منتخب غزلیں
( غیــر مطبــوعــہ ) من کے مہَکتے صحن کی بیری پہ…

( غیــر مطبــوعــہ )
من کے مہَکتے صحن کی بیری پہ بُور ہے
لیکن وہ طوطی دیس کی مٹّی سے دُور ہے
عرصے کے بعد دشت پہ برسی تو یوں لگا
بارش کی بوند بوند شراب ِ طہور ہے !
بچپن سے ایک خوف ہے لاحق کہ میرے ساتھ
اَن ہونا واقعہ کبھی ہونا ضرور ہے
پھولوں سے خالی شاخ پہ بیٹھی نہیں کبھی
تتلی کو اپنے حُسن کا پورا شعور ہے
پھیلی ہے ہر ورَق پہ تحیُّــر کی داستاں
مجنوں جنون و عشق کی پہلی زبور ہے
( احـــمد خیــالؔ )


