اتوار • 4 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب نظمیں

دوپہریں ایسی لگتی ھیں ‏ بنا مہروں کے خالی خانے رک…

دوپہریں ایسی لگتی ھیں
‏ بنا مہروں کے خالی خانے رکھے ھیں
‏ نہ کوئی کھیلنے والا ھے بازی
‏ نہ کوئی چال چلتا ھے
‏ دن ھوتا ھے نہ اب رات ھوتی ھے
‏ سبھی کچھ رک گیا ھے ‏ وہ کیا موسم کا جھونکا تھا
‏ جو اِس دیوار پر لٹکی ھُوئی تصویر تِرچھی کر گیا گلزار🌸