پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو #تحریر_فرحت_اشتیاق قسط 8 ا…

#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو
#تحریر_فرحت_اشتیاق
قسط 8

اس سے تو اچھا تھا میں پوچھ کر اس کے کپڑے لے لیتی۔
شرمندگی سے تو وہ بات بہتر تھی مگر عقل کس کو ہے ۔
اس کے کہنے کے باوجود وہ غصے سے بھوکی رہی ۔اس کے کپڑے جیسے سوکھے اپنے پہن کر اس کے اتارے جیسے بڑا گناہ کر دیا ہو ۔
اپنے ریڈ اور بلیک سوٹ پہن کر اسکی جان میں جان آئی
اگرچہ آئلہ نے اس کے کپڑے تھوڑی دیر ہی پہنے اخلاق کا تقاضا تھا دھو کے رکھے جائیں ۔اس لیے دھو کر سکھائے پھر اسی طرح طے کر کے بیگ میں رکھ دیے ۔آج سارا دن یہی کام کبھی ایک جوڑا دھل رہا کبھی دوسرا۔پھر سکون کا سانس لیا پھر بالوں کو سلیقے سے باندھا اور کارپٹ پر بیٹھ گئی ۔چھ بجے اس کی واپسی ہوئی تو وہ ابھی وہی بیٹھی ہوئی تھی ۔اندر آتے ہی اس نے بڑی بھرپور نظروں سے اس کا جائزہ لیا ۔آئلہ نے اسے دیکھا تو وہ گہری نظروں سے اسے دیکھ رہا تھا نگاؤں کا زاویہ بدلتے ہوئے بولا
کیا حال چال ہے صرف آئلہ آپ کے ؟آج کا دن کیسا گزرا؟ وہ اس کی مخصوص بات سے چڑ کر کچھ بھی نہیں بولی۔وہ بیڈ پر بیٹھ کر شوز اتارنے لگا اور خود پر افسوس کرنے لگا ۔میں بھی کتنا پاگل ہوں اس نے واپس شوز پہننے شروع کر دیئے ۔وہ حیران ہو کے دیکھ رہی تھی
باہر زبردست قسم کے تیتروں کا شکار کر کے لایا ہوں بھون کر کھائیں گے ۔سوچا تم کوکنگ میں ایکسپرٹ ہو پوچھ لوں کیا ضرورت پڑے گا پاس ہی دیہات ہے کھانے پینے کا سامان مل جاتا ہے ۔اپنی بات ختم کر کے اسے سوالی نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔آئلہ نے دو تین چیزیں بتائی آتا ہوں کہہ کر چلا گیا ۔وہ واپس آیا چیزیں اسے پکڑا کر واپس پھر باہر چلا گیا ۔وہ اس کے پیچھے آئی تو بیٹھا بڑے اچھے طریقے سے تیتر صاف کر رہا تھا ۔اسے دیکھ کر بولا ۔
اندر سے کوئی برتن لے آؤ انہیں دھو لیا جائے اس نے حکم کی تکمیل کی ۔میرا خیال ہے آپ اچھے دھو گئی اور ہی کرو۔اس نے برتن پکڑایا تو وہ خاموشی سے جھیل کی طرف جانے لگی اسے ہمت نہیں ہو رہی تھی بول سکے کے مجھے اکیلے جاتے اس ٹائم ڈر لگتا ہے ۔اسے عجیب خوف آ رہا تھا پیچھے دیکھا تو وہ خیمے میں جا چکا تھا ۔اسکا ڈر اور بھی بڑھ گیا ۔وہ کہاں دیکھ رہی ہو میں یہاں ہوں اپنے بالکل قریب سرگوشی سنائی دی تو وہ چیخ پڑی۔ایندہ اگر تم میرے سامنے چیخی نا تو میں نے تمارا گلہ دبا دینا ہے ۔
آپ کہاں سے آ گئے میں نے آپ کو آتا نہیں دیکھا وہ اب تک حیران تھی ۔انہیں پتھروں پر چل کے آیا ہوں ۔آپ کے گھر کے رستے میں کوئی کہکشاں نہیں ہے
آپ کو ڈر سے فرصت ملے تو دیکھیں نا وہ آرام سے شعر کو بےمحل استعمال کر کے مسکرا رہا تھا ۔مجھے پتہ ہے ڈر کے مارے تماری حالت خراب ہے ۔اسی لئے آ گیا ۔اب جلدی سے کچھ ہاتھ چلاؤ
بھوک لگی ہے اس کی بات پر جلدی کرنے لگی جبکہ وہ اس کے برابر بیٹھ کر جھیل میں پتھر پھینکنے لگا ۔دھلائی کا کام مکمل ہوا تو دونوں خیمے میں آ گئے ۔آئلہ نے جلدی سے مسالہ لگانا شروع کر دیا تیتروں پر ۔وہ پتہ نہیں دوبارہ کہاں چلاگیا تھا وہ آدھا گھنٹہ بیٹھ کر اس کا انتظار کرتی رہی۔آپ کہاں چلے گئے تھے اس نے بڑی فکرمندی سے پوچھا تو وہ پتا نہیں کس بات پر ہنس پڑا ۔اپنی بات کے جواب میں ہنسی آئلہ کو زہر لگی۔ایسا کون سا لطیفہ سنا دیا جو اتنی ہنسی آ رہی ہے ۔وہ اس کے ناراض چہرے پر ایک نظر ڈالتے ہوئے بولا ۔
ایک دوست کے کہنے پر پہلی اور آخری بار انڈین مووی دیکھی وہ پھر ہنسا اور کارپٹ پر بیٹھ گیا ۔اس فلم میں ہیرو ہیروئین ایک دوسرے سے بڑی شدید قسم کی محبت کرتے تھے ۔مگر ظالم سماج نے ان کی راہ میں رکاوٹ بنی ۔آخر تنگ آ کر دونوں اپنا گھر چھوڑ دیتے ہیں ۔جنگل میں آ جاتے ہیں ہیرو صاحب جو کے لا پڑھ رہے تھے اچانک ایک آرکیٹیکٹ بن جاتے ہیں لکڑیوں کو کاٹ کر گھر بناتا ہے ۔دونوں نے وہاں رہنا شروع کر دیا ۔ہیرو جنگل میں شکار اور لکڑیاں لینے جاتا ہیروئن دکھی گانے گاتی اور اچھے اچھے کھانے تیار کرتی۔میں نے دوست سے کہا کے جنگل میں کیسے رہ رہے نہ بندا نہ بندے کی زات بے تکی فلم ہے
اس نے اپنی بات ختم کی تو آئلہ کو اپنا چہرہ تپتامحسوس ہوا۔وہ اتنا آوٹ اسپوکن ہو گا اس کے وہم وگمان میں نہیں تھا ۔گوشت کو کیا چولہے پر تل لوں وہ اس کی بات کو بدلتے دیکھ کر پوچھا ۔کیا تم ان فلموں کی باتوں پر یقین کرتی ہو۔؟
میں فلمیں نہیں دیکھتی بغیر دیکھے آگے بڑھ گئی اور خوامخواہ تیتروں کو الٹ پلٹ کرنے لگی ۔
ابھی جب تم میرا یہاں بیٹھی انتظار کر رہی تھی تو برسوں پہلے دیکھی فلم یاد آ گئی ۔وہ بھی اس کے پاس آکرر کھڑا ہو گیا جی نہیں میں آپ کا انتظار نہیں کر رہی تھی ۔
حد ہوتی ہے خوش فہمی کی وہ زبردستی ہنسی
تمہیں نہیں لگتا ہم گھر سے بھاگے ہوں جیسے ہیرو ہیروئن کی طرح ۔وہ اس کی بات پر چڑ گئ۔
لگتا ہے آپ بہت خوش ہو ۔
ارے تمہیں کیسے پتہ چلا وہ حیران ہوا ۔وہ اس کی حیرت کو نظر انداز کر کے سنجیدگی سے بولی۔
عام لوگ خوشی میں بے تحاشا اور بے تکی بھی کرتے ہیں ۔
اسی لیے ۔وہ برا منائےبغیر مسکرا دیا۔تمہار خیال بالکل ٹھیک ہے اب جلدی سے بتاؤ میں کیوں خوش ہوں ۔
آپ کی خوشی غالباً چیتوں شیروں تک محدود ہے ۔ان کے ہی مطابق کوئی بات ہو گی۔
مان گئے بھئ تماری زہانت کو ۔اب جلدی سے یہ اٹھا کر باہر چلو وہاں میں نے تمھاری دعوت کا انتظام کیا ہے ۔
وہ مسالہ لگے تیتروں کو اٹھا کر اس کے پیچھے باہر آ گئی ۔خیمے سے کچھ فاصلے پر اس نے لکڑیاں جلا رکھی تھی ۔
سیخوں سے ملتی جلتی چیز پتہ نہیں کہاں سے لایا ہو گا وہ سیخوں پر تیتر چڑھاتے بولا تم نے کبھی ایسا ڈینر کیا؟
آئلہ نے نفی میں سر ہلا دیا۔وہ بھی اس کی مدد کرنے لگی گوشت کے بھوننے کی اور لکڑیوں کے جلنے کی خوشبو ماحول کو خوبصورت بنا رہے تھے ایسے لگ رہا تھا جیسے دونوں پیکنگ منا رہے ہوں ۔کچھ دیر کو تو وہ بھول ہی گئ کے وہ کن حالات کا شکار ہوئی تھی گھر والے کیسے پریشان ہو رہے ہوں گے ۔چاند نے جیسے اپنی ساری چاندنی یہی نچھاور کر دی ہو ۔ماحول کا اثر تھا یا تیتر واقعی ہی مزے دار تھے وہ اس سے بولی اتنا شاندار ڈینر میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔یہ ڈینر مجھے ساری زندگی یاد رہے گا
وہ گرم گرم سیخ سے بوٹی اتارے ہوئے بولا ہمارے ساتھ رہو گئ تو اسے مزے آئیں گے ۔پھر بولا
آج میں نے اس کا کام تمام کر دیا ۔بہت چالاک بنتا تھا ۔
اس کو مارنے کے لئے بہت بڑے شکاری ناکام لوٹ گئے یہ میرا زندگی کا شاندار کارنامہ ہے میرے دوست تو خوشی سے پاگل ہو جائیں گے ۔وہ بے حد خوش تھا ۔اسکی بات سن کر وہ بھی اچھل پڑی۔اس کا مطلب آپ اب مجھے چھوڑ آئیں گے وہ اس پر تفصیلی نگاہ ڈالتے بولا ۔
تمہیں چھوڑنے کا کیا مطلب تمہیں لگتا ہے میں یہاں مزید قیام کروں گا۔میں تو رات میں ہی چلا جاتا مگر مسئلہ تمھارا ہے ۔میرا کیا مسئلہ؟
ابھی چلیں نا آپ کو میری وجہ سے کوئی پرابلم نہیں ہو گی۔
میں وعدہ کرتی ہوں آپ کو بالکل پریشان نہیں کروں گی ۔
وہ گہری سانس لے کر بولا ۔پاگل ہو تم پتہ نہیں تمہارے گھر والوں نے اتنے خطرناک جنگل کیسے آنے دیا ۔اسکی بات پر چڑ کے بولی۔میری ساری بات کبھی سنی ہی نہیں تو مہربانی کر کے خاموش ہی رہیں وہ اس کی بات پر قہقہہ لگا کر ہنسا
اچھا دل چھوٹا نہ کرو آج سناؤ میں خاموشی سے سنوں گا ۔
وہ اس کے شرارتی لہجے سےچڑ گئی اور اٹھ کر چل پڑی
دیکھو ابھی اتنا اچھا کھلایا کھانا اسے غصے میں ضائع مت کرو ۔ورنہ تمہارے گھر والے سوچیں گے میں نے کچھ کھلایا پلایا نہیں ۔وہ بنا کچھ کہے خیمے میں آگئ۔کچھ دیر میں وہ بھی اندر آ گیا آئلہ بیڈ پر بیٹھی تھی ۔
جاری ھے