کیسے کہوں غم نہیں ہوتا؟ (عروش ملک)
قسط نمبر 11
وہ دونوں ہسپتال پہنچے تو انوشے پہلے سے وہاں موجود تھی۔عون تو ڈاکٹر سے ملنے کیلئے آگے بڑھ گیا۔ھو فرح کا کیس دیکھ رہے تھے۔جبکہ وہاج آکر انکے ساتھ بیٹھ گیا۔ان تینوں کے دل دعا گو تھے۔ڈاکٹرز نے عون کو فرح کی طبیعت کے بارے میں بریفنگ دی جو کہ بہت خوفناک تھی۔وہ باہر آیا لیکن سب کی حالت دیکھ کر وہ اپنی ہمت ہار گیا۔ڈاکٹر ہونے کے باوجود۔۔۔۔۔۔اس نےخود سے سوال کیا۔پھر خود آگے بڑھ کر انوشے کے سامنے کھڑا ہو گیا۔”کیسی ہیں مما؟”وہ اسے دیکھ کر فورا کھڑی ہو گئ۔”آپکو بہت ہمت سے سننا ہو گا۔”اسنے بات کا آغاز کیا۔ "ہمت وہ مجھ میں شاید بہت زیادہ ہے۔اسی لیے اللہ تعالی اتنا آزما رہے ہیں”اس نے کھوئے کھوئے انداز میں جواب دیا۔”وہ شاید آنٹی نے بہت ٹینشن لی تھی۔اب وہ کوما میں چلی گئ ہیں۔”اس نے سر جھکائے بم پھوڑا۔ ھبہ نے منہ پر ہاتھ رکھ کر سسکنا شروع کیا۔اسد نے آگے بڑھ کر انوشے کے کندھے پر سر رکھا۔وہ بے یقینی سے عون کی جانب دیکھ رہی تھی۔ پھر یکدم آگے بڑھی۔”تم ڈاکٹرز کیا کرریے تھے” وہ سرد لہجے میں بولی۔سب نے چونک کر اسکی جانب دیکھا۔ "ہم نے اپنی پوری کوشش کی تھی لیکن ہم خدا نہیں ہیں۔ زندگی دیبا اللہ کے یاتھ میں ہوتا ہے۔ آپ دعا کریں کہ وہ جکد ہوش میان آجائیں۔” عون کی بجائے پیچھے سے آئے ڈاکٹرز نے انوشے کے سوال کا جواب دیا تھا۔ وہ بھی سب کو چھوڑ کر آگے بڑھ گئ۔اس نے ثیر کی نماز ادا کی اور پھر دعا کیلیے ہاتھ اٹھا دیے۔کچھ دیر بعد وہاج اسکے پیچھے آیا۔اسے دعا کرتا دیکھ کر کچھ دیر دروازے پر ہی کھڑا رہا۔ اس نے اٹھے ہاتھوں میں اپنے ہاتھوں میں اپنی قسمت کی لکیروں کو پڑھنے کی کوشش کی۔پھر جیسے ناکام ہو کر ہاتھ گرادیے۔ "اللہ تعالی ڈاکاٹرز کہتے ہیں کہ میں آپ سے دعا کروں مما کیلیے۔” اس نے اپنے گھٹنوں کے گرد بازو لپیٹتے یوئے اللہ کو مخاطب کیا۔ ” میں ان سے پوچھ ہی نہیں سکی کی امیں انکے لیے آپ سے کب دعا نہیں کی۔”وہ معصوم بچوں کی طرح رورہی تھی۔”اللہ تعالی ! کیا مجھے بھی آپکو بتانے کی ضرورت ہے کہ مجھے کیا چاہیے؟”وہ اب اللہ سے سوال کررہی تھی” پتہ نہیں کیوں۔لیکن میں نہھں تھکتی اللہ تعالی اس دنیا میں دوڑ دوڑ کر بھی”وہ اب تھکے ہوئےانداز میں گھٹنوں پر سر رکھ کر آنسو بہا رہی تھی۔” میں نے سوچا تھا کہ میں پاپا کے بغیر مر جاوں گی۔مما کے بغیر میری سانسیں بند ہو جائیں گی۔دینے والے جو نہیں رہیں گے۔لیکن دیکھیں میں بالکل ٹھیک ہوں میں نہیں مری۔نہ ہی میری سانسیں تنگ پڑیں۔میں بہت ڈھیٹ ہوں نا۔” وہ اب معصومیت سے اللہ سے پو چھ رہی تھی۔”کیااب تک مجھے زندہ ہونا چاہیے تھا۔آپ کو پتہ مجھے کیا لگتا ہے اللہ!مجھے لگتا ہے میری محبت میں کھو ٹ ہے۔میں اپنے والدین سے ویسی محبت نہیں کرتی جیسی کرنی چاہیے۔
ورنہ میں اب تک زندہ کیسے ہوتی۔” وہ خود سے سوال کررہی تھی۔”پھر اللہ تعالی آپ مما کو ٹھیک کردیں۔پلیز انہیں ٹھیک کردیں۔میری سانسیں رکتی نہیں ہیں۔لیکن تنگ ضرور ہو گئ ہیں۔مجھ میں اتنا صبر نہیں ہے میرے مالک!میں اس آزمائش کے قابل نہیں ہوں۔نہیں ہوں میں اس آزمائش کے قابل” اس نے گھٹنوں میں منہ دے دیا۔وہاج افسردگی سے اسے دیکھتے ہوئے آگے بڑھا۔اور اسکے گھٹنوں پر ہاتھ رکھا۔”وہ ٹھییک کیوں نہیں مرحا!میں نے انکی بات مان لی تھی نا۔میں نے وہاج سے نکاح کرلیا تھا۔اپنی تمام تر ناپسندیدگی کے باوجودپھر انہوں نے ایسا کیوں کیا؟” وہ اسی طرح گھٹنوں میں سر دیے اسے مرحاسمجھ کر سوال کررہی تھی۔اور وہاج کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ وہ اسے کیا جواب دے۔وہ بس اٹھ کھڑا ہوا۔اب کی بار انوشے نے سر اٹھا کر اسے دیکھا تھا۔اور وہاج کو دیکھتے ہی اپنے آنسو پونچھ لیے۔پھر اس سے کچھ کہے بغیر کمرے سے باہر نکل گئ۔وہ گہری سانس لیتے اسکے پیچھے ہو لیا۔
اگلے ایک ہفتے تک انوشے میں جیسے زندگی کی رمق ہی باقی نہیں رہی تھی۔وہ سارا دن اپنے کمرے میں بند رہتی۔نماز ، قرآن اور پانی اسکی زندگی تھے بس۔اسد اور ھبہ کے بارے میں بھی اسے کوئ دلچسپی نہیں تھی۔کھانا برائے نام بھی نہیں کھاتی تھی۔مرحا پرا ہفتہ انکے ساتھ رہی۔اور جیسے اسکی جان تو سولی پر ہی لٹکی رہی۔ان تینوں کےلیے کھانا وہاج بھیج دیا کرتا تھا۔ایک دو چکر وہ خود بھی لگالیا کرتا تھا۔لیکن انوشے سے اسکا سامنا نہیں ہوا تھا۔ہسپتال میں وہاج اور عان فرح کا بھرپور خیال رکھ رہے تھے۔کالج سے واپسی پر مرحا بھی اسد اور ھبہ کو اپنے ساتھ لے جاتی تھی۔لیکن انوشے نے اس دن کے بعد ہسپتال میں قدم نہیں رکھے تھے مرحا کے بے حد اصرار کے باوجود۔بلآخر اگلے ہفتے منگل کی شب کو فرح کو ہوش آیا۔رات کے 3 بجے کا وقت تھا۔انوشے ابھی تہجد ادا کرکے صوفے پہ نیم دراز ہوئ ہی تھی کہ نیند غالب آگئ۔اسی لمحے قدموں کی آواز پر وہ بے تحاشا چونکی۔”unknown number”نمبر دیکھ کر پہلے تو کال اٹھانے کا ارادہ ترک کر دیا۔پھر رات کے دوسرت پہر انجان نمبر سے کال دیکھ کر اٹھا ہی لیا۔
"ہیلو”اس نے محتاط آواز میں کہا۔”السلام علیکم! میں وہاج بات کررہا ہوں۔دوسری طرف اس نے شاید اسی کی احتیاط بھانپ لی تھی۔”جی!”اس وقت اس نے گھڑی کی طرف نظر دوڑائ۔ "آنٹی کو ہوش آگیا ہے۔وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔میں نے سوچا آپکو بتادوں۔لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے اتنی رات کو آپکو کال نہیں کرنی چاہیے تھی۔ سوری! "اس نے معذرت خواہانہ انداز میں کہا۔ "اسکی ضرورت نہیں ہے ویسے بھئ آپکو مجھے پریشان کرنے کی عادت ہے۔میں ابھی ہسپتال پہنچتی ہوں۔”اس نے طنزیہ اندازمیں کہتے ہوئے آخر میں جیسے رحم کھایا۔”اس وقت بالکل نہیں انوشے آپ یہاں اس وقت اکیلی نہیں آئیں گی۔” اس نے قطعی انداز میں کہا۔”میں ابھی آرہی ہوں۔میں نے کسی سے اجازت طلب نہیں کی۔ پھر آپ کس حیثیت سے مجھے روک رہے ہیں۔”اس نے ایک ایک الفاظ پر زور دے کر کہا۔”آپکے شوہر ہونے کی حیثیت سے”اس نے جتانے والے انداز میں کہا۔ایک کنحے کو انوشے واقعی خاموش رہ گئ۔وہ اس حقیقت کو تو فراموش کیے بیٹھے تھی۔”مسٹر وہاج آج آپ نے مجھے ہمارا رشتہ جتایا ہے۔پہلی اورآخری دفعہ۔اس کے بعد مجھے بلیک میل کرنے سے پہلے دس با سوچیے گا۔”وہ ایک ایک لفظ چبا چبا کر کہہ گئ۔ "حقیقت تسلیم نہ کرنے سے بدلتی نہیں ہے مس انوشے! لیکن اس سےبیت سی مشکلات اور رشتے میں پیچیدگیاں ضرور ہوتی ہیں۔”وہ سنجیدگی سے کہہ رہا تھا۔”آپ تیاررہیں میں آپکو لینے آرہا ہوں۔قدرے توقف کے بعد اس نے کہا۔اور پھر کچھ سننے سے پہلے ہی فون کاٹ دیا۔”گھٹیا آدمی” وہ بڑبڑاتے ہوئے اٹھ گئ۔
چادر پہن کر مرحا کے کمرے میں جاتےوقت تک اسکے دل میں عجیب دی بے چینی تھی۔رات کا دوسرا پہر تھا۔اور وہاج اکیلے آرہا تھا۔کئ طرح کے وسوسوں کاشکار اسکا دل تھا۔”میں اسکے لیے اتنا پریشان کیوں ہو رہی ہوں۔” اس نے دل میں سوچا۔خیر کوئ بھی ہوتا تو اسکے لیے پریشان ہوتارات کا وقت ہے۔”اس نے خود کو مطمئن کرنا چاہا۔پھرسر جھٹک کر مرحا کے کمرے کا دروازہ کھولا۔جو جواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی تھی۔اسے تنگ نہ کرنے کی غعض سے اس نے دروازہ بند کردیا۔اسی اثناء میں اسکا موبائل بج اٹھا۔”گھٹیا آدمی کالنگ”دیکھ کر اسے ہنسی آئ اور پھر باہر کی طرف چل دی۔جہاں وہ اسکا انتظار کررہا تھا۔اس نے چلتے چلتے مرحا کو اپنے بتانے اور اسد آور ھبہ کو بتانے کا کہہ دیا تھا۔وہ گاڑی کےطقریب پہنچی تو اسی کشمکش میں کھڑی رہی کہ آگے بیٹھے یا پیچھے۔وہاج نے اسے دیکھ کر فرنٹ ڈور اوپن کردیا تھا۔لیکن وہ اسے نظر انداز کرکے پچھلی سیٹ پر بیٹھ گئ۔”آگے آو”اس نے حکم دینے والے انداز میں کہا۔”میں پیچھے بیٹھ کر بھی ہسپتال تک پہنچ جاوں گی۔”اسکا انداز جتانے والا تھا۔”انوشے تم اتنی ضدی کیوں ہو؟”اس نے تنگ آکر پوچھا۔لیکن وہ اسکی "تم”پر حیران تھی۔”آپکو لڑکیوں سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے۔
"تم”نہیں "آپ”کہتے ہیں” اس نے جل کر کہا۔”لڑکیوں سے بات کرنے کے مینرز کا مجھے کیا علم۔میں نے کبھی لڑکیوں سے بات تھوڑی کی ہے۔ویسے بھی ابھی تو میں اپنی بیوی سے مخاطب ہوں۔تو میں تمہیں "تم”کہہ سکتا ہوں”اس نے شرارت آمیز لہجے میں کہا۔اور یہ آج کی رات میں تم نے مجھے آخری بار شوہر ہونے کا حق جتایا ہے۔”وہ بھی بے دھیانی میان تم بول گئ۔لیکن وہاج کے چہرے پر خوبصورت مسکراہٹ دوڑ گئ۔ "چلو بے تکلفی کا آغاز تو ہوا۔”اس نے سوچا۔”اچھا ٹھیک ہے آئندہ میں نہیں تم حق جتادینا۔ابھی آگے آکر بیٹھو۔” اس نے ہار ماننے والے انداز میں کہا۔”نہیں میں یہیں ہی بیٹھوں گی اور اگر اب تم نے گاڑی نہ چلائ تو میں اپنی گاڑی پر چلی جاوں گی۔” "شوق سے بیٹھو لیکن جب ہولیس والا چالا ن کاٹے گا نا تو پھر پوچھوں گا میں تم سے۔”اس نے غصے سے گاڑی آگے بڑھا دی۔اب یہ معجزہ تھا کہ انکی بدقسمتی کہ پولیس افسر نے انہیں ناکے پر روک لیا۔
"ہاں بھئ! وہاج صاحب کسی لڑکی کو بھگا کر لے کر جارہے ہیں۔” پولیس آفیسر نے کافی تمسخرانہ انداز میں پوچھا۔”انسپکٹر! خیال سے بیوی ہے میری”اس نے انگلی دکھاتے ہوئے تنبیہہ کی۔انوشے کا تو حلق تک خشک ہو گیا۔”بیوی” ہولیس افسر نے بے ہنگم قہقہ لگایا۔ "وہاج صاحب! آپ جیسے لڑکوں کی گاڑی میں کئ بیویاں برآمد ہوتی ہیں۔اس نے مذاق اڑانے والے انداز میں کہا۔ "میں کوئ ٹین ایجز نہیں ہوں اور اپنے الفاظ سوچ سمجھ کر استعمال کرو۔نہیں تو کل اس جگہ پر نظر نہیں آو گے۔”وہاج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے لگا۔ تو اس نے دھمکی دی۔”مجھے دھمکی دینے کی ضرورت نہیں ہے فی الحال تو آپکی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ ایک لڑکی آپکی گاڑی میں ملی ہے۔اور غالبا آپ نشے میں ہیں۔ اور آپ پر کیس بنتا ہے۔”پولیس افسر نے آنکھ مار کر گویا اس پر اپنی مرضی کے چارجز ثبت کیے۔ "یہ سب جھوٹ ہے۔انسپکٹر صاحب! وہاج جو کچھ کہ رہے ہیں سچ کہہ رہے ہیں۔میں انکی بیوی ہوں۔انوشے داود۔یہ رہا میرا کارڈ۔ہم لوگ اس وقت ہسپتال جا رہے ہیں۔میری مما بیمار ہیں۔اور وہاں ایڈمٹ ہیں۔”اب اگر آپکی تفتیش ختم ہو چکی ہو تو ہم جائیں.
وہاج کے بولنے سے پہلے ہی انوشے گاڑی سے نکلی اور پولیس افسر کی طبیعت صاف کی۔”وہنسب تو ٹھیک ہے انوشے بی بی ۔عام طور پر تو بیویاں فرنٹ سیٹ پر بیٹھتی ہیں۔اگر آپ وہاج صاحب کی بیوی ہیں تو۔۔۔۔۔”اس نے دانستا بات ادھوری چھوڑ دی۔”میں نے آپکو بتایا تھا نا کہنہم ہسپتال جارہےہیں۔اور رات کے اس وقت مجھے نیند آرہی تھی اسلیے میں پیچھے بیٹھ گئ۔تاکہ آرام کر سکوں اور کچھ؟”وہ سینے پر بازو لپیٹے کہہ رہی تھی۔وہاج اسے بس دیکھے گیا۔”اگر آپ دونوں کا نکاح ہوچکا ہے تو نکاح نامہ ہی دکھا دیں۔وہ دکھائیں اور جائیں۔”پولیس افسر نےاب دوسرا سوال کیاابوشے سے پہلے وہاج بول اٹھا۔”آپکی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ نکاح نامہ کوئ ساتھ لے کر نہیں پھرتا۔گھر پر ہےاور ویسے بھی دو تیں تک ہمارے نکاح کی خبر ٹی وی چینل پر نشر ہو ہی جائے گی۔”وہاج نے اطمنیان سے جواب دیا۔ "معاف کیجئے گا وہاج صاحب لیکن آج کی رات شاید آپکو یہیں گزارنی پڑے گی۔کیونکہ نکاح نامہ دکھائے بغیر آپکو آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔پولیس افسر نے فخر سے کہا۔”آپ اپنا نکاح نامہ دکھائیں۔”انوشے نے پولیس افسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔”میں "وہ حیران یوا۔ "جی”اس نے سنجیدگینسے کہا۔”وہ رو گھر میسن ہے” پولیس افسر نے الجھ کر کہا۔”بالکل اسی طرح ہمارا نکاح نامہ بھی گھر پہ ہےاور اگر ااپ نے ہمیں آگے نہ جانے دیا تو میں صبح اپنے پروگرام میان آپکی تصویر چلا چلا کر لوگوں کو کہوں گا کہ آپ نے رشوت نہ دینے پر رات کے دوسرے پہر ہم دونوں کو ذلیل کیا۔”وہ اب بھی سنجیدگی سے گویا تھی۔وہ ان دونوں کو گھورتا رہا۔لیکن وہ دونوں ہی گاڑی میں بیٹھے اور وہاج نے گاڑی آگے بڑھا دی۔اب کی با انوشے نے پچھلی سیٹ پر بیٹھنے کی غلطی نہیں کی تھی ۔اور وہاج مسکرا کر رہ گیا۔
ہسپتال پہنچتے ہی وہ فرح سے ملی۔اور آرام کرنے کی ہدایت دے کر باہر آگئ۔وہاج باہر ہی عون سے فرح کی طبیعت کی معلومات لے رہا تھا۔وہ انکے قریب چلی آئ۔وہ دونوں خاموش ہو گئے۔”آنٹی اب ٹھیک ہیں ۔کل تک انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔” عون نے بات کاآغاز کیا۔اور پھر وارڈ کی طرف بڑھنے لگا۔”عون”اس نے پکارا۔ "وہ میں شرمندہ ہوں اس دن کے رویے پر۔میں اس وقت خود بہت depreesd تھی۔مجھے واقعی نہیں پتا تھا کہ میں کیا کچھ کہ گئ۔”وہ نظریں جھکائے معذرت کر رہی تھی۔اسکی ضرورت نہیں ہے۔آئ نو آپ پریشان تھیں۔اگر آپکی جگہ کوئ اور ہوتا تو وہ بھی شاید یہی کرتا اور اس بات کو تو میں بھول بھی گیا تھا۔عون نے مسکراتے ہوئے اسکی معذرت قبول کی۔پھر آگے بڑھ گیا۔لیکن انوشے تو اسکے طرز مخاطب پر حیران تھی۔”بھابھی” واقعی یہ سب مجھے وہاج کی نسبت سے جانیں گے۔وہ سوچ کر کڑھی۔اور پھر وہاج کو مسکراتا دیکھ کر اسے مزید غصہ آگیا۔
لیکن اس وقت وہ کچھ بھی کہنا فضول جان کروہ آگے بڑھ گئ۔
اگلے روز فرح کو ڈسچارج کر دیا گیا۔وہاج اور عون اسےگھر لے آئے۔انوشے صبح ہی اسد اور ھبہ کے باعث گھر آگئ تھی۔پھر گھر کی صفائ بھی کرنا تھی۔باہر گاڑی کا ہارن بجا تو اسد اور ھبہ دوڑتے ہوئےدروازہ کھول آئے۔وہاج اور عون نے سہارا دے کر فرح کو انکے بیڈ روم میں لٹا دیا۔ مرحا انکے لیے یخنی بنا لائ۔انوشے بھی کمرے میں آکر بیٹھ گئ۔اسد اور ھبہ تو انکے گرد بیٹھ گئے تھے۔لیکن نوٹک جھونک کا سلسلہ جاری تھا۔مرحا سب کیلیے جوسز کے آئ۔وہاج اور عون نے تو شکریہ کے ساتھ تھام لیے تھے۔لیکن انوشے کو اعتراض ہوا تھا۔”ابھی نہیں ” "ایک ہفتے سے بھوک ہڑتال کرکے رکھی ہے۔”مرحا نے آنکھیں دکھاتے کہا تو وہاج اور عون تو چونکے ہی فعح بھی پریشان ہو ئیں۔انوشے نے اسے گھورتے ہوئے جوس کو پکڑ لیا۔” نہیں میں نے کل ناشتہ کیا تھا” ” ہوں۔۔۔۔۔۔صرف ناشتہ”مرحا اسے بخشنے والی کہاں تھی۔”اب یہ جوس ہاتھ میں پکڑنے کیلیئے نہیں دیاہے۔” اسے جوس پکڑے دیکھ کر مرحا نے طنز کیا۔”بہت شکریہ بتانے کا آپ نہ بتاتیں تو مجھے معلوم ہی نہ ہوتا”انوشے نے بھی جوابا گھور کر کہا۔اب وہ نقاب میں تھی۔وہاج کے سامنے چلو اتار لیتی محرم تھا۔لیکن عون۔۔۔۔۔ وہ دونوں جوس ختم کرکےطاٹھ کھڑے ہوئے۔جو اب تک انکی باتوں پہ مسکرارہے تھے۔”شکریہ اوکے آنٹی اب ہم چلتے ہیں شام کو آئیں گے آپ سے ملنے”وہاج نے اجازت چاہی۔”جی بیٹا ٹھیک ہے۔خیر سے جاو "پھر فرح نے مسکراتے ہوئے اجازت دے دی۔پھر جیسے وہ کچھ سوچکر بولیں۔”بیٹا کل اپنے والد کو بھی ساتھ لے آنا۔اب نکاح تو ہو ہی چکا ہے۔رخصتی بھی ہو جائے تو بہتر ہے”ان کے کہنے پر انوشے کا دماغ بھک سے اڑ گیا۔”امی ابھی آپ تو ٹھیک ہو جائیں "اس نے ہریشانی سے کہا۔”جی بالکل آنٹی”وہاج نے بھی تائیدکی۔”ارے مجھے کیا ہوا ہے۔میں تو بالکل ٹھیک ہوں۔ابھی دیکھنا انوشے کی شادی کروں گی تو اور ٹھیک ہو جاوں گی۔”انہوں نے جوش سے کہا تو باقی سب مسکرادیے۔انوشے اور مرحا انہیں سی آف کرنے دروازے تک آئیں۔”عون بہت شکریہ آپکا۔آپ نے مشکل وقت میں ہماری بہت مدد کی۔انوشے نے خاص طور پر عون کا نام لیا تھا۔
آخر وہاج کی مدد سے کیا فرق پڑا تھا۔مرحا نے اسے گھور کر دیکھا پھر بولی "وہاج بھائ آپکا بھی شکریہاگر آپ نہ ہوتے تو اس نے تو ہمیں بھوکے مارنا تھا۔یہ تو آپ وقت پر کھانا لے آتے تھے۔خود تو بھوک ہڑتال پہ تھیں۔ہمارا بھی کوئ جیال نہیں کیا۔”مرحا نے مسکراتے ہوئے وہاج کا شکریہ ادا کیا۔انوشے دانت پیس کر رہ گئ۔یہ تو اسے معلوم تھا کہ اتنے دنوں تک کھانے پینے کا انتظام وہاج کرتا رہا ہے۔وہ اتنی بھی بے خبر نہیں تھی۔لیکن مرحا اسطرح اسکا اظہار کرے گی۔اسے امید نہیں تھی۔”اب ایسی بھی کوئ بات نہیں ہے وہ آپکا بہت خیال رکھتی ہیں۔اگرمیں نہ ہوتا تو۔۔۔۔۔” وہاج نے ہنستے ہوئے تردید کی۔ انوشے فی الحال گھورنے کے علاوہ کچھ نہئں کر سکتی تھی۔”اوکے اب ہم۔چلتے ہیں”عون نے آنکھوں پر گلاسز چڑھاتے ہوئے کہا۔ "جی جی اب تو آپ لوگ انوشے کی بارات لے کر ہی آئیے گا۔” مرحا نے جوش سے کہا تو دونوں ہنس دیے۔ لیکن انوشے نے اسکی خبر گیری کا پکا ارادہ کر لیا تھا۔
اگلے روز وجاہت صاحب شادی کی ڈیٹ فکس کر گئے تھے۔وہ بھیباگلے مہینے کی۔انوشے کا تو دماغ ہی جل گیا تھا۔لیکن وہ جب بھی کچھ کہنے کی کوشش کرتی تو فرح اسے صاف جواب دیتیں۔یہ بڑی کی طے کرنے کی باتیں ہیں۔چھوٹو ں کا اس میں کوئ کام نہیں۔اور پھر نکاح ہو گیا ہے تو رخصتی میں دیر کیوں کرنی۔وہ جل کر سوچتی۔ "ہاں بڑوں کی طے کردہ باتیں ہیں تو نکاح بھی بڑے ہی کر لیتےنا ہم بچوں کا کیوں کروادیا۔” مرحا بس اسکی غیر ہوتی حالت کو دیکھ کر ہنستی رہتی۔وہ مزید جل کڑھ جاتی۔شادی جلدی طے کرنے کی ایک اور وجہ انکا نکاح ٹی وی پر نشر ہونا تھا۔ لہذا بہتر تھا کہ شادی کر کے اس معاملے کو ختم کردیا جاتا۔لیکن انکی شادی سے بہت سے سوالات جنم لے رہے تھے۔ان میں سر فہرست یہی سوال تھا کہ آکر انوشے داود ایسے شخص سے کیسے شادی کر سکتی ہیں۔جس کے خلاف قتل کا کیس بنا ہوا ہو۔اور اس کیس میں وہ خود گواہ رہ چکی ہوں۔یہ سوال دونوں خاندانوں سے پوشیدہ نہئں تھا۔اور اس سوال کا جواب دونوں نے اپنے تئیں سے تیار کر رکھا تھا۔انوشے دوبارہ صحافت میں نہیں جانا چاہتی تھی۔لہذا اس نےبیوروکریٹس بننے کا فیصلہ کیا تھا۔لیکن فی الحال اس پر عمل نہیں کیا جا سکتا تھا۔کیونکہ فرح کے مطابق اب اسے جو بھی کرنا ہے وہج کی مرضی سے کرنا ہے۔شادی کے بعد جہیز کی تیاری کی پریشانی نہ تھی۔وجاہت صاحب نے صاف انکار کردیا تھا۔جبکہ فرح کے پاس جہیز کا سامان پہلے ہی تیار تھا۔جو انہوں نے انوشے کے انکار کے باوجود بھی جمع کرنا بھی نہیں چھوڑا تھا۔”ہم شادی کے وقت ایک ساتھ یہ سارا سامان کیسے خریدیں گے۔اتنے امیر تو ہیں ہی نہیں۔”جب انہیں وقتا فوقتا چیزیں لینے سے منع کرتی تووی یہ کہہ کر ٹال دیتیں۔” ضرورت ہی کیاہے ان چیزوں کی ۔
: ۔میں جس گھر میں بھی جاوں گی تو وہاں ان چیزوں کی قلت تو ہو گی ہی نہیں۔ایک تو انکی بیٹی بیا یو اوپر سےان کا گھر بھی بھر دو۔”وہ غصے میں کہ کر کمرے سے باہر نکل جاتی۔اور اب واقعی اسکے سسرال میں کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔سب کچھ پہلے سے موجود تھا۔یہ بات اکثر فر ح بھی اس سے کہتیں۔
جاری ہے….

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔