????????????????””صدائے کشمیر””???????????????? صدائے کشمیر آ رہی ہے ہمار…
????????????????””صدائے کشمیر””????????????????
صدائے کشمیر آ رہی ہے ہماری منزل قریب تر ہے
یہ عدل و انصاف کی گھڑی ہے ستم کی معیاد مختصر ہے
لہو شہیدوں کا رنگ لایا
نئی سحر کی اُمنگ لایا
غرور کا ابر چَھٹ رہا ہے
رُخِ حوادث پلٹ رہا ہے
یہ پیڑ اب تیر بن گئے ہیں
چنار شمشیر بن گئے ہیں
خدا کا قہر و عذاب آیا
عَدو کا روزِ حساب آیا
گھروں سے نکلے ہیں اہلِ ایماں
کسی کے بس کا نہیں یہ طوفاں
گزر کے چشموں سے بحر و بَر سے
ہر ایک گھر تک پہنچ گئی ہے
سری نگر تک پہنچ گئی ہے
یہ تیغ تھامے نہ تھم سکے گی
عدو کی محفل نہ جم سکے گی
عَلَم ہمارا نہ جھک سکے گا
یہ سیل روکے نہ رُک سکے گا
ناصر کاظمی
۲۴/۱۰/۱۹۶۵،آزاد کشمیر ریڈیو
از:-کُلیاتِ ناصر کاظمی ص ۵۱۹/۵۲۰
انتخاب
سفیدپوش