پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

عادل شاہ کی غزلیں — Aadil Shah Ghazals

عادل شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

چمک رہی ہے جو آنکھوں میں روشنی کی طرح (غزل)

چمک رہی ہے جو آنکھوں میں روشنی کی طرح

وہ دل پہ چھائی ہوئی ہے کسی پری کی طرح

لگا کے دل کو سجاتی ہے خواب کے جالے

چھپی ہوئی ہے خیالوں میں چاندنی کی طرح

قدم جو رکھتی ہے دھرتی پہ گونج اٹھتی ہے

کہ جیسے ساز بجے کوئی راگنی کی طرح

وہ ایک لمحہ کہ جس میں ملا تھا تو مجھ سے

ابھی بھی زندہ ہے دل میں کسی صدی کی طرح

نگاہ ڈالے جو پل بھر وہ میری جانب بھی

سمیٹ لوں میں وہ لمحہ کسی خوشی کی طرح

تمہارے نام سے مہکے ہیں سب گلزار روح من (غزل)

تمہارے نام سے مہکے ہیں سب گلزار روح من

تمہاری یاد سے روشن ہیں سب اشعار روح من

گلابوں میں تمہاری نرم پلکوں کی جھلک پائی

چمکتا چاند نرگس اور رخ دل دار روح من

سمن کے لب پہ ٹھہری ہے حیا کی شوخ خوشبو بھی

حسیں کلیوں میں ہے عکس لب و گفتار روح من

مہک جاتی ہیں راہیں جب تمہاری دید ہوتی ہے

کہ جیسے مشک بکھری ہو سر بازار روح من

نظر اٹھتی نہیں جگنو سے چمکے تیرے عارض پر

کہ جیسے رات میں کھلتے ہوں سب انوار روح من

یہ دنیا باغ ہو یا پھر چمن ہو تم جہاں رکھ دو

وہیں پر کھل اٹھے گا رنگ کا سنسار روح من

محبت بے حساب ایسی کہ میں نے اے نگار جاں

غزل کا میں نے رکھا ہے ردیف اس بار روح من

ہے عادلؔ کا بھی دل محو تمنا اے متاع زیست

ترے دم سے ہے قائم حسن کا معیار روح من