکوں پر سجائے ہوں

پھرایا در بدر بے کل جہاں میں خواب و خواہش نے

مسلسل ہے سکوں ارمان و حسرت کو مٹائے ہوں

مہکتی کیفیت سے ہے معطر زندگی میری

تمہاری روح کی خوشبو میں سانسوں میں بسائے ہوں