~ کرشماتی عورت ~ حسین عورتیں سوچتی ہیں میرا راز …
~ کرشماتی عورت ~
حسین عورتیں سوچتی ہیں
میرا راز آخر ہے کیا
میں نہ پیاری ہوں
اور نہ ہی میرا جسم
کسی ماڈل کے جیسا ہے
لیکن جب میں انهیں
بتانا شروع کرتی ہوں
وہ سوچتی ہیں
میں جھوٹ بولے جاتی ہوں
جب انهیں بتاتی ہوں
میرے بازوں کی لمبائی میں
میرے کولہوں کی چوڑائی میں
میرے قدموں کی تھرائی میں
میرے ہونٹوں کی گولائی میں
وہ عورت ہے
جو کرشمہ ہے
کرشماتی عورت
میں وہ ہی تو ہوں
کسی کمرے میں
جب چل کی آتی ہوں
اپنی ہی اک ادا سے
وہی جو تم کو بھائے
وہی جو اک مرد کو بھائے
سب لوگ کھڑے ہوجاتے ہیں
گھٹنوں پہ گر جاتے ہیں
یا میرے گرد مگھیوں کے جیسے
بھُنبنانا شروع کر دیتے ہیں
جب انهیں بتاتی ہوں
میرے آنکھوں کی تپش میں
میرے دانتوں کی کشش میں
میرے ناف کی خلش میں
میرے پیروں کی لرزش میں
وہ عورت ہے
جو کرشمہ ہے
کرشماتی عورت
میں وہ ہی تو ہوں
مرد خود بھی پریشان ہوجاتے ہیں
آخر ایسا کیا ہے
جو مُجھ میں نظر تو آتا ہے
لیکن وہ اسے چھو نہیں پاتے
کیا ہے میرے وجود کا اسرار؟
میں نے جب بھی انهیں
وہ دکھلانے کی کوشش کی ہے
وہ بتاتے ہیں
وہ نہیں دیکھ پاتے
میں بتلاتی ہوں
میری کمر کی انگڑائی میں
میری ہنسی کے زیبائی میں
میرے پستانوں کے اُبھار میں
اور میرے انداز کے وقار میں
وہ عورت ہے
جو کرشمہ ہے
کرشماتی عورت
میں وہ ہی تو ہوں
اب تو تم سمجھ گئے ہوگے
کہ میری گردن کیوں نہیں جھُکتی
چیخ چیخ کر میں کیوں نہیں اتراتی
یا زور سے کیوں نہیں بولے جاتی
کہ جب تم مجھے گزرتے دیکھو
خود کو محسوس کرواسکوں
کیونکہ
میں بتاتی ہوں
میرے ہیلز کی موڑائی میں
میرے زلفوں کی کھائی میں
میری ہتھیلی کی گہرائی میں
میرے خیال کی سچائی میں
وہ عورت ہوں
کرشمہ ساز
کرشماتی عورت
میں وہ ہی تو ہوں
ہاں میں!
ترجمُہ : نودخان
شاعر : مایا انجیلو
22:35PM
13 May 2020
Phenomenal Women
Pretty women wonder where my secret lies.
I'm not cute or built to suit a fashion model's size
But when I start to tell them,
They think I'm telling lies.
I say,
It's in the reach of my arms
The span of my hips,
The stride of my step,
The curl of my lips.
I'm a woman
Phenomenally.
Phenomenal woman,
That's me.
I walk into a room
Just as cool as you please,
And to a man,
The fellows stand or
Fall down on their knees.
Then they swarm around me,
A hive of honey bees.
I say,
It's the fire in my eyes,
And the flash of my teeth,
The swing in my waist,
And the joy in my feet.
I'm a woman
Phenomenally.
Phenomenal woman,
That's me.
Men themselves have wondered
What they see in me.
They try so much
But they can't touch
My inner mystery.
When I try to show them
They say they still can't see.
I say,
It's in the arch of my back,
The sun of my smile,
The ride of my breasts,
The grace of my style.
I'm a woman
Phenomenally.
Phenomenal woman,
That's me.
Now you understand
Just why my head's not bowed.
I don't shout or jump about
Or have to talk real loud.
When you see me passing
It ought to make you proud.
I say,
It's in the click of my heels,
The bend of my hair,
the palm of my hand,
The need of my care,
'Cause I'm a woman
Phenomenally.
Phenomenal woman,
That's me.
Maya Angelou
On Request and Dedication
to the
Phenomenal Woman
of My Life !
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2766044876959361