#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو
#تحریر_فرحت_اشتیاق
قسط 7
میرا خیال ہے اب سونا چاہئے وہ کھڑا ہو کے جمائی لیتے بولا پھر اس کے جواب کا انتظار کیے بغیر بیڈ پر لیٹ گیا اور ہاتھ بڑھا کر لائٹ بھی بند کر دی ایمرجنسی لائٹ جیسے چارچنگ کی شدید ضرورت تھی جیسے گل ہوئی گھپ اندھیرا چھا گیا اس نے کوئی چیز اس کی طرف اوچھالی اور بولا یہ لے لو ۔
وہ جو ابھی وہی بیٹھی تھی ہاتھ لگا کر دیکھا تو اس نے کمبل دیا تھا اسے دن موسم اچھا تھا مگر رات کو سردی تھی کل رات بھی وہ ٹھرٹھراتی رہی تھی پہلے اسے دل تھا انکار کر در پھر خیال آیا کے یہ تکلف اسے سردی میں مارے گا اس نے چپ کر کے کمبل اپنے گرد لپیٹ لیا۔اسکے کمبل میں سے پیاری اور سانسوں کو تازہ کرنے والی خوشبو آرہی تھی نہ جانے کون سا پرفیوم استعمال کرتا تھا مگر خوشبو لا جواب تھی وہ خوشبو محسوس کرتے ہوئے انکھیں بند کر کے سونے لگی تو اسکی آواز آئی
میں تمہیں کل صبع ہی چھوڑ آتا ہوں اپنے دوستوں سے لگائی شرط اور اپنی شکست کو بھول گیا مگر یہاں مسلہ یہ ہے اس کا شکار اب میری ضد کا مسلہ نہیں رہا ۔بلکہ کئ انسانی جانوں کے تحفظ کا بھی سوال ہے ہم تو بس شکار کرنے چلے آئے تھے اسکی چلاکی سے میرے سب دوستوں نے سرنڈر کر دیا اور چلے گئے مگر میں نے ہار نہیں مانی مجھے ہار سے نفرت ہے ان کے جانے کے بعد میں مشن میں ڈٹ گیا
پاس والے گاؤں گیا تو پتہ چلا ایک عورت اور دو بچے اس کا لقمہ بن چکے ہیں ۔وہ سب لوگوں کے لئے شدید خطرہ ہے اس کو ختم کرنا بہت ضروری ہے اس روز وہ میرے شکنجے میں آگیا تھا تم نے چیخ مار کر کھیل بگاڑ دیا تھا ۔آج بھی سارا دن اسی کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا مایوس ہو کر آ گیا امید ہے تم میری بات سمجھ گئ ہو گی آئلہ جواب میں خاموش رہی تو وہ بولا
کچھ تو فرمائیں آئلہ اکرام صاحبہ اس کے نام پر زور ڑال کر بولا ۔میں نے آپ کی تمام تقریر سن لی محترم وقار احمد صاحب وہ ہنس پڑا اتنے اندھیرے میں دیکھائی نہیں دیا آواز ہنسی کی آئی۔بہت خوب ویسے تم نے میرا نام کیسے معلوم کر لیا ۔؟
آپ کا تازہ انٹرویو سنا تھا وہی سے اسے اھار رکھنا نہیں آتا تھا اس لیے بولتی گئ۔وہ بے ساختہ بولا
تم نے پڑھا تھا میرا انٹرويو؟
تبھی میں سوچ رہا تھا تم مجھ سے ایمپریس کیوں ہو
ویسے آپ سڑنی آ کر دیکھو میں واقعی کتنا مشہور ہوں وہاں کی میگزین میں میرے مکالمے چھپتے ہیں ۔لوگ میرے آگے پیچھے رہتے ہیں
ہاں آپ کو میاں مٹھو بننے کا بہت شوق ہے وہ چڑ گی۔
آئلہ خاتون اسے میاں مٹھو نہیں خود شناسی کہتے ہیں
صرف آئلہ ہوں میں وہ چڑ گئ
خود شناسی نہیں خودپسندی کہتے ہیں ۔گڈ نائٹ وہ کروٹ بدل کے سو گئ ۔وہ بولا
صرف آئلہ اگر یہ خود پسندی ہے تب بھی کچھ غلط نہیں آج دن کے تمام واقعات سوچ کر نہ جانے کب اسے نیند آ گئی اس کی آنکھ کھولی تو وہ چولہے کے پاس کھڑا تھا چائے پی رہا تھا میز پر موم بتی جلا رکھی تھی گرن موڑ کے اسے دیکھا جو چائے اور سلائیس تیز تیز کھا رہا تھا ۔گیلے بکھرے بال بتا رہے تھے صبع نہایا ہے گھڑی آج بھی کل کی طرح چار بجا رہی تھی ہلکی نیلی جینز پر سلور ٹی شٹ پہن رکھی تھی
اسے اپنی طرف دیکھتے پایا مسکرا کے بولا سو جاؤ ابھی بہت صبع ہے وہ خاموش پڑی رہی کپ رکھ کے وہ اپنے بیگ سے رائفل ریوارور نکالنے لگا اس کے بعد شوز پہنے گھڑی باندھی نکلنے لگا تو وہ اٹھ کر بیٹھ گئی اور بولی
اگر وہ ایک ہفتہ آپ کے قابو میں نہیں آیا تو آپ یہی رہو گے ہفتہ کیا سال بھی نہ آیا تو میں یہی رہوں گا وہ پریشان ہو کر بولی۔کچھ میرے حال پر رحم کریں میرا کیا قصور ہے
رہنا یہاں مزے سے کھاؤ پیو مجھے بھی کھلاؤ ثواب کماؤ
اچھا باقی باتیں رات کو ہوں گی الله حافظ
وہ اسکے پریشان چہرے پر نگاہ ڑال کر نکل گیا اس کے جانے سے نیند کہاں آتی اس کے ہونے سے عجیب سا تحفظ ملتا اس کے جاتے ہی وہ ختم ہو جاتا ۔
وضو کرکے نماز پڑھی ناشتہ کیا سارا پھلاؤ سمیٹاکارپٹ پر بیٹھ کر ٹائم گزارنے لگی کتناگندا حلیہ میرا ہو رہا ہے کاش کوئی دوسرے کپڑے ہوتے بدل لیتی اسکی نفاست پسند طبیعت کو گراں گزرا ۔اچانک اس کو خیال آیا اٹھ کھڑی ہوئی
اسے کیا پتہ چلے گا وہ تو شام کو آئے گا تب تک میرے کپڑے سوکھ بھی گئے ہوں گے اور میں اسی حلیے میں نظر آؤں گی وہ اپنے اپ کو سمجھتی ہوئی شجر ممنوعہ کی طرف بڑھی
پہلے بیگ میں تو شکار کا سارا سامان تھا دوسرے بیگ میں کپڑے دیکھ کر ایکسایٹڈ ہو گئی
کپڑے ایسے نکالے کے اسے پتہ بھی نہ چلےکہ کوئی اس کے بیگ میں گھساتھا۔بڑی احتیاط سے صابن شیمپو نکال کر جھیل کی طرف آ گئی
خوب اچھی طرح گھٹنوں تک پیردھوئے۔دو مرتبہ بالوں میں شیمپو کیا کہاں وہ روز نہانے والی اور کہا یہ حال۔خوب اچھی طرح منہ ہاتھ دھو کر وہ خیمے میں آئیکپڑے بدلے اس کے برش سے بال سلجھائے اور واپس جھیل پر اپنے کپڑے دھوئے خوب نچوڑ کر تاکہ جلدی سوکھ جائیں ۔اور وہی خیمے کے پاس پتھر پر ڑال دیے۔
دھوپ خاصی تیز تھی آدھے گھنٹے میں سوکھ جائیں گے اس نے خود کو تسلی دی اور خیمے میں آکر بیٹھ گئی ۔کپڑوں کے سوکھنے کا انتظار کرنے لگی۔بےشک وہ موجود نہیں تھا اس کی چیزیں استعمال کر کے خود کو چور محسوس کر رہی تھی ۔عین اسی وقت جیپ کے روکنے کی آواز آئی ۔اس کی سانس نیچے اوپر ھو گئی اسکا دل کئ چھپ جائے غائب ہو جائے۔اسے بھی آج ہی جلدی آنا تھا ۔وہ جیسے اپنے چھپنے کی جگہ تلاش کرنے لگی ۔وہ جیسے اندر داخل ہوا ظاہری بات تھی چھوٹی سی جھونپڑی میں آتے ہی پہلی نظر اسی پری۔
وہ بالکل سامنے کھڑی تھی اتنے قدآوار انسان کے کپڑے اس کے جسم پر کیسے سما سکتے تھے ۔جینز کے پنچوں کو پتہ نہیں کتنی بار فولڈ کر کے پوری کی ۔کندھے بھی کہاں کے کہاں پہنچے ہوئے تھے ۔وہ اتنی بری طرح اپنی زندگی میں کبھی شرمندہ نہیں ہوئی تھی جیتنا اب ہونا پڑ رہا تھا ۔
اندر داخل ہوتے ہی حیرانی سے اسے دیکھا جو سر جھکائے شرمندہ کھڑی تھی ۔اتنی سکت بھی نہیں تھی کے نظر اٹھا کر اس کی طرف دیکھتی۔وہ اسے نظر انداز کرتا اندر بڑھا بیگ سے ریولوار اور دوسری چیزیں نکالنے لگا دو تین منٹ میں وہ اپنا کام کر کے پلٹا وہ ابھی تک بت بنی کھڑی تھی
تمہیں کس نے سزا میں کھڑا کیا بیٹھ جاؤ آرام سے ۔میرا ریولوار تنگ کر رہا تھا تو دوسرا لینے آیا ہوں ۔وہ باہر جانے لگا پھر رک کر بولا
کل کی طرح بھوکی مت رہنا کچھ کھا لینا ۔اسنے سر اٹھا کر دیکھا وہ اسے دیکھ رہا تھا عام سا جیسے کوئی بات ہی نہیں ہے ۔بڑی مشکل سے سر کو ہلایا وہ بس جواب کا منتظر تھا ۔جواب ملتے ہی ہارون جا چکا تھا ۔
وہ خود کو کوسنے لگی کیا سوچا ہو گا اس نے میرے بارے میں
اسے رہ رہ کر افسوس ہو رہا تھا
جاری ھے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔