چار مہینے ہونے کو آئے تھے۔ شہر کا کوئی لائق ڈاکٹر بچا ہو گا جس نے ہماری مالی تکالیف میں حسبِ لیاقت اضافہ نہ کیا ہو لیکن بائیں کہنی کا درد کسی طرح کم ہونے کا نام نہ لیتا تھا۔ علاج نے جب شدّت پکڑی اور مرض نے پیچیدہ ہو کر مفلسی کی صورت اختیار کر لی تو لکھنؤ کے ایک حاذق طبیب سے رجوع کیا جو صرف مایوس اور لبِ گور مریضوں پر عملِ مسیحائی کرتے تھے۔ مریض کے جانبر ہونے کا ذرا بھی امکان نظر آئے تو بگڑ جاتے اور اُسے دھتکار کر نکلوا دیتے کہ "جاؤ! ابھی کچھ دن اور ڈاکٹر سے علاج کراؤ۔" اللہ نے اُن کے ہاتھ میں کچھ ایسا اعجاز دیا تھا کہ ایک دفعہ اُن سے رجوع کرنے کے بعد کوئی بیمار خواہ بسترِ مرگ پر ہی کیوں نہ ہو مرض سے نہیں مر سکتا تھا دوا سے مرتا تھا۔
شاعری بھی کرتے تھے لیکن مصیبت یہ تھی کہ طبابت میں شاعری اور شاعری میں طبابت کے ہاتھ دکھا جاتے تھے۔ مطلب یہ کہ دونوں میں وزن کے پابند نہیں تھے۔
حکیم صاحب نے ہماری نبض، زبان، جگر، پیٹ، ناخن، قارورہ، پپوٹے۔۔ مختصر یہ کہ سوائے کہنی کے ہر چیز کا معائنہ فرمایا۔ فیس کا تعیّن کرنے سے پہلے ہماری کار کا انجن سٹارٹ کر کے بچشمہؑ خود ملاحظہ فرمایا اور فیس معاف کر دی۔ پھر بھی احتیاطاً پوچھ لیا کہ مہینے کی آخری تاریخوں میں آنکھوں کے سامنے تِرمِرے ناچتے ہیں؟ ہم نے سر ہلا کر اقرار کیا تو مرض اور اُردو زبان کے مزے لُوٹتے ہوئے فرمایا کہ "دست بخیر! مقامِ ماؤف میں جو درد ہے درد میں جو چَپَک ہے، چَپَک میں جو ٹیس ہے اور ٹیس میں جو کسک رہ رہ کر محسوس ہوتی ہے وہ ریاحی ہے "
بقولِ مرزا، یہ تشخیص نہ تھی ہمارے مرض کی توہین تھی۔ ہمارے اپنے جراثیم کے منہ پر طمانچہ تھا۔
(مشتاق احمد یوسفی)
المرسل :-: ابوالحسن علی ندوی
They used to do poetry, but the trouble was that in the language of poetry and in poetry, the hands of tababab were shown. Meaning that both were not bound to weight.
Hakeem Sahib inspected our pulse, tongue, liver, stomach, nails, qarora, paputas in short, everything except elbow. Before assessing the fee, he started our car engine and saw the child himself and the fee Forgive me. Still asked carefully that in the last dates of the month, do you dance in front of the eyes? When we shook our head and confessed, while enjoying the disease and Urdu language, he said ′′ Good morning! The pain in the place of mauf, the pain in the pain, the tess in the chapak, and the tess that is felt by being left in the tess is a hypocrite ′′
According to Mirza, this was not a diagnosis but an insult to our disease. It was a slap on the face of our own germs.
(Mushtaq Ahmed Yousafi)
Marsal :-: Abul Hasan Ali Nadvi
جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔