#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو
#تحریر_فرحت_اشتیاق
قسط 6
سوچ لو جہاں تم اس وقت بیٹھی ہو یہ جگہ سانپوں کے گڑھ ہے
رات کے وقت درختوں سے اتر کر زمین پر چہل قدمی کرتے ہیں
اور وہ بھی کوبرا سانپ ۔ویسے تو یہاں اڑنے والے سانپ بھی ہوتے ہیں
خیر تمہاری مرضی۔اپنی بات ختم کرکے وہ اپنے قدم آگے بڑھانے لگا
جبکہ وہ سانپوں کی وادی میں بیٹھی رہی اسے انا کا مسلہ تھا
اچانک وہ چیخا ارے تمہارے پیچھے سانپ ہلنا مت جواب میں وہ اس سے بھی بلند چیخیں مارنے لگی ایک دم کھڑی ہو گئی اور بھاگ کر اسکے پیچھے آکر چھپ گئی مضبوطی سے اس کی قمیض پکڑ کر اس پتھر کو دیکھنے لگی جس پر وہ بیٹھی ہوئی تھی ککک کہاں ہے سانپ مجھے نہیں نظر آ رہا پتہ نہیں کہاں گیا ابھی تو یہی تھا خیر جانے دو ہمیں کیا چلو چلیں آئلہ نے اس کی قمیض چھوڑ دی
دوبارہ اسکی طرف دیکھا وہاں سانپ تو کیا چھپکلی بھی نہیں تھی
چلنا ہے کے نہیں تم مجھے کوس رہی تھی پھر بھی لینے آ گیا وہ ابھی تک سانپوں کے ڑر میں تھی
کیا واقعی میرے پیچھے سانپ تھا؟
اس وقت بھی تمہارے پیچھے درخت پر ایک سانپ جھول رہا ہے وہ بڑی بے نیازی سے بولا وہ پھر چیخ مار کر اسکی طرف قدم بڑھاتے ہوئے بولی جلدی چلیں یہاں سے ۔مجھے ڈر لگ رہا ہے اس نے اپنی مسکراہٹ دبئ دھیرے سے بڑبڑیا
اگر یہ نہیں آتا تو دنیا سے کوچ کرجاتی
اچانک اس نے چیخ ماری وہ جھنجھلا گیا
تمہیں کیا تکلیف ہے بات بے بات چیخیں مارتی ہو تمہارے گلے میں خراشیں نہیں پڑتی میرے تو کان کے پردے پٹھے معلوم ہو ہیں
وہ چڑ کر بولا ابھی ابھی میرے پاؤں سے کوئی چیز ٹکرائی تھی
کوئی چوہا ہو گا اچلتے سانپ کبھی دیکھا وہ اس کے چہرےکی سفیدی سے متاثر ہو کر دلاسا دے رہا تھاکیا پتہ تھا محترمہ سانپ کے نام سے اتنا خوف زدہ ہو جاتی ہوں اگر سچ کا سامنے آ جائے تو ۔
اس نے اس کے پاؤں کی طرف دیکھا تم ننگے پاؤں کہں ہو اپ نے اتنی بدتمیزی کی میں غصے میں ننگے پاؤں ہی آ گئی تھی
میں نے بدتمیزی کی تھی؟ وہ حیران ہو کو بولا۔لڑکی جھوٹ مت بولو الٹا تم مجھے جنگلی بیہودہ کیا کیا بولی. تھی
یہ میری اعلی ظرفی ہے میں پھر بھی تمیں لینے آ گیا وہ نئے سرے سے تپ گئ اچھا پہلے مجھے منحوس مصیبت بلا کس نے کہا تھا
اچھا چلو حساب برابر کسی کا کسی اھدار نہیں رہا میرا خیال ہے اب جھگڑا ختم کر دینا چاہیے تشریف لائیں میری نہایت قابلِ احترام اور معزز مہمان اگر آپ اندر آ کر میرے غریب خانے کورونق بخش تو میں اپنی خوش قسمتی سمجھو گا وہ عاجزی سے بول رہا تھا
وہ اندر داخل ہوئی تو وہ بھی اس کے پیچھے پیچھے اندر آ گیا ۔
میرے خیال سے بات بات پر ایسے چڑ جانا اسی لیے اپنی صحت کا یہ حال کیا ہوا ہے خوش رہا کرو۔ ورنہ کچھ عرصے بعد لوگ تمارا نام چڑچڑی رکھ دیں گے وہ چولہے کی طرف بڑھا اور اس سے بولا کچھ کھایا تھا دوپہر کو؟
جواب میں اس نے نفی میں سر ہلا دیا صبع چائے اور بسکٹ کھائے تھے ۔دیکھو اگر تم بیمار پڑ گئی نا تو مجھ سے توقع مت کرنا ۔میں تیمارداری کروں گا ۔میں تو چلو کام کی دھن میں کھانے پینے سے غافل رہا لیکن تم ۔۔۔۔
وہ اسے ڈانٹ رہا تھا جبکہ وہ خاموش تھی ۔چلو تم بھی کیا یاد کرو گی میں آج تمہیں مزے دار پاسٹا بنا کر کھلاتا ہوں وہ اچانک ہی مہربان ہو گیا وہ اس کے بدلنے پر بھی حیران تھی اس نے بیگ سے پاسٹے کا پیکٹ نکالا چھوٹی سی پتیلی نکال کر وہاں پاس پڑے کین سے پانی ڑال کر ابلنے کے لیے رکھ دیاوہ اسے دیکھ رہی تھی اس کے کام کرنے کا اندر اناڑی تھا وہ سگھڑ اس کے پوہڑپن کو برداشت نہیں کر سکی اس کے پاس آ گئی ۔اور بولی
آپ رہنے دیں میں بنا دیتی ہوں جواب میں اس نے کندھے اچکائے موسٹ ویلکم
یہ کام بھی میرے لیے دنیا کا مشکل ترین کام ہے اگر عبداللہ یہاں ہوتا آپ اس کے ہاتھ کا کھانا کھا کر خوش ہو جاتی ۔مگر افسوس وہ چولہے سے ہٹ گیا تھوڑے سے پانی میں پاسٹا بھرا ہوا تھا بیچاروں کو ڈوبنے کے لئے چلو بھر پانی بھی نصیب نہیں ہوا وہ بول کے ہنس رہی تھی وہ اسے ہنستا دیکھ کر حیران تھا
کیا ہوا؟
کچھ نہیں پھر اس نے اوپر اوپر سے تھوڑا پاسٹا نکال دیا اور بولی اگر آپ کی اجازت ہو تو آپ کے بیگ سے نمک لے سکتی ہوں
جو چاہے لے لو کھانا جلدی کھلا دو۔تمہیں بھی ثواب ملے گا پورے دن کا پیاسا بھوکا ہوں مزید کسر تم نے منتیں کروانے میں کر دی وہ خود ہی بیگ سے نمک نکال کر لے آیا اور پوچھنے لگا اور کچھ چاہئے؟
ہاں ایسا کریں مچھلی اور مشرومز کا ایک ایک ڑبہ لے آہیں سامان کا تفصیلی جائزہ تو وہ صبع لے چکی تھی وہ بڑی سعادت مندی سے دونوں چیزیں لے آیا اور خود ہی کھول کر اسے دی۔پاسٹا بوائل ہو گیا ہے اس کا پانی کہاں پھینکوں؟ تو وہ بولا
لاؤ میں باہر پھینک آؤں وہ اس ٹائم بڑا ہی اچھا بچہ بنا ہوا تھا
اسے شدید بھوک لگی تھی اس ڑر سے اسے نہیں دیا پانی کے ساتھ سب پھینک نہ دے وہ خود ہی اٹھا کر باہر لے گئی وہ بھی اس کے پیچھے پیچھے پھر وہ جیتنی دیر مشروم اور مچھلی کو بھون رہی تھی وہ بھی ساتھ کھڑا دیکھ رہا تھا فرائی کے بعد اس نے چیزیں مکس کی پتیلی میں اور پلیٹ میں نکالنے لگی تو وہ کہری سانس لیتا ہوا بولا
خوشبو تو زبردست آ رہی ہے پلیٹ اس کے ہاتھ میں پکڑا کر اپنے لئے ڑالنے لگی فرہنگ پین میں کیونکہ یہاں سب چیزیں ایک ایک تھی چمچ بھی ایک وہ اپنی پلیٹ پکڑ کر کارپٹ پر بیٹھا اس کا انتظار کر رہا تھا اپنے لئے پتی کے ڈبے سے چمچ نکال کر اس سے زرا فاصلے پر بیٹھ گئی وہ بڑی رغبت سے کھانے لگا بڑے دنوں بعد اسے کوئی ڑھنگ کا کھانا ملا تھا وہ کھانے کی تعریف کر رہا تھا خالی پلیٹ کر کے اور نکال کے لے آیا جب کہ وہ کھا پی کے فارغ ہو گئی تھی
کیا ہوا تم اتنی جلدی کھا چکی؟
وہ حیران ہوا کل اس کا ندیدہ پن اپنی آنکھوں سے دیکھ چکا تھا ۔اور لو نا اتنا تھوڑا سا کھایا ہے وہ شاید خلوص سے بول رہا تھا مگر آئلہ کو لگا کل کے حوالے سے طنز کر رہا ہے
میں اتنا ہی کھاتی ہوں ۔شکریہ ۔اس کے جواب میں وہ خاموش ہو کر کھانا کھانے لگا اس نے سوچا اسے اپنے حالات اب تفصیل سے سنا دینے چاہیے تاکہ اسے پتہ چلے میں ایسی ویسی لڑکی نہیں ہوں
کل تو میں پورا دن بھوکی پیاسی جنگل میں بھٹکتی رہی لیلی کے نیچر نے سب کو مروا دیا وہ ابھی ٹھیک سے بات کر نہیں پائی اس نے بوریت سے ٹوک دیا ظاہر ہے کوئی ایکسیڈنٹ ہی ہوا ہو گا شوق میں تو تم یہاں نہیں پھر رہی تھی ۔اس زکر کو رہنے دو وہ دوسری بار اسکے اوپر گزی بات سننے سے روک دیا اس کا پولا منہ دیکھ کر وہ ہنس دیا دیکھو اس میں ناراض ہونے کی کوئی بات نہیں ہے میں تھوڑا عجیب ہوں کسی کی تکلیف نہیں دیکھی جاتی آپ کی بھی کہانی دردناک آہوں سسکیوں والی ہو گی اس وقت میرا رونے کا کا موڑ نہیں اور اس وقت تم سناؤ گی تو خود بھی رو گی پہلے بھی بیس پچیس لیٹر پانی آپ کی آنکھوں سے بہا گیا
عجیب آدمی ہیں آپ ۔۔آپکو میرے بارے میں کوئی تجسس ہی نہیں ہے میں کون ہوں کہاں سے آئی ہوں وہ پلیٹ رکھنے کھڑا ہوا اور بولا
اچھا یہ بتاؤ کافی میں بناؤں یا تم ؟اس نے بات ہی بدل دی
وہ فوراَ کھڑی ہو گئی میرے لیے بغیر شکر کے بلیک کافی
کپ اس کے ہاتھ سے لے کر وہ سیدھا ہوکر بیٹھ گیا وہ گلاس میں اپنے لیے ڑال کے دوسرا کشن گھسیٹ کے بیٹھ گئی کافی کا پہلا گھونٹ لے کر وہ بولا
لڑکی اس میں کوئی شک نہیں تم کھانا اور کافی بہت اچھے بناتی ہو میرا نام لڑکی نہیں ہے میں آئلہ ہوں وہ بار بار لڑکی سن کر تنگ آ کر ٹوک دیا
اوہ آئلہ اکرام میں بھی کتنا بھلکڑ ہوں اخبارات میں آئے دن آپ کی نیوز چل رہی بس زہن سے نکل گیا اس کی آنکھوں میں شرارت تھی ۔آئلہ نے اس کے بعد اس کے ساتھ کوئی بات نہیں کی کافی پی کر گلاس اٹھا کر میز پر رکھا اور واپس کشن پر بیٹھ گئی وہ اس کی خاموشی کو انجوائے کر رہا تھا ۔
جاری ھے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔