پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

13th episode of "Tu Jo Mil Jae” By Ana Ilyas رات…

13th episode of
"Tu Jo Mil Jae”
By Ana Ilyas

رات ميں دس بجے اسکی آنکھ کھلی۔ ہڑبڑا کر وہ اٹھی۔ گھپ اندھيرا تھا۔ تيزی سے موبائل ڈھونڈا آن کيا اردگرد ديکھا تو کچھ تسلی ہوئ۔ پھر ياد آيا کہ وہ تو کوئٹہ ميں خبيب کے ساتھ موجود ہے۔ کسلمندی سے اٹھ کر موبائل کی روشنی ميں سوئچ بورڈ کو ڈھونڈا۔ ابھی يہاں کی ہر چيز سے مانوس نہيں ہوئ تھی۔
لاٹ آن کی ٹائم پر جب نظر پڑی تو رات کے دس بج رہے تھے۔
يکدم بھوک کا احساس جاگا۔ دروازہ کھول کر باہر آئ تو لاؤنج کی بھی لائٹ بند تھی۔ اندازے سے وہ بھی آن کی تو پورا لاؤنج جگمگ کرنے لگا۔
اس نے ادھر ادھر ديکھا مگر خبيب نظر نہ آيا۔ اپنے کمرے کے سامنے والے کمرے کو ناک کيا۔ جانتی تھی خبيب کو کمرے ميں ناک کئيے بنا آنا بہت برا لگتا ہے۔
دو بار پھر تين بار ذرا زور سے ناک کرنے پر بھی کوئ آواز نہيں آئ تو اس نے پريشان ہوتے درواز کھولا۔ کمرہ خالی تھا۔ بڑھ کر واش روم چيک کيا وہ بھی خالی۔
بھوک پياس سب اڑ گئ۔
پريشان ہوتی واپس لاؤنج ميں آئ۔ گھر ميں اور کہيں کوئ آواز نہيں آ رہی تھی۔ اس کا مطلب تھا کہ وہ گھر ميں ہی نہيں ہے۔
"کہيں مجھے يہاں اکيلے چھوڑ کر تو نہيں چلے گۓ۔
اتنی بھی کيا نفرت ۔۔۔۔مجھے تو اس جگہ کا بھی نہيں پتہ۔۔۔ہاۓ اللہ اب کيا کروں”
اس نے تيزی سے موبائل پر خبيب کا نمبر ملا کر فون ابھی کان سے ہی لگايا تھا کہ ٹيبل پر پڑی ايک چٹ نظر آئ۔
فون بند کرکے تيزی سے اسے اٹھايا۔
"مائ سويٹ وائف۔۔۔۔دشمنی کا آغاز آپکی جانب سے ہوا اور ابھی تک وہ قائم ہے۔۔۔اگر آپ اپنے نازک ہاتھوں کو ہلا کر مجھ غريب پر احسان کر ديتيں تو ميں نے آج ہی آپ سے اپنے تعلقات بحال کرکے اس بدلے ميں ترميم کر دينی تھی۔ مگر آپ کے انکار نے مجھے اس دشمنی کو برقرار رکھنے کے لئيۓ اکسايا ہے۔ کہ ميں نہ صرف فريج کو لاک لگاؤں بلکہ کچن کو بھی لاک کرکے اسکی چابی اپنے پاس رکھوں۔اميد کرتا ہوں کہ کل سے آپ اپنے فرائض سنبھاليں گی۔ميرا کيا ہے مجھے تو آفس ميں بھی ايک کک ميسر ہے اور وہ بريانی، قورمہ سب بڑے مزے کا بناتا ہے۔ ميں يہاں سے لنچ اور ڈنر کر ليا کروں گا۔مگر ميری پياری سی بيوی کيا کرے گی۔۔۔اب آپ آج کی رات تو ہوا پر گزارا کريں۔ يا پھر باہر بہت سے پودے موجود ہيں ان کو بھی کھا سکتی ہيں۔۔۔ ميں ليٹ نائٹ آؤں گا۔۔تب تک انجواۓ يور فرسٹ لولی ڈنر ايٹ يور آن ہوم۔”
وہيبہ نے غصے ميں کاغذ چڑمڑ کرے پھينکا۔ اور سر پکڑ کر بيٹھ گئ۔
بيگز کی جانب آئ کہ شايد کوئ کھانے کی چيز موجود ہو۔۔اپنی حالت پر رونا بھی آيا۔
بمشکل دو بسکٹ ملے۔
"سارا وقت تو ٹھونس ٹھونس کر سب چيزيں ختم کر ديں” اسے رہ رہ کر خبيب پر غصہ آرہا تھا جس نے چپس اور بسکٹس سے بھرا شاپر سارے راستے کھا کھا کر ختم کر ديا تھا۔
ابھی وہ اپنی قسمت پر ماتم ہی کر رہی تھی کہ خبيب کی کال آگئ۔
دل تو کيا کہ نہ اٹھاۓ پھر ناچار اٹھا لی اسکی طبيعت صاف کرنے کے لئيے۔
"ہيلو” پھاڑ کھاتے لہجے ميں بولی۔
"اٹھ گئ ہے ميری جان” اسکی مسکراتی آواز سن کر وہيبہ کا دل کيا فون اٹھا کر ديوار پر دے مارے۔ مگر پھر نقصان کس کا ہونا تھا۔
يہی سوچ کر غصے کے گھونٹ پی کر رہ گئ۔
"جی اٹھ گئ اور آپ کے زريں خيالات بھی پڑھ لئيۓ”
"اور ويری گڈ۔۔يعنی آئندہ مجھے کھانا گھر ميں ہی ملے گا۔” خبيب خوش ہوا۔
‘يعنی ايک خوراک ميں ہی بچی سيدھی ہوگئ ہے’ اس نے دل ميں سوچ کر اپنی پاليسی کو سراہا۔
"کب آئيں گے”
"اف اف۔۔۔۔۔اس لہجے پر کون نہ مر جاۓ اے خدا” خبيب کا چڑاتا لہجہ۔۔۔وہيبہ کے دماغ پر ہتھوڑے کی طرح برس رہا تھا۔
بس دانت کچکچا کر رہ گئ۔
"اب تو دل کر رہا ہے اڑ کر آجاؤں” جذبوں سے بھرپور آواز پر وہيبہ کے دل نے ايک بيٹ مس کی۔
"ويسے کھايا کيا میری بکری نے۔۔۔پودے” وہ جو اسکی بات کے سحر ميں کھوئ تھی۔ اپنی بدلتی کيفيت پر لاحول پڑنے لگی۔
خبيب کی اگلی بات نے پہلی بات کا سحر بھک سے اڑا ديا۔
"ميرا دل بھی۔۔۔۔اس بندے کے لئيۓ بدل رہا ہے” اس نے دل کو سرزنش کی۔
"اگر ميں آپکے رحم و کرم پر ہوں اس کا يہ ہرگز مطلب نہيں کہ آپ اتنے فرينک ہوں ميرا اور آپکا مذاق کا کوئ رشتہ نہيں” اس نے خبيب کو ٹوکا۔
"اور يہ رات کو آپ آفس مين اتنے فارغ بيٹھے ہيں کہ فون سے چپکے ہوۓ ہيں۔ کوئ کام نہيں آپکو۔۔آفس ميں ہی ہيں يا۔۔۔” وہيبہ نے بھی اسکی کلاس لی۔
"آپکا اور ميرا ایسا رشتہ بھی نہيں جس سے آپ مجھ پر شک کريں يا اس قسم کی تفتيش کريں” خبيب نے اسکی بات کا بدلہ چکايا۔
"اچھا اب مہربانی کرکے بتا ديں ابھی آ رہے ہيں کہ نہيں۔۔۔ورنہ ميں تائ کو فون کرکے بتا دوں گی کہ ميں يہاں بھوک سے مر رہی ہوں اور آپکی سيريں ہی ختم نہيں ہو رہيں” آخر وہ دھمکی آميز لہجے مين بولی۔
"اور ميں بھی ممی سے کہوں گی جسے آپ بڑی پياری بچی سمجھتی ہيں آپکے بيٹے کو بھوکا بٹھا کر خود سولے چلی گئ تھی۔ آ رہاہوں بس دس منٹ ميں” کہتے ساتھ ہی اس نے فون بند کيا اور وہيبہ نے شکر ادا کيا۔
________________
"ممی گھر کتنا سونا لگ رہا ہے نا وہيبہ اور بھائ کے بغير” نيہا نے نفيسہ سے کہا جو کچن ميں ناشتہ بنانے ميں مصروف تھيں۔
کل سے اداس تو وہ بھی بے حد تھيں مگر خبيب کی بات بھی دل کو لگی تھی۔
"کيوں نہ ہم کچھ دنوں ميں انکے پاس جائيں۔ ابھی ونٹر ويکيشنز بھی ہونے والی ہيں وہيں جا کر گزارتے ہيں۔ اسی بہانے کوئٹہ بھی ديکھ ليں گے” ربيعہ نے مشورہ ديا۔
"کوئ ضرورت نہيں ابھی سکون سے انہيں سيٹ ہونے دو۔۔خوامخواہ چلے جائيں گے” خديجہ نے بھی ٹوکا۔
اتنا تو وہ جان گئيں تھيں کہ وہيبہ نے ابھی اس رشتے کو قبول نہيں کيا۔ وہ بھی نفيسہ کی طری چاہتی تھيں کہ وہ دونوں جلد ايک دوسرے کی اہميت کو جان ليں۔
وہ انہيں خوش باش ديکھنا چاہتی تھيں۔
جو محروياں وہيبہ نے اب تک صحيح تھيں وہ نہيں چاہتی تھيں کہ آئندہ زندگی ميں بھی وہ ان سب کا شکار ہو۔
"افوہ ايک تو آپ لوگ نا” ربيعہ نے منہ بنايا۔
اسی وقت وہيبہ کی کال آگئ نيہا کے فون پر۔
"کيسی ہو ابھی تمہيں ہی ياد کر رہے تھے” نيہا نے چھوٹتے ہی بتايا۔
"ہاۓ ميں بھی تم لوگ کو ياد کر رہی تھی۔ تائ ہيں تمہارے پاس” اس نے آہ بھر کر کہا۔
"ہاں ايک منٹ” نيہا نے جلدی سے ماں کو فون پکڑايا۔
"کيسی ہے ميری بچی” انہوں نے محبت سے لبريز لہجے ميں پوچھا۔
خديجہ بھی آنکھوں ميں نمی لئيۓ انہيں ديکھ رہيں تھيں۔
"بس ٹھيک ہی ہوں مجھے کوئ اچھی اچھی سی ريسپيز بتا ديں۔ آپکے بيٹے نے تو آتے ہی کام پر لگا ديا ہے” اس نے منہ لٹکا کر کہا۔
خبيب نے انہيں منع کيا تھا کہ اگر وہيبہ کے کام کے حوالے سے روتے دھوتے فون آئيں تو کسی کو جذباتی ہونے کی ضرورت نہيں۔
لہذا انہيں دل پر پتھر رکھنا پڑا۔
"چل کچھ نہيں ہوتا۔۔۔۔ ميں نيہا کو کہہ کر کچھ چيزوں کی ريسپيز تمہيں بھيجتی ہوں۔ ديکھ بيٹا محبت سے سب کروگی تو يہ رشتہ اور بھی خوبصورت ہوجاۓ گا” انہوں نے اسےسمجھانا چاہا۔ اسکی آتش فشاں طبيعت سے واقف تھيں اور اپنے بيٹے کے غصے سے بھی۔
"جی” اس نے مختصر جواب ديا۔
"چلو يہ خديجہ سے بات کرلو” تھوڑی دير بات کرنے کے بعد خديجہ نے فون بند کرديا۔
ايک بات جو انہيں وہيبہ کی سمجھداری والی لگی وہ يہ کہ اس کے اور خبيب کے درميان جو بھی چل رہا تھا وہ اس کا چرچہ نہيں کر رہی تھی۔
اور اسی بات سے انہيں اميد تھی کہ جلد ہی وہ خبيب کی حيثيت کو مان جاۓ گی۔
___________________________
جلدی جلدی ہاتھ چلا کر اس نے کھانا بنايا اسکے بعد اسے صفائ کرنی تھی۔
"يااللہ ايک يہی بندہ ملا تھا ميرے لئيے کوجا کہيں کا۔۔۔۔۔اتنے کام دے گيا ہے۔۔۔اوپر سے ہر تھوڑی دير بعد فون کرکے کہتا ہے جو جو کام کرليا ہے اسکی پکچر لے کر واٹس ايپ کرو۔۔۔۔يہ منحوس واٹس ايپ بنانے والے کو تو ميں آگ ہی لگا دوں۔۔۔مل جاۓ مجھے ذرا کہيں۔۔۔” کوسنے جاری و ساری تھے ساتھ ساتھ جھاڑو پوچھا بھی جاری تھا۔
صبح ناشتہ تو خبيب کو صحيح ملا تھا۔ جانے سے پہلے وہ اسے سارے کاموں کی فہرست بنا کر دے گيا ساتھ يہ آرڈر تھا ہر تھوڑی دير بعد فون کرکے پوچھوں گا کہ کيا ہو رہا ہے۔
"يہ نہ ہو ميں تھکا ہارا آؤں تو يہاں ميڈم سوئ پڑی مليں” جب وہ حکم دے رہا تھا وہيبہ کے ہاتھوں ميں شديد کھجلی ہوئ اسکی گردن دبانے کے لئيۓ۔
جس طرح اس نے کل رات کچن لاک کيا تھا اور اگر وہ ساری رات گھر نہ آتا تو اس نے تو ڈر ڈر کر ہی مر جانا تھا۔
نہذا اب اس نے يہی سوچا چپ کرکے اسکی بات ماننی ہے۔
کيونکہ گھر والوں کو نجانے اس نے کون سی گيدڑ سنگھی سنگھائ تھی کہ ہر کوئ اسکے خبيب کے ساتھ رہتے کے وہ وہ فائدے گنوا رہا تھا جو اسے ہزار والٹ کا بلب ہاتھ ميں لے کر بھی ڈھونڈنے سے نہ ملتے۔
کام ختم کرتے کرتے ہی ظہر ہوگئ۔ ابھی وہ وضو کر ہی رہی تھی کہ خبيب کا پھر فون آگيا۔
"سب کام کر لئيۓ تصويريں بھی بھيج دی ہيں اب کيا مسئلہ ہے ” وہ تقريبا چلا کر بولی۔
"مجھے لگتا ہے اگر آپکے بولنے کا واليم يہی رہا تو مجھے بہت جلد ای اين ٹی اسپيشلسٹ کے پاس جانا پڑے گا۔ فون اسی لئيۓ کيا ہے کہ ميں نماز پڑھنے جا رہا تھا سوچا آپکو بھی ياد دلا دوں کہ نماز پڑھ ليں”
"الحمداللہ مسلمان ہوں ميں۔۔۔وضو کرکے نماز ہی پڑھنے لگی تھی۔۔۔حد ہی ہوگئ۔۔۔۔اب يہ مت کہيۓ گا نماز پڑھتے ہوۓ کی بھی تصوير بھيجيں” وہيبہ نے غصے سے کہا۔
"نہيں ليکن اگر ايک ماسيوں والے حليے کی بھيج تو کيا ہی بات ہے” خبيب کے شرارتی لہجے پر اس نے فون کان سے ہٹا کر فون کو ايسے گھورا جيسے خبيب کی تصوير آ رہی ہو۔
تلملا کر کال کاٹ دی۔
پھر جاءنماز بچھا کر کھڑی ہوگئ۔
____________________
رات سات بجے جب وہ گھر آيا گھر چکمتا دمکتا اسے سکون کا احساس دے گيا۔
"چاۓ بنائيں” سلام دعا کرکے اسے آرڈر ديتا اپنے کمرے ميں چلا گيا۔
اور وہيبہ کھول کر رہ گئ نہ کوئ گھر کی تعريف نہ تھينک يو۔۔۔
بے دلی سے چاۓ بنائ ساتھ ميں سينڈوچز بناۓ۔ جانتی تھی وہ خالی چاۓ نہيں پيتا نفيسہ ہميشہ اسکے لئيۓ بہت تردد کرتی تھيں۔
"صحيح بگاڑا ہے آپ نے انہيں” دل ميں نفيسہ سے مخاطب ہوئ۔
سليقے سے ٹرے ميں رکھ کر باہر آئ اورخبيب کے سامنے ٹيبل پر رکھی۔ جو کپڑے چينج کرکے آچکا تھا۔
اسکی تابعداری کو دل ميں سراہا مگر خاموشی سے ٹاک شو ديکھتا رہا اور وہ جو ڈھير سارے ڈائجسٹ اپنے ہمراہ لے آئ تو ان ميں سے ايک نکالے پڑھنے لگی۔
آٹھ بجے کھانا لگانے کا آرڈر آيا۔
پاؤں ميں جوتی اڑاتی وہ کھانا گرم کرکے لے آئ۔
"سٹارٹ کريں” خبيب نے اسے دوبارہ ڈائجسٹ اٹھاتے ديکھ کر کہا۔
"مجھے ابھی بھوک نہيں ہے آپ کھا ليں مجھے جب بھوک لگے گی ميں کھا لوں گی” اسکی بات پر خبيب نے مشکوک نظروں سے اپنے سامنے رکھے گوبھی گوشت کو ديکھا۔
"اکٹھے کھانے سے گھر ميں برکت آتی ہے۔۔چليں شاباش پليٹ لائيں اپنی” اس نے آخر وہيبہ کو اٹھا کر ہی چھوڑا۔
اندر سے وہ اپنے لئيۓ سالن ڈال لائ۔
خاموشی سے بيٹھ کر کھانا شروع کيا۔
پہلا لقہ ليتے ہی خبيب کو لگا آنکھ کان ناک ہر جگہ سے دھواں اٹھنے لگ گيا ہے۔
اسکی آنکھوں سے پانی نکلتا ديکھ کر وہيبہ نے جلدی سے اسکی جانب پانی بڑھايا۔
"اف اس فدر مرچيں” خبيب کے جيسے ہی حواس بحال ہوۓ بمشکل بولا۔
"اب پہلی مرتبہ بنايا ہے تھوڑا بہت تو اوپر نيچے ہو جاتا ہے نا” وہ آرام سے کھاتے ہوۓ بولی۔
خبيب نے حيرت سے اسکے پر سکون انداز ديکھے۔
"نيچے نہيں يہ تو بس اوپر ہی اوپر ہوگۓ ہيں۔۔آپ اتنے آرام سے کيسے کھا رہی ہيں”
"جب بندہ اتنی محنت کرکے کچھ خود بناتا ہے نا تب ہر چيز خود بخود اچھی لگتی ہے۔۔۔ جن کو بيٹھے بٹھاۓ مل جاۓ نقص انہی کو نکالنے آتے ہيں” خبيب پر طنز کرتی وہ کھانے ميں مگن ہوگئ۔
خبيب نے بھی تھوڑا تھوڑا سالن لگا کر کھا ہی ليا۔
رات ميں اسے کافی دے کر آکر پھر کہيں جا کر وہ ليٹی۔ کمرہ اس نے الگ ہی رکھا تھا۔ وہاں تو مجبوری تھی۔ يہاں تو کسی کو دکھانے کی کوئ مجبوری نہيں تھی۔ اور نہ ہی خبيب نے اسے ٹوکا تھا کہ الگ کمرے ميں کيوں جا رہی ہو۔ اسکے لئيۓ اتنا ہی بہت تھا کہ وہ اسکے سامنے ايک ہی گھر ميں تو موجود ہے۔
______________________
اور پھر يہ سلسلہ شروع ہو گيا کبھی نمک زيادہ ہوجاتا اور کبھی مرچ۔۔کبھی تو سرے سے ہوتا ہی نہيں۔
جيسے تيسے خبيب کھا ہی ليتا۔ وہ ہميشہ خبيب کے لئيۓ الگ سے پليٹ ميں پہلے لا کر رکھتی اور پھر اپنا بعد ميں کچن سے لے کر آتی۔
يہ سلسلہ صرف يہيں تک نہيں رہا خبيب کی کبھی شرٹ جلی ہوتی۔ کبھی دھلی شرٹ پر وہيبہ کے کسی سوٹ کا کلر لگ کر وہ خراب ہو جاتی۔
ڈانٹ بھی کھاتی تھی اور کبھی خبيب صبر سے برداشت کر جاتا۔
وہ ہميشہ يہی کہتی پہلی مرتبہ تو يہ سارے کام کر رہی ہوں اب کچھ دن تو لگيں گے سيکھتے ہوۓ۔
چھٹی والے دن خبيب نے اس سے بريانی کی فرمائش کر ڈالی۔
اس نے بناتو لی اور اس دن خبيب سارا وقت اسکے سر پر کھڑا ہو کر بنواتا رہا تاکہ کسی چيز کی کمی بيشی نہ ہو۔
جب وہ بن گئ تو خبيب دہی لينے چلا گيا۔ واپس آيا اور پتيلا ہٹا کر چيک کی تو اس ميں نمک زيادہ ہو چکا تھا۔
اب کی بار اسے شک گزرا کہ يہ وہيبہ نے خود کيا ہے۔
اس نے ابھی تک کبھی گھر آکر فريج کا جائزہ نہيں ليا تھا۔ يکدم کچھ سوچ کر وہ فريج کی جانب بڑھا۔
وہيبہ نماز پڑھنے گئ ہوئ تھی۔
جيسے ہی فريج کھولا سامنے رات والا آلو قيمہ نظر آيا چکھا تو اس ميں نمک مرچ بالکل صحيح تھا۔ پھر ايک اور باؤل ںظر آيا جس ميں آلو قيمہ ہی تھا اسے چکھا تو اس ميں مرچيں تيز تھيں۔ يہ باؤل بھی وہی تھا جس ميں خبيب نے کھايا تھا۔
فريج بند کرکے وہ اوون کی جانب آيا تو بريانی کی ايک پليٹ پڑی نظر آئ جس ميں نمک مرچ بالکل منابسب تھا۔
اب اسے سمجھ آئ کہ وہ جان بوجھ کر خبيب کے لئيۓ نمک مرچ تيز کرتی ہے اور اپنے لئيۓ الگ سے نکالتی ہے اسی لئيۓ ہر مرتبہ وہ اپنی پليٹ ميں الگ سے سالن يا چاول کچن سے بعد ميں ڈال کر لاتی ہے اور پہلے خبيب و ديتی ہے۔
خبيب نے مرچيں پکڑ ک اس ميں زيادہ ساری ڈال کر اسے واپس اوون ميں رکھ ديا۔
جب کھانا کھانے لگے تو وہيبہ کا وہی حال ہوا جو وہ اکثر خبيب کا کرتی تھی۔
"پانی پانی” خبيب نے مسکراہٹ روک کر پانی کا گلاس اسکی جانب بڑھايا۔ پھر ٹشو ديا تاکہ وہ آنکھوں سے نکلنے والا پانی صاف کرسکے۔
"چچ چچ۔۔۔۔اتنی مرچيں کھا کر کيسا محسوس ہوتا ہے۔” خبيب کی بات پر اس نے چونک کر خبيب کو ديکھا۔
"دل تو کر رہا ہے ايک ہفتے کے لئيۓ آپکو اس گھر ميں لاک کرکے خود کہيں چلا جاؤں” خبيب نے غصے سے اسے گھورا۔
"تو کيا کروں کتنے کام کرواتے ہيں بدلہ کيسے لوں” اف کيا معصوميت سے پوچھا جا رہا تھا۔ خبيب غصے کے باوجود مسکرايا۔
"اتنا شديد بدلہ۔۔۔خود سوچيں يہ سب کام نہ کہتا تو آپ نے ساری عمر پھوہڑ ہی رہنا تھا۔” خبيب کی بات پر اس نے خفگی سے اسے ديکھا۔
"تو آپکو کيا مسئلہ تھا۔۔۔۔رہنا تو آپکی دوسری اور من پسند بيوی نے ہے نا آپکے ساتھ۔۔کون ساميں رہوں گی يہاں” جلے دل سے کہتی وہ اپنی جيلسی آشکار کر گئ۔
"آپ کہيں گی تو آپکو بھی رکھ لوں گا۔۔۔۔ہماری خدمتيں کرکے ثواب کمانا” خبيب نے اپنی گہری آنکھيں اسکے چہرے پر ٹکاتے مسکراتے لہجے ميں کہا۔
"ہمم۔۔۔مجھے ايسا ثواب نہيں کمانا۔” کہتے ساتھ ہی وہ اٹھ کر کچن ميں سے دوسری پليٹ لے کر خبيب کے لئيۓ بنائ بريانی ميں سے اپنے لئۓ لے کر کھانے لگی۔
______________________
"ہبہ ميرے کچھ فرينڈز آ رہے ہيں رات کو ڈنر پر پليز کچھ اچھی چيزيں بنا دينا” خبيب کا ميسج پڑھ کر اسکی جان جل گئ۔
صبح سے فلو نے جکڑا ہوا تھا اور اب ايک نيا آرڈر۔۔۔
وہيبہ کے ہاتھ ميں بہت ذائقہ تھا۔ تھوڑے ہی دنوں ميں اس نے بہت اچھا بنانا سيکھ ليا تھا۔ جس دن سے خبيب نے اسکی چوری پکڑی تھی تب سے خبيب کو اب کھانا بالکل پرفيکٹ ملتا تھا۔
اس نے جلدی جلدی کچھ چيزيں سوچ کر پکانا شروع کر ديا۔
شام کے چار بج رہے تھے۔ ٹائم ديکھ کر اس نے اپنی ڈشز کو مينج کر ليا تھا۔
ابھی اس نے کچن ميں کام شروع کيا ہی تھا کہ خبيب بھی آگيا۔
"جلدی آگۓ” خبيب کے کچن ميں آتے ہی اس نے پوچھا۔
"ہاں سوچا جا کر تھوڑا سا ريسٹ کرلوں” اس نے شوں شوں کرتی وہيبہ کو ديکھا۔
"کيا ہوا” فکر مند لہجہ۔ وہ چونکی۔
"کچھ نہيں فلو ہوگيا ہے”
"تو دوائ لينی تھی نا” وہ نزديک آيا اس کا چہرہ ديکھا جو ہلکا ہلکا لال ہو رہا تھا۔
ہاتھ بڑھا کر ماتھا چيک کيا۔
وہ جو سبزياں کاٹنے ميں مگن تھی۔ خبيب کے پاس آتے ہی گھبرا رہی تھی۔
ماتھے پر اسکا ٹھنڈا ہاتھ تقويت دے گيا۔ مگر جھجھک کر پيچھے ہٹی۔
"آپکو تو ٹمپريچر بھی ہے” فکر مندی اور بھی بڑھی۔
"نوکروں کی طبيعت کی فکر نہيں کرتے” وہيبہ نے مصروف انداز ميں جواب ديا۔
"شٹ اپ۔۔۔ہر وقت اتنی جلی کٹی باتيں کرنا ضروری نہيں۔ پہلے کيوں نہيں بتايا تھا۔ چھوڑيں يہ سب ميڈيسن ليں اور ريسٹ کريں” وہيبہ کے ہاتھ سے چھری پکڑتے اسے وہاں سے ہٹاتا قطعيت سے بولا۔
"افوہ اتنی کوئ طبيعت خراب نہيں ہوئ۔۔۔کيا کر رہے ہيں۔۔۔کھانا کون بناۓ گا آپکے دوستوں کے لئيۓ”وہيبہ حيران ہوتی بولی خبيب سے مخاطب ہوئ جو اسکے کندھوں کے گرد بازو لپيٹے اسے کچن سے باہر لے جا رہا تھا۔ "ہو جاۓ گا وہ بھی۔ آپکی صحت زيادہ ضروری ہے” اسے کمرے ميں بيڈ پر بٹھاتے بولا۔
مڑ کر اپنے کمرے ميں گيا تھوڑی دير بعد آيا تو ہاتھ ميں ميڈيسن اور پانی کا گلاس تھا۔
"يہ ليں”ہاتھ اسکی جانب بڑھايا۔
"اوکے ميں يہ لے ليتی ہوں مگر کھانا ميں بنا دوں گی” ميڈيسن ليتے اس نے کہا۔
"وہ بازار سے آجاۓ گا۔ اچھا ہوا ميں جلدی آگيا آپ نے تو لگے رہنا تھا اس حالت ميں بھی” خبيب نے افسوس سے اسے ديکھا۔
"کيا فرق پڑ جاتا” اس نے کمبل اپنے اوپر ليتے جس لہجے ميں کہا خبيب کا دل کيا ابھی اسی وقت اسے بتاۓ کہ اسے کتنا فرق پڑتا۔
"فرق تو پڑتا ہے۔۔۔۔جتنے دن بيمار رہيں گی۔۔ميں لڑائ کس کے ساتھ کروں گا” خبيب کی بات پر بے ريا سی مسکراہٹ اسکے لبوں کو چھوگئ۔
"تو دوسری شادی کيوں نہيں کر ليتے”اس نے سادگی سے پوچھا۔
"آپکو کيا جلدی ہے ميری شادی کی” خبيب نے نائٹ بلب آن کرتے ہوۓ پوچھا۔
"تاکہ ميری تو جان چھوٹے”
"جان تو ميں نے آپ کی اب کبھی نہيں چھوڑنی” پرحدت لہجے نے وہيبہ کی پلکوں مميں لرزش پيدا کی۔
کوئ بھی جواب دئيۓ بنا خاموشی سے سر تک کمبل لپيٹ کر ليٹ گئ۔
خبيب اسکی نطريں چرانے پر مسکرايا۔