دیپک کامل کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
خود کی روح جلائی ہے (غزل)
خود کی روح جلائی ہے
پھر یہ قلم اٹھائی ہے
خالی تیرا دوش نہیں
قسمت بھی ہرجائی ہے
شاعر نکلو پنوں سے
گھر میں روٹی ڈھائی ہے
دلی ساری جھلس گئی
کس نے آگ لگائی ہے
جھوٹا ہنسنا غلط نہیں
یہ غم کی ترپائی ہے
دیپکؔ چھوڑو دنیا اب
رب کے گھر سنوائی ہے
ربط دل سے کوئی بناؤ تم (غزل)
ربط دل سے کوئی بناؤ تم
عشق نہ رنج ہی نبھاؤ تم
اختلافات باسلیقہ ہو
خود گرو نہ ہمیں گراؤ تم
پھاگنی دھوپ سی تری صورت
ماسک سے نہ اسے چھپاؤ تم
دل مرے وہ ہنسی چھلاوا ہے
خواہ مخواہ بات نہ بڑھاؤ تم
عمر بھر دوڑتی مشینیں ہیں
آدمی ہے کہاں دکھاؤ تم
گاڑیاں عیش نوکری پیسہ
دوستی میں انہیں نہ لاؤ تم
بعد تیرے چلے تری ہو کر
وہ نئی داستاں سناؤ تم
گاؤں ماں سا یہی پکارے ہے
تھک گئے ہو تو لوٹ آؤ تم