7th episode of
"tu Jo Mil jae”
By Ana Ilyas
وہاں سے الجھا ہوا وہ وہيبہ کے کمرے ميں گيا۔
ناک کرکے اجازت ملتے ہی وہ اندر داخل ہوا۔
وہ جو بيڈ پر بيٹھی گھٹنوں کے گرد بازوؤں کا گھيرا بناۓ کھڑکی سے باہر نجانے کيا ديکھ رہی تھی۔
خاموشی پر سر اٹھا کر ديکھا تو خبيب کو اپنی جانب ديکھتے ہوۓ پايا۔ حيران ہوتی سيدھی ہوئ۔
"کيا پرابلم ہے۔۔۔ آپ يہاں کيوں آۓ ہيں” اس نے نظريں اس پر سے ہٹاتے سوال کيا۔
"ديکھ رہا ہوں گھر کے اس شير کو جو باہر والوں کے سامنے گيدڑ بن گئ ہے” اس کی بات کا مفہوم وہ اچھے سے جان گئ تھی۔
"جب شير اپنی جنگ تنہا لڑتے لڑتے تھک جاۓ تو اس کی سب دھاڑيں صرف گيدڑ بھبکياں ہی رہ جاتی ہيں۔ کب تک اور کہاں تک ميں سب کا مقابلہ کروں۔ صرف ايک ہارون نہيں ہے۔۔وہ کس کی بنياد پر اس حد تک پہنچا ہے جانتے ہيں آپ۔۔۔۔ ثمينہ پھوپھو کی وجہ سے۔۔” نجانے وہ کيوں اسے اپنے دل کی وہ باتيں بھی بتا رہی تھی جو اس نے گھر ميں کسی کے ساتھ شئير نہين کيں تھيں۔ شايد اسی لئيۓ کہ دو نہايت تکليف دہ مواقع پر اسی نے وہيبہ کو بچايا تھا۔
"تو کيوں چپ کرکے بيٹھی ہيں توڑيں اس گھٹيا تعلق کو۔۔”
"توڑنے ہی گئ تھی اس رات سے اگلے دن جب آپ نے مجھے اس ہوس کے مارے شخص کے شکنجے سے بچايا تھا۔ مگر ثمينہ پھوپھو تو کاشف والے سلسلے ميں ميرے انکار کو اب تک دل پر لے کر بيٹھی ہيں۔ کسی کو کيا کہوں ميری اپنی پھوپھی نے مجھے وہ وہ دھمکياں ديں ہيں کہ ميں سوچ بھی نہيں سکتی تھی۔ ہر کوئ مجھے ذليل کرنے کے در پر ہے۔ جب ميرے باپ کو بھی ميری فکر نہيں تو آپ کيوں فکر کر رہے ہيں۔ ميری زندگی ميں لکھا ہی يہی ہے ميں پيدا ہی اسی لئيۓ ہوئ ہوں کہ جس کا دل چاہے مجھے کک مار کے دوسرے کے کوٹ ميں پھينک دے مزيد ٹھوکرين کھانے کے لئيے۔ پہلے ميرے باپ نے مجھے اپنی ماں کے کوٹ ميں پھينک ديا، انہون نے وہاں سے اپنی بيٹيوں کے کوٹ مين اور اب وہاں سے ميں ہارون کے کوٹ ميں چلی جاؤں گی۔۔۔کسی کا کيا جاۓ گا۔۔سسکنے ديں مجھے۔ آپ کيوں ہمدرد بن رہے ہيں۔ ميں تو ويسے بھی آپکی نظر ميں بری لڑکی ہوں تو يہ سب تو صحيح ہو رہا ہے ميرے ساتھ۔۔ايسا ہی ہونا چاہئيے تھا۔۔۔۔ميں اسی قابل ہوں۔۔۔۔چلے جائيں پليز آپ بھی” وہ روتے روتے زمين پر بيٹھتی چلی گئ۔
خبيب خود سے بھی الجھ کر رہ گيا۔۔۔وہ کيوں اس سے ہمدردی جتا رہا تھا۔
کچھ بھی کہے بنا وہ خاموشی سے وہاں سے نکل گيا وہ جو اپنی الجھن رفاع کرنے آيا تھا۔ مزيد الجھ گيا۔
_______________________
اسی رات وہيبہ سونے کی تياری ميں تھی کہ ربيعہ کمرے ميں آئ۔
"آپی آپکی فرينڈ کی کال آئ ہے” وہ سب لاؤنج ميں بيٹھی مووی ديکھ رہيں تھين کہ وہيبہ کے لئيے فون آيا۔
"ميری فرينڈ کا” اس نے اچھنبھے سے پوچھا مگر ربيعہ جا چکی تھی۔
اس نے ٹائم ديکھا تو رات کے ساڑھے گيارہ کا وقت تھا۔ وہ حيران ہوتی لاؤنج ميں آئ۔
وہ سب باری باری لاؤنج سے نکل رہیيں تھيں۔ غالبا مووی ختم ہو چکی تھی۔
"ہيلو”
"کيسی ہو چارمنگ ليڈی” دوسری جانب کی آواز نے اسے ساکت کرديا۔ گھر ميں لڑکياں نہيں جانتی تھين کہ ہارون سے متعلق گھر مين کيا چل رہا ہے۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہارون کےفون کو وہيبہ کے لئيۓ ايک لطيف سی شرارت سمجھ کر وہيبہ کو ہارون کا نام نہ بتا کر انکے درميان رومينٹک سا سين بنانا چاہا۔
"رانگ نمبر” يہ کہہ کر ابھی وہ فون رکھنے ہی والی تھی کہ دوسری جانب سے ملنے والی دھمکی نے اسے سن کر ديا۔
"خبردار فون رکھا ميں ابھی تمہارے گھر کے باہر ہی کھڑا ہوں بيل دے کر آجاؤں گا اور کہون گا کہ تم نے بلايا ہے۔ ويسے بھی ثمينہ آنٹی نے بتايا ہے کہ کافی آزاد خيال ہو پھر ميرے سامنے آتے ہی چھوئ موئ کيوں بن جاتی ہو” اس کی پھنکار نے وہيبہ کے اندر اشتعال بھر ديا۔
"بکواس بند کرو۔۔تم جيسے گھٹيا لوگوں کے منہ بھی نہيں لگنا چاہتی۔۔۔کس قدر ڈھيٹ انسان ہو تمہيں سمجھ نہيں آتی کہ ميں تہميں شديد نہ پسند کرتی ہوں اور جس شادی کی خوش فہمی ميں تم ہو نہ وہ ہونے والی نہيں۔” اس نے بھی جوابی کاروائ کی۔
"انکار يا تمہارے بھاگنے کی صورت ميں ياد رکھنا تمہاری بہن کو اٹھا کر لے جاؤں گا اور پھر نکاح کے بغير۔۔۔۔۔” اس دھمکی کے بعد جس قدر غليظ باتيں ہارون نے کہيں وہيبہ کو لگا اسکے کان ميں کوئ پگھلا ہوا سيسا انڈيل رہا ہے۔ بے بسی سے منہ پر ہاتھ رکھ کر وہ روپڑی اور آخر کار فون رکھ کر اسکی تار تک اتار کر وہيں بيٹھ کر روپڑی۔ وہ کسے بتاتی۔ رقيہ بيگم کچھ سننے کو تيار نہ تھيں۔ ثمينہ نے ايسی ان کی برين واشنگ کر رکھی تھی۔ تايا اور چچا سے وہ اتنی فرينک نہيں تھی کہ اپنی تکليف انہيں بتا پاتی۔ پھو پھو ساری اسکے خلاف تھيں۔ ثمينہ نے کاشف کے لئيۓ وہيبہ کا رشتہ بھيجا تھا جب سے اس نے انکار کيا وہ تب سے اسکے اور بھی خلاف ہوگئيں تھيں۔ وہيبہ کيسے ايسے گھر شادی کے لئيۓ مانتی جہاں کے لوگوں نے کبھی اسکی ماں کے لئيۓ اچھے الفاظ استعمال نہيں کئيے تھے تو وہ وہيبہ کی کيا عزت کرتے۔
"وہيبہ” فراز صاحب کی آواز پر وہ يکدم پلٹی۔ وہ جو کسی کو فون کرنے کے لئيۓ اپنے کمرے مين لگی ايکسٹينشن سے فون اٹھا کر کان سے لگا چکے تھے۔ ہارون کی گٹھيا گفتگو اور وہيبہ کی بے بس باتيں سب سن چکے تھے۔ فون رکھ کر وہ اسی کی تلاش ميں باہر آۓ تو لاؤنج ميں فون کے قريب اسے روتے ہوۓ پايا۔
"اگر ميرا آپ سے کچھ رشتہ ہے اور ميں آپکی بيٹی ہو تو پليز مجھے اس درندے سے بچا ليں پاپا۔” تين سال۔۔۔ہاں تين سال بعداس نے انہيں پاپا کہا تھا جب سے وہ حقيقت معلوم ہوئ تھی۔ وہ ان سے نفرت کرنے لگ گئ تھی۔
انہوں نے کرب سے آنکھيں ميچيں پھر اسے اپنے ساتھ لگا ليا۔
اسے بھی جيسے کسی سہارے کی تلاش تھی۔ وہ انکے ساتھ لگ کر ہچکيوں سے رو پڑی۔
"تم فکر نہيں کرو يہ رشتہ نہيں ہو گا۔۔جيسا تم چاہو گی ويسا ہی ہوگا۔۔۔تمہاری ماں کو تو ميں نہيں بچا سکا ہاں مگر تمہيں اس کھائ ميں گرنے نہيں دوں گا” انہون نے اسے اپنے ساتھ لگاتے کہا۔
___________________
يہ انکے يونيورسٹی کے زمانے کی بات تھی۔ ان سے جونئير خديجہ جو بہت ٹيلنٹڈ تھی۔ يونيورسٹی کے ايک تقريری مقابلے ميں فراز نے اسے سنا اور بس پھر وہ تو جيسے اسکے ديوانے ہوگۓ۔ شيريں مدھم لہجہ۔
پتہ کرنے پر معلوم ہوا انکے ڈيپارٹمنٹ کے سامنے والے ڈيپارٹمنٹ انگلش لٹريچر ميں وہ زير تعليم ہے جبکہ فراز خود ايم بی اے کر رہے تھے۔
"ايکسيوزمی مس۔۔مجھے ايک تقرير لکھوانی ہے اپنے کزن کے لئيۓ آپ ہيلپ کر سکتی ہيں” ايک دن وہ خديجہ کے سامنے پہنچ گۓ بات کرنے کا بہانہ لے کر۔
"جی ضرور” وہ ايسی ہی تھی ہر وقت ہر ايک کی مدد کو تيار۔۔ماں باپ کی اکلوتی۔ ماں کافی عرصہ پہلے انتقال کر گئ تھی اور اب صرف باپ زندہ تھے۔
ايک متوسط گھرانے سے اس کا تعلق تھا۔ جبکہ فراز کا تعلق ايليٹ کلاس سے تھا۔
مگر نجانے خديجہ کی سادہ لوح طبيعت بھا گئ يا پھر ہمہ وقت اسکے چہرے پر بکھری مسکراہٹ وہ تو جيسے اس کے اثير ہو گۓ۔ اور پھر بات صرف متاثر ہونے تک نہيں رہی محبت ميں بدل گئ۔
جب انہون نے خديجہ کو بتايا تو کچھ لمحے تو وہ خاموش رہی۔
"کيا يہ وقتی جذباتيت ہے” اس نے سنجيدگی سے فراز کی جانب ديکھے بنا کہا۔
"بالکل بھی نہيں ميں سيريس ہون آپکے لئيۓ” اس نے گھبرا کر کہا۔
"اگر اتنے سيريس ہيں تو پھر محبت حاصل کرنے کا سيدھا طريقہ رشتہ ہوتا ہے۔ اگر آپ ايسا چاہتے ہين تو اپنے گھر والون کو بھيجيں ميرے بابا جواب ديں گے۔ باقی سب باتيں بے معنی اور ہمارے مذہب کی اصولوں کے خلاف ہيں ۔ "اسکی اتنی گہری بات پرفراز کو فخر ہوا کہ اس نے ايسی سچے دل والی لڑکی سے محبت کی ہے۔
اس نے اسی شام گھر مين بات کی کيونکہ اسکا سيشن ختم ہونے والا تھا۔ مگر اسکی خواہش کے جواب ميں اسکی ماں اور بہنوں نے اس قدر رکيک الزامات خديجہ پر لگاۓ کہ اس سے سننا مشکل ہوگے۔ مگر وہ بھی اپنی بات پر ڈٹ گيا۔
گھر چھوڑنے تک کی دھمکياں ديں اور آخر کار اسکی ماں کو ماننا پڑا۔ بہنوں نے تو اس سے بول چال بند کردی۔
حالانکہ جس کے لئيۓ فراز نے يہ سب کيا وہ ان سب باتون سے بے خبر تھی۔
بجھے دل کے ساتھ وہ لوگ رشتہ لے کر گئيں اور پھر دوسری جانب سے قبول بھی کر ليا گيا۔
حجيب صاحب اور نفيسہ بيگم کے ہاں تب وہاج اور خبيب دونوں آچکے تھے۔ وہ دونوں بھائ کی پسند کو ديکھ کر خوش تھے۔
بالآخر فراز اور خديجہ کی پڑھائ ختم ہوتے ہی انکی شادی کردی گئ۔ مگر ماں اور بہنوں نے بے جد بجھے دل سے ہر رسم کی۔
خديجہ کو کچھ ہی دنوں ميں محسوس ہوگيا کہ فراز جن محبتوں کا دعوی کرکے اسے اس رشتے مين باندھ کر گھر لايا تھا۔ وہ صرف ايک ہی رشتے ميں مل رہی ہے۔ اور وہ سواۓ فراز کے اور کوئ نہيں۔ رقيہ بيگم اس سے ہميشہ ہتک آميز لہجے ميں بات کرتين۔ اور جب بھی وہ فراز سے تذکرہ کرتی۔
"يار بہت پاپڑ بيل کر آپ سے شادی کی ہے۔۔۔وقتی غصہ ہے ٹھيک ہوجائيں گی۔ آخر ماں ہيں ہميں ايک کرنے کے لئيۓ مان گئيں تو رہا سہا غصہ بھی چلا جاۓ گا۔۔۔آپ بس مجھ غريب پر توجہ ديا کريں”
"آپ جيسے دو چار غريب اور ہو جائيں تو کيا بات ہے” انہون نے خديجہ کا دھيان ہٹانے کے لئيۓ لطيف سا مذاق کيا اور وہ بہل بھی گئيں۔ انہيں خديجہ کی يہی عادت پسند تھی کہ وہ بات کو بڑھاتی نہيں تھيں۔
وہ دونوں ايک دوسرے کی محبت ميں گم يہ نہيں جانتے کہ کچھ نفرتوں کے بيج ايسے بوۓ جاتے ہيں جو ساری عمر کاٹنے پڑتے ہيں۔
_______________________
شادی کے دو ماہ بعد جب خديجہ اميد سے ہوئيں تو فراز کے تو قدم زمين پر نہين ٹک رہے تھے۔
نو ماہ تک فراز نے انہيں ہتھيلی کا چھالا بنا کر رکھا۔ رقيہ بيگم نے بھی اپنا رويہ تھوڑا بہتر کر ليا۔ مگر نواں مہينہ شروع ہوتے ہی انہون نے ايک دن ان دونوں کو اپنے کمرے ميں طلب کيا۔
"بيٹا تم نے خديجہ سے شادی کا کہا حالانکہ يہ ہمارے طبقے سے ميل نہين کھاتی تھی مگر ہم نے تمہاری محبت کے آگے مجبور ہو کر تمہاری بات مان لی۔” انہون نے بات کا آغاز ہی اس انداز ميں کيا کہ خديجہ کو سبکی محسوس ہوئ۔
"ہم نے اس لڑکی کو بھی قبول کر ليا۔ گھر ميں بہو کا درجہ بھی دے ديا مگر آج ہم تم سے بھی کچھ مانگنا چاہتے ہيں۔ اميد ہے کہ تم ہماری محبت کا مان رکھو گے” ان کی نظروں کا زاويہ صرف فراز پر تھا۔
"اماں آپ حکم کريں ہماری کيا اوقات کے ہم آپکو کچھ دے سکيں” فراز جذباتی لہجے ميں بولا
"تمہارا پہلا بچہ ميں گود لينا چاہتی ہوں” انکی بات پر دونوں نے الجھ کر ايک دوسرے کی جانب ديکھا۔
"اماں ہمارا بچہ تو آپکے پاس ہی رہے گا۔ ہم کون سا کہين اور جا رہےہيں” خديجہ نے حيرانگی سے کہا۔
"تم چپ کرو لڑکی ہم اپنے بيٹے سے مخاطب ہيں”ايک مرتبہ پھر انہوں نے اسے جتايا کہ آج بھی وہ اسے قبول نہيں ہے۔
"اماں خديجہ ٹھيک کہہ رہی ہے” فراز نے ناگواری سے کہا۔
"وہ تو ہميشہ ٹھيک ہی کہتی ہے۔۔۔ بہرحال ہم چاہتے ہيں کہ نہ صرف تمہارا بچہ ہماری گود ميں آۓ بلکہ اسے يہ بتايا جاۓ کہ خديجہ اسکی سگی ماں نہيں سوتيلی ہے۔ اور اگر تمہيں يہ منظور نہيں تو اس لڑکی کا وجود بھی ہميں اس گھر ميں منظور نہين۔ جيسے ہی يہ فارغ ہو تم اسے طلاق دے کر چلتا کرو اور اگر ايسا نہيں کرسکتے تو ابھی اسی وقت ميں اس گھر سے چلی جاؤں گی۔ ہميشہ ہميشہ کے لئيے۔” وہ دونوں تو ششدر رہ گۓ کہ لمحوں ميں ان کے ساتھ ہو کيا گيا ہے۔
"اماں آپ زيادتی کر رہی ہيں” فراز آخر بول پڑا۔
"تو ٹھيک ہے ميں اس گھر سے جا رہی ہوں” وہ يکدم اٹھتے ہوۓ باہر نکلنے لگيں۔
اور پھر فراز نے خديجہ نے حبيب اور کامران سب نے کوشش کرکے ديکھ لی مگر رقيہ بيگم ايک انچ اپنی بات سے ہٹنے کو تيار نہ ہوئيں۔
خديجہ کا تو رو رو کر برا جال ہو گيا۔
"فراز ميں اتنی بڑی قربانی نہين دے سکتی۔” جس وقت وہ اپنے کمرے ميں آۓ خديجہ تکليف سے پھٹ پڑی۔
فراز کو تو خود کچھ سمجھ نہيں آ رہی تھی کہ ايک محبت کرنے کی سزا اتنی کڑی ہو جاۓ گی۔
"خديجہ ميری بات سنيں” فراز نے اسے سنبھالتے ہوۓ کہا۔
"ميں نہيں سن سکتی کسی کی کوئ بات۔ نو مہينے اس ان ديکھے وجود سے ميں نے محبت کی ہے کيسے ميں اسے کسی کی گود ميں ڈال کر يہ تک بھول جاؤں کہ يہ ميری اولاد ہے۔۔کيسے ميں سگی ہو کر سوتيلی کا ليبل لگا لوں۔ فراز آپ مرد ماں کی محبت کو جان ہی نہين سکتے۔ مجھے تو پتہ بھی نہين تھا کہ ميرے لئيۓ آپ نے اپنے گھر والوں کے ساتھ کيا کچھ کيا ميں نے تو کہيں آپکو نہين اکسايا تھا تو پھر ميں يہ سزا کيوں جھيلوں” وہ رو رو کر بے دم ہو رہی تھيں۔
"خديجہ وہ ہماری اولاد کو لے کر کسی اور جگہ تھوڑی چلی جائيں گی۔ وہ ہماری نظروں کے سامنے ہی رہے گی۔ اور ابھی تو يہ وقتی غصہ ہے مجھے پوری اميد ہے وہ اپنی ضد چھوڑ ديں گی۔ ميں مسلسل کوشش کروں گا” فراز اسے وہ تسلياں دے رہے تھے جن کے پورا ہونے کا انہيں تھی يقين نہيں تھا۔
اور پھر وہ دن بھی آيا جب وہيبہ کو جنم دے کر خديجہ نے ساری عمر کے لئيۓ خود پر سوتيلی ماں کا ٹيگ لگوا ليا۔
رقيہ بيگم نے اس کے لئيۓ ايک گورنس رکھ لی۔ چھوٹی سی وہيبہ جب جب روتی يہ خديجہ ہی جانتی تھيں کہ انکی مامتا کيسے تڑپ تڑپ جاتی ہے۔
مگر وہ بے بس تھيں۔ اور فراز اپنی ماں کی ضد کے آگۓ بے بس۔ اس مرتبہ ان کا سامنا نفرتوں سے ہوا تھا اور وہ نہ تو خديجہ کے لئيۓ کچھ کر سکے اور نہ وہيبہ کے لئيۓ۔
اسے پيار تک کرنے کی ان ميں ہمت نہ پيدا ہوتی کہ جس ہستی کا حق تھا جب اسے پيار کرنے کی اجازت نہين تھی تو وہ کيسے وہيبہ پر اپنی مجبتيں نچھاور کرتے۔
وہ اپنے آپ کو مجرم سمجھتے سمجھتے آخر کار ايسے گھر کے معمالات سے پيچھے ہوۓ کہ انہيں چپ لگ گئ۔
انہيں اندازہ ہی نہين تھا کہ انکی ماں کی نفرت ان کی زندگيوں کی خوشيوں کو گرہن لگا دے گی۔
ربيعہ اور سبحان کی آمد نے بھی خديجہ کے تشنہ دل کو لبريز نہ کيا ۔
اور جب پہلی مرتبہ وہيبہ کے منہ سے انہوں نے ماں کی جگہ اپنے لئيۓ آنٹی سنا ان کا دل کيا وہ خود کو کچھ کر ليں اور ايسے وقت ميں صرف نفيسہ بھابھی انہيں سميٹ ليتی تھيں۔گھر کے سب بچوں سے يہ حقيقت چھپائ گئ تھی کہ خدیجہ وہيبہ کی سگی ماں ہے۔ سب يہی جانتے تھے کہ وہ سوتيلی ہے۔ وہيبہ کی پيدائش کے وقت وہاج اور سمير کی عمر تب بالترتيب سات اور چھ سال تھی جبکہ خبيب پانچ سال کا تھا۔ لہذاانہين بھی اس حوالے سے صحيج سے کچھ ياد نہ تھا۔
اور ايسا ہوتا ہے نا کہ اللہ تو نہيں مگر لوگ ہماری زندگيوں کو مشکل سے مشکل تر بنا ديتے ہيں۔ نفرتون اور کدورتوں کے بيج رشتوں کو گھن کی طرح کھا جاتے ہيں۔ اور پھر ايسی نفرتيں نسليں تک تباہ کر ديتی ہے۔
رقيہ بيگم کی نفرت نے وہيبہ کی پوری شخصيت ہی برباد کردی۔
________________________

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔