پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

من_درِعشق_باشما_ھستم ثمرین_شاہ قسط نمبر 11 ثمرن…

من_درِعشق_باشما_ھستم
ثمرین_شاہ
قسط نمبر 11

ثمرن نے تب بھی کوئی رسپونڈ نہیں کیا سپاٹ چہرہ لیے بیٹھی رہی صلاح الدین لب دبائے پُرسوچ نظریں اس پہ گاڑے کچھ سوچنے لگا اور اُٹھ پڑا
"آپ پلاے میں آتا ہوں ۔”
وہ یہ کہتے ہوے کمرے سے نکل پڑا اور ثمرن اس کی پُشت کو دیکھتے ہوے اچانک مورے کی نظر خود پہ پڑتے ہی سر جھکا چکی تھی ۔
※※※※※※※※※※※※
وہ اس وقت دوہا ایرپورٹ میں اس کے ساتھ چل رہی تھی ماموں تو واقی آرام کرنے کے لیے پروایٹ روم میں چلی گئی تھی کیونکہ سٹے آٹھ گھنٹے کا تھا اور ثمرن کے پاس آٹھ گھنٹے انجوائمنٹ کے تھے وہ ہر ایک چیز کو کیمرے میں قید کیے ساری یادیں اپنے ساتھ لیے کر جارہی تھی اور صلاح الدین اپنے چشم سے اسے کیمرے کی طرح کپچر کررہا تھا
جب وہ تصویروں سے فارغ ہوگئی تو صلاح الدین کی موجودگی کا بھی احساس ہوا وہ تو پتا نہیں اپنی دُنیا میں کھو ہی جاتی تھی ایسی عجیب عادت پہ امی ڈانٹا کرتی تھی اور واقی اسے شرمندگی ہی ہوئی
"ویسے یہ ایرپورٹ تو بہت خوبصورت ہے ۔”
"ہاں ہے تو صحیح !۔”
وہ مسکرا کر بولا وہ کچھ زیادہ ہی نہیں مسکراتا تھا
"آپ کو پتا ہے آپ آج کے دن تقریباً چالیس بار مسکرائے ہیں بلکہ یہ سمائل آپ کے چہرے سے ہٹی نہیں ہے ۔”
وہ اس کی عجیب بات پہ ہنس پڑا وہ واقی کھبی زندگی میں اتنا ہنسا یا مسکرایا بھی نہیں ہوگا جتنا کے آج وجہ بہت ہی خوبصورت تھی جسے وہ دل میں ہی دبا گیا لیکن آنکھوں کی گستاخی کو کون روکتا جو اس کے دلکش نقوش کا پہرہ کررہی تھی
"ویسے آپ کو نہ پلین کے کھانے کا کچھ نظام بدلنا چاہیے یہ کیا دیتے ہیں ایسا لگتا ہے جیسے ہم پلین میں نہیں کسی ہوپسپیٹل روم میں داخل ہوچکے ہیں اور ہمیں ایسا کھانا دیا جاتا ہے جیسے ہم پیسنجر نہیں مریض ہیں ۔”
"ایک دن کی تو بات ہوتی ہے اور ویسے بھی پائلیٹ ہوں ہیڈ آف ایرلائن نہیں ۔”
وہ مزے سے بولا
"ایک دن ! ایک دن میں ایسا کھانا کھانے سے کوئی مر بھی سکتا ہے ۔”
صلاح الدین نے اسے حیرت سے دیکھا ثمرن کو لگا کچھ زیادہ ہی ہوگیا ہے
"میرا مطلب ہے ایسا کھانا کھانے سے دل خراب ہوسکتا اور دل خراب ہونے سے بندہ مر بھی سکتا کیونکہ آپ کا دل آپ کے پورے جسم کا نظام سنبھالتا ہے ۔”
وہ اپنے قہقہے کو روک نہیں سکا
"کون سی کلاس میں ہو !۔”
جب وہ کھل کر ہنس پڑا تو پھر بولا ثمرن نے گھورا اسے اپنے مزاق بنے پر بہت غصہ آیا ۔
"فرسٹ ایر کے اگزامز دیں ہے اب سکینڈ ایر میں جاو گی ۔”
"ارے بہت چھوٹی سئ ہو میں تو سیون ایٹھ کلاس کی سمجھ رہا تھا ۔”
"ہاں تو انکل الادین صاحب آپ خود بڈھے ہیں اس لیے بچی لگوں گی اتنی مشکلوں سے ان کلاسوں سے گزر کر بڑی ہوئی ہوں اور آپ مجھے بچی کہہ رہے ہیں ۔”
وہ بگڑ کر بولی
"ارے عورتوں کو تو شوق ہوتا ہے ان کو کوئی ینگ ینگ کہے یا تو الٹا ہی حساب ہے ۔”
"ہاں تو وہ کوئی اور ہوگی میں ایک ہی پیس ہوں دُنیا میں بالکل اورجنل !۔”
"ہاں وہ تو لگ رہا ہے آپ جیسی ملی بھی نہیں اب تک ۔”
"ملے گے بھی نہیں خیر آئے Gucci کے سٹور میں چلتے ہیں ویسے پتا ہے اس کی ٹیگ ہوا میں باتیں کرتی ہیں گوچی سے یاد آیا آپ نے وہ گانا سُنا گوچی گینگ اُف اللّٰلہ اتنا مزے کا ہے میں آپ کو کیا بتاوں ۔”
وہ بول رہی تو اور وہ ساری دُنیا کو سائڈ پہ رکھے اسے ہی سُنے جارہا تھا ۔
※※※※※※※※※※※※
وہ باہر جارہا تھا جب آغا جان کی آواز پہ اپنے بڑھتے قدم روک دیں ۔
"کمرے میں آو میرے ۔”
"معزرت کے ساتھ آغا جان فل حال میں کسی کام سے جارہا ہوں ۔”
وہ سرد لہجے میں بولا
"میں نے کیا کہا ہے دین۔”
وہ سنیجدگی سے بولے
"میں جانتا ہوں آپ کیا کہے گے اور میرا جواب آپ کو بھی پتا ہے ۔”
وہ ابھی تک آغا جان کی طرف نہیں مڑا تھا
"دین تمھاری جعرت کیسی ہوئی کے تم میری پوتی بھی ہاتھ اُٹھاتے ۔”
وہ اب سختی پہ آگئے تھے
"ہاتھ تو بہت کام چیز ہے جو اس نے معصوم سی لڑکی کے ساتھ کیا میرے بس میں ہوتا تو اس کے ہاتھ بھی کاٹ ڈالتا !۔”
وہ پتھریلے لہجے میں بولا
"دین !۔”
وہ دھاڑے
"اگر تم اس لڑکی کی خاطر ایسی حرکتیں کرتے رہوں گے تو میں اس لڑکی کی ہی جان لے لو گا سارے فساد کی جڑ وہی ہے اور خان زادے ہوں تم مت بھولو جلدی سے اس لڑکی کا نام بتاو جس سے تم محبت کرتے ہو ورنہ تمھارا نکاح میں حرا سے کرواوں گا ۔”
وہ یہ کیا کہہ گئے تھے انھوں نے زرا بھی نہیں سوچا کے وہ کیا کہہ چکے تھے صلاح الدین کو لگا اگر وہ اسے خنجر ماردیتے اتنی تکلیف نہ ہوتی جتنی ان کے باتوں سے ہوئی تھی صحیح کہتے ہیں زخم تو بھر جاتے ہیں لیکن لفظوں کے زخم کھبی نہیں بھرتے
وہ مڑا اور ان کے سامنے آیا اس کی آنکھیں سُرخ تھی جبکہ چہرے پہ زمانے بھر کی سختی آگئی تھی مگر وہ بولا تو دھیمے مگر سرد لہجے میں
"میں تو ہر گز نہیں بھولا کے میں خان ہوں مگر مجھے لگتا ہے آپ سب بھول گئے ہیں ، کیونکہ آپ کے علاوہ کوئی بھی خان اتنا بے رحم اتنا سنگدل ، اتنا ۔۔۔ بھی نہیں ہوگا جتنا کے آپ خان کا نام میں نے نہیں آپ لوگوں کے دقیانوس سوچ انا پرستی نے خراب کیا ہے اور لوگ جو آپ کا نام لیتے ہیں آپ کو اپنے آنکھوں میں بٹھاتے ہیں تو آپ سمجھتے ہیں وہ آپ کی عزت کرتے ہیں تو یہ آپ کی بہت بڑی غلط فہمی ہیں آغا جان لوگ آپ سے ڈرتے ہیں کے آپ ان کی جان ،مال ،عزت نہ چھین لے کیونکہ ان کی نظروں میں آپ یہ تینوں کام کر چکے ہیں اب بات کرتے ہیں اس لڑکی کی یعنی کے صلاح الدین علی خان کی منکوحہ ثمرن مارنا چاہتیے ہیں آپ اسے شوق سے مارے لیکن مارنے سے پہلے گولی کا نشانہ آپ کے پوتے کے دل میں ہونا چاہیے اور حرا سے کیا کسی سے بھی شادی نہیں کرسکتا بیشک چار شادیاں جائز ہیں لیکن میری ڈکشنری میں ایک ہی شادی جائز ہے اور وہ بھی ہوگئی ہے ثمرن سے اور اس نے مجھے مکمل کردیا ہے آپ کو اسے بہو تسلیم کرنا ہے تو ٹھیک ہے نہیں کرنا تبھی کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر اسے پہ ظلم کرنے کا ارادہ ہے تو آئیم سوری میں اب اس جہنم میں مزید نہیں رکھوں گا ۔”
آغا جان کا چہرہ سُرخ ہوگیا جبکہ آنکھیں ان کی جلنے لگی صلاح الدین نے انھیں آئینہ دکھایا تھا اور وہ آئینہ ان سے برداشت نہیں ہوا تو ایک زور دار تھپڑ صلاح الدین کو مارا ارباز اور اسامہ اندر داخل ہوے اور انھوں نے یہ دیکھ لیا ارباز کے چہرے پہ صدمہ آگیا جبکہ اسامہ کے چہرے پہ گہری مسکراہٹ وہ یہ سوچ نہیں سکتا تھا کے آغا جان اپنے لاڈلے پوتے کو کھبی تھپڑ مارے گے صلاح الدین نے اپنے جبڑا پکڑا اسے کوئی دکھ کچھ محسوس نہیں ہوا تھا بلکہ وہ بالکل خاموش سپاٹ تاثرات لیے ان کو دیکھ رہا تھا
اس سے پہلے وہ کچھ کہتے صلاح الدین تیزی سے وہاں سے چلا گیا
اور اپنے کمرے میں آیا اور بیگ پیک کرنے لگا اس نے فیصلہ کر لیا تھا اور اسے اب کوئی نہیں روک سکتا تھا ۔
※※※※※※※※※※※※
"دیکھا یہ بیگ کتنا مہنگا اور ہے بھی اتنا چھوٹا سا میں کہتی ہوں کہ اتنے میں تو بیگز کئ فیکٹری کھول لو اس سے خریدنے سے بہتر ہے ۔”
وہ چھوٹا سا اپنے کپڑوں سے میچنک کرتا بیگ دکھا رہی تھی اور پھر اسے رکھتے ہوے کہنے لگئ
"ویسے اچھا ہے لے سکتی ہوں ۔”
صلاح الدین کو وہ بیگ اچھا لگا تھا
"میں کوئی نہیں لے رہی بل گیٹس کی اولاد تھوڑی ہوں ۔”
"اللّٰلہ اتنے پیارے شوز ۔”
وہ سلور کلر کے ہیلز جو دور سے ہی اپنی چمک دکھا رہی تھی اس کی طرف بڑھی اور اسے دیکھنے لگی
"اُف کتنے پیارے ہیں !۔”
صلاح الدین ویسے ہی شاپس کو دیکھنے لگا اس نے مورے کے لیے کچھ لینا تھا فل حال وہ باقی کے لیے کچھ نہ کچھ لیے لیا کرتا تھا لیکن مورے کے لیے کچھ بہت ہی خوبصورت سی چیز ہوں جو وہ استمعال کریں اس نے دیکھا بے اختیار نظر خوبصورت سے سفید اصلی والے موتیوں سے بنے کلچ پہ پڑے جس کا اوپنر پہ ایک کلاس والا روز بنا ہوا تھا صلاح الدین کو بہت اچھا لگا اس نے سامنے کھڑی لیڈی کو اس کو پیک کروانے کو کہا اور ثمرن کو جو گرین بیگ پسند آیا تھا وہ بھی پھر وہ اس کی طرف آیا جو حسرت سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھی صلاح الدین کی آواز پہ مڑی پھر خود اپنی سوچ میں آئی
"چلے ! اب پرفیوم لینے ہیں ۔”
"ہاں چلوں !۔”
وہ وہ مڑا تو کریڈٹ کارڈ دیا پھر دو بڑے بڑی بیگ اُٹھانے ثمرن کا منہ کھل گیا اس نے شاپنگ بھی کر لی
یہ پائلیٹ تو کچھ زیادہ ہی امیر تھا صلاح الدین مڑا تو اس نے اپنے حیرت سے کھلتے ہوے منہ کو تیزی سے بند کیا
"اگر آپ مائینڈ نہ کریں تو آپ یہ پکڑ سکتی ہیں ۔”
وہ اسے بیگ پکراتے ہوے بولا
"آپ کے ہاتھ ٹوٹے ہوے ہیں ۔”
وہ گھور کر بولی غصہ آیا یہ خرید سکتا ہے وہ نہیں
"ارے نہیں ویسے ہی کہا میرے ہاتھوں میں درد ہورہا ہے اچھا رہنے دیں ۔”
"اب شرمندہ نہ کریں دیں ۔”
وہ پکڑتے ہوے بولی وہ اپنی مسکراہٹ دبانے لگا
******************
دروازہ پہ دستک ہوئی مورے نے جاکر دروازہ کھولا
تو تائی دھکا دیں کر اندر آئی ثمرن بیٹھی ہوئی تھی ان کو دیکھتے ہوے ڈر کر اُٹھی
"ارے بھابی !۔”
تائی نے بڑھ کر ثمرن کو تھپڑ مارنے شروع کردیں
"کمینی ڈائن ! پہلے میرا بیٹا چھینا ، پھر میری بیٹی کا حق چھینا اب میرے دین کو دور کررہی ہے میں تمھیں چھوڑوں گی نہیں ۔”
وہ اب اس کا گلا دبا رہی تھی اور مورے پیچھے سے انھیں کھینچ رہی تھی
"بھابی چھوڑے اسے چھوڑے !۔”
ثمرن کو تکلیف ہورہی تھی اس کی آنکھوں میں پانی آنے لگا وہ اپنے آپ کو بچانے کے لیے چیخ بھی نہیں سکتی تھی
مورے تیزی سے صلاح الدین کو بلانے لگی کے حرا اندر آئی اور انھیں کھینچتے ہوے باہر نکالنے لگی
"ارے کیا کررہے ہو !۔”
"چاچی جی امی کو ڈسٹرب نہ کریں ۔”
وہ باہر نکال کر اب اندر گھسی اور دروازہ بند کرنے لگی مورے بھونچکا گئی اور دروازہ پیٹنے لگی کھولو
صلاح الدین پیکنگ آدھی کر کے انھیں تیار ہونے کی خبر دینے آیا تھا کے مورے کو دروازہ پیٹتے ہوے پایا
"مورے !۔”
وہ بھاگا انھوں نے دین کو دیکھا تو چیخی
"وہ مار دیں گے بچی کو دین ثمرن مر جاے گی ۔”
اور دین نے دروازے کو توڑنا شروع کردیا اندر کھڑی حرا ڈر گئی
"مورے !۔”
وہ تیزی سے ماں کے پاس آئی جو ثمرن کو تقریباً مارنے والی تھی جب دروازہ ٹوٹا اور دین اندر داخل ہوا تبھی تائی کو ہوش نہ آئی
"میرے بیٹے کو مارا تم بھی مرو گی ۔”
وہ بڑھتے ہوے انھیں تیزی سے پکڑا اور ہٹایا تائی دیوار کو جاکر لگی ثمرن نے اپنے گردن کو پکڑا جہاں سے اب خون نکلنے لگا تھا پیچھے زخم کے باعث وہ کھانسنے لگی آنکھوں میں گہرا پانی آگیا
صلاح الدین نے اسے دیکھا جو سارے بال اس کے منہ پر اچکے تھے
"ثمرن ! آنکھیں کھولو ! رینی !۔”
وہ اس کا چہرہ تھامتے ہوے بولا اور بال ہٹانے لگا وہ اس کو نہیں دیکھ رہی تھی صلاح الدین نے اسے اُٹھا لیا اور بولا
"مورے چلے !۔”
وہ کہتا ہوا اسے لیے گیا اور مورے کھڑی رہی انھیں دیکھنے لگی جو اس کے ساتھ کیا کرنے والے تھے
وہ سڑھیوں سے اُترا اور آواز دینے لگا
"دلنواز جلدی سے میرا بیگ لاو !۔”
وہ کہہ کر چلنے لگا سب حیرت سے اسے جاتا ہوا دیکھنے لگے اور وہ انھیں اگنور کرتا ہوا باہر آگیا اور اپنے کار کی طرف پہنچا اور دورازہ کھول کر اسے بیٹھایا اور اس کا ڈوپٹہ ٹھیک کیا اور اس کے چہرے کی طرف دیکھا جو اپنے گردن کو پکڑیں لمبے لمبے سانس لیے رہی تھی
"پانی دوں !۔”
وہ سائڈ بورڈ سے پانی کی بوتل نکالتے ہوے بولا
مورے اپنی چادر سنبھالتے ہوے آئی باہر
"دین ٹھیک ہے نا بچی ۔”
دین نے اسے پانی کی بوتل پلانے چاہئی وہ انکار میں سر ہلاتی رہی
"پانی پیو !! میری جان نکال دوں گی ۔”
وہ تیزی سے بولا اس نے پکڑا اور گھونٹ لینے لگی
"مورے آپ بیٹھے آپ کا سامان آجائے گا ۔”
"دفع کرو سامان کو اسے دیکھو ہوسپیٹل لیے کر چلو ۔”
"میں ٹھیک ہوں !۔”
وہ انھیں پریشان دیکھتا ہوا پاکر بامشکل ہی بول پائی
"اگر تم نے پھر بولا کے میں ٹھیک ہوں تو الٹے ہاتھ کا تھپڑ پڑے گا یہ سب تمھاری میں ٹھیک ہوں کی وجہ سے ہوا ہے ۔”
وہ غصے سے بولا
"دین !۔”
وہ اسے گھور کر دروازہ بند کرتا ہوا مورے کا دروازہ کھولا اور انھیں بیٹھایا تب تک دین کا سامان آگیا تھا !
اور دین نے ڈگی کھولی اور پھر ڈرائیونگ سیٹ پہ آیا
اور اسے دیکھا جو سر جھکاے بوتل کو تھامے رورہی تھی اور وہ اب مورے کی پروا کیے بنا اس کے کانوں میں سر گوشی کرنے لگا
"رونا بند کرو! مورے کا بھی لحاظ نہیں کرو گا ۔”
****************
جاری ہے