پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

وہ جو داغِ عشق تھا خوش نما جو امانتِ دلِ زار تھا …

وہ جو داغِ عشق تھا خوش نما جو امانتِ دلِ زار تھا
سرِ بزم تھا تو چراغ تھا سرِ راہ تھا تو غبار تھا

اسے میں ہی جانوں ہوں دوستو کِسو وقت اپنا بھی یار تھا
کبھو موم تھا کبھو سنگ تھا کبھو پھول تھا کبھو خار تھا

تری یاد ہے کہ بجھی بجھی ترا ذکر ہے کہ رکا رکا
تری یاد سے تو سکون تھا ترے ذکر سے تو قرار تھا

یہ تو وقت وقت کی بات ہے ہمیں ان سے کوئی گلہ نہیں
وہ ہوں آج ہم سے خفا خفا کبھو ہم سے ان کو بھی پیار تھا

… More