پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

یہ عشق فنا کر دے (حذیفہ ہارون) قسط نمبر 3 پرائم …

یہ عشق فنا کر دے (حذیفہ ہارون)
قسط نمبر 3

پرائم ہوٹل میں اس وقت شہر کی تمام مشھور ہستیاں جمع تھیں انہی مشھور ہستیوں کے درمیان بیٹھا وہ شخص شدید بوریت کا شکار تھا سمرین کے کہنے کے پے زین عاصم ہاشمی کی پارٹی میں آ تو گیا تھا لیکن آ کر بہت پچھتا رہا تھا تھوڑی تھوڑی دیر بعد کوئی نہ کوئی آتا :”اوہ آپ حماد کے بیٹے ہیں”کہتا اور آگے بڑھ جاتا تھا وہ بار بار ہونے والے اس عمل سے شدید اکتا گیا تھا وہ جلد ہی وہاں سے اٹھ کھڑا ہوا اور پاس کھڑے ویٹر کو بلایا ..
Hey listen…
Yes sir…
Can you gave me a glass of alcohol…
Sir alcohol is not allowed here …
Please…
معاف کریں سر میں آپکو نہیں دے سکتا ویسے بھی ہوٹل میں شراب پینا منع ہے ……..
جلدی لا کر دو کہیں سے بھی ورنہ آج کے بعد تم اس ہوٹل میں نظر نہیں آؤ گے ….
سر آپ مجھے دھمکی دے رہے ہیں…..
نہیں بیٹا یہ تو میں پیار سے کہ رہا ہوں اب جلدی سے جا کر میری ڈرنک لے آؤ ..زین نے اسکا کندھا تھپكتے ہوئے کہا اسنے اسے بیٹا کہ کر مخاطب کیا تھا جبکے وہ ویٹر اس سے پانچ چھے سال بڑا ہی تھا ….ويٹر خاموشی سے ڈرنک لینے چلا گیا کچھ دیر بعد وہ واپس آیا تو اسکے ہاتھ میں ایک گلاس تھا جو اسنے زین کی طرف بڑھا دیا ….
تھنکس میں تمہاری تنخواہ بڑھانے کی سفارش کروں گا …..
سر آپکو نہیں پتا یہ کسکا ہوٹل ہے وہ کبھی بھی کسی کی سفارش کو خاطر میں نہیں لاتے ….
اچھا کسکا ہوٹل ہے یہ؟..
یہ اشعر حماد کا ہوٹل ہے وہ کسی کی بھی بات نہیں مانتے …
اور میں اشعر حماد کا بھائی ہوں وہ میری بات کبھی بھی رد نہیں کرتے ….
اوہ آپ انکے بھائی ہیں ….
ہاں…
پھر تو آپ میری سیلری بھی ضرور بڑھوا دیں گے….
ہاں ہاں ضرور لیکن میری ایک بات ذہن میں رکھنا …زین نے اسے انگلی دکھاتے ہوئے کہا ….
کونسی بات سر .؟.
یہ ڈرنک والی بات اشعر بھائی کو پتا نہیں چلنی چاہیے ورنہ تمہاری سیلری تو نہیں بڑھے گی البتہ اس ہوٹل سے ہمیشہ کیلئے فارغ کر دئے جاؤ گے…
جی سر نہیں پتا چلے گی لیکن اشعر سر آئے کیوں نہیں آج ….
تمھیں معلوم ہونا چاہیے وہ اس طرح کی پارٹیز پسند نہیں کرتے وہ اپنا ہوٹل تو کرائے پر دے دیتے ہیں لیکن خود نہیں آتے…..
اوہ اچھا مجھے نہیں پتا تھا میں ابھی کچھ دن پہلے ہی یہاں آیا ہوں نہ….
ٹھیک اب یہاں کھڑے میرا سر نہیں کھاؤ دوسرے کام کرو ….
جی سر جی ..اسنے گھبراۓ ہوئے لہجے میں کہا اور آگے بڑھ گیا زین مسکرا کر رہ گیا …..
اگر میں غلطی پے نہیں تو شاید تم حماد کے بیٹے زین ہو …ایک آدمی اسکے برابر میں آ کر کھڑا ہو گیا زین ایک نظر میں ہی پہچان گیا وہ سیاست دان انور علی تھا ….
جی آپ بلکل ٹھیک کہ رہے ہیں میں زین ہوں . یہ کہتے ہوئے زین نے مصافحہ کیلئے ہاتھ انکی طرف بڑھایا …..
میں حماد کا پرانا ساتھی انور علی ….انہوں نے زین سے ہاتھ ملاتے ہوئے کہا ….
جی میں آپکو جانتا ہوں آپ پولیٹيشن انور علی ہیں اور آپ خود کو ڈیڈ کا پرانا ساتھ کہ رہے ہیں جبکے میں نے آپکو کبھی ڈیڈ کے ساتھ دیکھا نہیں اور نہ انہوں نے کبھی آپکا ذکر کیا …..
بول تو رہا ہوں پرانا ساتھی ہوں اب میں نے اپنی الگ پارٹی بنا لی ہے شاید تمھیں سیاست میں زیادہ دلچسپی نہیں…..
جی ہاں مجھے سیاست میں بلکل بھی دلچسپی نہیں پھر بھی میں جاننا چاہوں گا کے آپ ڈیڈ سے الگ کیوں ہو گئے …زین کو واقعی یہ جاننے میں کافی دلچسپی محسوس ہو رہی تھی ……..
بس وہ کچھ دشمنوں کے بہکاوے میں آ گیا اور مجھے اپنی پارٹی سے الگ کرکے انہیں شامل کرلیا اسکا یہ خیال تھا کے میں پارٹی سے غداری کر رہا ہوں اور اپنی پارٹی کی انفارمیشن مخالف پارٹی کو دیتا ہوں اس ہی بات پے ہماری لڑائی ہوئی اور میں اس سے الگ ہو گیا اور اپنی الگ پارٹی بنا لی ورنہ میں کسی زمانے میں اسکا رائٹ ہینڈ ہوا کرتا تھا ..انور علی تفصیل سے ساری بات بتا رہے تھے ….
ہمممممم اور اب آپکی پارٹی ڈیڈ سے زیادہ مضبوط ہے یا ابھی بھی آپ اسنے پیچھے ہیں ….
نہیں ابھی تو میں بہت پیچھے ہوں تمہارے ڈیڈ کی پارٹی ملک کی تیسری بڑی سیاسی پارٹی ہے اور میری پارٹی چھٹے نمبر پر ہے ویسے اس دفع لگتا ہے کے حماد کی پارٹی ملک کی نمبر 1 پارٹی بن جاۓ اور آنے والے انتخابات بھی شاید تمہارے ڈیڈ ہی جیتیں کیونکے تمام بڑے بڑے رہنما تمہارے ڈیڈ کی پارٹی میں شامل ہیں….
اور آپکو کیا لگتا ہے کے الیکشن ڈیڈ ہی جیتیں گے .زین نے مسکراتے ہوئے انکی طرف دیکھا….
نہیں میں ہمیشہ پازیٹو ہی سوچتا ہوں چاہے مخالف کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو میں کبھی بھی اپنے آپ کو کمزور نہیں سمجھتا اس الیکشن میں بھی مجھے خود پے مکمّل بھروسہ ہے ……
ہمممممم اچھا لگا آپسے بات کرکے اب کیا ہم ٹوپک چینج کر سکتے ہیں میں پولیٹکس پے زیادہ بحث نہیں کر سکتا……زین نے بیزارى سے کہا …
ہاہاہاہا ہاں بیٹا میں بھی تم سے کیا باتیں کرنے بیٹھ گیا ابھی تمہاری عمر ہی کیا ہے اس طرح کی باتوں کی…..انہوں نے تھوڑی شرمندگی سے کہا اور وہاں سے چلے گئے زین نے بھی انہیں نہیں روکا اخلاقاً بھی نہیں تھوڑی دیر بعد زین بھی وہاں سے کھڑا ہو گیا ویسے بھی پارٹی ختم ہونے کو ہی تھی وہ ہوٹل کے گیٹ کی طرف جا رہا تھا کے راستے میں ایک ویٹر اس سے ٹکرا گیا سارا جوس زین کی شرٹ پے گر گیا …..
What the hell is this . زین نے ناگوارى سے کہا ….
سوری سر سو سوری وہ جلدی جلدی میں……
اتنی بھی جلدی کس بات کی ہے زین نے اسکی بات پوری نہیں ہونے دی …..
سوری سر رئیلی سوری ………
صرف سوری سوری ہی کرتے رہو گے یا یہ جو عنایت ( زین نے اپنی شرٹ پے گرے جوس کی طرف اشارہ کیا ) آپ نے کی ہےاسے صاف کرنے کیلئے کوئی ٹیشو وغیرہ بھی مجھے دیں گے زین نے جل کر کہا …..
اوہ سر میں ابھی آیا ٹیشو لے کر اسنے گھبراۓ ہوئے انداز میں کہا اور چلا گیا دو منٹ بعد وہ واپس آیا ہاتھ میں ایک رومال لئے ….
زین نے رومال اسکے ہاتھ سے لے لیا اور اپنی شرٹ صاف کرکے رومال وہیں پھینک دیا ….
کیا بات ہے یہاں کھڑے کیا کر رہے ہو تم ایک لڑکی انکی طرف آئی وہ شاید ویٹر سے مخاطب تھی لیکن پھر اسنے زین کی شرٹ دیکھی "یہ کیا کیا تم نے انکی شرٹ خراب کر دی” وہ اسے ڈانٹ رہی تھی …..
رہنے دو آئینہ میں اسے پہلے ہی اچھی خاصی سنا چکا ہوں …زین نے مسکراتے ہوئے کہا …
آپکو میرا نام کیسے یہ کہ کر اسنے غور سے زین کا چہرہ دیکھا "ارے زین آپ”….
ہاں میں…..
آپ یہاں کیسے …..
میں عاصم ہاشمی کی پارٹی میں آیا ہوں…..
اچھا آپ پاپا کو جانتے ہیں …..
نہیں میں انہیں نہیں جانتا میرے ڈیڈ کے اچھے دوست ہیں وہ ….
کیا نام ہے آپکے ڈیڈ کا؟…اسنے تجسس سے کہا ….
حماد بخاری…..
اوہ آپ حماد انکل کے بیٹے ہیں…..
نہیں وہ میرے ڈیڈ ہیں….
اففففف بات تو ایک ہی ہے وہ کھلکھلا کر ہنسی ….
ہاں یہ بھی ہے…..
آئے نہ آپ اندر بیٹھ کر بات کرتے ہیں …..
نہیں ابھی مجھے کہیں اور بھی جانا ہے …..
ابھی تو پارٹی ختم ہونے میں کچھ ٹائم ہے اور آپ ابھی سے جا رہے ہیں…..
جی ہاں مجھے اگر دوسری جگہ نہ جانا ہوتا تو میں ضرور رکتا لیکن فلحال مجھے جانا ہے اس لئے ابھی میں رک نہیں سکتا.بائے…زین نے کہا اور ہوٹل کے دروازے کی طرف قدم بڑھا دئے اسنے آئینہ کو جواب دینے کا موقع بھی نہیں دیا تھا آئینہ نے بھی کندھے اچكائے اور کسی دوسرے مہمان سے بات کرنے لگی……………
رات کے دوسرے پہر اسلام آباد کی اس ویران سڑک پے ایک کار تیز رفتاری سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کچھ دیر تک کار اس ہی طرح چلتی رہی پھر وہ ایک بڑے بنگلے کے سامنے رکی بنگلے کی تمام لائٹس بجھی ہوئی تھیں شاید اس بنگلے میں کوئی نہیں تھا وہ لڑکا اپنی کار میں سے اترا اور اپنے موبائل سے کسی کو کال کرنے لگا تقریباً پانچ منٹ بعد دوسری طرف سے کال اٹینڈ کی گئی …..
ہیلو …دوسری طرف سے کہا گیا ….
دروازہ کھولو مجھے مال لینا ہے …اس لڑکے نے سخت لہجے میں کہا…..
اپنا نام بتاؤ …
زین…..
اوکے….دوسری جانب سے کہا گیا اور کال کٹ گئی چند لمحوں بعد ہی بنگلے کا دروازہ کھلا زین خاموشی سے بنگلے میں داخل ہوا اور لاؤنج سے ہوتا ہوا ایک کمرے میں جا پہنچا وہاں ایک ٹیبل کے گرد تین آدمی بیٹھے تھے ….
آؤ آؤ ….مسٹر زین ان میں سے ایک اسکے استقبال کیلئے کھڑا ہوا ….
میرا مال کہاں ہے ……..
یہ لو ….اسنے ایک بلیک کلر کا چھوٹا سا شوپر اسکی طرف بڑھایا ….زین نے خاموشی سے شوپر لیا جیب میں سے چند کرنسی نوٹ نکل کر میز پر پھینکے اور بنگلے سے باہر نکل آیا …..
یہ کیا باس آپ پہلے پیسے تو گن لیتے اسے ایسے ہی جانے دیا ……ٹیبل کے گرد بیٹھے ایک آدمی نے کہا …..
نہیں یہ بہت پرانا کسٹومر ہے آج تک کبھی اسنے ایک روپیہ بھی کم نہیں دیا بلکے ہمیشہ زیادہ پیسے ہی دے کر جاتا ہے…..جس آدمی نے زین کو بلیک شوپر دیا تھا اس ہی نے کہا….
ویسے باس اس نے لئے کیا ہے کوئی گن وغیرہ ؟؟…اس ہی آدمی نے کہا…..
نہیں یہ کبھی کوئی ہتھیار وغیرہ نہیں لیتا پچھلے ایک سال سے یہ صرف ڈرگز ہی لیتا آ رہا ہے…..
اوہ ……ان دونوں آدمیوں نے ایک ساتھ کہا…..
بنگلے سے نکل کر وہ اپنی کار میں آ کر بیٹھا سب سے پہلے اسنے ڈرگز کا وہ شوپر کار کے خفیہ خانے میں رکھا پھر کار اپنے گھر کی جانب ڈرائیو کرنے لگا تھوڑی ہی دیر میں وہ اپنے گھر پہنچا رات کے تین بج رہے تھے عاصم ہاشمی کی پارٹی سے تو وہ 11 بجے ہی نکل آیا تھا گویا وہ چار گھنٹے تک باہر رہا تھا وہ تو شکر ہے گھر میں اس وقت کوئی نہیں جاگ رہا تھا یہ دیکھ کر وہ واپس پورچ پے گیا اپنی کار سے ڈرگز کا وہ شوپر نکالا اور خاموشی سے اپنے کمرے میں چلا گیا 03:30 بجے کے قریب وہ فریش ہو کر واشروم سے باہر نکلا اپنے بیڈ پے آیا بیڈ کے نیچے سے ڈرگز کی تھیلی نکالی اس تھیلی میں ایک باکس تھا اسنے وہ باکس کھولا اس میں تقریباً پانچ چھے نشہ آور گولیاں تھیں اسنے ایک گولی نکالی اور باکس بند کیا اس باکس کو بلیک تھیلی میں ڈالا اور تھیلی اپنے بیڈ کے نیچے رکھ دی پھر اسنے وہ گولی اپنے منہ میں رکھی کچھ دیر تک تو وہ ہوش میں رہا مگر پھر چند لمحوں بعد ہی اسکا ذہن تاریکیوں میں ڈوب گیا اسکی آنکھوں کے سامنے گہرا اندھیرا چھانے لگا وہ سو نہیں رہا تھا لیکن جاگ بھی نہیں رہا تھا نہ وہ بے ہوش تھا نہ ہوش میں تھا بس ایک عجیب سی کیفیت میں تھا اسکی حالت عجیب ہو رہی تھی جو عام طور پر نشہ کرنے کے بعد ہوتی ہے اسکا سر چکرا رہا تھا لیکن پھر بھی اسے کوئی فرق نہیں پڑ رہا تھا اب تو اسے عادت ہو گئی تھی پچھلے ایک سال سے وہ یہ نشہ کرتا آ رہا تھا بھلا اسے ان سب سے کیا فرق پڑ سکتا تھا……..
سر سلمان کافی دیر تک ایک لیکچر دینے کے بعد اپنی کرسی پر بیٹھ گئے زین انکی کلاس میں بری طرح بور ہو رہا تھا بلکے انکی تو کیا ہر کلاس میں ہی زین بور ہو جاتا تھا …….
گائیز کیسا پڑھاتا ہوں میں آپ سب کو …..سر سلمان اپنی تعریف سٹوڈنٹس کے منہ سے سننا چاہتے تھے …..
بہت اچھا …..پوری کلاس نے یک زبان ہو کر کہا لیکن اس پوری کلاس میں زین شامل نہیں تھا کیونکے اسنے سلمان سر کی تعریف کرنے میں پوری کلاس کا ساتھ نہیں دیا تھا اور یہ بات سر سلمان نے بھی نوٹ کی تھی اس لئے انہوں نے اسپیشلى زین سے پوچھا……
"زین آپکی میرے بارے میں کیا رائے ہے”….
سر میری رائے پوری کلاس سے مختلف ہے……
ہاں وہی پوچھ رہا ہوں بتاؤ کیا رائے ہے تمہاری میرے بارے میں…..
سر آپ میری رائے جان کر غصّے میں آ جائیں گے …..زین نے انہیں چڑھانے کی کوشش کی …..
نہیں میں بلکل بھی غصّہ نہیں کروں گا …..
ٹھیک ہے سر میں آپکے قریب آ کر بتا دیتا ہوں ورنہ پوری کلاس آپکا مذاق اڑائے گی….
نہیں نہیں آپ وہیں سے ہی بتائیں کوئی میرا مذاق نہیں اڑائے گا …..انہوں نے اپنے آپکو نارمل رکھنے کی کوشش کی وہ زین سے اپنے بارے میں پوچھ کر پچھتا رہے تھے……
اور سر اگر مذاق اڑایا تو ….آپ پھر پاپا کو میرے بارے میں بتا دینگے کے میں کلاس میں آپسے بدتمیزی کرتا ہوں…..
میں کسی کو کچھ نہیں بتاؤں گا کوئی میرا مذاق نہیں اڑائے گا آپ سے جتنا پوچھا ہے بس وہی بتائیں…….سر اب غصّے سے لال بھبهوكا ہو رہے تھے لیکن پھر بھی اپنے آپ کو نارمل رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے تھے …….
ٹھیک ہے سر میں بتا دیتا ہوں….یہ کہ کر زین سانس لینے کیلئے رکا پھر کہنا شروع کیا” سر آپکے پڑھانے کا انداز بلکل الگ ہے کوئی بھی ٹیچر کالج میں آپکے جیسا نہیں پڑھا سکتا سر آپکا لیکچر ماشاللہ کیا کہنے آپکے لیکچر کے آپکا لیکچر سنتے ہی میری آنکھیں خود با خود بند ہو جاتی ہیں نہ جانے کیا جادو ہے آپکے لیکچر میں کے بندا سنتے ہی پاگل ہو جائے آپکا لیکچر اچھے خاصے انسان کا دماغ خراب کر سکتا ہے جسکی جیتی جاگتی مثال آپکے سامنے کلاس کے تمام سٹوڈنٹس کی صورت میں موجود ہے اینڈ آئی ہوپ آپ کیلئے میری اتنی ہی رائے کافی ہو گی اور اگر پھر بھی آپ چاہیں تو میں آپکی تعریف میں پوری ایک کتاب لکھ سکتا ہوں بس آپکی اجازت درکار ہے ………زین کے اس انداز میں سر کی تعریف کرنے پے پوری کلاس قھقھوں سے گونج اٹھی سر نے بڑی مشکل سے سب کو خاموش کروایا پھر کہا
"نہیں اتنی ہی رائے کافی ہے آپ بیٹھ سکتے ہیں”
یس سر یہ کہ کر زین بیٹھ گیا پھر تھوڑی دیر بعد دوبارہ کھڑا ہو گیا "سر آپ نے میری بات کا برا تو نہیں مانا نہ”….
نہیں بیٹا بلکل بھی نہیں میں نے آپ سے سچ بولنے کا کہا تھا اور آپکو جو سچ لگتا تھا اپنے وہی کہا…..
سر مجھے نہیں پوری کلاس کو یہی سچ لگتا ہے….
لیکن کلاس میں سے کسی نے بھی ایسا نہیں کہا اسکا مطلب یہ ہے کے میرے بارے میں صرف آپکا ہی ایسا خیال ہے…….
ٹھیک ہے سر مجھے جو سچ لگا میں نے وہی کہا اب اگر آپکو برا لگا ہو سر تو اسکے لئے میں سچے دل سے سوری نہیں بولوں گا کیونکے مجھے جو سچ لگا تھا میں نے وہی کہا تھا……
بس بس اب آپ پلیز خاموش ہو جائیں اگر میں نے آپسے مزید کچھ دیر بات کی تو شاید میں اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھوں گا……
ڈونٹ وری سر میں آپکا ذہنی توازن ڈھونڈ دوں گا ایک بار پھر پوری کلاس قهققہوں سے گونج اٹھی…..
آپ کو میں نے خاموش ہونے کا کہا ہے پھر بھی آپ لگاتار بولے چلے جا رہے ہیں ایسا کرکے آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں کے میں آپکو کلاس سے باہر نکال دوں….سر سلمان کا غصّہ انتہا کو پہنچا ہوا تھا…..
سوری سر…..زین نے ہونٹوں پے انگلی رکھ لی….
تھوڑی دیر تک کلاس میں اس ہی طرح خاموشی رہی پھر سر نے کلاس کا ماحول بہتر کرنے کیلئے ایک جوک سنایا ” ایک لڑکا ایک لڑکی کو موبائل پے میسج کرکے تنگ کرتا تھا اس لڑکی نے سم بدل لی اور نئی سم سے اس لڑکے کو میسج کیا”اب میں نے نئی سم لے لی ہے” اب تمہارا باپ بھی مجھے تنگ نہیں کر سکتا”..
پوری کلاس کی بے اختیار ہنسی نکل گئی لیکن اس میں زین کی ہنسی شامل نہیں تھی وہ بلکل سنجیدہ تھا حتیٰ کے اسکے چہرے پے ایک مسکراہٹ تک نہیں پھیلی تھی سر سلمان نے کوشش کی کے وہ اب زین سے بات نہ کریں لیکن پھر بھی انہیں مجبوراً اس سے پوچھنا ہی پڑا "کیا بات ہے زین آپکو جوک پسند نہیں آیا یا جوک سمجھ ہی نہیں آیا ….سر کے دوسرے جملے میں گہرا طنز تھا …..
اوہ سر یہ جوک تھا ….زین نے سنجیدگی سے کہا یہ انکے طنز کے جواب میں بھرپور وار تھا زین کے اس جملے پے سب ہنس پڑے حالاں کے اسنے کوئی جوک نہیں سنایا تھا پھر بھی اسکی باتیں ہوتی ہی ایسی تھیں جو پل بھر میں کسی کو ہنسا دیتی تھیں تو کسی کو رلا بھی سکتی تھیں….
ہاں بیٹا یہ جوک تھا میں یہاں کوئی سیاسی تبصرہ نہیں کر رہا تھا ….سر نے جلے کٹے لہجے میں کہا…..
ٹھیک ہے سر آئندہ جب بھی آپ مجھے کوئی جوک سنانے لگیں تو مجھے پہلے سے آگاہ کردیا کریں تاکے میں ہنسنے کی تیاری کر لوں….ایک بار پھر پوری کلاس ہنس پڑی….
جی ضرور سر یہ کہ کر کسی دوسرے سٹوڈنٹ سے بات کرنے لگ گئے لیکن وہ پھر بھی بار بار زین کو دیکھنے پر مجبور تھے نہ جانے کیوں بہت عجیب تھا وہ لڑکا زندگی میں پہلی بار سر سلمان کو اتنا غصّہ آیا تھا لیکن اتنی بے عزتی بھی انکی شاید زندگی میں پہلی بار ہوئی تھی …زین سے تو بڑے بڑے بات کرتے ہوئے گھبراتے تھے وہ پل بھر میں اگلے کا منہ بند کر دینے کی صلاحیت رکھتا تھا وہ یہ نہیں دیکھتا تھا کے اسکے سامنے کون ہے وہ پل بھر میں اگلے کو بے عزت کر دیتا تھا پھر چاہے وہ کوئی اسکا سگا ہی کیوں نہ ہو احترام نام کی کوئی چیز اسکے پاس تک نہیں بھٹکتى تھی سر سلمان بھی صرف مٹھیاں بھینچ کر رہ گئے اسکے سوا وہ اور کر بھی کیا سکتے تھے …..
تم نے میرے بھائی کو مارا ہے میں تم سے کسی بھی قسم کا کوئی بھی تعلق نہیں رکھنا چاہتی .ہیروئن نے آنکھوں سے آنسو بہاتے ہوئے کہا …..
دیکھو میں تمہارے بغیر ……
ہیرو کی بات پوری ہونے سے پہلے ہی کائنات نے کرن کے ہاتھ سے ریموٹ لے کر چینل چینج کردیا .
"ایسے بکواس ڈرامے ہی ملتے ہیں تمھیں دیکھنے کیلئے”….
تو آجکل ایسے ہی ڈرامے آتے ہیں ٹی وی پے اب بندا یہی دیکھ گا نہ…کرن نے جل کر کہا …..
اس سے تو اچھا ہے انسان ٹی وی بند ہی کرلے….
تو کر دیں نہ بند ….کرن نے منہ بنا کر کہا ….
نہیں ابھی ہیڈ لائنز آنے والی ہیں مجھے دیکھنے ہیں ملک کے حالات کیسے چل رہے ہیں…..
اوہ اچھا آپ وہ نیوز والی لڑکی کا انتظار کر رہی ہیں جو آکر ہمیں اچھا خاصا پکائے گی کچھ الٹی سیدھی خبریں سناۓ گی پھر کہیں جا کر آپ ٹی وی بند کریں گی…….
ہاں نہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کے کیسے حالات ہیں ملک کے پل بھر میں کچھ سے کچھ ہو جاتا ہے …..کائنات نے فکرمندانہ انداز میں کہا…..
اچھا پھر آپ کب جا رہی ہیں وزیر اعظم صاحب کے پاس ملک کے حالات سنبھالنے…..کرن نے طنز مارا……
ہممممممم ابھی آ رہا ہے ہیلی کاپٹر …..کائنات نے ہنستے ہوئے کہا …..
چلیں اچھا ہے آپ چلی جائیں گی تو میں کم از کم اپنا ڈرامہ ہی دیکھ لوں گی ….
تم پھر اس ہی بکواس ڈرامے پے آ گئیں….
ہمممممم……
اور تمہارا اسکول کیسا جا رہا ہے…..کرن نے ٹوپک بدلہ ….
اچھا جا رہا ہے …اس نے مختصر کہا…..
گڈ…..کائنات نے کہا اور پھر خاموشی چھا گئی ….
کیا لگتا ہے آپکو اس دفع کونسی پارٹی زیادہ مضبوط ہے کون جیتے گا اس دفع کے الیکشن….کائنات نے ایک ٹالک شو لگا لیا …اینکر سیاسی رہنما سے الیکشن کے بارے میں گفتگو کر رہی تھی ….
سب سے زیادہ جیتنے کے امکانات حماد بخاری کے ہی لگ رہے ہیں انکی پارٹی دن بہ دن مضبوط ہوتی جا رہی ہے….
حماد بخاری کا نام سن کر کرن چونكى….
کرن پتا ہے حماد بخاری کا بیٹا میرے ہی کالج میں پڑھتا ہے….وہ کرن کو بتا رہی تھی اسنے ٹی وی بند کر دیا تھا ….
کون حماد بخاری…..
یہی جنکا ابھی نیوز میں بتا رہے تھے…..
اوہ اچھا وہ پولیٹيشن ….
ہاں انہی کا بیٹا زین تھرڈ ایئر میں پڑھتا ہے….
اچھا…..کرن نے کوئی خاص دلچسپی نہیں لی….. تو
کائنات نے ٹوپک چینج کردیا ……
شام کا وقت تھا اور سورج غروب ہونے والا تھا زین کامران کے گھر ٹی پارٹی پے جانے کی تیاری کر رہا تھا وہ ہر ہفتے ہی ایسی پارٹیز دیتا رہتا تھا جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ ساتھ اپنے تمام دشمنوں کو بھی انوائٹ کرتا تھا سیف بھی اس پارٹی میں آ رہا تھا خیر وہ اسکا دشمن تو نہیں تھا لیکن پھر بھی انکی شروع سے بنتی نہیں تھی اس لئے اسے انکا دوست بھی نہیں کہ سکتے .. زین کامران کی پارٹی میں اس ہی وجہ سے جا رہا تھا کیوں کے وہاں سیف آ رہا تھا اور سیف اگر پارٹی میں ہوتا تو ضرور کوئی نہ کوئی ہنگامہ ہوتا اور زین اس ہی ہنگامے کی وجہ سے جا رہا تھا اسے یہ سب دیکھنے میں مزہ آتا تھا جہاں کوئی لڑائی ہوتی تھی وہاں زین ضرور ہوتا اسے یہ سب ایک ایڈونچر لگتا تھا لوگوں کو آپس میں لڑتا دیکھ کر وہ اپنا ٹائم پاس کرتا تھا چاہے لڑائی اسکے کسی دوست کی ہی کیوں نہ ہو اسے تو بس ٹائم پاس کرنا ہوتا تھا اور وہ جیسے بھی ہو اس سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا تھا ….اور اسے یقین تھا کے آج بھی کامران کی پارٹی میں کوئی نہ کوئی ایڈونچر اسکا منتظر تھا اور وہ کامران کی پارٹی میں جانے کیلئے منتظر تھا…….
کامران کی ٹی پارٹی میں سیف بلیک پینٹ کوٹ پہن کر آیا تھا وہ اس عام سی پارٹی میں بھی ایسے ہی تیار ہو کر آیا تھا جیسے آج کامران کا ولیمہ ہو سیف پارٹی میں سب سے منفرد لگ رہا تھا لیکن کچھ ہی دیر میں اسکی یہ ڈریسنگ پھیكى پڑ گئی کیونکے زین پارٹی میں آ گیا تھا اور ہمیشہ کی طرح وہ سب سے ڈیشنگ لگ رہا تھا اور اس دفع بھی سیف کو پیچھے چھوڑ دیا تھا زین نے کوئی خاص ڈریسنگ نہیں کی تھی بلیک کلر کی جینز پے وائٹ کلر کی شرٹ یہ ایک عام سی ڈریسنگ تھی لیکن زین جو چیز پہن لیتا وہ عام کہاں رہتی تھی وہ عام سے عام چیز کو بھی خاص بنا دینے کی صلاحیت رکھتا تھا……
اوہو کامران تمہارا ولیمہ ہے تم نے ہمیں بتایا بھی نہیں….زین نے سیف کے کپڑوں پے ایک نگاہ ڈالتے ہوئے طنزیہ لہجے میں کہا …..
ہاہاہاہا …..کامران نے قھقھہہ لگایا ….
اچھے لگ رہے ہو….زین نے سیف کی تعریف کی ….
تھنکس فور دی کومپلیمنٹ ……سیف نے خوشگوار انداز میں کہا زین نے جواب میں اپنے سر کو خم دیا اور کامران اور جم کے پاس چلا گیا ….
ہے زین ہمیں تو بھول ہی گئے ہو تم ….جم نے خفگی سے کہا …..
تمھیں کبھی بھول سکتے ہیں تم تو ہر پل میری یادوں میں ہوتے ہو ….زین نے مسکراتے ہوئے کہا …..
صرف یادوں میں…..
تو اور کیا تمھیں دل میں تو رکھنے سے رہا …..
کیوں دل میں کس کو رکھو گے ….جم نے شوخ لہجے میں کہا ….
دل میں تو میں صرف اپنی بیوی کو رکھوں گا ……..
اتنی جلدی نہیں آنے والی بیٹا تمہاری بیوی ابھی تو بہت ٹائم ہے ….
یس آئی نو……..
تم سے پہلے میری شادی ہو جاۓگی کامران نے دخل اندازی کی …..
اور تمہارے بعد میری جم بولا ….
اور تم دونوں کے درمیان میں میری …زین نے ہنس کر کہا ….
ظاہر سی بات ہے جب میری تم سے پہلے ہوگی جم کی تمہارے بعد ہوگی تو تمہاری تو درمیان میں ہی ہو گی نہ ….کامران نے بھی ہنس کر ہی کہا ……..
ہاں ویسے ایک بات بتاؤ ….زین سیریس ہو گیا ….
ہاں پوچھو ….
یہاں کس کی شادی ہے ……اسنے یہ تیز آواز میں کہا تھا یہ جملہ یقیناً سیف نے بھی سنا تھا اسنے مڑ کر ایک قہرآلود نگاہ زین پے ڈالی اور واپس گھوم گیا کامران نے اپنی ہنسی روکنے کی کوشش کی لیکن وہ رکی نہیں وہ بے اختیار ہنس پڑا کامران کی ہنسی سیف نے بھی سنی ہوگی اور یقیناً دل میں اسے کوئی گالی بھی دی ہوگی ….

(جاری ہے)