ڈاکٹر شاہ محمد مری
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹر شاہ محمد مری بلوچستان کے نام ور ادیب اور دانش ور ہیں۔ بلوچستان کی تاریخ، زبان، سیاست اور ثقافت کے ان خاص موضوع ہیں۔ پچاس سے زائد کتب تصنیف کر چکے ہیں۔
ابتدائی زندگی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ محمد مری 23 نومبر 1954 کو بلوچستان کے ضلعے کوہلو کے ایک علاقے ’’ماوند‘‘ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی علاقے میں مکمل کی اس کے بعد مڈل کی تعلیم بارکھان اور میٹرک کے لیے لورالائی کی تحصیل دکی کا رُخ کیا۔ 1979 میں بولان میڈیکل کالج کوئٹہ سے ایم بی بی ایس کی سند حاصل کی۔ ابتدائی دور میں مذہبی تعلیم بھی حاصل کی اور درس نظامی کی ابتدائی کتابیں پڑھیں۔ 1990 میں پنجاب یونیورسٹی سے پیتھالوجی میں ایم فل کیا اور بولان میڈیکل کالج میں تدریس کا آغاز کیا۔
تراجم کا آغاز:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شاہ محمد مری نے 1975 کے بعد تراجم کا سلسلہ شروع کیا، پہلا ترجمہ کیوبا کے صدر فیڈل کاسترو کے طویل انٹرویو کا کیا۔ اس کے بعد یہ سلسلہ ایسا چلا کہ کئی اہم کتابیں ڈاکٹر مری کے طفیل اردو روپ میں ڈھلیں اور بلوچی کے دامن کو بھی اس سے بہت وسعت ملی۔ بلوچ قوم ، تاریخ، زبان، سیاست اور ثقافت ان کی تصنیفی سرگرمیوں کا خاص محور ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ترجمہ و تالیف دونوں میدانوں میں گراں قدر کام کیا۔
معروف روسی اسکالر پیکولین کی کتاب’’بلوچ‘‘ کا اردو میں ترجمہ کیا۔کارل مارکس پر لکھی جانے والی والکوف کی کتاب ’’برتھ آف اے جینیس‘‘ کا ترجمہ ’’نیست پیغمبر‘‘ کے نام سے کیا۔ 1986 میں ’’بلوچ قوم‘‘ تین جلدوں میں شایع ہوئی۔فکشن میں بھی تراجم کیے،’’ اسپارٹیکس‘‘ ناول کا اردو ترجمہ کیا ۔ ہاروڈ فاسٹ کے ایک ناول ’’سٹیزن ٹام پین‘‘ کا بھی ترجمہ کیا۔ اسی طرح افغانستان کے بلوچ ادیب عبدالستار پُردلی کے ناول کا ’’گندم کی روٹی‘‘ کے عنوان سے ترجمہ کیا ۔ افغانستان کے معروف انقلابی کی کتاب’’اباسین پر سحر ہوتی ہے‘‘ کے عنوان سے اور نور محمد ترہ کئی کے ناول کا ’’پہاڑوں کا بیٹا‘‘ کے نام سے اردو میں ترجمہ کیا۔ ۔

بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2134852043411984

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔