پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو #تحریر_فرحت_اشتیاق قسط 13 جی…

#وہ_اک_ایسا_شجر_ہو
#تحریر_فرحت_اشتیاق
قسط 13

جیپ اس کے بتائے ہوئے مطالبہ مکان کے سامنے رکی تو وہ تیزی سے دروازہ کھول کر باہر آئی۔اور بھاگ کر بیل پر جو ہاتھ رکھا تو ہٹانا بھول گئی ۔وہ جیپ میں بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا ۔گیٹ کھول کر رحمت اسے دیکھ کر خوشی سے اوچھل پڑی۔
بیٹا آپ آ گئی شکر ہے خدا کا ۔سب کس قدر پریشان تھے ۔آپ ٹھیک تو ہو نا۔وہ ایک ہی سانس میں کتنی باتیں کر گیا ۔ اس نے سکون کا سانس لیا اور بولی۔
میں ٹھیک ہوں لیلی اور دانش کیسے ہیں؟
اسکے چہرے کے تاثرات نے حوصلہ بخشا تھا وہ دو دونوں ہسپتال میں داخل ہیں ۔بی بی اور صاحب دونوں وہی گئے ہوئے ہیں ۔
ویسے وہ دونوں ٹھیک ہیں۔اسے ہسپتال کے نام پر پریشان ہوتادیکھ کر وضاحت کی ۔اسے جب یہاں سے حوصلہ ہوا تو اچانک خیال آیا۔جیپ میں بیٹھا اسے دیکھ رہا تھا ۔اسے اپنی بدتمیزی پر بہت افسوس ہوا کے کیا سوچ رہا ہو گا ۔کتنی احسان فراموش مطلبی لڑکی ہے ۔
وہ تیزی سے اس کی طرف آئی اور بولی
آپ اندر آئیے نا
تمہیں پتہ تو ہے وہاں میرا کیسے وہ لوگ انتظار کر رہے ہیں ۔وہ دوستانہ انداز میں مسکرا کر بولا
آئلہ نے اسکی مسکراہٹ کو بغور دیکھا وہ کتنی دیر اس سے معمول کی طرح بات کر رہا تھا ۔
اچھا ٹھیک ہے پھر الله حافظ۔وہ جیپ اسٹاٹ کرنے لگا تو اسے روکنے لگی
اتنی لمبی ڈرائیو کے بعد آپ بغیر رسٹ کیے جا رہے ہیں آجائیں پلیز۔وہ اس کے اصرار پر نفی میں سر ہلاتا بولا
ابھی مجھے واپس جا کے بہت کام کرنا ہے ۔تمہیں سب پتہ ہے وہ اندر آنے پر اماده نہیں ہو رہا تھا ۔پھر اس کے چہرے پر گہری نظر ڈال کر بولا
تم میری بنائی ویڈیو رپورٹ جیوگرافی پر ضرور دیکھنا۔اس کے گلے پڑی زمہداری ادا کر کے بہت خوش تھا۔وہ اس کے خوش چہرے کو دیکھ کر چپ کھڑی تھی ۔تمہارے لیے دعا کروں گا تم ٹیکسٹائل میں بہت اونچا مقام حاصل کرو۔وہ یوں بول رہا تھا ائندہ کبھی ملنے کا امکان نہیں ۔یہ ان کی آخری ملاقات ہے ۔جس میں ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جاتا ہے ۔اسے اپنی آنکھوں میں کچھ چبھتا محسوس ہوا وہ بامشکل مسکرائی ۔
میں نے اتنے دن آپ کو ستایا تنگ کیا آپ نے مجھے برداشت کیا ۔میرا اتنا خیال رکھا وہ رسمی فقرے ارا کرنے کی کوشش کر رہی تھی ۔تو وہ بول پڑا
اپنا خیال رکھنا اور ائندہ تفریح کے لیے وقت جگہ کا انتخاب سوچ کر کرنا ۔خدا حافظ
اس کا جواب سنے بغیر وہ جیپ اسٹاٹ کر کے اگے بڑھنا
وہ کھڑی لمحہ بہ لمحہ جیپ کے دور جاتا دیکھ رہی تھی ۔
تو پھر یہ طے ہے کے وہ اب مجھے عمبر بھر نظر نہیں آئے گا ۔
ہر چہرے میں اس کا چہرہ تلاش کروں گی دنیا کے ہجوم میں کھو جائے گا ۔میں اسے کبھی تلاش نہ کر پاؤں گی
وہ تھکے قدموں سے اندر چلی آئی
اس کا صدقہ اتارا گیا ۔شکر کے نفل ادا کیےگئے ۔خاص کر چچی کو پرائی بچی کی بہت فکر کھا رہی تھی ۔اپنی بیٹی اور داماد سے زیادہ اس کی فکر تھی ۔وہ تو اچھا ہوا اتنے دن سے پاکستان سے کوئی فون نہیں آیا ۔ورنہ تمہارے بارے میں کیا کہتی۔چچی جان گزرے واقعات پر اب تک شاک میں تھی ۔
لیلی اور دانش کو کافی چوٹیں آئی تھی ۔چچی نے بیٹی کو اس حال میں دیکھ کر فل حال ڈانٹ کا کام ملتوی کر دیا ۔یہ بات آئلہ جانتی تھی ۔
بہت ہو گئی اس لڑکی کی بے سروپا حرکتیں خود تو خود سری دکھائی ہی دوسروں کو بھی اپنے ساتھ مروانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔بس اب میں اس کی رخستی کر رہی ہوں میں ۔
پھر یہ جانے اور اس کے سسرال والے ۔اگر تمہیں کچھ ہو جاتا تو ہم بھائی بھابھی کو کیا منہ دکھاتے ۔وہ لیلی کی حمایت میں بول کر انہیں اور غصہ نہیں دلانا چاہتی تھی چپ رہی۔
پندرہ بیس دن بعد وہ دونوں گھر آئے۔تو اس نے واپسی کا سفر باندھا
تمہارے بغیر دل نہیں لگتا جلدی آ جاؤ مونی کی برتھ ڑے بھی دو ماہ بعد ہے ۔جانے کی تیاری دیکھ کر لیلی اس سے لڑنے لگی۔
اتنی جلدی واپس جا رہی ہو ۔ابھی تو ہم نے ساری باتیں بھی نہیں کی
میں نے تم سے تمہارے اوپر گزرنے والے حالات بھی نہیں سنے
چچی نے اتنے دن بعد اس کو گھورتے ہوئے کہا۔پہلے ہی تمہاری کرم نوازی کے مزے اٹھا چکی ہے ۔اسے جانے دو میں نہیں چاہتی اس کے اوپر تمارا سایہ پڑے۔یہ تماری طرح خود سر ضدی نہیں ہے ۔
روانگی سے قبل چچی نے اسے اکیلے میں سمجھایا تھا ۔
ہمارے ہاں لوگوں کی زہنیت بہت خراب ہے ۔ان تمام باتوں کا زکر کسی سے نہیں کرنا ۔لڑکیوں کے لئے کہیں کوئی معافی نہیں ہے ۔
زرا سی بات ان کے کردار کو دھبہ لگا دیتی ہے
اپنی امی کو دل ہوا تو بتا دینا باقی کسی دوسرے کو مت بتانا
وہ پہلے روز ہی ہارون کے جنگل کے بارے میں سب بتا چکی تھی ۔
اس نے ان کی بات پلے باندھ لی کسی سے زکر نہیں کیا امی سے بھی ۔
وہ واپس آ گئی تھی ایک بدلی ہوئی شخصیت بن کر
لیلی کی طرح وہ پہلے بھی نہیں تھی ۔مگر اپنے قریب ترین لوگوں میں خوش دل اور خوش مزاج لڑکی تھی ۔
اس کی اس تبدیلی کو سب نے محسوس کیا ۔سب کے اصرار پر بس اتنا کہہ پائی۔میرے خیال ہے میں اب بڑی ہو گئی ہوں۔اسکی واپسی کے دو ماہ بعد لیلی کی دوخصتی کر دی گئی ۔اس کے لاکھ بولنے پر کسی نے اسکی ایک نہ سنی ۔وہ دلہن بنی لیلی کی روتی تصویروں
کو تو ہنستی رہی ۔ امی ابو کے ہاتھ اس نے طویل ناراضگی کا خط لکھا ۔جس میں شادی میں شرکت نہ کرنے کی دھمکیاں اور گالیاں سے نوازا گیا ۔بیٹی کی رخصتی چچا کو بہت پریشان کرنے لگی تو انہوں نے پاکستان آنے کی ٹھان لی ۔
دن اتنے تیزی سے گزر رہے تھے اسے لگتا تھا جیسے اس نے وہ سب خواب دیکھا ۔ہارون کہیں اسے خوابوں میں ملا تھا ۔آنکھ کھولنے پر اس نے اسے کھو دیا ۔رات کی تہنائی میں اکثر سوچتی تو آنسو نکل آتے وہ کوئی اور ہی دنیا کا انسان تھا ۔کچھ دیر اس کی دنیا میں آیا تھا اور پھر واپس لوٹ گیا ۔کیا کبھی اس نے سوچا ہو گا وہ پاگل لڑکی آج بھی اسکے لئے آنسو بہاتی ہے
جاری ہے