پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

۲ مارچ____مشہور شاعِر چھوٹی بحر کے شہنشاہ جناب ناص…


۲ مارچ____مشہور شاعِر چھوٹی بحر کے شہنشاہ جناب ناصرؔ کاظمی کے یومِ وفات پر

غم ہے یا خوشی ہے تو
میری زندگی ہے تو

آفتوں کے دور میں
چین کی گھڑی ہے تو

میری رات کا چراغ
میری نیند بھی ہے تو

میں خزاں کی شام ہوں
رُت بہار کی ہے تو

دوستوں کے درمیاں
وجہ دوستی ہے تو

میری ساری عمر میں
ایک ہی کمی ہے تو

میں تو وہ نہیں رہا
ہاں مگر وہی ہے تو

ناصرؔ اس دیار میں
کتنا اجنبی ہے تو

ناصرؔ کاظمی

از:-کُلّیاتِ ناصرؔ کاظمی ص ۳۵۰/۳۵۱

انتخاب
سفیدپوش