منگل • 6 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

کتاب کانام: Orientalism مصنف: Edward Said ترجمہ: …


کتاب کانام: Orientalism
مصنف: Edward Said
ترجمہ: محمد عباس
اردو ترجمہ بنام: شرق شناسی
صفحات: 397
قیمت: 400 روپے
پبلشر: مقتدرہ قومی زبان پاکستان

برٹرینڈرسل کے بعد اب گزشتہ تین عشروں میں مغرب کی سابقہ نو آبادیوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کو جن مفکروں کی تحریروں نے اپنے سحر میں لیا ہے، ان میں ایڈورڈ سعید، نوم چامسکی اور اقبال احمد کے نام سر فہرست ہیں۔ ” ایڈورڈ سعید ( 1935 – 2003) عہد حاضر کے چند نامور ترین دانشوروں میں ایک تھے۔ ادب، کلچر، سیاست اور لسانیات سے متعلق موضوعات پر ان کی بیس کتابیں شائع ہوئیں جن کا دنیا کی تیس سے زیادہ زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔ ان میں سے سب سے زیادہ فکر انگیز کتاب شرق شناسی۔۔۔۔۔۔۔ ‘ اوریئنٹلزم ‘ ہے۔ اس عہد آفریں کتاب میں مغربی سامراج کے سائے میں پنپنے والے اوریئنٹلزم کا حقیقت افروز تنقیدی جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ پروفیسر ایڈورڈ سعید مغربی علوم کی اس شاخ کو مغرب کی سامراجی توسیع پسندی کا آلہ کار قرار دیتے ہیں۔ ان کے خیال میں مغرب نے مشرق پر غلبہ حاصل کرنے اور اپنے اس غلبے کو دوام بخشنے کی خاطر یہ علم ایجاد کیا تھا۔ مغربی ملوکیت کا دستگیر یہ علم مشرقی قوموں کے ماضی اور حال کی روشنی میں نئی تعبیر اور غلاموں کی غلامی پر رضامند رکھنے کی تدبیر کرتا ہے۔ ایڈورڈ سعید مشرق کی قوموں کو یہ درس دیتے ہیں کہ وہ اس سامراجی آئیڈیالوجی کو رد کردیں، اپنے ماضی کی مسخ شدہ تصویروں کو قبول نہ کریں اور اپنے ماضی کی بازیافت خود کریں۔


بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2417653225131863