پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

من_در_عشق_باشما_ہستم_از_ثمرین_شاہ #Episode_40 #P…

من_در_عشق_باشما_ہستم_از_ثمرین_شاہ
#Episode_40 #Part_1 #Last
"یہی گھر ہے ؟۔”
صلاح الدین نے کار پارک کرتے ہوے کہا اسامہ نے اپنے فون کو پھر اس گھر کو دیکھا
"بتایا تو یہی ہے آڈریس سے اِدھر ہی معلوم ہورہا ہے ۔”
دین نے کار پارک کی اور پھر وہ دونوں اُتر کر گیٹ کی طرف بڑھے اور اردگرد دیکھتے ہوے انھوں نے بیل ماری
دس منٹ بعد آواز آئی کون ؟تو دین نے جواب دیا فرہاد صاحب سے ملنا ہے ؟ دروازہ کھلا اور فرہاد صاحب باہر نکلے
"جی اسلام و علکیم !!۔”
انھوں نے ناسمجھی سے ان دو بڑے نوجوانوں کو دیکھا
"اسلام و ولکیم انکل کیسے ہیں آپ مجھے تو شاہد آپ نے نہیں پہچانا ہوگا میں صلاح الدین علی خان آپ کی بیٹی ثمرن کا ہزبنڈ !۔”
ایک دم جیسے ان کی آنکھیں حیرت سے پھیل وہ بہت حیرت سے اس اونچے چوڑے شاندار مرد کو دیکھنے لگے جو ان کی بیٹی کا شوہر تھا
"اسلام و علکیم انکل !۔”
اسامہ نے ہلکی سے مسکراہٹ سے کہا وہ پھر اسے دوسرے نوجوان کو دیکھنے لگی تو وہ اسے دھاڑی کے باوجود پہچان گئے یہ تو اسامہ ہے نور صبح کا
"کیا ہوا میری بیٹیاں ٹھیک ہے نا ؟۔”
وہ یک دم ڈرتے ہوے بولے صلاح الدین مسکرایا
"ارے نہیں نہیں بالکل ٹھیک ہیں وہ ہم آپ سے ملنے آئے ہیں کچھ ضروری باتیں کرنی ہے کیا آپ اپنے بیٹوں کو اندر نہیں بلائیں گے ۔”
وہ بے حد اپنائیت سے بولا انھوں نے ان دونوں کو اندر بلایا مگر نجانے کیوں اپنے بچیوں کے مطلق بہت گھبڑاہٹ ہورہی تھی گھر کے اندر لے کر گئے تو انھوں نے اپنی بیوی اور بیٹے کو آواز دی جو کچن میں باتیں کررہے تھے وہ باہر آئے تو رُک گئے
"فرہاد آپ نے بتایا نہیں کوئی مہمان !!۔”
"آنٹی ہم مہمان نہیں ہے میں صلاح الدین اور یہ اسامہ آپ کے داماد ۔”
وہ ایک دم ساکت ہوکر ان کو دیکھنے لگی ساکت تو ارسل بھی ہوگیا تھا ان سب کو ڈر تھا کہی یہ ارسل کو بدلہ ارسل جانے لگا
"بڈی ریلکس ہم تمھیں مارنے نہیں آئے جب تم نے کچھ کیا نہیں ہے تو ایسے کیوں گھبڑا رہے ہو ۔”
دین نے اس کے سفید پڑتے چہرے کو بڑی نرمی سے کہا
"آپ لوگ بھی نہ ڈرے ہم نے بس آپ لوگوں سے گپ شپ کرنی تھی کیا یہاں آپ اپنے دامادوں کی خاطر داری نہیں کرتی ۔”
اسامہ مسکرا کر ان کی گھبڑاہٹ دور کرتے ہوے بولا
•••••••••••••••••••••••
"دین پہلے بھی ڈھونڈتا رہا ہمیں مگر ہم لوگ آسٹریلیا چلے گئے ارسل کو سکولرشپ آفر ہوئی تھی ہم نے بھی کہا ٹھیک ہے اچھا بچیوں کی خوشیاں نہیں دیکھ سکے بیٹے کی دیکھ کے جی لے ورنہ ہماری نیندیں جیسی اُڑھ گئی تھی اُدھر ہی ارسل کی بھی کنویکیشن تھی اور اسامہ کے چھوٹے بھائی کی بھی ڈگری سرمنی اسامہ نے ہمیں پہچان لیا تھا اور پتا کروا کر وہ فوراً ہمارے گھر پہنچ گیا پھر اس نے ہمیں سارا قصہ سُنایا جہاں ثمرن کے بارے میں سُنا تو دل جیسے پھٹ چکا تھا اور اپنی نور صبح کے بارے میں جانا تو دل کو کونے میں سکون ملا کہ میری دونوں بیٹیوں کے نصیب کتنے حُسین ہیں ثمرن کچھ تو بولو میرا دل ڈوب رہا ہے بیشک مجھے ڈانٹ لو غصہ کرو ناراضگی کا اظہار کرو مگر ایسے مت کرو ۔”
امی نے سارا واقعہ بتاتے ہوے ساکت کھڑی ثمرن کو جنجھوڑا ثمرن نے ان کا ہاتھ نرمی سے پکڑا اور پھر انھیں لے کر چلنے لگی چلتے ہوے وہ حویلی کی لان میں آئے جو اب خاصا مختلف ہوگیا تھا مگر اسے ہر ایک ایک جگہ یاد تھی اپنی آعزیت کا ہر پل یاد تھا
"یہ جگہ دیکھ رہی ہیں آپ چار دن اتنی سخت ٹھنڈ اور بارش میں رات کے وقت کھڑی رہی تن تنہا اندھیری رات میں کُتے کی بھونکنے کی آواز ، رات کی وحشت ، عزت چھین جانے کا خوف سردی اور بارش سے مر جانے کا خوف ہر قسم کو خوف میں نے ان چار راتوں میں محسوس کیا ۔”
وہ بالکل میکانی انداز میں کہہ رہی تھی پیچھے بابا اور نور تھے
"اور کھڑے رہنا تھا لیٹنا تو دور کی بات بیٹھنے کی بھی اجازت نہیں تھی ٹانگیں شل ہوگئی تھی میری اس وقت شدت سے اپنے مر جانے کی دعا کی تھی مگر نہیں عذاب تو باقی تھا اِدھر آئے ۔”
امی کا ہاتھ دوبارہ پکڑ کر وہ حویلی کے اندرونی حصے میں گئی اور کچن کو ڈھونڈنے لگی سب نے بھی حیرانگی سے ثمرن کو دیکھا اور اس کے پیچھے بڑھے اور جب ملا تو اس ایک بار پھر مختلف اور خوبصورت کچن کو پایا
"یہاں یہاں تو سب کچھ ہوا پہلے تو ایک گھنٹے میں کھانے بنانے کا حُکم ہوا مگر میں کھانا نہیں بنا سکی کیونکہ تین عورتیں آئی تھی انھوں نے میری چادر کھینچی پھر بیلن ، پھر تھپڑ اس کے بعد بے رحم ٹھوکروں کے بعد کسی بے جان گڑیا کو توڑ پھوڑ کر پھینک دیا ۔”
اب نور صبح کو جھٹکا لگا یہ سب کچھ اس نے نہیں جانا تھا
"کچھ دیر اپنے بے ہوش وجود پر کسی مہربان کا لمس محسوس ہوا اور وہ تھی میری ساس مورے انھوں نے مجھے اُٹھایا میری مرہم پٹی کی اس کے بعد کھانا خود بنایا تاکہ میں ڈانٹ سے بچو لیکن ایسا کیسے ہوسکتا تھا کچھ دیر بعد چاے کا حُکم یہاں چولہے کے قریب میں چاے بنا رہی تھی ڈوپٹہ سرک گیا تایا کو یہاں عورتوں کا بغیر چادر سے نفرت تھی اور پھر میں ان کی نفرت کو نشانہ بنی تھی نہ صرف بے رحم ٹھوکریں بلکہ گالیاں ایسی کہ ابھی تک کانوں میں گونجتی ہیں ۔”
اس کی آنکھوں میں بے تحاشا پانی نکل آیا سب لوگ جو ہیچھے تھے ان کے پاس کوئی چارا نہیں تھا بس شرمندگی سے سر جھک گئے امی ابو نور صبح تو بس ثمرن کو دیکھیں جارہے تھے دین آگئے بڑھا اور موشم کہہ کر اسے کمفرٹ دینے لگا اس نے روکا
"نہیں دین مجھے ابھی اس کی ضرورت نہیں ہے اِدھر آئے ڈرائینگ روم لے کر جاتی ہوں جہاں مجھے پر پلیٹ پھینکی گئی تھی سالن سے بھری پلیٹ سب کے لیے انٹرٹیمنٹ والا دن تھا یاد تو ہوگا آپ سب کو بھول گئے ہونگے مگر میں نہیں بھولی تھی میں وہ ہنسی ، دبی مسکراہٹ طنزیا نظر نہیں بھولی تھی رات کو آنکھیں بند کرتی ہوں تو یہ سب کچھ نظر آتا ہے اسے روکنے کی تمام کوشش کرتی ہوں یہ دیکھ کر اللہ نے مجھے اس کے بدلے ایک محبت کرنے والا شوہر دیا اس کے بعد بیٹی بھی مگر انسان کو اپنے اوپر کی ہوئی زیادتی نہیں بھولتی کیا کریں انسان جب اسے اپنے خوش کُن پل یاد آتے تو وہ بیشک اپنے غم بھول جاتا ہے مگر وہ غم نہیں تھا ایک قیامت تھی اور انسان کھبی قیامت بھول نہیں سکتا ۔”
اس کی آواز رندھ گئی
"آپی !۔”
نور صبح آگئے بڑھ کر اپنی بہن کو گلے لگا چکی تھی
"پھر امتحان اور بھی باقی تھے سارا دن نوکروں کی کام کو چھوڑ کر ایک دن کسی کو خیال آیا کہ ایسا عذاب مناسب نہیں ہے اس کو دوسرے لیول پر لے کر جائے تیر اس کے بیکار سے جسم میں کیوں نا تیر گھسا دیں یو نو فن !!۔”
"آپی بس کردیں !! ۔”
نور سے برادشت نہیں ہورہا تھا
"یہاں بالکل نشانے پہ میری گردن پہ لگا کپڑے اُتار رہی تھی بس پھر کیا گر گئی صبح پھر ہوش آیا تو نیچے جاکر ایک بار پھر مار پڑی مجھے مار ، اپنے ذلت کا کوئی غم نہیں ہے کیونکہ نصیب میں لکھی ہوئی تھی اسی کے ہاتھ میں سب کچھ ہے اس نے انعام بھی دیا
دین کی صورت میں میں اس کی شکر گزار ہوں مگر اچانک سے وہ تیر اچانک میرے دل کو لگا ، گردن والے اور ذلت نے اتنی تکلیف نہیں دی جب مجھے معلوم ہوا ایک اور بیٹی بھینڈ چڑھا دی گئی جس کی وجہ سے میں نے اپنا آپ قربان کردیا اور وہ خود اپنے بیٹے کو لے کر غائب جس بُرے خواب سے بچنے کے لیے میں نے اتنا بڑا قدم اُٹھایا مگر بُرا خواب تو آگیا اب آپ کو چھ سال بعد دیکھا تو کیا بولوں امی آپ لوگوں نے مجھے بولنے جوگا چھوڑا ۔”
اس نے تھکے ہوے انداز سے کہتے ہوے صبح کے کندھے پہ سر رکھ دیا اور تقریباً سب کے آنسو نکل آئے واقعی اس کا درد کو کوئی نہیں سمجھ سکتا تھا خانم آگئے بڑھی اور صبح کا کندھا تھپ تھپایا وہ چونکہ اس کا چہرہ بھیگ چکا تھا انھوں نے پیار سے اس کا چہرہ صاف کیا
"لاو میری بیٹی کو مجھے دوں آو ثمرن بچی خانم جان کے ساتھ چلو !!۔”
وہ سب کو اشارہ کرتی کہ ویسے بھی سفر کی تھکن اس کے بعد پریشان بعد میں بات کیجیے گا ۔
نور نے ثمرن کا چہرہ چوما اور اس سے الگ ہوئی
امی کے پاس آئی
"ائے امی ارسل کدھر ہے اب تو کافی بڑا ہوگیا ہوگا ۔”
وہ لہجے کو ہشاش بناتے ہوے بولی ورنہ اپنی بہن کا سُنتے ہی اس کا دل جیسے بند ہونے کے قریب تھا اتنی قربانی اتنی قربانی تو ماں نے بھی نہیں دی جتنی بہن نے دی ماں سے زیادہ بہن نے اس کو پالا اور اسے شرمندگی ہورہی تھی چھ سال پہلے جب وہ اپنی بہن سے لڑی تھی اسے بُرا بھلا کہا تھا ہم اپنے درد اپنے تڑپ میں اگلے کی قربانی اگلے کی محبت کو کیوں بھول جاتے ہیں اگلے نے درد بھرے کانٹوں کے بستر پر لیٹے آپ کی خاطر اور اگر وہ آپ کے بھلے کے لیے اس شخص سے آپ کو دور کررہا ہے جو وہ سمجھتا ہے آپ کی نقصان کا باعث ہے مگر ہم اندھوں کی طرح انھیں حقارت سے دیکھنے لگ جاتے ہیں کہ انھیں ہماری اور ہماری خوشی کی پروا نہیں ہے آج نور صبح کا ضمیر اسے ملامت کررہا تھا اسے اپنی بہن کو یہ سب کچھ نہیں کہنا چاہئیے تھا آج وہ واقعی ٹوٹ گئی تھی
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
"تھینک گاڈ بلا آخر ہمیں انصاف مل گیا ۔”
روہان ڈرائیو کررہا تھا جب وہ خوشی سے بھرپور اسامہ دی چکی کو دیکھتے ہوے بولا جس کی آج خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں تھا
"کیسے نہ ملتا جیت تو ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اور سب سے آسان کام ندا کے بیان نے کردیا اگر وہ گھر والوں کی حراست میں ہوتی تو اس کا بیان ان کے دباو سے خاصا مختلف ہوتا ۔”
"چلو مسٹر ! مبارک اب کیا کرنا ہے ۔”
"جج سے میری میٹنگ ہے ان سے اس ایشو پہ بات کرنی ہے چائلڈ میرج اور ایک تو بہت سے عبائی علاقوں میں کوشش کرنی ہے کہ بیکچلر تک تعلیم لازم کرنی ہے جب تم انسان کو تعلیم نہیں حاصل ہوگی وہ پھر عقل اور شعور سے محروم رہے گا جو اس کے لیے اور معاشرے کے لیے بے حد نقصان دے ہیں اور نکاح پر لڑکی کی شناختی کارڈ دکھایا جانا بے حد ضروری ہے کیونکہ ایسے لوگ آٹھارہ سال لکھوا کر چھوٹی بچیوں کی شادی کردیتے ہیں اور دوسرا ان کی پوری رضامندی شامل ہونی چاہیے یہی اسلام میں ہے ایسی شادی کو قبول نہیں کیا جاتا جہاں زبردستی ہو ، یہ دو کام کرنے بے حد ضروری ہے اور اس کے لیے ایک کیمپین کرنا ہوگا ۔”
"خدا تمھیں کامیاب کریں اسامہ ویسے ثمرن سکول کی تعمیر مکمل ہوگئی ۔”
"ابھی نہیں مگر میں نے اخبار میں انٹرویو کا اشتہار دیں دیا ہے دیکھو ۔۔۔”
وہ کہنے لگا اچانک گاڑی کنڑول سے باہر ہوئی کیونکہ کسی نے پیچھے والے ٹائر پہ گولی ماردی تھی جس کے پنچر ہونے کے باعث وہ سیدھا زور سے اونچائی کی طرف جاکر گرنے والی تھی مگر اسامہ نے پھرتی سے سٹیرنگ پکڑ کر دوسری طرف کیا تو وہ جاکر دوسری طرف بڑی زور سے جھٹکا کھا کر لگی
اور ان کے سر آگئے جاکر بڑی زور سے لگے
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
"اِدھر چھت پہ کیا کررہی ہو ۔”
صبح اوپر چاند کو دیکھ رہی تھی جو آج اس کو بالکل قریب محسوس ہورہا تھا اس کی روشنی ہر طرف پھیلی ہوئی تھی رات کی دھند بھی غالب تھی اتنے ٹھنڈ میں اس نے خالی شال لپیٹی ہوئی تھی جب اچانک کسی کی آواز پہ مڑی دین تھا
"کچھ نہیں سُنا تھا آپ کا یہ چھت کافی بڑا دیکھنے کا اشتیاق ہوا تو چلی آئی ۔”
"سُدھر جاو لڑکی !! رات کے وقت ٹھیک نہیں ہوتا وہ تمھارے چکی کو پتا چل گیا تو تمھاری خیر نہیں ہے ۔”
"اسامہ کا کچھ پتا چلا آپ کو ان کی کوئی کام تھا ۔”
وہ چل کر آیا
"ہاں اللہ کے کرم سے کامیاب ہوے اس بچی کو انصاف مل گیا ۔”
"اب کیا ہوگا وہ اپنے پیرنٹس کے ساتھ نہیں رہے گی ۔”
صبح نے دین کو دیکھتے ہوے کہا
"وہ بچی خود کہہ رہی اس نے گھر جانا ہی نہیں ہے اسامہ اسے اعیشا ہاوس لے جائے گا ۔”
"ایشا ہاوس ویسے دین بھائی کل آپ مجھے اور آپی کو ایشا ہاوس لے جائے گے ۔”
"کیوں نہیں ویسے بھی وہ آج پورا دن بالکل خاموش رہی کل شاہد ان بچوں اور اسامہ کے کارنامے دیکھ کر اس کا دل بہل جائے ۔”
"اسامہ نے کہا تھا وہ رات تک آجائیں گا ابھی تک نہیں آیا ۔”
"او ہو تو صاحب عالم کا انتظار تھا یہ تو صرف ایک بہنا تھا کتنی میامی ہو تم ۔”
دین نے اس کے بال بگاڑے
"اُف دین بھائی آپ کو نا میرے بالوں سے دُشمنی ہے ۔”
"چلو نیچے جیسے آئے گا خبر دیں دوں گا کل مہندی ہے بیمار پڑ جاو گی ۔”
وہ اسے زبردستی لے کر نیچا آیا لیکن خانم اور مورے اور امی پریشانی سے اسامہ کو دیکھ رہے تھے جس کے سر پہ چوٹ لگی تھی
"اسامہ !!۔”
صبح تو چوٹ دیکھ کر تڑپ اُٹھی تھی دین نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا کہ امیاں ہیں ! اس نے دین کی تنبیہ نظر دیکھی تو خاموشی سے اس کے ساتھ آئی سدرہ آئی اور پھر اسے ہلدی والا دودھ دیا
"کھانا لگاوں اسامہ !! ۔”
مورے نے پوچھا اسامہ نے دوائی لے کر گلاس ہنٹوں سے لگاتے ہوے نفی میں سر ہلایا
"زیادہ تکلیف تو نہیں ہورہی بیٹے ڈاکڑ کو بلوائیں ۔”
امی نے کہا
"آپ سب پریشان نہ ہوے میں بالکل ٹھیک ہوں ۔”
کہتے ہوے نظر اس کی نور پر پڑئ وہ بے حد پریشانی سے دیکھ رہی تھی وہ اس کی کیفیت سمجھ رہا تھا
نظروں سے تسلی دی میں ٹھیک ہوں
"اسے کیا ہوا ہے ؟۔دین اس کے پاس چلا گیا جب ثمرن کی آواز پر صبح نےگردن موڑی ثمرن بھی پریشانی سے اسے دیکھ رہی تھی
"آپ اُٹھ گئی !!۔”
"ہاں وہ سفائر اچھا ہو کیا سر پہ کیا ہوا ہے ٹھیک تو ہے نا ۔”
صبح کو جھٹکا لگا کہاں وہ اسامہ کے نام سے دور بھاگنے والی آج اس کے لیے فکرمند ہورہی تھی
"جی لگ تو ٹھیک رہے ہیں آپ پوچھ لے !۔”
ثمرن نے اسے دیکھا پھر نفی میں سر ہلانے لگی
"نہیں ایسے کیسے جاوں میں تم جاکر سفائر کو دیکھو میں اس کی دودھ کی بوتل لے کر آئی ۔”
اچانک اسے پتا نہیں کیا ہوا کہ اس کے تاثرات بدلے اور وہ نور کو کہتے ہوے کچن کی طرف بڑھی پر ابھی بھی اس کی فکرمند نظر اسامہ کے پیلے اور زخمی چہرے پہ تھی
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••
"یہ کام ملک نے کیا ہے ۔”
"کہہ تو یہی سکتے ہیں کورٹ سے واپسی کے لیے نکلے شروع میں مجھ لگ رہا تھا کہ کچھ گڑبڑ ضرور ہوگی
مگر جیسے ہی ہم لوگ مری پہنچے تو اچانک ٹائر پہ فائر ہوئی شکر ہے گاڑی کنڑول میں لائے ورنہ سیدھا کھائی میں جاکر گرنی تھی بس وہ سائڈ پہ جھٹکا لگنے سے زور سے سر لگا روہان کا تو ایر بیگ کھل گیا تھا مگر میرا پتا نہیں کھلا ۔”
اسامہ نے بیڈ کے ساتھ ٹیک لگاتے ہوے دین کو بتایا صبح نے اسے گھورا وہ اب اسے دیکھ رہا تھا
"ایسے کیا دیکھ رہی ہو ؟۔”
"پنگے لینے کو کس نے کہا تھا ؟۔”
"کہا تو کسی نے نہیں تھا یہ عادت تم نے مجھ میں ڈالی ہے ۔”
"دین بھائی میری طرف سے آپ اس کو دو تین لگائے اچھا خاصا یہ سڑا ہوا کریلا ہی ٹھیک تھا اچھائی اسے سوٹ نہیں کرتی دیکھ لیا نا اچھائی کا انجام سارے کام الٹے کرنے ہیں ۔”
"کیا کام الٹا کیا ہے میں نے اس سر درد کو کیوں لے آئے آپ پہلے ہی سر دُکھ رہا ہے ۔”
"کیا بچوں کی طرح لڑ رہے ہو خاموش ہوجاو سریس مسئلہ ہے ، ملک تو جیل میں ہے تو یہ ؟؟۔”
"دین بھائی مانا کہ آپ پائلیٹ ہیں دُنیا سے بے نیاز مگر اتنا تو پتا ہونا چاہئیے کہ ایسے آدمی کے بندے بھی ہوتے ہیں اور میرا دل کررہا ہے اس ملک کو پھانسی پہ چڑھا دوں ۔”
صبح میڈم کو غصے کا دورہ پڑا اسامہ اور دین نے اپنی مسکراہٹ دبائی
"کوئی رحم وحم آیا سٹون لیڈی میں !!۔”
وہ دین کو دیکھتے ہوے اپنے چوٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوے ثمرن کو حوالہ دیتے ہوے بولا دین نے اسے گھورا جبکہ نور صبح نے کشن اُٹھا کر زور سے پھینکا
"ارے !! ۔”
"خبرادر میری بہن کو سٹون لیڈی کہا ۔”
"لو کھبی بہن سے میرے لیے لڑتی ہے تو کھبی مجھ سے اپنے بہن کے لیے لڑتی ہے ۔”
"میں تم سے تب تک شادی نہیں کرو گی جب تک ثمرن آپی اپروول نہ دیں دے ۔”
اسامہ نے اسے گھورا جبکہ دین کو ہنسی آگئی
"پھر بیٹھے رہو اسامہ علی خان !!”
دین کہتا ہوا اُٹھ پڑا
"کل ثمرن کو میں تمھارے کارنامے دکھاؤں گا ہوسکتا ہے اس کا دل پگھل جائے ابھی تو اپنے ماں باپ سے بھی ناراض ہے ۔”
"تھوڑا ٹائیم دیں انھیں ٹھیک ہوجائیں گئیں زخم بھئ تو گہرا ہے مندل ہونے میں کافی عرصہ لگتا ہے ۔”
"بالکل ٹھیک کہا تم نے چلے میڈم !! اپروول کے بعد ہی ملنے کی اجازت ہوگی ۔”
اسامہ کا منہ کھل گیا وہ ابھی اس سے اکیلے میں بات کرنا چاہتا تھا صبح نے بھی ناک چڑھا کر اسامہ کو دیکھا اسامہ نے غصے سے اسے دیکھا کہ احتجاج کیوں نہیں کیا وہ مسکراہٹ دبا کر دین کے ساتھ چلی گئی
•••••••••••••••••••••
"آپ مجھے کہاں لے کر جارہے ہیں ۔”
"بتایا تو ہے کام پر لے کر جارہا ہوں ۔”
دین نے ثمرن کی طرف دیکھتے ہوے کہا
"میرا ایسا کون سا کام جو اپنے سفائر بھی سب کے حوالے کردی ۔”
"سفائر کے سب اپنے موجود ہیں اور تم مجھے اب ٹائیم نہیں دیتی بس جی دین صاحب کی اہمیت کم ۔”اس کے لہجے میں شکوہ تھا
"دین !!۔”ثمرن نے اس کا ہاتھ پکڑا اور اسے چھوا
"جو اہمیت میرے دل میں الادین صاحب کی ہے وہ کسی کی نہیں شکوہ تو میرے بنتے ہیں کھل کے خود کھبی یہ فلائٹ کھبی وہ فلائٹ ۔”
"تو کیا یہ جاب چھوڑ دوں تمھیں خوش کرنے کے لیے ۔”
صلاح الدین مسکرایا ثمرن نے گھورا اور زور سے اس کے سینے پہ ہاتھ مارا
"خبرادر آپ نے ایسا کیا بہت ماروں گی سریسلی بہت زیادہ ! مجھے تو فخر ہوتا ہے کہ میرا دین پائلیٹ ہے سریسلی اگر میری پُرانی دوست مل جائیں بتا بتا کر ان کو جلاؤں ۔”
وہ ہنس پڑا اور ہاتھ بڑھا کر اپنے ساتھ لگایا
"اب لگ رہا ہے میری موشم واپس آئی ہے ۔” ثمرن نے سر اس کے کندھے سے اُٹھایا
"دین آپ سے ایک بات کہنی تھی ۔”
"ثمرن پلیز اگر رشتے کی بات ہے تو اس بارے میں بعد میں بات کریں گے ابھی یہ مومنٹ میں تمھارے ساتھ بتانا چاہتا ہوں رہی بات صبح کی وہ پھر کھبی ہوسکتی یاد آیا تمھارا مہندی کے سوٹ بھی لینا پہلے میں کام مکمل کرتے ہیں پھر چلتے ہیں ۔”
وہ فل حال بات کو گھما گیا تھا جبکہ ثمرن کچھ اور کہنا چاہتی تھی وہ تو اسامہ کو پوچھنے والی تھی
•••••••••••••••••
"ٹھونسو ٹوسٹ !! ۔”
اس نے غصے سے پلیٹ میں جیم لگا کر اسے دی اسامہ نے اس کے غصیلے انداز کو دیکھا آج اس نے روک کر رکھ دیا وہ دین اور ثمرن کے ساتھ ایشا فاوینڈیشن دیکھنا چاہتی تھی
"کتنی بدتمیز ہو ایسے دیتے ہیں شوہر کو میں کتنا خیال رکھتا ہوں تمھارا اور اِدھر ڈھنک کا ناشتہ ہی نہیں نصیب !۔”
"یہ جتنا مل رہا کافی نہیں ابھی گھر والوں نے اتنا کچھ پہلے کھلایا یہ چوٹ لگنے کے بعد زیادہ نخرے نہیں کرنے لگے ۔”
وہ سفائر کو گود میں بیٹھائیں فیڈر اس کے منہ میں ڈالتے ہوے اس کو دیکھنے لگی
"کیا ہو صبح تم میرا گزارا کیسے ہوگا میں مر جاوں گا ۔”
"چکی مارتا ہے لوگوں کو مرتا نہیں ہے کیوں سفو جانو چاچو چکی ہے نا !۔”
"اور ماسی چکور !!۔”
اسامہ بے دلی سے ٹوسٹ کھانے لگا
"ویسے یہ عیشا فائونڈیشن یہ کس نام سے انسپائرڈ ہوے ۔”
اسامہ نے سر اُٹھایا پھر اس کو دیکھنے کے بعد نظریں پھیر کر بولا
"میری امی کا ۔”
"پر وہ جو گھر میں آپ کے ماما پاپا کی تصویر لگی ہوئی ہے اس میں تو خانم عدیلہ کا نام بتایا ویسے ان کی شکل ارباز سے ملتی ہے آپ سے نہیں ۔”
"ہو !! کیونکہ وہ ارباز کی امی ہے ۔”
وہ آج اپنی زبان کیوں کھول اُٹھا تھا جس نے اپنے آپ سے بھی ایسی بات نہیں کی تھی صبح کو کہہ اُٹھا
"کیا مطلب ہے ؟ اسامہ ارباز تمھارا سٹیپ برادر !!۔”
وہ حیران ہوکر اسے دیکھنے لگی
"کیا ہوا اس میں حیران ہونے کی کون سی بات ہے ۔”
"نہیں پر یہ میرا مطلب یہ کیسے ۔”
اس کے چہرے پہ تلخ اور زخمی مسکراہٹ آئی
"چھوڑو کوئی اور بات کرتے ہیں ۔”
"نہیں اسامہ بتائیں مجھے ۔”
اس نے زور دیا
"میرے ابو پڑھنے کے لیے پنڈی چلے گئے میڈیکل کالج میں آڈمیشن ہوگیا تھا ان کا ۔”
وہ بول رہا تھا اچانک رُک گیا پھر گلا کھنکھار کر بولا
"کہانی خاصی ٹیپکل سی ہے ۔”
"آغا جان نے ان کو گھر لے دیا پھر تو بس موج مستی ڈیڈ کی کافی گرل فرینڈ تھی اس کے بعد ان کا سریس ریلشنشپ عدیلہ جو کہ ان کی کلاس فیلو تھی بات منگنی تک پہنچنے والی تھی کہ اچانک عیشا ایک سولہ سال کی لڑکی سے ان کو عشق ہوگیا ماما افریکا سے آئی تھی ماں باپ کی اکلوتی بیٹی تھے ان سے بڑا ان کا بھائی تھا جس کی شادی ہونے والی تھی ڈیڈ نے ماما کو چھت پہ دیکھا جہاں وہ پڑھ رہی تھی ماما اتنی حُسین تھی ۔۔۔۔
"کیا میں ان کی تصویر دیکھ سکتی ہوں !!۔”
اچانک صبح نے اس کے بولنے پر مداخلت کی
"تصویر !! ۔” اس نے جاکر درواز کھولا اور اس میں سے فریم نکالا پھر بڑھ کر اس کے سامنے آیا صبح نے ہاتھ بڑھایا اس نے لی وہ سفید لمبی سی سادہ شلوار قمیض میں بہت ہی کوئی خوبصورت گوری چٹی سولہ سال کی خوبصورت دوشیزہ تھی جس کے نقش پورے اسامہ سے ملتے تھے آنکھیں بھی سٹیل بلیو اسامہ پر گئیں تھی
"پتا ہے مزے کی بات وہ بالکل تمھاری طرح تھی سو لائویلی انھیں مار بھی پڑتی تھی تو ہنس کر مجھے ساتھ لگا کر جوکس سُنانے لگی جاتی ان کی آنکھوں سے آنسو بھی نہیں نکلتی تھے ۔”
وہ کرب سے بولا تھا
نور صبح نے سفائر کو بیڈ پہ لٹایا اور اس کے پاس آئی اس نے اسامہ کا ہاتھ پکڑا
"ڈیڈ کو ان سے سو کالڈ پیار ہوگیا پھر وہ سٹاک کرنے لگے انھیں جدھر بھی وہ جاتی ایک دم ان کی ملاقات سپورٹس کلب میں ہوئی ڈیڈ نے باتوں کا آغاز کیا وہ بھی شائے نہیں تھی تمھاری طرح تھی شی واز بولڈ اینڈ کنفیڈنٹ اسی طرح دوستی بڑھتی گئی اور ماما کو ان سے محبت ہوگئی ڈیڈ کو بھی شاہد ہوگئی ہوگی تو بس پھر آفیر شروع ان کا کیونکہ ابھی ماما کی عمر نہیں تھی ڈیڈ شادی پر بضد تھے مگر مام کی فمیلی تعلیم مکمل ہونے سے پہلے ان فراغت میں نہیں پڑتے تھے
ڈیڈ کے اصرار پر ماما نے نانو سے بات کی تو ان کو خاصی مار پڑی ایک تو وہ پٹھان تھا دوسرا جو ڈیڈ کے بارے میں باتیں مشہور تھی اس میں تو وہ اور جلاد ہوگئی مگر مام کی آنکھوں پر محبت کی پٹی بندھی ہوئی تھی یہی وجہ ہوئی ڈیڈ کے مزید ورغلانے پر اور گھروالوں کی مار نے انھیں بھاگنے پر مجبور کردیا اور پھر انھوں نے شادی کر لی ۔”
وہ خاموش ہوگیا اس سے آگئے کچھ کہا نہیں جارہا تھا
"اسامہ آگئے کیا ہوا تھا ۔”
اسامہ نے سر اُٹھایا پھر گہرا سانس لیا
"شروع میں تو محبت کا جوش دیکھنے والا تھا شادی کہ ایک سال بعد میں پیدا ہوگیا ڈیڈ نے آغا جان کو نہیں بتایا تھا کیونکہ آغا جان کھبی بھی دوسرے طبقے سے شادی کو پسند نہیں کرتے تھے دین بھائی کی مام والا حال تو ڈیڈ دیکھ چکے تھے اس لیے انھوں نے ایک گھر چینج کرنے کو کہا آغا جان کو ظاہر وہاں نہیں رہ سکتے تھے پھر یہ دونوں مظفر آباد آگئے ۔”
"او مائی وہی گھر جہاں میں اور تم !!۔”
"پرفیکٹ لائف تھی ان کی اچانک محبت کا جوش کم ہوا ایک عورت سے تین سال تک انھیں بوریت ہونے لگی ویسے میں حیران ہوں تین سال بھی کیسے اچھے کاٹ لیے انھوں نے پھر ڈومیسٹک وائیلنس ، پابندیاں آفیر ، پھچتاوا ، ماں باپ کے دل دکھانے کی سزا پھر ڈیڈ کی دلچسپی عدیلہ میں دوبارہ ہوگئی ان کی بھی انگیجمنٹ ہوئی تھی جب ڈیڈ نے انٹرسٹ لینا چھوڑ دیا پھر ٹوٹ بھی گئی اور ڈیڈ ان سے شادی کرنا چاہتے تھے آغا جان مان بھی گئیں کیونکہ عدیلہ خان تھی ہونا کیا تھا بڑی دھوم دھام سے شادی ہوئی اور پھر پورے مہینے بعد لوٹے وہ ان سے پوچھنے لگی وہ کہاں تھے کیونکہ میں بیمار تھا لیکن انھیں کیا پروا تھی کون اسامہ کون عیشا بس غصے میں مار وار کر چلے گئے اور میں دو سال کا اپنی ماں کے بے ہوش وجود کو دیکھ کر رورہا تھا کیونکہ مجھے بھوک لگ رہی تھی ۔
"یہ سب آپ کو کیسے پتا !۔”صبح نے اس سے پوچھا
"گل شیر کی امی ، میری ماما نے سب بتایا ایک ایک واقعہ ایک ایک لفظ ایسا لگتا جیسا سب کچھ سامنے گزرا ہو اس کے بعد ارباز ہوگیا عدیلہ کو ڈیڈ کئ شادی کا پتا چلا تو انھوں نے ہنگامہ کیا غصہ تو آغا جان کو بھی آیا تھا مگر ڈیڈ نے انھیں منا لیا تھا کسی طریقے سے اور جب انھیں پتا چلا کے ان سے پہلے بھی پوتا ہے یعنی میں تو وہ نرم پڑ گئے مگر ماما کی نفرت زیادہ تھی انھیں ڈیڈ نے کسی طریقے سے عدیلہ کو سمجھایا تو وہ شہر میں رہنے کا ڈیسائڈ کر چکی تھی اور کہا تھا وہ لڑکی کو نوکر کی طرح مانے گا اور ارباز کو بھی سنبھالی گی وہ تاکہ وہ اپنی نوکری آرام سے کر سکے اگر وہ نہیں مانتا یا تو وہ انھیں چُنے یا پھر ماما کو
اور ڈیڈ کو معلوم تھا کہ وہ اب بھی عیشا سے دستبردار نہیں ہوسکتے مرد کی کمینگی دیکھی تم نے بیشک دل بیزار ہوگیا ہو مگر رکھنا ضروری ہے ورنہ نے غیرتی کو دھبا نہ لگ جائے خان کو ۔۔ اور کھبی کھبی اپنی ضرورت کا سامان بھی پورا کر لے ۔”
"اسامہ پلیز لینوگیج !!۔”
صبح نے گھورا
"میں اس بارے میں مزید بات نہیں کرنا چاہتا صبح ورنہ میں وائیلنٹ ہوجاوں گا ۔”
"انھیں کیا ہوا تھا اسامہ یہ سب کیسے آگئے بھی تو بولے ۔”
"صاف لفظوں میں یہ سب دس سال تک چلتا رہا ماما کو کینسر ہوگیا جب میں بارہ سال کا تھا اور زندگی میں انھوں نے نصیحت کی تھی عورت کی عزت اور ان کا محافظ بنا ہے ناکہ وہ اس دُنیا میں دوسرا عیشا لائے اور پھر دوسری عیشا کا مطلب دوسرا اسامہ پھر مجھے ارباز سے کوئی محبت نہیں تھی مگر ماما جو اس پالتی تھی انھوں اس سے اتنا پیار تھا کہ انھوں نے کہا مرتے دم تک اس کا بھائی بنے رہنا اسے تکلیف نہ دینا ۔”
"تو پھر آپ ایسے اپنے سٹیپ مدر کے ساتھ رہے ۔”
"کوئی چارا بھی نہیں تھا ورنہ دل تو کررہا تھا ماں کے ہاس چلا جاوں ۔”
اس نے پیار سے اسامہ کے کندھے پہ پیار کیا
"آپ بہت بیرو ہیں اسامہ مجھے آپ سے محبت نہیں عشق ہوگیا آپ کی ماما نے آپ کی اتنی اچھی ٹرینگ کی ہے تبھی تو آج ہر لڑکی آپ کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔”
اسامہ مسکرایا
"سوائے الف کے ۔”
اس کا منہ بگڑ گیا
"نام بھی مت لے اس کا میٹر گھوم جاتا ہے میرا ۔”
"ویسے ایک بات تو بتاو !!۔”
وہ کچھ سوچ کر بولا
"ہاں ۔”
"یہ تمھارے ارشد بھائی کدھر ہے ۔”
وہ چونکہ بھی مسکرا پڑی
"اپنے گھر ہونگے !۔”
"نہیں اتنا شور ڈالا کرتی ایک بار بھی ان سے نہیں ملی نہ ذکر کیا ۔”
"وہ خالا نا یو کے چلی گئی جبکہ ارشد بھائی پولیس کی نورکری کو ٹاٹا بائی بائی کر کے چلے گئے ۔”اسامہ کے چہرے پر شرارت آئی
"اب تو مسئلہ ہی نہیں ارشد بھائی کی دھمکی نہیں چلنے والی ۔”
"کیوں ؟؟ ۔”
اس نے ایک دم پیچھے ہوکر اسے گھورا
"کیونکہ میرا خود دوست پولیس والا ہے اب تو مجھے کوئی خطرہ نہیں ہے خوب تم تنگ کروں گا چکور !۔”
"میں خود پولیس میں بھرتی ہونے والی ہوں بتارہی ہوں ۔”
"ہوتی رہو !! مجھ سے کیسے بچو گی ۔”
ٹام نے جیری کو دیکھا اور جیری اس کو مکا سینے پی مار کر تیزی سے بھاگی
"اُف صبح !!! ۔”
وہ غصے سے اُٹھا اور پکڑنے کو دورا