#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو
#تحریر_فرحت_اشتیاق
آخری قسط 17
تو میں نے تمہیں کھو دیا ہمیشہ کے لئے مجھ جیسے لوگوں کا یہی انجام ہونا چاہیے ۔جو درست وقت پر درست بات نہیں کر پائے۔کیوں میں نے زندگی کے سب سے اہم معاملے میں غفلت کی ۔میرا خیال تھا درد دل پر دستک دیتی ساری زندگی میرے انتظار میں رہے گی ۔۔
آج سوچوں تو دل میں آتا ہے میں ہی ایسا تھا حالات نے مجھے ایسا کر دیا مامابابا کی وجہ سے محبتوں سے دل اٹھ چکا تھا اتنی اچھی لڑکی کو زد کرتا رہا بری طرح ۔ماں باپ نے تو اپنے زندگی نئے سرے سے شروع کر دی میں ساری زندگی پیار کو ترستا رہا والدین کو بھی خیال نہ آیا سولہ سال کا بچہ گھر بکھرنے پر ٹوٹ چکا ہے وہ اسے بھول ہی گئے۔میں تہنا رہ گیا۔ساری محبتوں سے نفرت کر کے ہوسٹل میں بےزار زندگی گزاری۔یہی سوچتا کے کبھی شادی کرنی پڑی تو ضرورت کے لیے رشتہ ہو گا محبت کا گزر بھی نہیں ہو گا ۔اسی لئے اتنی اچھی لڑکی کو بری طرح رد کرتا رہا ۔۔کیا پتہ تھا ایسا کر کے خود کو دکھی کر لوں گا ۔اور تیمور خوش بختی کا تاج سر سجا لیا
الله کرے تمہیں کبھی بھولے سے بھی میری یاد نہ آئے۔تم بھول جاؤ کے دنیا میں کوئی ہارون بھی تھا جو شاید اپنی زندگی سے بڑھ کر چاہتا ہے ۔
________________________________
تیمور اور وہ جیولری پسند کر کے ڈینر کرنے آ گئے ۔تیمور بہت خوش تھا بہت باتیں کرنا چاہتا تھا اسی لئے وہاں کافی دیر لگ گئی سردیوں میں رات 10 بھی آدھی رات ہوتی ہے ۔۔شادی کی تاریخ طےہو چکی تھی اسی لیے ان کا ساتھ جیولری پسند کرنے گئی تھی ۔سردیوں کی راتیں اوپر سے موسلا دھار بارش ۔روڑ پر ساٹا۔گاڑی میں ہلکا سا میوزک اور مستقبل کے خواب دکھائے جا رہے تھے ۔آئلہ مسکرا رہی تھی ۔کے اچانک جھٹکے سے گاڑی روکی تو اس کا سر ڈیش بوڑ سے ٹکراتے ٹکراتے بچا۔سامنے کا منظر دیکھ کر اس کے اوسان خطا ہو گئے
تین مسلح نقاب پوش جہنوں نے روڑپر شاید کوئی رکاوٹ کھڑی کی ان کی گاڑی روکنے پر مجبور کیا ۔ہاتوں میں گن لیے بڑے سفاک لہجے میں انہیں اترنے کا کہا۔وہ دونوں گاڑی سے باہر آ گئے ۔تیمور سے گاڑی کی چابیاں چھینی اور اپنے ساتھیوں سے بولا۔
چلو جلدی بیٹھو۔اس کا لہجہ بہت سرد تھا ۔اس کی بات سن کر ایک اگے بڑھا تیمور کے ساتھ کھڑی کو بہت غور سے دیکھا ۔اپنے ساتھیوں سے بولا۔
یار خالی کیا جائیں یہ سامی بڑی تگڑی لگ رہی ہے ۔چیز بری نہیں ہے ۔کیا خیال ہے تاوان کا بھی کوئی چکر چلا لیں۔اس نے آئلہ کو گن سے اشارہ کرتے ہوئے بولا چلو گاڑی میں بیٹھو۔آئلہ نے تیمور کی طرف مدد کے لیے دیکھا ۔تو لاشعوری طور پر وہ پیچھے ہٹ گیا ۔وہ خود خوف سے کانپ رہا تھا ۔آئلہ کے دل پر جیسے بجلی گری آئلہ بھاگ کر تیمور کی طرف جانا چاہتی تھی مگر انہوں نے دھکا دے کر اسے گاڑی میں بٹھا دیا ۔وہ مچل مچل کر خود کو چھوڑا رہی تھی اور تیمور خاموشی سے سب دیکھ رہا تھا ۔ان میں سے ایک نے تیمور کو ایک پنچ مارا وہ گر گیا ۔اگر خیریت چاہتے ہو تو فورا یہاں سے چلے جاؤ ۔اگر مرنے کا اتنا شوق ہے اس آدمی نےاپنی بات ادھوری چھوڑ دی۔پھر جو آئلہ کا رکھوالا تھا وہ اسے دیکھے بنا اندھا دھند بھاگنے لگا۔وہ کچھ دیر پہلے کانپ رہی تھی مگر اتنی تسلی تھی کے میرا محافظ ساتھ ہے ۔اسے جاتا دیکھ کر گنگ ہو گئی ۔اگلے ہی پل نہ جانے اس میں اتنی طاقت کہاں سے آگئ۔اپنی پوری قوت سے اسے دھکا دے کر آزاد ہو گئی ۔وہ شاید اس کے نازک سراپے سے بہادری کی توقع نہیں کر رہا تھا ۔وہ سوچ رہا ہو گا مرد اتنا ڈرپوک تھا تو اس کا کیا حال ہو گا اس لیے مار کھا گیا اور وہ پوری طاقت سے بھاگنے لگی۔وہ شاید اسے مارنا نہیں چاہتے تھے ۔وہ گاڑی میں بیٹھ کر اس کے پیچھے آنے لگے ۔وہ ایک تنگ سی گلی میں گھس گئی ۔قدرت اس پر شاید مہربان تھی ۔اس وقت وہ تمام علاقہ بجلی جانے کی وجہ سے تاریک تھا ۔
وہ اسے اس گلی مڑتا نہیں دیکھ سکے یا پھر خدا نے اس لمے ان کی آنکھوں کو اندھا کر دیا تھا ۔وہ گاڑی اگے لے گئے ۔اندھیری گلی میں ایک درخت کے نیچے سخت بارش میں پتہ نہیں کتنی دیر وہاں چھپی رہی وہ جا چکے تھے مگر وہ احتیاطاً نہیں نکلی کے کہیں ابھی تک میری گھات میں نہ بیٹھے ہوں جب بہت دیر کسی گاڑی کی آواز نہیں آئی تو دوڑتے ہوئے اس گلی سے باہر آئی۔پورا علاقہ اب بھی تاریکی میں تھا ۔ اندھیرے میں اکیلی سڑک پر زور سے بجلی چمکی ڑر سے اس کی چیخ نکل گئی ۔پھر اس نے دیکھا ایک شخص اس کی طرف بڑھ کر آیا اسے مشکلوں سے باہنوں میں لے کر آنچل سر پر ڈالا۔بہت مشکل سے خود پر ضبط کیا دل تو چاہتا تھا ان کے ٹکڑے ٹکڑے کر دوں۔اور وہ سنسان سڑک پر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی ۔رات کے بارہ بج گئے تھے بھابھی ان کے انتظار میں جاگ رہی تھی وہ پریشان تھی کے اتنے لیٹ کیوں ہو گئے ۔اتنے میں گیٹ پر بیل نے انہیں اطمینان دلایا آئلہ اور تیمور کو سنانے کے موڑ میں گیٹ کھولا تو اکیلی بارش میں بھیگی باہر کھڑی تھی ۔کیا ہوا تیمور کہاں ہے؟
وہ اس کے اس حلیے سے خوفزدہ ہو کر پوچھنے لگی۔وہ کچھ بولے بغیر اندر داخل ہو گئی ۔آئلہ کچھ بتاتی کیوں نہیں میرا پریشانی سے برا حال ہو رہا تھا ۔شکر امی ابو کی آنکھ نہیں کھولی ورنہ اب تک نہ آنے پر مجھے سے بھی زیادہ پریشان ہوتے ۔۔وہ بت کی طرح کھڑی بھابی نہ جانے کیا کیا پوچھ رہی تھی ۔ بھابھی نے چیخ کر پوچھا کے تمہارے ساتھ کیا ہوا بتاو میرا نروس بریک ڑاون ہو جائے گا ۔آئلہ نے انہیں چیختے سنا تو اپنے حواس میں انے لگی اور بڑے سکون سے ہاتھ سے ہیرے کی انگوٹھی اتار کر بھابھی کے ہاتھ رکھ دی ۔بھابھی اسے پھوپھو کے پاس بھجوا دیں ۔پھر ان کے مزید پوچھنے پر اپنے کمرے میں گھس گئی ۔بھابھی وہی گم صم کھڑی رہی۔پھر وہ اس کے ساتھ بات کے لئے اس کے کمرے میں آگئ۔تو انہوں نے سنا کسی سے فون پر کہہ رہی تھی ۔ہارون میں تمہاری بانہوں میں آنا چاہتی ہوں زندگی بھر کے لئے ۔میرے محافظ بن جاؤ دیکھو اس بار آنے میں دیر مت کرنا ۔میں تمارا انتظار کر رہی ہوں ۔فون رکھ کر مڑی تو بھابھی سخت ناراضگی سے کھڑی تھی ۔وہ اطمینان سے ان کی طرف بڑھی اپنے فیصلے پر نہ پچھتاوا تھا نہ شرمندگی یہ فیصلہ محبت بھرے دل کا تھاجو تڑپتا مچلتا آخر کار دنیاکی رسم و رواج سے ٹکرا گیا
یہ فیصلہ اس لڑکی کا نہیں تھا جو اپنی خواہش مرضی کرنے والی تھی یہ اس لڑکی کا فیصلہ تھا جو مشرق کی بیٹی تھی دولت گاڑی نہیں اسے عزت تحفظ درکار تھی ۔جو اسکا سائباں ہو وہ خود پر سب برداشت کر کے اس پر آنچ نہیں آنے دے۔جو کڑی دھوپ میں اس کا سایہ دار شجر بنے۔جو اسے کسی کو آنکھ میلی سے نہیں دیکھنے دے۔وہ ایسے شخص کے ساتھ کسی جنگل میں بھی رہنا پڑے رہ لے گی ۔کسی جھونپڑی میں بھی رہ لے گی مگر کسی بے غیرت آدمی کا ساتھ اس مشرقی لڑکی کو قبول نہیں ۔وہ اپنے فیصلے پر بہت مطمئن تھی ۔اور اس کا رکھوالا اس کا سائبان صبع ہوتے ہی آ گیا
دونوں نے ایک دوسرے کو دیکھ کر جیسے جان میں جان آ گئی ہو۔
ختم شد

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔