ڈاکٹر صاحب کیا اپ کے سینے میں دل نہیں ہے ؟ میں پوچ…
ڈاکٹر صاحب کیا اپ کے سینے میں دل نہیں ہے ؟ میں پوچھتی ہوں کیا آپ کا دل پتھر کا ہے؟ ڈاکٹر صاحب اٹھیں کھڑے ہوں اور نبیہیہ کے سر پر ہاتھ رکھیں
ان دونوں خواتین کا گھر تو کبھی بسنا ہے یا نہیں ،انہوں نے ڈاکٹر کا گھر ضرور تباہ کروادینا ہے
یہ جو ڈاکٹر والا حال آپ سب نے اس کلپ میں دیکھا ،دراصل یہ پاکستاں کے ننانوے ہرسنٹ مردوں۔ کی کہانی ہے
مرد بیچارے سارا دن روزگار کے چکروں میں خوار ہوکر شام کو گھر اتا ہے ،تو اسکی بہنیں امی اور بیوی اپنے اپنے طور پر مورچے سنبھال کر بیٹھی ہوتی ہیں اور اسی طرح کے نہایت دکھی سٹائل میں پوچھتی ہیں کہ کیا آپ کے سینے میں دل نہیں ہے؟ کیا آپ کا دل پتھر کا ہے
اور بیچارہ مرد جب پریشان ہوکر کسی ایک کو دلاسا دیتا ہے اور سر پر ہاتھ رکھتا ہے تو دوسری پارٹی مظلومیت کا رونا شروع کردیتی ہے
اور اسطرح رج کر بندہ دونوں اطراف فٹبال کی طرح ایک کک سے دوسری کک میں پاس ہوتے ہوتے ایک دن دماغ کی شریان پھٹنے یا دل کے دورے سے مرجاتا ہے
اور منحوس ڈاکٹر کہتے ہیں
اج کل کی خوراکیں ٹھیک نہیں اسلئیے ایسی اموات زیادہ ہورہی ہیں
سکندر حیات بابا
