پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کیسے کہوں غم نہیں ہوتا؟ (عروش ملک) قسط نمبر 14 …

کیسے کہوں غم نہیں ہوتا؟ (عروش ملک)
قسط نمبر 14

"اب امی کہیں گی تو بھی میں نہیں رکوں گی۔” اس نے اعلانیہ انداز میں کہا اور باہر نکل آی۔وہاج سب سے مل کر باہر آیا تو وہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر یقینا خفگی سے منہ موڑے بیٹھی تھی۔وہ مسکراہٹ دباتا ہوا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا۔اس نے اسے آئس کریم کھلای۔لیکن اس سے بھی اسکے موڈ میں خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا ۔”ویسے میں کچھ سوچ رہا تھا۔” اس نے سنجیدگی سے گاڑی کے باہر دیکھتے ہوئے کہا۔ "تم مت سوچا کرو تمہارے اندر اتنا دماغ نہیں ہے۔” اس نے پر سکون انداز میں کہا۔ ” جی نہیں دماغ تو تمہارا نہیں ہے جب دیکھو چھوٹی چھوٹی بات پر ضد کرتی ہو ناراض ہو جاتی ہو۔” وہاج نے اسی انداز میں کہا۔ "الحمدللہ میرے پاس دو دماغ ہیں۔” انوشے نے اطمنیان سے کہا تو وہاج کا قہقہہ اسے گڑ بڑا گیا۔اس نے ایک گہری سانس لے کر ہنسی کو قابو کیا۔وہ سگنل۔پر رکے ہوئے تھے۔ورنہ گاڑی یقینا کہہں نہ کہیں ٹھوکی جاتی۔ "اف انوشے! تمہارے پاس دو دماغ ہیں۔جانتی ہو دو دماغ کس کے پاس ہوتے ہیں؟ بندر کے پاس۔” وہ خود ہی جملہ مکمل کرکے ہنسنے لگا تھا۔ ” تو تم اس سے ایک کرائے پر کیوں نہیں لے لیتے۔” اس نے سنجیدگی سے کہا۔ وہاج کو محسوس ہو کہ وہ مائنڈ کر گئ ہے لیکن ابھی وہ رکنے کے موڈ میں بالکل نہیں تھا۔ ” پھر تمہارا دوسرا دماغ کب کام۔آئے گا؟” وہ معصومیت سے کہہ رہا تھا۔ ” وہاج!” اس نے زچ ہو کر کہا۔کہ مخالف کو بھی شرافت کے خانے میں آنا پڑا۔ ” کیا سوچا تھا تم نے؟” اس نے پچھلی بات کا حوالہ دیا۔ ” دیکھو تم اسے غک مت سمجھنا یہ صرف میری رایے ہے ۔غلط بھی ہو سکتی ہے۔میں پہلے تم سے کنفرم۔کروں گا۔لیکن سوچا تم سے بھی پہلے بات کرلوں”۔اس نے تمہید بانٹی۔ "اصل بات کی طرف آو۔”اس نے تنگ آکر کہا۔”تمہیں عون کیسا لگتا ہے؟” اس نے موڑ کاٹتے ہویے پوچھا۔ ” استغفرللہ وہاج! کتنی گھٹیا سوچ ہے تمہاری تم نے کیا سوچ کریہ کہا ہے مجھ سے۔ اف تم کس قدر۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے اللہ” وہاج کا پیر بےساختہ بریک پر آیا۔ "لاحول ولا قوت اللہ باللہ۔ انوشے دماغ ٹھیک ہے تمہارا بلکہ تمہارے پاس دماغ ہے بھی کہ نہیں۔کیا سوچا تھا تم نے ہاں؟ بلکہ کیا سوچ رہی ہو تم؟میں مرحا کے حوالے سےعون کی بات کرررہا تھا۔ اوہ میرے خدایا! ایسی عقل سے پیدل بیوی ہر کسی کو دے۔” وہ اپنا سر پکڑ کر بیٹھ گیا۔”آمین” انوشے نےاسکی بات کا مطلب سمجھے بغیر شدومد سےآمین کہا اور وہ جو غصہ سے گھول رہا تھا اسکے اسطرح آمین کہنے پر اپنی ہنسی کا گلا گھونٹ گیا۔ ” کیا کہا تم نے کہ میں عقل سے پیدل ہوں؟” انوشے نے اب اسکی بات کو ڈی کوڈ کیا تھا اسے مزید ہنسی آئ جسےوہ دبا گیا تھا۔ ” تمہارے سے جو بات کی ہے اسکے بارے میں بتاو۔مرحا کے لیے عون کیسا ہے؟” اب کی بار اس نے احتیاط کی تھی۔” ویسے وہاج تم قتنے عقل سے پیدل نہیں ہو یہ پہلی بات جو تم نے اپنی زندگی میں ٹھیک کی ہو گی۔اب
: ابتک کی زندگی میں۔” اس نے فورا تصیحح کی۔تووہ مسکرادیا۔ بہت اچھا خیال ہے۔ "لیکن اب آنٹی کا مسئلہ ہے۔اس نے اب نیلوفر کی ناپدندیدگی کا اظہار کیا۔” انکی فکر تم مت کرو انہیان میں سنبھال لوں گا”!س نے تسلی دی۔ ” ہاں جیسے میرے کیس میں سنبھال لیا تھا۔” اس نے طنز کیا۔وہ سر کھجاتا خاموش رہ گیا۔ ” اچھا تم مرحا سے بات کرلینا میں بھی عون سے بات کرلوں گا۔ پھر یہ بات گھر میں کریں گے۔” اس نے گاڑی پارک کرتے ہوئے کہا تو وہ سر ہلا کر رہ گئ.
عون نے وہاج سےبات کی تو اسے کافی حیرانی ہوئ۔لیکن اسنے وہاج کی مرضی کہہ کر بات ختم کردی تھی۔وہ اسے پسند کرتا تھا۔بس اسکی کچھ حرکتیں ناپسندیدہ تھیں۔لیکن اس بات کا اظہار کسی کے سامنے نہئں کرسکتا تھا کیونکہ جس سے محبت کی جاتی ہے اسکا سرعام
ڈھنڈورا نہیں پیٹا جاتا۔کہ اس شخص کی بدنامی نہ ہو۔اسے اپنے دل میان مقید کیا جاتا ہے۔ اسے آباد کیا جاتا ہے۔اسکی محبت کو زور پرزور مضبوط کیا جاتا ہے۔لیکن جب انوشے نے مرحا سے بات کی ےھی تو وہ اچھی خاصی جلی تھی ۔ ” انوشے ایسی کونسی دشمنی ہے تمہاری مجھسے اس چنگیز خان کی شادی کروانے کےلیے پر تول۔رہی ہے۔” مرحا نے خفگی سے کہا۔ ” وہ کیا ہے نا مرحا ڈارلنگ! ایک چنگیز خان ہی ہے خو تجھ جیسی رضیہ سلطانہ کو سیدھا کرسکتا ہے۔”انوشتے نے مونگ پھلی کھاتے ہوئے کہا۔” انوشے دیکھ یار میں تیری اچھے والی بہن نہیں ہوں۔” وہ اسکے سامنے گڑگڑارہی تھی۔لیکن مخالف پر کوئ اثر نہ ہوا۔” بالکل ہو۔لیکن کیا ہے نا کہ عون علی بھی میرا اچھے والا دیور ہے نا اسکا بھلا بھی میں نے ہی سوچنا ہے نا۔لیکن افسوس میں تیرا اچھا سوچ کر اسکااتنا برا کررہی ہوں۔ اس نے تاسف سے سر ہلاتے ہوئے کہا۔ "میں دیکھ رہی ہوں کہ تم شادی کے بعد بہت بدل گئ ہو۔سسرال کی حمایت کے علاوہ اور کوئ کام۔نہیں ہے تمہیں۔ہائے اللہ کرے کہ عون۔گنجا ہو جائے۔؟ اس نے صدق دل سے دعا کی۔ "ایک منٹ یہ سرعون سے یہ عون کب سے کہنا شروع کیا تمنے؟” اس نے اسے گھور کر دیکھا۔ ” تم بھی نا ایک ایک بات پکڑتی ہو۔اب اپنے ہونے والے شوہر کو کوی سر تھوڑی نا کہتا ہے۔” اس نے بات ہوا میں اڑانی چاہی۔ ” اف مرحا! تم۔کتنی میسنی کو اور اپنے ہونے والے شوہر کو گنجا ہونے کی بددعا دے رہی ہو۔شرم۔کرو گنجے کی بیوی بن کر تمہاری کیا اہمیت رہ جائے گی۔” اس نے اسے شرم دلائ۔” ہائے اللہ جی واقعی اسکی ٹنڈ نہ کرنا بلکہ اسے بھرے بھرے بال دینا اسکے سر پر۔”مرحا نے دعا کی تو انوشے ہنس دی۔
آج عورتوں کا احتجاج جاری تھا۔ہمارے مشرقی اقدار میں نجانے کیسے مغربی اقدار سرایت کر گئ ہے اور حد تو یہ ہے کہ بنت حوا کو ان گناونی اقدار کا علم نہ ہو سکا۔اور چل اٹھیں انکے نقش قدم پر۔۔۔۔۔۔بغیر جانچے پرکھے کہ وہ مغربی عورتیں کسطرح مشرقی عورتوں کو حسرت سے دیکھتی ہیں۔ انہیںidealizeکرتی ہیں کہ وہ اپنے معاشرے کی مسخ تصویر سے خود بدنام ہوتی ہیں۔ اور آج ملک میں کچھ عورتیں مشرقی ہی نہیں بلکہ اسلامی اقدار کو پامال کرتے ہوئےکہہ رہی ہیں۔ "میرا جسم میری مرضی۔” ” اپنے کپڑے خود استری کرلو” "کھانا خود گرم کرلو۔” وجایت صاحب اور نیلوفر کے علاوہ باقی سب ٹی وی کے آگے بیٹھے نیوز دیکھ رہے تھے۔ ” میں تو feminsm کو پوری طرح support کرتی ہوں۔” مائرہ نے ٹی وی کی آواز مدھم کرتے ہوئے کہاکہ ان یہ انکے تبصرے کرنے کاوقت تھا۔” کیوں؟ ایسا کیا ہےfeminsmمیں کہ اسے support کیا جائے۔” خلاف توقع آج انوشے نے تبصرہ کیا تھا ورنہ وہ سنتی ہی تھی۔کہتی کچھ نہیں تھی۔ feminsmمیں عورتوں کے حقوق کے متعلق آگاہی ہے۔کی آخر عورتوں کو بھی اب پاوں کی جوتی سے بڑھ کر کچھ سمجھنا چاہیے۔” مائرہ نے دلیل ہیش کی۔ "ہم م۔۔۔۔۔۔۔۔ بالکل صیحح مائرہ۔مجھے یہ بتاو کہ کھانا گرم۔کرنے، کپڑے استری کرنے اور جوتے پالش کرنے میں کونسا عورت کو پاوں کی جوتی سمجھا کر ذلیل کیا جاتا ہے؟” وہ اب جرح کررہی تھی۔ ” یہ کام مرد خود بھی کردسکتےہیں۔ذلالت کی بات نہیں ہے۔ عورت واقعی miserable ہے۔” اس نے کندھے اچکاتے ہوئے کہا۔ "مائرہ بی بی! آپ جس ملک آئ ہیں۔وہاں عورت واقعیmiserable ہے۔کیونکہ وہاں عورت کو ٹشوپیپر سے زیادہ اہمیت نہیں دی جاتی۔ لیکن جس ملک میں آپ اس وقت بیٹھی ہیں نا یہ مسلم۔ملک ہے۔ جہاں مسلم عورت بستی ہے۔ جس کے لیے یہ تمام کام باعث رسوائ نہیں بلکہ قابل اطمنیان ہیں ۔کیونکہ انہیں صرف استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ انکے تحفظ کی ذمہداری بھی اٹھائ جاتی ہے۔باپ ،بھائ،بیٹے،شوہر جیسے رشتے مغربی دنیا میں نہیں ہیں۔ مشرقی دنیا کے قیمتی موتی ہیں۔جو عورت کو عزت دینا،تعلیم دینا، تحفظ کرنا تربیت دینا کرنا سب جانتے ہیں۔مانا کہ غصہ کرجاتے ہیں۔کون نہیں کرتا۔میں ہم سب کرتے ہیں۔وہ مرد ہیں انکا غصہ زیادہ ہوتا ہے ۔لیکن مائرہ یہی مرد ہوتے ہیں جو بیوی کو محبت دیتے ہئں ۔بیٹی کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہییں۔ماں کی جنت کو سرد اور گرم سے بچاتے ہیں۔میری بہن! Feminsm کے تمام اصول اسی روز بیان: ہوگئے تھے۔جس دن ” سورت النساء ” نازل ہوئ تھی ۔جانتی ہو اس میں کیا ہے؟ اس میں عورتوں کے تمام حقوق و فرائض کی وضاحت ہے۔اگر عورت کپڑے استرئ کردیتی ہے یا کھانا گرم۔کر دیتی ہے تو وہ کوئ احسان نہیں کرتی ہے۔یہ اسکا فرض ہے۔اسکو فضیلت بھی اسی لیے حاصل ہے۔مرد کے حق میں تو کوئ سورت نازل نہیں ہوئ پھر۔۔۔۔۔۔۔” وہ سانس لینے کو رکی۔” اگر ان عورتوں کو اپنے حقوق ہی حاصل کرنے تھے تو پھرslogans پر لکھنا چاہیے تھا۔” بیٹی کو تعلیم دلوانا باپ کی ذمہ داری ہے۔جہیز کے نام پر ماں باپ کی کمر نہ توڑیں۔ لیکن نہیں کیونکہ یہ سب مغربی معاشرے کے بوئے بیج ہیں۔ جو ہم کاٹ رہے ہئں۔ورنہ تمام باتوں کا اختتام سورت النساءکے حوالے پر ہی ہوجاتا ہے۔بے شک کوئ خشک و تر ایسی چیز نہیں ہے کہ جسکا ذکر اس کتاب اللہ(قرآن مجید) میں نہ ہو۔” وہ اتنا کہہ کر سب کو دم بخود کرتی اٹھ کر چلی گئ۔
وہاج نے نیلوفر بیگم اور وجاہت صاحب سے عون کی شادی کی بات کی تھی۔اور مرحا کا انتخاب بھی انکے سامنے رکھا تھا۔نیلوفر بیگم۔کی دشمنی انوشے سے ہو سکتی تھی کیکن مرحا سے کیا عداوت۔۔۔۔۔۔آج انہوں نے عون کا پرپوزل لے کر جانے کافیصلہ کیا تھا کہ دونوں ہی کمانے والے تھے۔مزید دیر کرنے کا مطلب رشتے سے ہاتھ گنوانا تھا۔وہ لوگ مرحا کے گھر ثناء ،فائز اور وہاج کیساتھ گئے تھے۔ابھی صرف لڑکی دیکھنے کا ارادہ تھا۔انوشے کو ساتھ لے جانے کا نہ کسی نے کہا تھا۔نا اس نے تایا کے گھر قدم۔رکھنے کی زحمت کی تھی۔وہاج کو دیکھ کر تائ جان کو انوشے کے سسرالی کا علم ہو ہی گیا تھا۔لیکن انکی امامت کے زعم میں آکر وہ کوئ تماشا نہ بنا سکیں۔وجاہت صاحب کے گھروالوں کیطرف سے رشتہ قبول کرلیا گیا تھا جبکہ مرحا کے گھر والوں نے مہلت مانگی تھی ۔گھر بار اور لڑکے کے متعلق بھی تو معلوم کروانا تھا۔
انوشے لان میں چہل قدمی کررہی تھی جب اس نے مائرہ کو چھت کی ٹیرس پر کھڑے دیکھا۔وائٹ شلوار اور بے بی پنک کرتے میں وہ معصوم سی پری سی لگ رہی تھی۔بال اس نے چٹیا میان باندھ کررکھے تھے۔وہ اسکی طرف چلی: آئ۔” میں شاید اس دن کچھ زیادہ ہی بول گئ تھی لیکن مائرہ وہی حقیقت تھی۔میں اس معاملے میں تھوڑی جزباتی ہوں۔مجھے ایسی عورتیں نہیں پسند جو آنکھیں بند کیے مغرب پر ایمان لے آتی ہیں۔ لیکن گھر میں پڑی یہ سچی کتاب قرآن مجید گرد آلود ہوتی رہے۔مائرہ شرط لگا لو ان عورتوں میں سے ایک بھی ایسی عورت نہیں ہوگی جس نے قرآن پڑھ ہو۔انہوں نے اللہ کا کلام کبھی پڑھا ہی نہیں۔لیکن مجھے افسوس ہے کہ تم۔نے بلا تحقیق ان باتوں کو من وعن تسلیم کرلیا۔”وہ نرمی سے بات کررہی تھی ۔نظریں جھکائے وہ اپنے جوتے کی نوک سے زمین کھرچ رہی تھی۔ ” تم نے تو قرآن پاک۔کی کچھ سورتیں حفظ بھی کی ہوئ ہیں نا؟” اس نے نظریں اٹھا کر اسکی جانب دیکھا جس نے اثبات میں سر ہلایا۔وہ کچھ بول کر اسکئ باتوں کا اثر زائل نہیں کرنا چاہتی تھی۔وہ اس مسحور کن آواز کے سحر میں تھی جو دوبارہ جاری ہو چکی تھی۔ "پھر بھی۔۔۔۔۔تم نے اس دن کہا کہ عورت کو اسکی پاوں کی جوتی سے زیادہ سمجھنا چاہیےنا! بتاو کون پاوں کی جوتی بنا کر رکھتا ہے عورت کو مشرقی مرد یا مغربی مرد۔تمہارے بھائ ہا پاپا ایسا سلوک کرتے ہیں اپنے گھر کی عورتون کیساتھ؟” وہ اس سے پوچھ رہی تھی جسکا سر مسلسل نفی میں ہل رہا تھا۔”پھر۔۔۔۔۔۔ تم نے تحقیق کیوں نہ کی۔ہر بات آنکھیں بند کیے نہیں مان لینی چاہیے۔بندہ نقصان میں رہتا ہے۔” اس نے اب کی بار مسکرا کر بات ختم کی۔ ” جو شخص اللہ سے دور ہو جائے وہ ایسے ہی بلا تحقیق باتوں پر ایمان لے آتا ہے۔” اس نے مایوسی سے کہا۔”بات تو تمہاری بالکل ٹھیک ہو لیکن تمہیں کس نے کہا کہ تم اللہ سے دور ہو؟ تمہارے دل میں تو اللہ کا کلام پاک محفوظ ہے۔قرآن مجید پھر؟تم اس سے دوری کی بات کیسے کر سکتی ہو؟” وہ نرمی سے پوچھ رہی تھی۔” کیونکہ میں اس کلام پاک کو بھول گئ ہوں” اس نے بے بسی سے کہا۔ ” بھول گئ ہو؟ نہیں اہسا ممکن نہیں ہے جس دل میں اللہ کا کلام پاک محفوظ ہو۔وہ وہاں سے ممو نہیں ہو سکتا۔ہاں عارضی طور پر شاید تمہیں مل نہیں رہا ہو گا لیکن تم دوبارہ پڑھنا شروع کرو ۔یاد آجائے گا۔” اس نے ہمت بندھائ۔” نہیں آتا یاد ۔میں نے کتنی کوشش کی ہے۔میں بالکل بھول گئ ہوں۔ایک سورت کو پڑھتے پڑھتے دودسری پر پہنچ جاتی ہوں۔” وہ عجیب سے انداز میں کہہ رہی تھی۔ ” تم نے نیت ہی نہیں کی انہیں دوبارہ یاد کرنے کی۔قرآن پاک کھولتے ہی تم نے سوچا کہ یہ مجھے یاد نہیں ہوں گی۔یہ مشکل ہیں میں بھول گئ ہوں۔ تم نے ساری منفی دوچیں پالیں۔ ایک بھی مثبت سوچ کو اپنے قریب نہیں بھٹکنے دیا۔” وہ اب بغور اسے دیکھ کر سمجھا رہی تھی۔ "نہیں ایسا نہیں ہے ۔میں نے بھرپور کوششزکر کے دیکھ لی ہے۔یہ اتنا آسان نہیں ہے۔” وہ مایوسی سے کہ رہی تھی۔”یہ اتنا مشکل بھی نہیں ہے مائرہ تم جانتی ہو تم نےایک بات کو سر لر سوار کر لیا ہے کہ مجھے بھول گیا ہے۔
: ۔اب کبھی نہیں آئے گا۔جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔تم کورس کی کتابیں بھی لے لو اگر کچھ دنوں تک انہیں ہاتھ نہیں لگاو گی تو لگے گا صدیوں سے نہیزن پڑھیں یاد نہیں ہو گا۔اگر یہ سوچ کر یاد کرنا شروع کرو گی تو واقعی نہیں ہو گا۔لیکن اگر سوچو کہ ایک بار revise کرنے سے ہی تمہیں سب آجائے گا تو دیکھنا کہ صرف کتاب کھولتے ہی تمہیں لگے گا کہ تمہیں سب آتا ہے۔یہ تمہاری سوچ پر منحصر ہے۔” وہ اسے سمجھا رہی تھی۔ ” "اللہ تعالی مجھے سزادے گا میں نے قرآن کو بھلا دیا "وہ ابھی تک قائل نہیں ہورہی تھی۔ ” اللہ تعالی ظالم نہیں ہے مائرہ ۔اسے پسند ہے اپنے بندے کا صراط مستقیم پر چلنے کی تگ دود کرنا۔یہ آسان نہیں ہے انسان کئ بار گرتا ہے لڑکھڑاتا ہے۔پھر دوڑتا ہے۔پھر گرتا ہے لیکن اپنی کوشش ترک نہیں کرتا۔جب وہ اللہ کے پاس لہو لہان ہو کر پہنچتاہے ناتو وہ اسکو ایک خاص مقام عطا کرتا ہے۔کہ وہ اسکا پسندیدہ بندہ ہے۔تم بھی تیار رہو گرنے اور سنبھلنے کےلیے۔” اس نے مسکرا کر کہا۔”میں کوشش کروں گی” وہ بھی مسکرادی ۔” گڈ”
ھبہ انوشے کا تو پتہ کرو آج میرا دل گھبرارہا ہے۔اللہ کرے سب خیریت ہو۔وہ بھی ایسی نادیدی ہے کہ اس دن کے بعد گھر ملنے تک نہیں آئ ۔”انہوں نے برہم لہجے میں کہا۔”تو مائ ڈئیر لیڈی تو آپ نے اس سن انہیں گھر سے نکالا کیوں تھا؟”اسد اچھلتے ہوئے صوفے پر دھڑام ہوا۔اور سر فرح بیگم کی گود میں رکھ دیا۔ ” دور ہٹو بےوقوف میں نے اسے گھر سے نہیں نکالا تھا بلکہ اپنے گھر کی اہمیت سمجھای تھی۔” انہوں نے اسکے سر پر چپت رسید کی۔ "آہ! تو اب وہ اپنے گھرکو اہمیت دیں گی۔ہم غریبوں کی کیا سوچیں گی۔’م” اسد نے ٹھنڈی آہ بھری۔ ” دفعہ دور گندی اولاد” انہوں نے اسے پچکارا۔ ” نہ مزہ نہ سواد” وہ برحستہ بولا۔اور انکی چپل کیطرف جاتا ہاتھ دیکھ کر فورا اٹھا لی۔” اب کیا ماریں گی” وہ بڑے مزے سے ہنستے ہوئے کہہ رہا تھا۔ فرح بیگم نے ادھر ادھر نظریں دوڑائیں اور ساتھ ہی قالین پر پڑا ہوا بیٹ اٹھاتے ہوئے دیکھا انہوں نے فورا اسے اٹھالیا۔” دودن بیڈ پر کیا گزار لیا۔ تم لوگوں نے سوچا کہ ماں اب کچھ کر نہیں سکتی۔ابھی تک اتنی بوڑھی نہیں ہوئ ہوں کہ تم جیسی گندی اولاد کو سنبھال نہ سکوں۔”وہ اسکے پیچھے پیچھے دوڑتے ہوئے کہہ رہہی تھیں۔” آہاہاہا! ابھی تو مین جوان ہوں۔جوان ہوں” وہ بھی ڈھیٹ ثابت ہوا تھا مسلسل ہنستے ہوئے گنگنایا تو فرح بیگم نے بیٹ پھینک دیا ھو سیدھا اسکی کمر پہ لگ کر نیچے گرگیا۔ "ہائے میری ہڈی توڑ دی اماں۔” ان تینوں کو جب بھی دہائ دینی ہوتی تھی تو ماں کو اماں کہتے تھے۔ ” بکواس نہیں کرو بغیرت اولاد ماں کے اوپر گانے گنگناتے ہوئے شرم۔نہیں۔آتی۔”وہ واپس صوفے پر بیٹھتے ہوئے بولیں۔ "کیا امی کبھی گندی کبھی بغیرت اولاد آپکو دو نوافل شکرانے کے ادا کرنے چاہیں۔جو ہم جیسی نیک اور پرہیز گار اولاد آپکو نصیب ہوئ ہے۔” ھبہ جو ابتک ہنسی سے لوٹ پوٹ ہورہی تھی نے منہ بناتے ہوئے کہا۔تو انہوں نے اسے گھورا۔ ” چل دفعہ ہو نیک اولاد ایک میری انوشے تھی پانچ وقت کی نمازی اور قرآن کی تلاوت کرنے والی اور تم لوگ بار بار کہنے کے باوجود نماز تو پڑھ لیتے ہو لیکن کبھی قرآن پاک۔اٹھانے کا نام نہیں لیا۔” انہوں نے اسے جھاڑا۔ ” کوئ کہے گا کہ انوشے آپ کی وہی اولاد ہے جسے آپ کچھ دیر پہلے گندی اور بے غیرت کہہ رہی تھیں۔”اسد نے مدبر آواز میں کہا ےو ھبہ کی ہنسی چھوٹی۔ ” شرم کر بےغیرت بڑی بہن ہے تیری۔گندی اور بےغیرت اولاد تو تو ہے میری۔” انہوں نے جوتی اٹھا کر اسکی طرف کھینچی جو اس نے بڑی مہارت سے کیچ کرلی۔ ” تو کیا وہ آپکی اولاد نہیں ہے۔”معصومیت سے پوچھا گیا تھا۔” رک” وہ اپنی جگہ سے اٹھیں لیکن اس سے پہلے کہ وہ آگے بڑھتیں ھبہ نے انہیں جوس کا گلاس تھمایا۔تو وہ اسے ماربے کا ارادہ ملتوی کرگئیں۔لیکن وہ دونوں بہن بھائ مطمئن تھے کہ انہیں ٹینشن فری کردیا یہ جانے بغیر کہ وہ انہیں بہلا رہی تھیں۔کچھ دیر انہوں نے انوشے سے بات کی۔اسکی خیریت کی اطلاع دینے اور مرحا اور عون سے متعلق آگاہ کرنے سے انکی تسلی ہو گئ۔آج تائ جان نے عون کو دیکھنے کے لیے رشریف لانا تھا۔
وجاہت صاحب کو کسی ضروری کام سے جانا تھا لہزا انکے علاوہ باقی سب لوگ لاونج میں موجود تھے۔بس ایک مائرہ تھی۔جس نے آرٹس کلاسز جوائن کرلی تھیں وہ اسوقت موجود نہ تھیں۔انوشے نے کھانا اپنی نگرانی میں تیار کروایا۔ابھی سنیکس کا دور چل رہا تھا۔وہ ساتھ ہی چائے بھی لے آئ۔وہ رکھ کر مڑنے لگی جب مہناز بیگم نے اسے روک لیا۔ ” چائے کپوں میں ڈال کر جاو اب کیا یہ کام بھی مہمان ہی کریں گے۔” تائ جان نے میٹھی بننے کی ناکام کوشش کی۔ "میں نوکروں سے کہتی ہوں وہ ڈال دیتے ہیں۔نیلوفر بیگم نے فورا نوکر کو آواز دی۔ "ارے بہن کیا ضرورت ہے ابھی اگر یہاں میری مرحا ہوتی تو کہنے کی ضرورت بھی نہ پیشآتی۔وہ خود اتنی سلیقہ شعار ہے کہ یہ کام خود ہی کرلیتی۔لوگ اپنی اصلیت کو بھول جاتے ہیں۔آپ نے بھی لگتا ہے کہ انہیں انکی اوقت سے بڑھ کر نواز دیا ہے۔ورنہ کہاں ایک چھوٹے سے محلے میں رہتے تھے اور کیاں یہ محل کی زندگی۔نہ صرف خود بلکہ گھر والے بھی عیش کررہے ہیں۔”انہوں نے بناوٹی لہجے میں کہا انوشے وہیں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر چائے بنانے لگی۔سب اس سیچوئیشن میں حیران وپریشان رہ گئے تھے۔وہاج نے کچھ کہنے کی کوشش کی۔لیکن فائز نے اسکے گھٹنے پر ہاتھ رکھ دیا۔ اس نے چایے مہناز بیگم کودی۔ ” بالکل تائ جان اپنے گھر میں کام۔کرنے میں کیسی قیامت؟”وہ مسکرا کر کہتی انہیں جلا گئ۔ ” اب بھی ہم تو اچھا بھلا اسکا رشتہ اپنے بیٹے زوہیب سے کررہے تھے۔ منگنی بھی ہو چکی تھی۔اب اس نے باہر منہ جو کالا کرنا شروع کردیا۔توبہ توبہ!” انہوں نے دونوں کانوں کو ہاتھ لگائے۔ ” ارے میرے زوہیب نے خود پکڑا تھا اسے گلی میں کسی لڑکے کیساتھ۔” وہ بول رہی تھیں لیکن وہاں موجود کسی ذیروح کے جسم میں جان نہیں تھی۔وہ سب پتھر کی صورت بنے سن رہے تھے۔انوشے کا چہرہ دھواں دھواں ہوا۔” پتہ نہیں ماں باپ نے کیسی تربیت کی تھی۔داود بھائ تو اسکی مثالیں دے دے کر نہیں تھکتے تھے۔”وہ اٹھ کر جانے لگی تو انہوں نے اسے بازو سے پکڑ لیا۔ ” ارے سچ تو سنتی جاو! جانے انکی قبر کی مٹی بھی خشک ہوئ تھی یا نہیں لیکن اس نے۔۔۔۔۔۔” وہ ابھی بول رہی تھیں جب انوشے نے انکی بات کاٹ دی۔”بس۔۔۔۔۔۔ایک لفظ بھی اور نہیں۔جسکے اپنے گھر کی بیٹی ہو تائ جان اسکو اتنے بڑے بول نہیں بولنے چاہیں۔اگر یہ بول واپس لوٹ آییں نا ےو ماں باپ کی زبان کی سزا بیٹی کا مقدر بن جاتاہے۔اورماں باپ تو ویسے بھی بیٹی کے نصیب سے خوف کھاتے ہیں پھر انہیں کسی کے کردار پر انگلی نہیں اٹھانی چاہیے کہ پھر یہی انگلی انکی اپنی بیٹی پر سوالیہ نشان بن کر لوٹتی ہے۔” وہ انکی آنکھوں میں دیکھ کر بولی۔سب کا جیسے سکتہ ٹوٹا تھا۔وہ تیزئ اے سیڑھیاں پھلانگ گئ۔لاونج بھی خاموشی سے خالی ہو گیا۔ "بہن ہم آپکو فون پر رشتہ کے بارے میان آگاہ کردیں گے۔” نیلوفر بیگم۔کا بھی مروت نبھانے کا کوئ ارادہ نہ تھا۔وہ اپنی بہو کے خلاف کسی باہر کے لوگوں سے اس قسم کے الفاظ نہیں سن سکتی تھیں۔چاہے وہ اسے خود کچھ بھی کہیں۔وہ اسکی ساس تھیں حق بنتا تھا۔لیکن باہر والوں کوحق نہیں تھا کہ وہ اسکی عزت نفس کو مجروح کریں۔ انوشے کتنی ہی دیر دروازے سے ٹیک لگائے آندو بہاتی پھر گھٹن کے احساس کے باعث لاونج مین چہل قدمی کی غرض سے پہنچی۔وہاج بھی ابھی اسکا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا لہزا ابھی کچن میں موجود ایک خردی پر گم صم سا بیٹھا تھا۔ثناء نے ایک گلاس پانی بھی ادکے سامنے رکھا لیکن وہ اسی طرح بیٹھا رہا۔پھر جیسے ہمت کرکے اٹھا اور کمرے کی جانب چل دیا۔ اس نے کمرے کادروازہ خلاف توقع کھلا ہوا پایا لیکن اندر انوشے نہیں تھی۔واشروم میں بھی نہیں تھی۔اسکا دماغ بھک سےوسوسوں کا شکار ہونے لگ گیا۔کہیں وہ دل برداشتہ ہوکر خودکشی تو۔۔۔۔۔” اسکے آگے وہ کچھ نہیں سوچ پاتا تھا۔وہ ٹیرس سے نیچے جھانک رہا تھا۔ جہاں وہ اسے اتنی سردی میں ننگے پاوں بغیر شال کے چہل قدمی کرتی پائ گئ۔اسکے دل کو کچھ ہوا۔وہ کمرے سے باہر نکلا۔اسکا رخ لان کیطرف تھا۔وہ اسی کی طرح چہل قدمی کررہی تھی۔وہاج اسکے ساتھ چلنے لگا۔وہ دونوں یم قدم چل رہے تھے۔لیکن زبان خاموش تھی۔شاید ایک دوسرے کی خاموشی سن رہے تھے، سمجھ رہے تھے۔کبھی کبھار خاموشی سے بڑھ کر کوئ دردمند آواز نہیں ہوتی۔یہ وہ سب کچھ کہہ دیتی ہے جو زبان کہنے سے انکاری ہوتی ہے۔” ٹھنڈ بڑھ رہی ہے ہمیں اندر چلنا چاہیے۔” ایک سرد ہوا کا تھپیڑا وہاج سے ٹکرایا تو اسے فضا کی خفگی کا احساس ہوا۔ ” آپ جائیں میں آجاوں گی۔” اسنے آپ بولا تھا یقینا اجنبیت کی دیوار حائل ہو گئ تھی۔ ” انوشے اندر جو کچھ بھی ہوا۔۔۔۔۔۔:” وہ نا چاہتے ہویے بھی موضوع چھیڑ گیا۔ ” وہاج پلیز۔۔۔۔۔۔میں کچھ دیر میں اندر آجاوں گی۔” اس نے منت بھرے لہجےمیں کہا۔ تو وہ اثبات میں سر ہلاتا اندر کیطرف بڑھ گیا۔کچھ دیر بعد لان میں فون بجنے کی آواز آئ تو کچھ دیر ادھر ادھر دیکھنے کے بعد پاوں کے قومریب فون پڑا نظر آیا جو غالبا اسی کا تھا۔اسے یاد تھا وہ موبائل ساتھ نہیں لائ تھی۔یہ وہاج لایا تھا۔اور شولیسز نند کرنے کے بہانے جھک کر وہاں فون رکھ گیا تھا۔اسنے موبائل کے قریب نظریں دوڑائیں۔ جو دوبارہ بج رہا تھا۔نمبر ان نون تھا۔اسنے نظر انداز کیا۔کچھ دیر بعد ایک میسج موصول ہوا۔ "pick my call” وہ حیران ہوئ کون تھا یہ بندہ؟

جاری ہے