پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

کتاب: تنہاٸ کےسو سال راٸٹر: گیبریل گارشیا مارکیز …

کتاب: تنہاٸ کےسو سال
راٸٹر: گیبریل گارشیا مارکیز
ترجمہ: ڈاکٹرنعیم کلاسرا
تبصرہ: فرمان اللہ

تنہاٸ کے سو سال ایک ناول ہے جو کہ 1967 ء میں کولمبیا کے مصنف گبریل گارشیا مارکیز نے لکھا ہے ۔
اس کا ترجمہ مختلف زبانوں میں ہو چکا ہے اور نوبل انعام یافته ناولوں میں شامل ہے
اس ناول میں مارکیز نے بوٸندہ خاندان کے کثیر نسل کی کہانی بتائی ہے، جن کا سربراہ جوزے آرکیدو بوٸندہ تھا۔اس نے ایک چھوٹی سی بستی کی بنیاد رکھی جو ماکوندو کے نام سے جانی جاتی تھی۔
ہر بستی یقننا کسی نہ کسی انسان نے بسانی ہوتی ہے۔۔ جس طرح بندہ بڑا ہوتا ہے اسی طرح جگہیں بھی بڑی بوڑھی ہوتی ہے اور بالآخر مر جاتی ہے۔۔

ایسی ہی ایک بستی کی کہانی " تنہائی کے سو سال " میں ملتی ہے۔۔ چھ، سات نسلوں پر محیط یہ محض
" بوئنداہ خاندان " کی کہانی نہیں بلکہ تہذیبوں کے عروج اور زوال کا وقت مقامی ثقافتوں اور انکے قصے کہانی کی روایت سے ہوکر گزرتا ہے۔۔۔

اس ناول میں ہمیں متضاد موضوعات ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو نظر آتے ہیں۔۔ موت ، پیار، نفرت ، جنگ ، امن ، جوانی ، بڑھاپا، ان موضوعات کے ساتھ ساتھ ناول کی خوابناک فضا قاری کے باطن میں سلگنے کی کیفیت پیدا کرتی ہے۔۔ اس ناول میں ہم قدم قدم پر حیرت سے دوچار ہوتے ہیں۔۔ یہ حیرت حالات و واقعات کے ساتھ ساتھ زبان و بیان کے انوکھے پن سے پیدا ہوتی ہے۔۔ اس ناول میں مارکیز کی ابتدا زندگی کے حالات و واقعات اس کی اپنی نانی اور خالاؤں سے سنی زبانی روایات اور داستانیں ایک بڑے کینوس پر متشکل ہیں اور مارکیز کا زرخیز تخلیل ان کہانیوں کو حیرت انگیز شکل دینے لگتا ہے۔۔

تنہائی کے سو سال کا ماحول بوسیدہ ، لاتعلق اور زوال آمادہ تنہائی سے بھرا پڑا ہے۔۔ جنگ اور تشدد سے گزر کے واقعات اس تنہائی کو اور بھی شدید کرتے ہیں۔۔ اس بے گانہ اور خالی تنہائی کو اس کے کرداروں کے پاس بھرنے کے لئے جنسی عمل کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔۔۔ اگر اس ناول میں جنسی اختلاط کی بہتات نظر آئے تو گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔۔ یہ اس لاتعلق تنہائی کو بھرنے کا عمل ہے۔۔

ایک دفعہ یہ ناول آپ نے شروع کردی تو پھر جب تک ختم نہیں ہوگا آپ کو سکون نہیں آۓ گا۔مختلف کرداروں کی مختلف کہانی قاری کو اپنے اندر سموۓ رکھتی ہیں۔
کہانی میں بہت سے کردار ہیں ہر ایک اپنی جگہ ایک الگ مقام رکھتا ہے مجھے جو سب سے زیادہ پسند آیا وہ ہے ارسلا جو ایک رحم دل اور محبت کرنے والی عورت ہوتی ہے۔ہر ایک کو اپنے دل اور گھر میں جگہ دیتی ہے ۔ایک عورت کے لیے اس کی اولاد اس کا گھر اس کے اردگرد کے لوگ یہ سب چیزیں کتنی اہمیت رکھتی یہ بھی اس کی کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایک چیز جو مجھے اچھی نہیں لگی وہ ہے کرداروں کے ایک جیسے نام ۔اس ناول کردار بھی بہت ہے اور اس کے نام بھی ایک جیسے ہیں تو بعض دفعہ قاری کو پریشانی میں مبتلا کرتی ہیں۔

ناول پڑھتے ہوۓ ایسا لگتا تھا کہ سب کچھ انڈر لاٸن کروں اتنے خوبصورت اور معنی خیز جملے لکھے ہیں۔
کچھ جملے جو مجھے بہت پسند آۓ ؛

” بندہ اپنے ہاتھ آگے کرے تو پرندے ہتھیلی سے کوٸ چیز کھانے کے لیے آجاتے ہیں“

”تم بہت خوش قسمت ہو کہ تمہیں پتہ ہے کہ ہم یہ جنگ کیوں لڑ رہے ہیں۔“کرنل بوٸندہ نے کہا۔
”جہاں تک میرا تعلق ہے۔مجھے اب ادراک ہوا ہے کہ میں صرف اپنے نام کی وجہ سے جنگ لڑرہا ہوں۔“

” کسی بھی انسان کا بہترین دوست صرف وہی ہے_“

اس نے مسکراتے ہوۓ کہا
”جتنا کوٸ سوچتا ہے۔مرنا اس سے کہیں زیادہ مشکل ہے-“

”میں کبھی ایسے شخص سے شادی نہیں کروں گی جو اتنا بے وقوف ہو کہ اس نے اپنا ایک گھنٹہ محض اس لۓ ضاٸع کردیا بلکہ اس نے لنچ بھی نہیں کیا کہ وہ ایک لڑکی کو نہاتے ہوۓ دیکھتا رہا۔“

”مردوں کے اندر عورت کی طلب تمہاری گمان سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔“

” گم شدہ چیزوں کی پھلور روٹین کی عادتوں سے ہٹ کر چھپی ہوتی ہے۔اس لیے انہیں ڈھونڈنا مشکل ہو جاتا ہے۔“

” یہ کوٸ نٸ بات تو نہیں ہے کہ ایک عورت مرد کے لیے پاگل ہوٸ رہی ہے۔“

” بہتر یہی ہوتا ہے کہ مرد کو ضعیف الاعتقاد نہیں ہونا چاہیے۔“

”ہر چیز ہر ایک پر ظاہر ہے“

” لوگوں کے لیے خوشی کا سامان پیدا کرنے کے لیے لٹریچر سے بہتر کوٸ چیز نہیں۔“

” کسی بھی خاندان کی تاریخ ایک مشین کی طرح ہوتی ہے۔جس کےواقعات پہیے کی طرح گھومتے رہتے ہیں۔بار بار ظہور پذیر ہوتے ہیں۔“

”لوگ فرسٹ کلاس میں سفر کرتے ہیں اور لٹریچر مال برداری کے بحری جہازوں میں جاتا ہے۔“

”وہ جہاں بھی رہیں یہ بات یاد رکھیں،کہ ماضی سراب ہے۔محض ایک جھوٹ۔یاداشت آخرطانسان کو کیا دیتی ہے…بہار کے موسم میں جھومنے والے بادل لوٹ کر نہیں آتے۔ہر محبت کسی عارضی سچ کی محتاج ہے.“.

”میرے بچے“ اس نے ٹھنڈی سانس بھری۔”مجھے تو صرف اتنا یقین کہ ضرورت ہے کہ میں اور تم اس لمحہ زندہ ہے“

????????

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2949125068651340