پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب غزلیں

نریش کمار شاد کی پیدائش Dec 11, 1927 "زندگی سے تو…


نریش کمار شاد کی پیدائش
Dec 11, 1927

"زندگی سے تو خیر، شکوہ تھا
مدتوں موت نے بھی ترسایا”

نریش کمار شاد 11 دسمبر 1927ء کو مشرقی پنجاب کے ایک گاؤں یحییٰ پور، ضلع ہوشیار پور میں پیدا ہوئے۔ تقسیم ہند کے بعد وہ دلّی چلے گئے۔ شاد کے والد، دردؔ نکودری بھی شاعر تھے۔ شاد نے بہت کم عمری میں شعر کہنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے اپنے والد سے اصلاح لینے کے ساتھ ساتھ تلوک چند محروم اور جوش ملسیانی سے بھی مشورۂ سخن کیا۔ انکی شعری کتب میں ‘بت کدہ’، ‘فریاد’، ‘دستک’، ‘للکار’، ‘آہٹیں’، آیاتِ جنوں’ اور ‘میرا منتخب کلام’ جبکہ نثری کتب میں ‘ڈارلنگ’، ‘راکھ تلے’، ‘غالب اور اسکی شاعری’، ‘آوازِ غالب’، ‘سرقہ’ اور ‘توارد’ شامل ہیں۔

18 ستمبر 1968ء کو ان کے والد صاحب اچانک لاپتہ ہو گئے۔ شاد نے بہت تلاش کیا، مگر بے سود۔ شاد نے غم غلط کرنے کے لیے شراب نوشی شروع کر دی۔ اس وجہ سے گھریلو زندگی تلخ سے تلخ تر ہوتی چلی گئی۔ 20 مئی 1969ء کو شاد کی لاش دریائے جمنا سے ملی۔