پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

دیپک مالویہ کی غزلیں — Deepak Malviya Ghazals

دیپک مالویہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

یہاں ہوتا ہے کیوں ماتم ہمارا (غزل)

یہاں ہوتا ہے کیوں ماتم ہمارا

ابھی نکلا نہیں ہے دم ہمارا

کوئی رہزن کو جا کر یہ خبر دے

نہیں لوٹا ہے اس نے غم ہمارا

سبھی ریشم کے کیڑے دیں گے گیاپن

چرایا ہے بہت ریشم ہمارا

ترا سب کے غموں سے رابطہ ہے

تجھے دکھتا نہیں ہے غم ہمارا

الہ آباد میں سنگم کنارے

کبھی ہوگا وہیں سنگم ہمارا

کسی بھی حال میں آتے نہیں ہیں (غزل)

کسی بھی حال میں آتے نہیں ہیں

تمہاری چال میں آتے نہیں ہیں

محبت ایک مچھوارن ہے یارو

ہم اس کے جال میں آتے نہیں ہیں

یہ کاروبار بھی ان کا چلا جو

کبھی ہڑتال میں آتے نہیں ہیں

کوئی کیسے انہیں پہچان پائے

درندے کھال میں آتے نہیں ہیں

اسی کی تو برائی کر رہا ہے

جو تیری چال میں آتے نہیں ہیں