پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ لڑکی ہائے اللہ (پری وش) قسط نمبر 8 اگلے دن وہ…

یہ لڑکی ہائے اللہ (پری وش)
قسط نمبر 8

اگلے دن وہ سخت سر درد کی وجہ سے یونی نہ جا سکی.وہ احمرجمالی کی حرکت کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتی تھی.پر یہ بات اسکے دماغ سے نکل ہی نہیں رہی تھی.چھوٹی بات تھی بھی نہیں کہ وہ بھول جاتی.وہ سارا دن اپنے کمرے میں ہی رہی.رات کوشیرافگن نوک کر کےاسکے کمرے میں آیا.وہ بیڈ سے اٹھ کھڑی ہوئی.”چھوٹی امی نے بتایا تمہاری طبیعت ٹھیک نہیں؟”اسنےفکر مندی سےپوچھا "آپ بیٹھیں ناں”اسکے کہنے پرشیرافگن صوفے پر بیٹھا پھر حیات کو دیکھا جو کہہ رہی تھی. "اب میں ٹھیک ہوں بس ہلکا سا سر درد تھا” اسنے دھیمے سے کہا.شیرافگن نے اسے غور سے دیکھا اسکی سنہری آنکھیں گلابی ہو رہیں تھیں.اس گلابی پن نے اسکی آنکھوں کو مذید حسن بخشہ تھا.پر شیرافگن کو اسکی فکر تھی کہ کیا وہ روتی رہی تھی؟جسکی وجہ سے اسکی آنکھیں گلابی ہو رہیں تھیں.وہ حیات کو دیکھتاہوا اٹھ کھڑا ہوا.
"کیاتم روئی ہو؟”اسنے سنجیدگی سے پوچھا حیات نے ہربڑا کر اسے دیکھا
"نہیں تو” اسنے جلدی سے آنکھیں جھکا لیں
"میری طرف دیکھ کر بات کرو حیات”اسنے سنجیدگی سے کہا.حیات کے کچھ کہنے سے پہلے ہی امل نے حیات کو پکارا کہ اسے ماما نے بلایا ہے.حیات نے اللّه کا شکر ادا کیا.
"آپ بیٹھیں میں بس ابھی آئی آپ کے لئے چاۓ بھی لاتی ہوں”وہ جلدی سے وہاں سے بھاگی .
شیرافگن بیٹھ گیا.اچانک حیات کا موبائل بجنے لگا.ایک ، دو ، تین بار بار کالز آرہیں تھیں.
شیرافگن مذید اگنور نہ کر سکا اسنے موبائل اٹھایا.اسکرین پر تابی کا نام چمک رہا تھا.اسنے دروازے میں آکر حیات کو پکارا کہ اسکی کال ہے.”افگن بھائی آپ چیک کر لیں میں ابھی آئی”حیات نے آواز لگائی.شیرافگن نے سر جھٹکا.اسکا کال پک کرنے کا ارادہ نہیں تھا. بھلا وہ حیات کی دوست سے کیا کہے گا اور یہ بات اچھی نہیں لگتی کہ حیات کی جگہ وہ کال پک کرتا.وہ موبائل ٹیبل پر رکھنے لگا جب میسج ٹیون بجی.اسنے نا چاھتے ہوئے بھی میسج اوپن کیا کہ ہوسکتا ہے کوئی ضروری بات ہو. وہ پڑھنے لگا.”یونی کیوں نہیں آئی اور صبح سے موبائل کیوں بند تھا.کیا تم اُس بات سے پریشان ہو؟ اس منحوس احمر جمالی نے یونی چھوڑ دی ہے.تم کل والے واقعے کو بھول جاؤ میری جان”لمبا سا میسج تھا.پر اسکے آگے شیرافگن نہ پڑھ سکا.احمر جمالی… یہ کون تھا؟ حیات کیوں پریشان تھی اور کل کیا ہوا تھا؟ اسکا دماغ پھٹنے لگا.وہ اِدھر سے اُدھر چکر لگانے لگا.سوچ سوچ کے وہ پاگل ہونے کو تھا.اس احمر جمالی نے کیا کہا تھا حیات کو کہ وہ رونے پر مجبور ہوگئی.وہ تو شوخ سی لڑکی تھی. اسےتو بس ہنسی ، مذاق کرنا آتا تھا.پھریوں رونا؟ ضرور کوئی بڑی بات ہوگی.ورنہ حیات اتنی کمروز لڑکی نہ تھی.وہ سوچوں میں گم تھا.جب حیات ٹرے لے کر کمرے میں داخل ہوئی.شیرافگن کو چکر لگاتے دیکھ کر اسے حیرت ہوئی.ٹرے ٹیبل پر رکھ کے وہ سیدھی ہوئی.شیرافگن اسکے سامنے کھڑا ہوا.”احمرجمالی کون ہے؟ کل کیا ہوا تھا ؟ اسنے تمہیں کچھ کہاہے؟بولو حیات” اسنے بے چینی سے سوال کئے.چہرے پر سنجیدہ تاثر تھا.حیات ایک دم ڈر سی گئی.شیرافگن کو کیسے پتہ چلا؟
"ایساکچھ نہیں افگن بھائی آپ سے کسنے کہا” وہ با مشکل بول پائی.
"تمہاری دوست کا میسج پڑھا ہے میں نے… حیات اب مجھے جلدی بتاؤ، مذید میرا صبر مت آزماؤ” اسنےسختی سے حیات کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا.حیات کی آنکھیں نم ہوئیں. پھرکل جو کچھ ہوا اسنے شیرافگن کو سب بتا دیا.وہ وقت یاد کر کے حیات کا دل کانپنے لگا. اسے نہیں معلوم تھا تب اللّه نے اسے کیا طاقت دی تھی کہ اسنےاس شیطان کو منہ توڑ جواب دیاتھا.پر اب سوچ کر ہی اسے ڈر لگ رہا تھا. اسکی بات سن کے شیرافگن کا دماغ ابلنے لگا. اسنے حیات کو دیکھا وہ رو رہی تھی.اسنے آگے بڑھ کر آہستہ سے حیات کا سر اپنے شانے سے لگایا.وہ بھی خاموشی سے آنسو بہاکر دل کا بوجھ ہلکا کرنے لگی.”شش حیات… بس چپ” اسنے ہلکے سے حیات کا سر تھپکا.شیرافگن کا شانہ اسکے آنسوؤں سے بھیگنے لگا.شیرافگن کا دل جلنے لگا.جب اسکی وجہ سے اس لڑکی کی آنکھوں میں آنسو آتے تھے. تو وہ خود کو بھی معاف نہیں کر پاتا تھا.پھر وہ یہ کیسے برداشت کرلیتا کہ کسی کی کمینی حرکت کی وجہ سے وہ پھولوں جیسی لڑکی رو رہی تھی. حیات اس سے الگ ہوئی.شیرافگن نے نرمی سے اسکے آنسو صاف کئے.”اب رونابالکل نہیں ہے حیات اس معاملے کو مجھ پر چھوڑ دو.اس احمر جمالی کا وہ حال کرونگا کہ یاد رکھے گا” شیرافگن کے اندر شدید غصہ نے سر اٹھایا. اسنے دانت پیس کر کہا.جیسے دانتوں کے نیچے احمرجمالی کو چبایا ہو.”پلیز آپ ایسا کچھ مت کریے گا. گھر میں سبکو پتہ چل جاۓ گا اور اگر آپکو کوئی نقصان پہنچ گیا تو”حیات نے ڈر کر کہا
"گھر میں کسی کو پتہ نہیں چلے گا.یہ معاملہ میں ہینڈل کر لونگا اوکے”
"آپکاغصہ بہت تیز ہے.آپ نے اسے مار دیا تو؟ پھر آپکا کیا ہوگا؟”اسے اب شیرافگن کی فکر ستانے لگی.اسکی بات پر شیرافگن کے لبوں پر مسکراہٹ بکھر گئی.”وہ تو جب سامنے آیگا تب دیکھیں گے اور رہی بات غصے کی تو اب تم پر کم کرنے کی کوشش کروں گا”اسنے مسکرا کرکہا.حیات کا اسکی فکر کرنا اسے اچھا لگا تھا.”مطلب کبھی نہیں ڈانٹیں گے؟” اسنے معصومیت سے پوچھا.شیرافگن سے بات شئیر کر کے وہ خود کو ہلکا پھلکا محسوس کر رہی تھی.”کبھی کبھی پر ذیادہ نہیں”شیرافگن نےمسکراہٹ دباکر کہا.”چلیں اوکے”حیات مان گئی.اسکے لئے اتنا ہی بہت تھا.
"اب تم آرام کرو اور رونا نہیں”اسنے نرمی سے کہا.حیات نے مسکرا کر اسے دیکھا.اسنے کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ شیرافگن اسکے ساتھ کبھی ایسے بھی بات کرے گا.اتنے پیار ،اتنی نرمی سے.وہ نہیں جانتی تھی کہ محبت انسان کو بدل کر رکھ دیتی ہے. شیرافگن بھی بدل رہا تھا.شیرافگن اسے آرام کرنے کا کہتا کمرے سے نکلا چہرے سے نرم تاثر پل میں غائب ہوا اور سنجیدگی چھا گئی. اسنے جیب سے موبائل نکالا پھر کوئی نمبر ملا کر بات کرتا ہوا اپنے کمرے میں چلا گیا.
شیرافگن نے ولید کو کال کر کے احمر جمالی کے بارے میں بتایا.احمرجمالی کسی پہنچے ہوئےوڈیرے کا بیٹا تھا.اسے گرفتار کرنا اتنا آسان نہ تھا.پر شیرافگن کی ایک ہی بات تھی یا ولید اسے کسی طرح جیل میں ڈالے گا یا وہ اس معاملے کو اپنے مطابق ہینڈل کرے گا.ولید نے اسے یقین دلایاکہ وہ جلد احمرجمالی کو گرفتار کریگا.شیر افگن خود کچھ نہ کرے. شیرافگن کو تو ایک پل چین نہیں مل رہا تھا. وہ حیات کے ساتھ کچھ برا ہوتے نہیں دیکھ سکتا تھا اور احمر جمالی نے جو اسکے ساتھ کیاتھا.شیرافگن اسے معاف کرنے والا نہ تھا. اسنے اگلے دن دادو سے اپنے اور حیات کے نکاح کی بات کی وہ بھی جلد سے جلد….دادو نے اسے کہا کہ اتنی جلدی ممکن نہیں.انہوں نے عمرے پر جانا تھااور وہاں سے واپسی پر انکی شادی کا سوچیں گیں.پر وہ ضدی بچہ بنا تھا. اسنے نے دادو سے کہہ دیا.”ابھی یا پھر کبھی نہیں” اسنے شادی کا نہیں کہا تھا.فلحال بس نکاح تا کہ حیات ہمیشہ کےلئے اسکی بن جائے.
اسکی باتوں پر آخر کار دادو مان گئیں.وہ مطمئن ہو کر کمرے سے نکلا.دادو نے الماس بیگم سے کہا کہ وہ حیات سے بات کریں. جسکانکاح ہونے والا تھا.وہ اس بات سے انجان تھی.حیات اپنے کمرے میں تھی.آج بھی وہ یونی نہ جا سکی تھی.الماس بیگم اسکے کمرے میں آئیں.”آئیں اماں”وہ بیڈ سے اٹھ کھڑی ہوئی.اماں کا ہاتھ پکڑ کر انھیں بیڈ پر بٹھایا. پھر خود بھی بیٹھ گئی.”بیٹا ایک ضروری بات کرنی ہے تم سے”انہوں نے تمہید باندھی.
"جی اماں بولیں ناں”حیات نے مسکرا کر ماں کو دیکھا.الماس بیگم نے بات شروع کی
"ہم سب نے تمہارے لئے فیصلہ لیا ہے.تمہیں پتہ ہے اس گھر کے سب فیصلے تمہاری دادو لیتی ہیں.یہ فیصلہ بھی انکا ہے اور ہم سبکی رضا مندی اس میں شامل ہے.” انہوں نے ایک نظر بیٹی کو دیکھا وہ غور سے انکی بات سن رہی تھی.”پرکون سا فیصلہ اماں؟”اسنے الجھ کر پوچھا.”تمہارےاور شیرافگن کےنکاح کا” انہوں نے دھماکہ کیا.حیات کی آنکھیں پھٹ گئیں.یہ اماں نے کیا کہا تھا.کیا اسنے غلط سنا تھا؟نہیں اسنے صحیح سنا تھا.اسنے ماں کو دیکھا جو کہہ رہی تھیں.”تمہاری دادو عمرہ پر جانے سے پہلے تم دونوں کا نکاح کروا دینا چاہتیں ہیں.تم سوچ لو پر انکار کی گنجائش ہے ہی نہیں کیونکہ بڑوں نے فیصلہ کر لیا ہے اوکے”الماس بیگم نے اسکے گال پر ہاتھ رکھ کر کہا.پھر کمرے سے نکل گئیں.حیات بت بنی بیٹھی تھی.ایسے کیسے ہو سکتا ہے؟اسکا اور شیرافگن کا نکاح؟نہیں ایسا نہ ممکن ہے.شیر افگن مان کیسے گیا؟ وہ ایک دم بیڈ سے اٹھی
کھڑی ہوئی.”مجھے افگن بھائی سے بات کرنی چاہیے ضرور دادو نے انکے ساتھ بھی زبردستی کی ہوگی”وہ بڑبڑا کر کمرے سے نکلی.نوک کر کے شیرافگن کے کمرے میں داخل ہوئی.وہ سفید شلوار قمیض میں ملبوس اسٹڈی ٹیبل کے پاس کھڑا کوئی فائل چیک کر رہا تھا.
"کیسے آنا ہوا حیات؟”اسنے پلٹ کر حیات کودیکھا.”دادو نے آپ سے کوئی بات کی؟”وہ جاننا چاہ رہی تھی کہ شیرافگن کو معلوم ہے کہ نہیں جبکہ شیرافگن سمجھ چکا تھا.
"تم بولو کیا بات ہے” اسنے فائل رکھ کر کہا
"دادو چاہتی ہیں کہ ہمارا نکاح ہو جائے”
"اچھا ہمارا؟مطلب تمہارا اور میرا؟” شیرافگن نے انگلی سے اسکی اور اپنی طرف اشارہ کر کے جان بوجھ کر پوچھا.”جی..”حیات نے اثبات میں سر ہلایا.”ہاں مجھے معلوم ہے.”شیرافگن نے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کہا.
"اچھا پھر آپ جلدی سے دادو کے پاس جاکر انکارکردیں.میں پہلے ہی سمجھ گئی تھی.آپ کے ساتھ بھی زبردستی ہوئی ہے.”حیات نے سمجھداری سےسر ہلاکرکہا
"ماشاء اللّه بہت سمجھدار ہو تم پر تمہیں کس نے کہا کہ مجھے رشتے سے انکار ہے؟یا میرے ساتھ زبردستی ہوئی؟”اسنے چمکتیں آنکھوں کے ساتھ سنجیدگی سےپوچھا
"کسی نے نہیں پر….”وہ ہونق بنی کھڑی تھی.
” سن لو پھر…مجھے انکار نہیں” شیرافگن نے اسکی آنکھوں میں دیکھ کر کہا
"پر میں جانتی ہو آپ کو دادو نے فورس کیا ہے.”وہ جھنجھلا رہی تھی.
"اچھا اگر تمہیں ایسا لگتا ہے تو ایسا ہی سہی” وہ تنگ آکر بولا پھر حیات کو دیکھا "کیا تمہیں انکار ہے؟”اسنے دو ٹوک لہجے میں پوچھا
"میرے انکار کوکوئی اہمیت دی جائےگی؟” حیات نے غصے سے پوچھا.”بالکل نہیں”شیر افگن نے سنجیدگی سےجواب دیا.حیات اقرار کرتی یا انکار وہ اسی کی تھی .یہ بات طے تھی.”آپ ایسا کیوں کر رہے ہیں؟ آپ مجھے پسند نہیں کرتے مجھے پتہ ہے.پھر کیوں؟” حیات نے اسے گھور کر غصے سے پوچھا.
"وہ ابھی نہیں بعد میں بتاؤنگا پرنسیس” اسنے شوخی سے حیات کو تنگ کرنے کے لئے کہا.وہ کیا بتاتا کہ اسکے ضدی دل کو اب صرف وہی چاہیے تھی.اسکی بات پر حیات کو ہارٹ اٹیک ہونے لگا.
"پر..پرنسیس؟” اسکے حلق میں الفاظ پھنسے تھے.کیا یہ کوئی خواب ہے؟ یہ کھڑوس اور اس انداز میں بات کرے.
"یس پرنسیس” اسنے مسکراہٹ دبا کر کہا.وہ حیات کی حالت سمجھ رہا تھا.پر اسے تنگ کرنا شیر افگن کو اچھا لگ رہا تھا.
"مجھےپتہ ہے آپ مجھ سے بدلہ لینا چاھتے ہیں جتنا میں نے آپکو تنگ کیا اس سبکا.پر کم میں بھی نہیں یہ بات یاد رکھیے گا”اسنے انگلی اٹھا کر تیش سے کہا.شیرافگن ایک دم ذورسےہنسا
"ویل میں اچھے سے جانتا ہوں یہ بات” اسنے حیات کی انگلی نیچے کی.کل ہی دونوں کی دوستی ہوئی تھی.پر آج پھر بحث ہورہی تھی. انکی دوستی ہونی اتنی آسان نہ تھی.حیات نے تپ کر اسے دیکھا.”آپ یہ اچھا نہیں کر رہے میرے ساتھ”وہ نم آواز میں بولی.شیرافگن نے اسے دیکھا اس سے پہلےکہ وہ کچھ کہتا.وہ کمرے سے نکل گئی.”آئیم سوری پرنسیس پر اب کچھ وقت کے لئے تمہارے آنسو برداشت کرنے ہونگے.کیا کروں اس دل کے ہاتھوں مجبور ہوں.جو تمہیں اپنا بناناچاہتا ہے.”اسنے بالوں میں ہاتھ پھیرا.پھر موبائل نکال کر ولید کو کال ملائی.”ہیلوولی..کیا بنا..کچھ ملا اسکے خلاف” شیرافگن نے ٹھنڈے لہجے میں پوچھا
"ہاں معلومات ملی ہے.بہت سےریپ کیسز میں احمر جمالی کا نام سامنے آیا ہے.پر ہمیشہ وہ باپ کی وجہ سے بچ نکلتا ہے.”ولید نے تفصیل بتائی.”اب کی بار نہیں بچےگا.تم ثبوت حاصل کر کے جلد سے جلد اسے پکڑو” شیرافگن نے دو ٹوک لہجے میں کہا.وہ ولید سے ساری بات پہلے ہی کرچکا تھا.”اوکے یار..پر تم خود کو ٹھنڈا کرو میں سب ہینڈل کر رہا ہوں”
"ٹھیک ہے” شیرافگن نے تھوڑی دیر اور اس سے بات کی پھر فون بند کر دیا.جس وقت تک وہ احمر جمالی کے آمنے سامنے نہیں آ جاتا تب تک اسے چین کہاں ملنا تھا.
وہ یونی آئی سب اسکے انتظار میں تھیں. حیات انکے قریب آئی.”اسلام و علیکم”اسنے سبکو سلام کیا.”وعلیکم السلام”ان سب نے ایک آواز میں جواب دیا.”دو دن سے کیوں نہیں آرہی تھی تم؟”مینا نے پوچھا.”طبیعت نا ساز تھی یار”حیات نے جواب دیا.
"اب ٹھیک ہو؟” سبین نے پوچھا
"بالکل ٹھیک”وہ دھیمے سے ہنسی.وہ سب چلتی ہوئیں اپنی فیورٹ جگہ پر بیٹھ گئیں.
"اس بات کو اپنے اپر حاوی نہ کرو حیات بھول جاؤ”حریم نے نرمی سے اسکا ہاتھ پکڑا.
"کوشش کر رہی ہوں یار”حیات نے سر ہلایا. "احمر جمالی بھی اس دن کے بعد دیکھنے میں نہیں آیا.سنا ہے یونیورسٹی چھوڑ دی اسنے” تابی نے اسے خبر دی.اسکا منہ کڑوا ہوااس ذکر پر”اچھا ہے اپنی منحوس شکل لے کر دفع ہوگیا.”حیات نے تلخ لہجے میں کہا
"بالکل یار اب تم ذیادہ مت سوچنا” سبین نے محبت سے اسے دیکھا.پھر سب ہلکی پھلکی باتیں کرنے لگیں.جب ایک دم تابی بول پڑی.
"ویسے اس دن تم نے کال پک کیوں نہیں کی اور میسج کا جواب بھی نہیں دیا”تابی نے منہ پھولا کر کہا.اسکی بات پر حیات نے اسے گھورا اسے یاد آیا تابی میڈم کی وجہ سے ہی شیر افگن کو سب پتہ چلا تھا.اس دن سے شیر افگن فون پر فون کررہا تھا.حیات کو معلوم تھا بظاہر وہ خاموش تھا.پر احمر جمالی کو چھوڑنے والا نہ تھا.اسے شیرافگن کے غصے سے ڈر لگتاتھاکہ کہیں وہ کچھ غلط نہ کر لے.
"ہمیشہ تم آفت بن کر نازل ہوتی ہو مجھ پر” حیات نے تابی کو گھورکر کہا.وہ پہلے جیسے موڈ میں آچکی تھی.
"ہاۓ اب میں نے کیا کر دیا” تابی نے حیرت سے پوچھا.باقی سب بھی حیران تھیں کہ کیا ہو گیا.”اب کیا ہوا ؟”مینا نے دونوں کو دیکھا
"اس دن اس نے مجھے کال کی تھی.افگن بھائی میری طبیعت کا پوچھنے میرے کمرے میں آۓ تھے.انھیں سب پتہ چل گیا.پرسوں سے وہ مشکوک حرکتیں کر رہے ہیں.کالز پر کالز ہو رہی ہیں.ضرور احمر جمالی کی اب خیر نہیں”اسنے پریشانی سے انھیں بتایا.
"واؤ…یہ تو اچھا ہے ناں اب احمر جمالی سیدھا ہوگا”حریم نے مزے سے کہا
"کال پک تو ہوئی ہی نہیں تھی.پھر کیسے پتہ چلا تمہارے افگن صاحب کو؟” تابی نے آبرو اٹھا کر پوچھا.”وہ میں روم میں نہیں تھی ناں تو میں نے افگن بھائی کو کال پک کرنے کا کہا”حیات جلدی سے بولی تو تابی نے آنکھیں پھاڑ کر اسے دیکھا وہ ایک دم چپ ہو کر پھر جلدی سے بولی”پر جیسے کہ تم نے کہا کال پک نہیں ہوئی تھی.بس افگن بھائی نے تمہارا میسج پڑھ لیا تھا.”اسنے تابی کو دیکھا
"واہ واہ مطلب حد ہوگئی.اب یہ میری غلطی ہے یا تمہاری؟ میں نے کہا تھا اپنے شیر مار کو اپنا موبائل پکڑا کرجاؤ…افگن بھائی کو کال پک کرنے کا کہا تھا.” تابی نے اسکی نقل اتاری پھر بولی "پاگل کہیں کی دوستوں کی کالز کزنز سے پک نہیں کرواتے میل کزنز سے تو بالکل نہیں”اسنے حیات کو ڈانٹا.سب نے ہنسی دبائی جبکہ حیات نے معصوم سی صورت بنائی.یہ غلطی اسکی اپنی تھی.پر تب شیر افگن اسکی لال آنکھوں کی وجہ پوچھ رہا تھا.اسلئے جب وہ باہرنکلی تو خودکو سنبھالنے میں لگ کہ کہیں اسکےسامنے رو ہی نہ پڑے.
"اچھا سوری” اسنے معصوم سی صورت بنائی
"چلومعاف کیا بچہ کیا یاد کرو گی”تابی نے اسکے سر پر ہاتھ رکھ کر بڑوں کی طرح کہا سب ہنس پڑیں.”اب ذیادہ پھیلو مت تابی کی بچی”حیات نے انگلی اٹھا کر کہا
"یہ ہر وقت تم میرے فیوچر بچوں کے پیچھے کیوں پڑی رہتی ہو؟” اسنے منہ بنایا
"ہاہا توبہ کتنی فکر ہے اِسے اپنے بچوں کی” حیات نے ذور سے ہنس کر انھیں اشارہ کیا
"ماں کو بچوں کی فکر ہوتی ہے یار”مینا نے شوخی سے کہا.سب نے قہقہہ لگایا.تابی منہ پھلا کر بیٹھ گئی.”آج مجھے سچ پتہ چل گیاہے”تابی نے بڑی سنجیدگی سے کہا.
"اچھاکیا؟”سب نے ایک ساتھ کہا
"تم لوگ چڑیلیں تھیں ، ہو اور ہمیشہ رہو گی منحوس ماریوں”وہ تپ کر چاروں کو سنا رہی تھی. وہ سب ہنسی دبا نے کی کوشش کر رہیں تھیں.”ہاۓ میری تابی بس کر جاؤ تم تو ہماری جان ہو”حیات نے کہا سب اسکے قریب ہوئیں
"سچی میں؟”تابی نے آنکھیں گھما کر تصدیق چاہی.”بالکل ہماری چڑیل”مینا نے اپنا بدلہ چکایا.وہ ایک دم ہنسی.”مجھے تم سب چڑیلوں کےساتھ چڑیل بننا ہی منظور ہے.” اسنے خوشی سے کہہ کرسب کو گلے لگایا.
حیات واپس آئی تو ایمان گھر میں موجود تھی.وہ دادو ، تائی امی اور اسکی اماں کے ساتھ ہال میں بیٹھی تھی.حیات چیخ کر ایمان سے گلے ملی.”آپی آپ کیسے آ گئیں یوں اچانک؟”اسنے خوشی سے پوچھا "پتہ چل جایگا آپکو بھی” ایمان نے دھیمے سے کہا. حیات کو گڑبڑ کا احساس ہوا.”کیوں آپی؟” اسنے ڈر کے پوچھا.”تم فریش ہو کر کھانا کھاؤ پھر بات کرینگے اوکے” ایمان نے محبت سے کہا.حیات کا بس نہیں چل رہا تھا کہ ایمان سے ابھی سب کچھ پوچھ لے.ایمان کو دادو نے اپنے پاس بلایا اور حیات سوچوں میں گم سیڑھیاں طے کرنے لگی.وہ کمرے کی طرف بڑھنے لگی جب اسنے شیر افگن کو دیکھا. "بڑے خوش لگ رہے ہیں محترم”وہ بڑبڑائی.
"آگئی پرنسیس” شیر افگن نے شرارت سے کہا حیات نے اِدھر اُدھر دیکھا کہ کہیں کسی اور سے تو بات نہیں کر رہا. "میں آپ سے مخاطب ہوں”اسنے آبرو اٹھا کر اسکی طرف اشارہ کیا
"آپ مجھے پریشان کرنا چھوڑ دیں”اسنے تپ کر کہا.وہ جانتی تھی شیرافگن اسے چڑانے کے لئے ایسا کر رہا ہے.
"پریشان تو تم نے مجھے کر رکھا ہے” اسنے ذو معنی انداز میں سنجیدگی سے کہا.
حیات جھنجھلا کر بنا کچھ کہےپلٹ کراپنے کمرے میں چلی گئی.وہ بھی مسکراتا ہوا نیچے چلا گیا.کچھ دیر بعد ایمان اسکے کمرے میں آئی.”حیات” ایمان نے اسے پکارا.وہ بیڈ پر لیٹی تھی.”جی آپی”وہ اٹھ بیٹھی مسکرا کر ایمان کو دیکھا.ایمان اسکے سامنے بیٹھ گئی. حیات کے بال بکھرۓ سے تھے.ایمان نے اسکے بال کان کے پیچھے کئے.”کیا بات ہے میری گڑیا پریشان سی لگ رہی ہے؟”اسنے محبت سے کہا
"آپی آپکو پتہ ہے ناں گھر میں کیا بات چل رہی ہے.ایسا کیسے ہو سکتا ہے”اسنےہمیشہ کی طرح اپنی پریشانی ایمان کے ساتھ شئیر کی. وہ احمرجمالی والی بات ایمان سے شئیر نہ کر سکی تھی کہ وہ پریشان ہوگی.
"ایسا کیوں نہیں ہو سکتا میری جان؟بھائی میں کوئی برائی ہے؟” ایمان نے صاف الفاظ میں پوچھا.”ایسا نہیں ہے آپی”اسنے سر جھکا کر جواب دیا.”کیا تم کسی اور کو پسند کرتی ہو؟”ایمان کو معلوم تھا ایسی کوئی بات نہیں پر پھر بھی اسنے پوچھنا مناسب سمجھا.
"بالکل نہیں آپی”اسنے جھٹکے سے سر اٹھایا
"تو کیا مسئلہ ہے میری گڑیا؟”
"آپکے بھائی مجھے ہر وقت ڈانٹتے ہیں.انھیں میں بالکل اچھی نہیں لگتی.وہ مجھے جاہل ، اندھی کہتے ہیں.پھر وہ کیسے نکاح کے لئے مان گئے.وہ تو بعد میں بھی مجھے ڈانٹتے ہی رہیں گے.”اسنے نم آنکھوں کے ساتھ سب بتایا
"اف میری پیاری گڑیا اتنی شکایتیں” اسنے حیات کو گلے لگایا.”بھائی بہت کیئرنگ ہیں، بہت اچھے ہیں.تمہیں ڈانٹ دینا ، غصہ کرنا یہ صرف وقتی باتیں تھیں.اب تو وہ تمہیں کبھی نہیں ڈانٹیں گے”ایمان پیار سے اسکے بالوں میں ہاتھ پھیر کر اسے سمجھاتی رہی.حیات نم آنکھوں کے ساتھ اسکی باتیں سنتی رہی اور دروازے کے باہر کھڑا شیرافگن جو ایمان کو بلانےاسکے پیچھے آیا تھا.اب ہلکے کھلے دروازے سے ایمان کے گلے لگی اس لڑکی کو دیکھ رہا تھا.اسکی شکایتیں سن رہا تھا.اسکی معصوم باتوں پر شیرافگن کو پیار آنے لگا.وہ بھلا اسے کیا بتاتا کہ وہ شیرافگن کے دل سے کتنی قریب تھی.وہ اسے ڈانٹ دیتا پر اسکے بعد اسے بھی چین نہیں ملتا تھا.اس پاگل لڑکی سے اسے کب سے محبت تھی وہ نہیں جانتا تھا.پر جب سے اس پر یہ بات ظاہر ہوئی تھی. اس وقت سے حیات اسکے لئے بہت اہم، اسکی ذات کا حصہ بن چکی تھی.اسنے ایک نظر کمرے میں ڈالی جہاں ایمان ،حیات کو سمجھا رہی تھی.وہ مدھم مسکراہٹ کے ساتھ وہاں سے چلا گیا تھا.اسے ولید سے ملنے جانا تھا.
ایمان اور اماں کےسمجھانے پر وہ مان گئی تھی.اسکا دل اداس تھا پر وہ بڑوں کے خلاف نہیں جا سکتی تھی.دادو نے سب کو آرڈر دے دیا کہ نکاح کی تیاریاں کیں جائیں.اگلے ہفتے عمرہ پر جانے سے پہلے وہ ان دونوں کا نکاح کر دینا چاہتی تھیں.حیات کو کچھ دنوں کے لئے دادو نے یونی جانے سے منع کیا تھا.اسلئے اگلے دن وہ یونی نہ گئی.ایمان نے جب یہ خبر حیات کی چڑیلوں تک پہنچائی تو وہ سب یونی سے واپسی پر حیات کے گھرمیں موجود تھیں.حیات بیڈ پرجھکاۓ بیٹھی سب کی گھورتی نظریں کو خود پر محسوس کر رہی تھی.”اب کیوں گونگی بنی بیٹھی ہو.بولو کچھ” تابی بیڈ پر اسکے سامنے بیٹھ کر بولی
"ہاں جواب چاہیے ہمیں” مینا نے مصنوعی غصے سے کہا.سب اسے گھیر کر بیٹھ گئیں.
"بتاؤ یار یہ سب اچانک…کیسے؟” سبین نے پوچھا.حیات نے نظر اٹھا کر حریم کو دیکھاکہ اب وہ بھی کچھ کہے پر انسے حیات کے کندھے پر ہاتھ رکھا.”جواب دو ورنہ چڑیلیں کھا جائیں گیں تمہیں”حریم نے شرارت سے کہا
"اب کیا بتاؤ…دادو اور باقی بڑوں نے فیصلہ لیاہے.میں کیسے انکار کرتی….نہ نہ کرتے بھی مان گئی”اسنے منہ بنا کر آہ بھر کرکہا
"واہ رے خدا تیری قدرت کل کو افگن صاحب سے بن نہیں رہی تھی اور اب یہ انکی بننے جا رہی ہے.”مینا نے ہاتھ اپر اٹھا کر کہا
"اب بتاؤ ذراہیروئن صاحبہ تمہاری ان بیوقوف دوستوں کی بات ٹھیک نکلی یانہیں؟” تابی نے اسے گھور کرپوچھا.پرحیات منہ بناکر خاموش رہی.تابی،مینا کے ہاتھ پر ہاتھ مارکر ذور سے ہنسیں.”واؤ مطلب شیرافگن بھائی حیات سے محبت کرتے ہیں؟”سبین نے خوشی سے پوچھا. "ایسی ویسی…دیکھو ذرا تبھی تو کچھ دنوں میں نکاح ہے دونوں کا”حریم نے لقمہ دیا. "جانی دشمن جان بننے جا رہا ہے آہا” تابی نے مزے سے آنکھ دبا کر کہا
"بس کرو دماغ نہ کھاؤ” حیات نے سب کو ڈانٹا.”ہاں ہاں چپ کرو اسے افگن بھائی کے بارے میں سوچنے دو”مینا نے ہنس کر کہا
"استغفراللہ”حیات کانوں کو ہاتھ لگایا.سرخ چہرے کے ساتھ وہ بیڈ سے اٹھی.شیشے کے سامنے کھڑی ہوکر بالوں میں برش کرنے لگی. سبکی شرارتی نظریں اس پر تھیں.مینا چھلانگ لگا کر بیڈ سے اتری.
"مبارک ہو تم کو یہ شادی تمہاری”
"صدا خوش رہو تم دعا ہے ہماری ”
مینا لہرا لہرا کر گا رہی تھی.حیات نے پلٹ کر اسے دیکھا.”شادی نہیں نکاح ہے یار”حریم نے ہنس کر کہا.”ایک ہی بات ہے.”مینا نےلاپرواہی سے کہا.”اے مینا کوئی نیا گانا گاؤ ناں”تابی نے مینا سے کہا.وہ پھرگانے کے لئے منہ کھولنےلگی. جب حیات نے اسکے منہ پر ہاتھ رکھا.”خاموش چڑیل کہیں کی”حیات نےچباکر کہا
"اممم” مینا نے اسے ہاتھ ہٹا نے کا اشارہ کیا حیات نے ہاتھ ہٹا لیا.”اف سانس بند کردی.کیا اپنے نکاح تک مار ڈالو گی مجھے”مینا نےلمبی سانس کھینچی.سب کافی دیر تک حیات کے ساتھ رہیں پھر جانے کے لئے اٹھ کھڑیں ہوئیں. حیات ان سب کے ساتھ نیچے آئی.وہ لوگ ہال سے نکلیں تب ہی شیرافگن کی کار پورچ میں رکی.وہ کار سے نکل کر انکی طرف آیا.
"اسلام وعلیکم” شیرافگن نے گلاسز اتارکر کہا
"وعلیکم السلام” سب نے ایک ساتھ کہا.حیات خاموش رہی.”کیسی ہیں آپ سب؟”شیرافگن نے سبکو دیکھا آخر میں اسکی نظر حیات پر ٹہر گئی.”ہم سب ٹھیک بس یہ حیات ٹھیک نہیں آپ ذرا اس سے پوچھ لیجئے گا”تابی نے شرارت سے کہا.حیات نےاسے کہنی مار کراسکی طرف آنکھیں نکالیں جبکہ ان سب نے اپنی ہنسیں دبائی.”دیکھ لینگے”شیرافگن نے مدھم مسکراہٹ کے ساتھ کہا پھر انھیں اللّه حافظ کہتا اندر بڑھ گیا.
"اللّه اللّه کتنے خوش مزاج ہوگئے ہیں افگن بھائی یقین نہیں آرہا.یہ ہماری حیات کی محبت کا کمال ہے.”مینا نے حیات کی لٹ کھینچ کر کہا.سب نے قہقہہ لگایا.
"روکو تمہیں میں ابھی یقین دلاتی ہوں”حیات دانت پیس کر اسکی طرف بڑھی.مینا سوری کہہ کر ہنستی ہوئی دور ہوکر کھڑی ہوئی.پھر سب اس سے مل کر چلیں گئیں.
دو دن بعد دونوں کا نکاح تھا.سارا اور الماس بیگم دونوں خوشی سے تیاریوں میں لگیں تھیں.شیرافگن اورحیات دونوں ہی انکے لاڈلے تھے.دوسری طرف شیرافگن ، احمر جمالی کی کھوج میں تھا.وہ قانونی طریقے سے اسے سزا دلانا چاہتا تھا.ولید نے اسے بتایا کہ ایک لڑکی جو احمرجمالی کی درندگی کا شکار ہوئی تھی وہ اسکے خلاف بیان دینے کے لئے تیار تھی.اب ولید آگے قدم اٹھانے والا تھا.
وہ ابھی ولید سے مل کر ہی آیا تھا.دادو سے مل کر وہ انکے کمرے میں بیٹھ گیا.دادو اسے سمجھا رہیں تھیں کہ وہ اسکی بات مان کر حیات کو اسے سونپنے والی ہیں.پر شیرافگن انکی پیاری پوتی کو اب کچھ نہ کہے.شیر افگن خاموشی سے مسکراہٹ دبا کر انکی باتیں سنتا رہا.بالکل نہیں لگ رہا تھا کہ یہ وہی دادو ہیں جو حیات کو اتنا ڈانٹتیں تھیں.ان دادی ، پوتی کا پیار ایسا ہی تھا.کھٹا میٹھا سا.
ہال میں حیات اور ایمان بیٹھی باتیں کر رہیں تھیں.ایمان کل سے یہیں تھی.نکاح کی تیاریوں میں سب کی مدد کر رہی تھی.سب اپنوں کو کارڈ دے دیے گئے تھے.وہ دونوں باتوں میں لگیں تھیں.جب سائیڈ ٹیبل پر رکھا لینڈ لائن فون بجنے لگا.ایمان نے اٹھ کر فون اٹھایا. حیات دائیں طرف گردن موڑ کر اسے دیکھنے لگی کہ کس کا فون ہوگا.”ہیلو”ایمان نے کہہ کر دوسری طرف کاجواب سنا.”ارے ہانیہ کیسی ہو”ایمان نے خوشی سے کہا.دوسری طرف سے کچھ کہا گیا.ایمان ایک دم ہنسی.”ہاں بھائی ابھی آۓہیں تم ہولڈ کرو میں انھیں بلاتی ہوں” ایمان نے ریسیور رکھا.حیات اسے ہی دیکھ رہی تھی.”ہانیہ ہے.”ایمان نے بتایا تو اسنے سر ہلا کر اپنا موبائل اٹھا لیا.ایمان،دادو کے کمرے کی طرف بڑھ گئی.ہانیہ ، ایمان اور شیرافگن کی خالہ زاد تھی.حیات اسے ذیادہ نہیں جانتی تھی.بس اتنا پتہ تھاکہ وہ شیرافگن کی دوست اور یونی فیلو تھی.پڑھائی کے بعد وہ اپنے پیرنٹس کے ساتھ فرانس شفٹ ہوگئی تھی.ایک دو بار وہ پاکستان آئی تھی. پرحیات کو وہ یاد نہ تھی.بس اسےایمان سے پتہ چلتا رہتا کہ ہانیہ، شیرافگن کو کال کرتی رہتی ہے. دونوں کی خوب دوستی ہے وغیرہ وغیرہ. کچھ دیر بعد شیرافگن دادو کےکمرے سے باہر نکل کر سائیڈ ٹیبل تک آیا اور بات کرنے لگا. حیات بظاہر اپنے موبائل کے ساتھ لگی تھی پر نہ چاھتے ہوئے بھی اسکا دھیان شیرافگن کی گفتگو پر تھا.”ہاں وہ موبائل اوف ہوگیا تھا” شیرافگن نےکہا.پھر دوسری طرف سے کچھ کہا گیا تو شیر افگن جواب دینے لگا.
"اوه ریلی مجھ میں کیا برائی ہے بھلا؟” شیرافگن نے ہانیہ سےپوچھا.حیات نےمنہ بنایا
جبک دوسری طرف سے نجانے کیا کہا گیا.شیر افگن قہقہہ لگا کر ہنسا.حیات نے حیرت نے ہلکی سی گردن موڑ کر اسے دیکھا پر وہ باتوں میں مصروف تھا.”کوئی ظلم نہیں ہے یہ تو آپکے دوست کا بڑا دل ہے.”شیرافگن نے شرارت سے کہا.دوسری طرف کی بات سن کر وہ پھر ہنسا حیات کا سر دکھنے لگا.”آج تو ہنسی بند ہی نہیں ہورہی شیر مار کی”وہ چبا کر بڑبڑانے لگی.”پاکستان آؤ پھر تفصیل سے بات ہوگی… اوکے ہانی تمہارا انتظار رہے گا.” دو ، چار اور باتیں کر کے اسنے فون بند کیا.پھر حیات کو دیکھ کر اسکی طرف آیا اور صوفے پر اسکے ساتھ کچھ فاصلے پر بیٹھ گیا.حیات نے اسے گھورکر دیکھا.”یہاں اتنی خاموشی سے کیوں بیٹھی ہو؟”شیرافگن نے نرمی سے پوچھا.
"تو پھرکہاں جاؤ؟”حیات نے جھٹ سے چبا کر کہا.اسے غصے آنے لگا تھا.جانے کیوں؟
"تیاری کرو” شیرافگن نے نرمی سے کہا
"کونسی تیاری؟”اسنے آبرو اٹھا کر پوچھا
"ہمارے نکاح کی” اسنے حیات کی سنہری آنکھوں میں دیکھ کر دلکشی سے کہا.اسے حیات کی آنکھیں بہت پسند تھیں.حیات نے نظریں پھیریں.”ہونہہ نکاح بھی اسی سے کر لیں جس سے قہقہہ لگاکر باتیں کر رہے تھے”وہ مدھم آواز میں منہ بنا کر بڑبڑائی
"کیا کہا؟” شیرافگن نے آبرو اٹھایا.وہ سن نہیآئ پایا تھا.”یہی کہ مجھے اور بھی کام ہیں” بے زاری سے کہتی وہ اٹھ کر جانے لگی.شیر افگن اسکے سامنے کھڑا ہوا.”تو پرنسیس باقی کاموں سے ذیادہ ضروری نکاح کی تیاری ہے.” شیرافگن نے اسکی لٹ کان کے پیچھے کی حیات جھجھک کر پیچھے ہوئی.”آپ مجھ سے بات نہ کریں”اسنے لب بھینچ کر کہا
"ارے کیوں؟”شیرافگن کو حیرت ہوئی
"کیونکہ مجھے آپ سے بات نہیں کرنی”وہ بچوں کی طرح سر جھٹک کر بولی.شیرافگن نے اسکے انداز پر مسکراہٹ دبائی.
"اوکے پرنسیس” اسنے مدھم مسکان کے ساتھ سر کو خم دیا.اسکے پرنسیس کہنے پرحیات غصے سے پاؤں زمین پر مار کر وہاں سے چلی گئی.شیرافگن ذور سے ہنسا.جبکہ حیات غصے سے اپنے کمرے میں چکر لگانے لگی.وہ غصے میں تھی.پرکیوں؟ اسے شیرافگن کا ہنس ہنس کے ہانیہ سے بات کرنا ذرا اچھا نہیں لگا. "ہانی…ہونہہ” اسنے منہ بگاڑ کر شیرافگن کی نقل اتاری.پھر دوبارہ سے چکر لگانے لگی.

جاری ہے…