پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیسے کہوں غم نہیں ہوتا؟ (عروش ملک) قسط نمبر 7 پ…

کیسے کہوں غم نہیں ہوتا؟ (عروش ملک)
قسط نمبر 7

پورےافس میں مٹھایاں بانٹی جارہی تھی انوشے نے وہاج سے وجہ دریافت کی جو خود کافی مسرور دکھای۶ دے رہا تھااس نے بتایا فائز بھای۶ کی بیٹی ہوی۶ ہے اس نے خوشی میں کہا۔”مبارک ہو۔”اس نے دل سے مبارکباد دی ۔”خیر مبارک”۔کل شام کو پا رٹی ہے اپ بھی مدعو ہے ۔شکریہ سر! میں لیٹ نائٹ پاڑٹی میں شرکت نہیں کرتی میری طرف سے معزرت ہے ۔
اسنے معذرتخواہانہ لہجے میں کہا۔”پاڑٹی شام کو ہے۔ ”
پھر بھی اس نے زور دینا چاہا ۔ اپ شام کی پاڑٹی میں ارہی ہیں مس انوشے ڈیٹس ال ۔ اس پر وہ مسکراکر رہ گی۶۔
اگلےروزوہ شام کی پاڑٹی کے لۓتیار ہو رہی تھی
”ویسے آپی یہ بہت غلط بات ہے آپ کو بلا یاہے ہمیں نہیں“اسد نےناراضی سے کہا۔کیاتوسب کو تھالیکن ایسے اچھا نہیں لگتاکہ سب منہ اٹھاکر چل پڑیں“۔
اس نے وضاحت کی۔یہ بھی صحیح ہے ۔ خودجارہی ہیں ہمیں چھوڑ کر“۔ اس نے منہ پھلا لیا۔چلو تم چلے جاٶ ۔میں نہیں جاتی خوش۔یہ کہہ کر وہ بیڈ پر بیٹھ گٸ۔
حبہ اور اسد اس کے ساتھہی تھے۔ہاں یہ ٹھیک ہے“ ۔وہ جیسےانتظار کررہاتھا۔
انوشے اسےشکی نظروں سے گھورتی رہی۔
وہ کیا ہے نا اسد وہاں صرف جر نلسٹ کو آنے جانے کی اجازت ہو گٸ۔میرےلۓ تو دروازہ کھول دے گا۔ چوکیدار لیکن تمہيں دیکھ کر وہ پولیس کو فون کردے گا۔“وہ اٹھی اور اس کے پاس اگٸ اور اس کے کندھے پر ہاتھ رکھا۔”وہ کیوں“۔
کیوںکہ تمشکل سے ہی مشکوک لگتے ہو۔
حبہ نے ان کی گفتگو میں شامل ہونے کی کوشش کی جو ُادھر کھڑی انوشے کے کپڑے استری کرہی تھی ۔
ھوو نا مشکوک نہ کہو ہیندسم کہو ،کالج کی لڑکیاں مرتی ہے اس حسن پر۔
دونوں میں نظروں کا تبادلہ ہوا اور پھر یکلخت ہنسنے لگیں ۔حسن“،ہیندسم“ وہ دونوں ہاتھ پر ھاتھ مار کر ہنس رہی تھیں۔
اسد نے دونوں کو گھور کر دیکھااور صوفے پر سے کشن اٹھا کر مارے اور پھر دونوں نے کمشنر کیچ کۓ اور ہنستی رہيں ۔ چلو بس بہت ہوگیا اب باہر جاٶ ۔مجھے تیار ہونا ہے۔ انوشےنے سنجيدگی سے کہا۔
ہاں ہاں اب ہمیں کہاں اس شاہی کمرے میں رکنے کی اجازت ہے۔
چلو بس ڈرامہ بازی بند کر۔
”تم لوگوں کے پاس بھی شاہی سہوليات میسر ہیں۔“
اس نے ہنستے ہوۓ کہا۔
یہ واقعی سچ ہے انوشے نے جاب کے کچھ عرصے بعد ڈیفنس میں گھر لے لیا۔
گاڑی بھی وقت کے ساتھ لے لی تھی ۔ان کے حالات کافی بہتر ہوگۓ تھے ۔یہ بہترین پیکیچ اس کو جاب کے ساتھ ملا تھا۔اسے ان اساشات کی کبھی طلب نہیں تھی وہ جس حالات میں تھے خوش تھے۔ان کے با پ نے ہر ممکنہ آساٸش سے نوازا تھا۔وہ غریب تھے نہ زیادہ امیر متوسط درجے ے تعلق رکھتے تھے۔لیکن اپنی ضروریات پر کھلا خرچ کرتے تھے۔شاید انوشے اپنی سبری زندگی صحافت کرنے کا فیصلہ نہ کرتی اگر اس کا باپ زندہ ہوتایا وہ گھر کی سب سےبڑی بیٹی نہ ہوتی ۔
ایسی دماغ کھانے والی نوکری کسی صورت قبول نہ تھی۔وہ سوچوں میں گم تھیں کہ حبہ کی بات پر چونکی۔
”ویسے وہاج بھاٸ کا گھر کتنا بڑا اور خوبصورت ہو گا نا ہمارا گھر تو اس کے سامنے کچھ بھی نہیں۔“اس کے لہجے میں حسرت تھی۔”حبہ!
حبہ ہمارے پاس جتنا ہے ہماری اوقات سے بڑھ کر ہے ۔
دعا کرو ہم اسی کا درست استعمال کرلیں۔جتنی آساٸشات میں اضافہ ہو گا اتنی ہی ذمہداریوں کا بو جھ بڑھے گا۔پھر خود فریبی کا شکار ہونے سے کیا حاصل؟ہمیشہ اپنے سے نیچے والوں کو دیکھو نا کے اوپر والوں کو۔
تمہیں تو اللّٰہ کا شکر ادا کر ناچاہیںۓ۔اس نے ہمیں اپنی نعمتوں سے نوازا ۔اس نے انتہائی سنجيدگی سے کہا۔
ہاں ہاں مجھے پتہ ہےمیں تو ایسے ہی کہہ رہی تھی۔”گڈ“
چلو موٹی آپی کو تیار ہونے دو۔چلو موٹی اپی کو تیاری کرنی ہے ۔میں جانتی ہوں تم نہیں چاہتی کے وہ پاڑٹی میں جاٸیں۔اسی لے باتوں میں الجھا رہی ہو۔اسد نے حبہ کو تنگ کیا۔”بینگن زیادہ بنو مت تم ہی پاڑٹی میں جانے کی ضد کر رہے تھے۔وہ دونوں لڑتے ہوۓکمرے سے باہر نکل اۓ۔انوشے مسکراتے
ہو ۓ بیڈ پر پڑے ڈریس کی طرف دیکھنے لگی۔بلیک کلر کا ڈریس جس کے گلے پر دھاگےکا کام تھا ڈوپٹے پر بھی ہلکا سا کام تھا۔یہ بلیک ڈریس بس نےبابا کی پسند سے خریدی تھی۔بابا سےمنسلک ہر چیز اس کے لۓ اہم تھی۔ڈریس پکڑ کر لمبی سانس لی اورڈریسنگ روم کی طرف بڑھی۔۔
آٸنیے کے سامنے کھڑےہو کر اس نے اپنا جاٸزہ لیا سیاہ رنگ کے لباس میں بےحد خو بصو رت دکھاٸ دے رہی۔
بالوں میں فرنچ ناٹ بنا ۓ۔
ہلکہ سا میک اپ اس دلکشی میں اضافہ کر رہا تھا۔ میک اپ کے نام پر وہ صر ف مسکارا اور پنک لپ سٹک لگاتی تھی۔ایک ہاتھ میں سیاہ رنگ کی ڈاٸل کی گھڑی تھی اور دوسرے میں پرلز کا بڑیسلٹ پہنے وہ ازحد خو بصو رت لگ رہی تھی۔وہ پرجوش تھی کافی عرصے بعد وہ کسی تقریب میں شرکت کر رہی تھی۔باپ کی وفات کے بعد خاندان سے تعلق کٹ کر رہ گیا تھا۔رہی سہی کسر اس کے جڑنلسٹ
بننے نے نکال دی تھی۔ اس نے تنقیدی نگاہ خود پر ڈالی پھر اپنا پرس اور مو باٸل فون اٹھایا اور باہر اگٸ۔دوپٹہ پرس میں رکھا اور چادرسے منہ پر نقاب لیا۔
حبہ نےایک نظر سے اسے دیکها ۔”ہوں اچھی لگ رہی ہو۔“اچھا اپ وہاں جاکر بھی نقاب لو گی۔ ناوہاں کونسا مرد ہونگے میں ان کی بھابھی کو مبارکباد دونگی بس!اور واپس اجا نا ہے ۔
اس نے عام سے انداز میں کہا۔”گاڑی اگٸ ہے “۔باہر سے اسدکی آواز اٸ۔
”حبہ وہ گفٹ لا دو جلدی سے وہ میں اٹھانا بھول گٸ۔“
ابھی لاٸ ۔وہ ڈور کر گفٹس لے اٸ۔”اوکے الله حافظ۔“ گھر کا دروازہ بند رکھنا……وہ کچھ کہنے لگی تھی کہ ھبہ نے بات کاٹ دی اور خیال سے کسی کو انے مت دینا وغیرہ وغیرہ۔مجھے تم دن میں 120ویں دفعہ کہہ رہی ہو۔حبہ نے اکتا کر کہا۔
”اچھاچلو الله حافظ خیال رکھنا۔“وہ نصحیت کرتی اگے بڑھتی گٸ۔اس پر حبہ مسکرادی۔
وہاج صدیقی کا کوئ گھر تھا یا محل وہ اندازہ نہیں کرسکی۔وہ مراثر نہیں ہونا چاہتی تھی۔لیکن مرعوب ضرور ہوگئ تھی۔وہ "کریم”کی گاڑی میں آئ تھی۔لہزا اسد کو ساتھ آنے کی ضرورت پیش نہیں آئ۔ورنہ وہ اکیلی کبھی نہ آتی۔لیکن ایک بات کااحساس صدیقی ولا کو دیکھتے ہی انوشے کو ہو گیا تھا۔کہ وہ جتنی چھوٹی پارٹی سمجھ رہی تھی۔اتنی تھی نہیں۔پورا ولا برقی قمقموں کہ روشنی میں جگمگا رہا تھا۔ایک اور بات کا ادراک اسے گاڑی سے نکلتے وقت ہوا۔وہ نقاب میں تھی اور شاید چوکیدار اسے میں داخل نہ ہونے دیتا۔کیونکہ ایسی پارٹیز میں نقاب تو دور کی بات دوپٹہ تک کوئ پہن کر نہیں آیا ہو گا۔اسکا شدت سے دل چاہا کہ وہ یہاں سے چلی جائے۔لیکن برا ہوا چوکیدار کا وہ اسے دیکھ کر اسکی طرف بڑھا۔”آپ مس انوشے ہیں؟” وہ چوکیدار شائستہ لہجے میں پوچھ رہا تھا۔اسے اپنا حلق خشک ہوتا ہوا محسوس ہوا۔بہ وقت تمام اس نےاثبات میں سر ہلا دیا۔”آجائیں اندر ہمیں سر نے سخت آرڈر دیا تھا کہ جو خاتون نقاب میں آئیں انہیں فورا اندر داخل کر دیا جائے۔اور آپ کا نام لے کر تو سختی سے تاکید کی گئ تھی۔”چوکیدار گیٹ کی طرف بڑھتے ہوئے مسلسل بول رہا تھا۔انوشے دل ہی دل میں وجاہت صدیقی کی ممنون ہو رہی تھی۔جسکو انہوں نے خاص پروٹوکول دیا تھا۔لیکن وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ خاص اہتمام اس کے لیے وہاج صدیقی نے کیا تھا.
وہ لان میں داخل ہوئ جہاں مرد اور خواتین ٹولے بنائےہاتھ میں مشروط پکڑے محو گفتگو تھے۔اسکا اندازہ غلط نہیں تھا۔وہاں کسی لڑکی کے گلے میں دوپٹہ نہیں تھا۔مردوخواتین ایک دوسرے سے بے تکلفی سے باتیں کررہے تھے۔ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑے باہوں میں باہیں ڈالے وہ مسرورنظر آرہے تھے۔اسکا سر چکرا گیا۔اسے اپنی غلطی کی سنگینی کا اندازہ ہوگیا۔وہاں موجود ہر لڑکی پینٹ ٹاپ یا زیادہ سے زیادہ شارٹ شرٹس میں ملبوس تھی۔اسے ٹھنڈے پسینے آنے لگے۔وہ خود کو کسی دوسرے سیارے سے آئے خود کو ایک الگ ہی دنیا کا حصہ سمجھ رہی تھی۔وہ پلٹ کرچواپس جانے ہی لگی تھی کہ اسے اپنے عقب سے آواز آئ۔ "انوشے ابھی تو آیہں ہیں۔ابھی سے جانے کے پر تولنے لگیں۔” آواز بلاشبہ وہاج صدیقی کی تھی۔اسکی مسکراتی آواز سے ظاہر تھا کہ وہ اسکے آنے پر خوش ہوا تھا۔انوشے اپنی ےتمام تر ہمت متجمع کرکے پلٹی۔اور مسکرانے کی کوشش کی۔”آئیں میں آپ کو بھابھی سے ملواتا ہوں۔”وہاج نے قدم آگے بڑھائے۔لیکن وہ آگے نہیں بڑھ سکی۔وہ پلٹا "کم آن انوشے” وہ پلٹا۔اسے احساس ہواوہ ایسے ہی نہیں جاسکتی تھی۔بہرحال وہ اسکے پیچھے یہ سوچ کہ چل پڑے گی کہ وہ جلد واپسی کی عاہ لے گی۔اسکے قدم آگے بڑھاتے ہی سب نےاسکی جانب دیکھا۔
: ۔اسے انکی نظروں میں تمسخرانہ نظریں،عجیب انداز میں تکتی نظریںنیز ہر قسم کی نظروں کااحساس ہوا۔کچھ دیر ساکت رہنے کے بعد سب کوگ اپنے اپنے شغل میں مصروف ہو گئے۔اسے لگا وہ سب اسکے بارے میں بات کررہے ہوں گے۔لیکن وہ غلط تھی۔وہ نظریں جھکائے مشینی انداز میں اسکے پیچھے چلی گئ۔ "بھابھی یہ ہیں انوشے داود ہمارے میڈیا گروپ کی سب سے کم عمر جرنلیسٹ اور انوشے یہ ہیں میری ثنابھابھی فائز بھائ کی وائف۔اس نے مسکراتے ہوئے تعارف کرایا۔انوشے نے سےسر خم سے سلام کیا۔ ثنا بھابھی اس سے کافی جوآ سے ملی تھیں۔لیکن اس سے بھی زیادہ جوش سے تو نیلوفر سے ملی تھیں۔ان دونوں کی گرم جوشی انوشے کی سمجھ سے باہر تھی۔ نیلوفر نے انہیں نقاب اتارنے کو کہا تھا لیکن وہاج نے انہیں روک دیا تھا۔وہ ثنا بھابھی کے ساتھ انکے بے بی کو دیکھنے انکے کمرے تک آئیں تھیں۔وہ بچہ بے حد خوبصورت تھا۔گول مٹول ساچہرہ،گلابی ہونٹ اور ہیزل آنکھوں کے ساتھ اس نے انوشے کو مسکرانے پر مجبور کر دیا تھا۔اس نے وہ گفٹ ثنا بھابھی کو تھمائے جواس نے تھوڑی بہت شش و پنج کے بعد قبول کر لیے تھے۔”کیا نام رکھا،”۔انوشے اسکی انگلی کو ہاتھ میں پکڑتے ہوئے پوچھ رہی تھی۔
"نام۔۔۔۔ابھی سوچا نہیں تم بتا دو” انہوں نے اس سے پوچھا۔ "موحد” اس نے بے ساختہ کہا۔ "ہوں۔۔۔۔ بہت خوبصورت نام ہے تو آج سے اسکا نام موحد ہی ہے۔” "نہیں میں نے تو ایسے ہی” وہ خجل ی ہوئ۔ "چھوٹو کہاں ہے” عون خوشی سے جھومتا ہوا کمرے میں داخل ہوا۔ پھر انوشے کو دیکھ کر بے ساختہ ٹھٹک گیا۔ "اسکا نام موحد ہے۔” بھابھی نے بے بی کی طرف دیکھتے ہوئے کہا۔ "واو نائس نیم۔کس نے رکھا؟ آپ نے یا بھائ نے” وہ انوشے کو سلام کرتا موحد کے پاس بیٹھ گیا۔ "انوشے نے” انہوں نے اسکی طرف اشارہ کیا تو اسے خواہ مخواہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ "اوہ بھابھی نے” جہاں انوشے حیران ہوئ۔ثنا بھابھی بھی گڑبڑا گئ۔ "نہیں بےوقوف انوشے جرنلیسٹ ہے۔” انہوں نے اسے گھورا جو ہنس دیا۔انوشے اٹھ کھڑی ہوئ۔”اوکے میں چلتی ہوں” اس نے مسکراتے ہوئے کہا۔” نہیں نہیں بیٹھو ابھی تو آئ تھی”بھابھی نے آصرار کیا۔ "یہ عون ہے فائز اور وہاج کا چھوٹا بھائ۔اور عون یہ ۔ ۔۔۔” انکی بات کاٹ کر وہ بول پڑا۔” انوشے ہیں جرنلیسٹ”
: وہ دونوں مسکرادیں۔آپ سب سے مل کر اچھا لگا۔ "اچھا لگا تو کچھ دیر اور رکو۔ابھی کیک کٹے گا وہ کھا کر جانا” بھابھی نے اسے دروازے کی طرف بڑھتے دیکھ کر کہا۔ ” نہیں تھینک یو سو مچ۔مجھے اب جانا چاہیے” میں کبھی اتنی دیر گھر سے باہر نہں گئ تھی۔یہ تو وہاج سےر کے اصرار پر آگئ تھی۔” اس نے معزرت خواہ انداز میں کہا۔ ” ہاں جی وہاج سر کے اصرار پر آپکو تو آنا ہی تھا نا خیر اب انکے کہنے پر آپ تک بھی جائیں۔” عون نے ذومعنی انداز میں کہا۔وہ مسکرادئ۔ ” وہ ایسا نہں کہیں گے۔” ” کیوں” ان دونوں نے برحستہ پوچھا۔ :؟” کیونکہ وہ میری مجبوری سمجھتے ہیں۔ اس نے وضاحت کی تھی۔ ” جی وہ نہیں سمجھیں گے تواور کون سمجھے گا۔” عون نے آہ بھری۔وہ کچھ دیر ناسمجھی سے اسے دیکھتی رہی۔پھر سر جھٹک کر آگے بڑھ گئ۔ جبکہ بھابھی اسے گھورنے میں مصروف تھیں۔ :۔” تمہیں عقل کب آئے گی۔وہاج نے اسکے سامنے کوئ بھی ایسی بات کرنے سے منع کیا تھا۔” "چلیں چھوڑیں بھابھی جان بھائ رو بس ایسے ہی۔” وہ پلنگ سے چھلانگ لگاتا ہوا اترا۔ ثنا بھابھی نے بھی عون کو موحد کے حوالے کرتے ہوئے کان کی طرف قدم۔بڑھادیے تھے۔

جاری یے