منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

کہانی پڑھ کے لطف اٹھانا میرا معمول سہی پر اب کے کہ…


کہانی پڑھ کے لطف اٹھانا میرا معمول سہی پر اب کے کہانی سمجھنے کا ارادہ رکھتا ہوں کہ کہانی در حقیقت کیا ہے۔۔؟ اور اس کی ضرورت کیونکر پیش آئی ۔۔۔۔؟ اور کہانی کن اجزا کا مرکب ہے اور اس کے استعمال میں کیا کیا لاتے ہیں ؟ یعنی اسلوب کیا شے ہے اور تکنیک کسے کہتے ہیں اور فکشن اور بیانیہ کس بلا کا نام ہے اور کمرشل رائٹنگ کسے کہتے ہیں وغیرہ وغیرہ اور اک کہانی لکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھا جاتا ہے اور کسے نظر انداز کیا جاتا ہے؟ یعنی لفظ کہانی سے جڑے ہر خیال کو آپ لوگوں کی نگاہ سے دیکھنا چاہتا ہوں

اور اگر اس پر کسی کتاب کا لنک مل جائے تو بھی مجھے اچھا لگے گا لیکن تبصرہ بھی ضرور فرماتے جائے ۔۔۔۔۔۔۔
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2097846330445889