من_درِعشق_باشما_ھستم
ثمرین_شاہ
قسط نمبر 10
وہ منہ کے بل گری تھی صلاح الدین نے اپنے مٹھیاں بھینچ لی اسے خود پہ بھی غصہ آیا تھا لیکن ثمرن کے زخم ہر چیز پہ حاوی ہوگئے تھے
"بھائی !۔”
وہ مڑی اور اس نے اپنے منہ پہ ہاتھ رکھا تو ابھی صلاح الدین کا ہاتھ پڑنے سے گال کافی جل رہا تھا
"مت کہو مجھے بھائی تم میں زرا انسانیت نہیں رہی کیوں کیا تم نے ایسا ؟۔”
وہ دھاڑا تھا باقی سب شور کی آواز سے باہر آئے حرا کو گال پکڑے اور بھی نیچے گرے ہوے جبکہ صلاح الدین کو کھڑے اسے دھاڑتے ہوے پایا
"میں نے کیا کیا ہے آپ نے مجھے کیوں مارا !”
"ثمرن نے پھر کیا کیا تھا کیوں تم نے جو اسے تیر مارا !۔”
سب کے منہ کھل گئے اور حرا کا تو چہرہ ہی پیلا ہوگیا تھا
"حرا !! ”
ارباز صدمے سے بولا وہ یہ سوچ نہیں سکتی وہ اس حد تک جائی گی
"اگر اس کے کہی اور لگ جاتا تو میں کیا کرتا تمھیں بھی میں وہی تیر گھساو پھر درد کا اندازہ ہوگا ۔”
"ارباز !!!”
وہ اونچی آواز میں اسے بلانے لگا حرا ڈر گئی
"نن نہیں بھائی آپ کیوں بھول رہے ہیں میں آپ کی اور ہادی لالہ کی بہن ہوں ۔”
وہ بالکل رونے والی ہوگئی
"بھولا نہیں تھا میں کسی کو لیکن تم لوگوں نے ساری حدیں پاڑ کردیں ہے اور ایک بات یاد رکھنا میری اگر کسی نے بھی اسے ہاتھ لگانے کی کوشش کی وہ ساری زندگی بنا ہاتھ پیر گزارنے کے لیے تیار ہوجاے اگر خون کا بدلہ خون ہے تو پھر ظلم کا بدلہ بھی ظلم ہی ہوگا ۔”
تائی کو کسی نے خبر دیں کے دین نے حرا کو تھپڑ مارا تو وہ دہل کر باہر نکلی تھی ان کے پھولوں جیسی بچی کو کسی نے پھولوں کی چھری تک نہیں ماری تھی اور دین نے تھپڑ وہ باہر آئی اور دین غصے سے اندر آرہا تھا
"دین !”
صلاح الدین غصے سے انھیں اگنور کرتا آگئے بڑھا تائی اس کی پیچھے بھاگی
"تم نے میری بیٹی کو کیوں مارا دین ! کیا کیا تھا اس بیچاری نے تمھارا دماغ تو ٹھیک ہے نا ۔”
صلاح الدین رُک گیا لیکن مڑا نہیں
"یہ اگر آپ کسی اور کی بیٹی کو تھپڑ مارنے سے ہزار بار سوچتی تو آج یہ تھپڑ آپ کی بیٹی کو نہ پڑا ہوتا اپنی بیٹی کو روکے آج میرا تھپڑ پڑا ہے کل دنیا کے تھپڑ پڑے گے ۔”
وہ اتنا کہتے ہوے اگے بڑھ گیا اور تائی کا چہرہ سُرخ ہوگیا وہ تیزی سے باہر آئی جہاں اسامہ حرا کو اُٹھا کر اپنے ساتھ لگا کر سنبھال رہا تھا جو بچوں کی طرح بلک رہی تھی ارباز کی بھی نیچر صلاح الدین جیسی تھی اس لیے اسے حرا سے کوئی ہمدردی نہیں ہوئی ہمدردی کے حق دار صرف وہی تھی
****************
"یہ کتنا دور ہے پاکستان بھلا آہی نہیں رہا ۔”
وہ اب بور سی سیٹ میں بیٹھی ہوئی تھی کم سے کم پسینجر سیٹ میں ٹی وی تو تھی اور سروس کا بھی فائدہ اُٹھایا جاتا تھا کچھ کھا لیتی لیکن یہاں بادلوں اور۔ دو سڑے ہوے پائلئٹس کو کیا دیکھتی
"ابھی سے بور ہوگئی ۔”
یہ بات صلاح الدین نے شرارت سے کی تھی
"نہیں ! میں کہاں سے بور مگر آپ کسی چیز کو ہاتھ نہیں لگانے دیں رہے اور میرے پیٹ میں چوہے دور رہے ہیں اور یہاں تو کوئی ٹی وی نہیں ہے ۔”
ماموں ابھی واش روم کے لیے گئے تھے اور صلاح الدین ابھی تک پلین چلا رہا تھا
"ویسے آپ کے ہاتھ تھک نہیں جاتے ہاتھ اُٹھا بھی نہیں سکتے اگر آپ کے چہرے پہ سر پہ خارش محسوس ہو تب کیا کرتے ہوگے ۔”
صلاح الدین پہلے حیرت سے سُنتا رہا پھر اپنے قہقہے پہ قابو نہ پاسکا ۔
"ارے ہنسے نہیں پلین کنڑول میں نہیں رہے گا ۔”
وہ اس کے ہنسنے پہ ڈر گئے
"ویسے سوچنے والی بات کی ہے آپ نے میرے زہن میں کیوں نہیں آئی ۔”
"ہیں !!! آپ کو اچینگ نہیں ہوتی ۔”
"نہیں بھئی مجھے اچینگ نہیں ہوتی میں فلائی کرنے سے پہلے بھر پور تیاری کرتا ہوں تاکہ مسئلہ نہ ہو ۔”
"اور اگر نیند آجائے ؟۔”
وہ تو پورا انٹرویو لینے بیٹھی تھی
"اب انسان میرے خیال سے بارہ گھنٹے سے زیادہ سو نہیں سکتا ۔”
"ہاں یہ تو مجھ سے بھی زیادہ سویا نہیں جاتا کمر دُکھ جاتی ہے پتا نہیں لوگ کیسے سو جاتے ہیں بارہ آپ کے لیے پھر ٹھیک ہے اور کھانا ؟۔”
"کھانا ! میں کھانا اتنا نہیں کہتا بس سیلڈ اور کافی ۔”
"ہاے اللّٰلہ زندہ پھر کیسے ہیں ! ایک کڑوی کالی رنگ کی کافی اوپر سے سلاد پتے بس !۔”
"ہاں جی بس !۔”
تبھی یہ بہت سمارٹ ہے ثمرن نے دل میں کہا
وہ کھڑی ہوگئی
"ارے کہاں جارہی ہو ۔”
ایک دم اس کے منہ سے نکلا
"بھوک کو یاد کرتے ہوے بھوک سے پاگل ہوگئی ہوں اس لیے میں تو زرا پیٹ پوجا کر آو یہ لے ماموں بھی آگئے ۔”
وہ مڑ کر چلی گئی اور صلاح الدین پیچھے بھی نہیں دیکھ سکتا تھا بس سر جھٹکتے ہوے مسکرا پڑا وہ اس کے جانے پر اتنا پریشان کیوں ہوگیا وہ بھی پہلی ملاقات میں
******************
مورے اسے ڈیٹول لگانے چارہی تھی لیکن وہ منع کررہی تھی مورے اسے سمجھانا چاہا لیکن وہ میں ٹھیک ہو کہہ کر اپنے سر پہ ڈوپٹہ رکھ کر بیٹھ گئی
"دیکھو چندا تھوڑی سی جلن ہوگئی بس اوپر سے اتنا گہرا زخم ہے میں ابھی صلاح الدین کو کہتی ہو تمھیں ہوسپیٹل لے جائے ۔”
"نہیں پلیز انھیں بار نار نہ ملائے ۔”
وہ پریشان ہوتی جارہی تھی دروازہ کھلا اور صلاح الدین اندر آیا
"شُکر ہے تم آگئے میں تو پریشان ہوگئی یہ لڑکی اپنے زخم نہیں دکھا رہی مجھے ۔”
صلاح الدین نے اسے دیکھا ثمرن اس کے دیکھنے پر سر جھکا چکی تھی
"دین میں زرا گرم دودھ لاتی ہوں تم ہی اسے سنبھالوں ۔”
وہ اس کو بوتل پکراتے ہوے چل پڑی اور اس نے دروازہ کو دیکھا پھر اسے جو سر جھکائے بیٹھی ہوئی تھی وہ چلتا ہوا اس کے پاس آیا
"ان کو تو نہ یہ سزا غلط منتخب کی ہے تمھیں نا سیدھا کڑوی کافی اور سلاد پتے کھلاتے تب کچھ مزا آتا یہ جو حربے آزما رہے ہیں اس سے محترمہ کو کیا ہونا ہے بس مر ور جائے گی لیکن زبان سے کچھ نہیں کہے گی ۔”
وہ اب طنز کررہا تھا اتنا تو حق بنتا تھا
وہ خاموش رہی
"خاموشی کا روزہ رکھنے سے کوئی ثواب نہیں ملتا ثمرن میڈم !”
وہ اسے دیکھتے ہوے غصے سے کہہ رہا تھا اسے اس پر نہیں اس کی خاموشی پہ بے حد غصہ آرہا تھا
"ڈوپٹہ اُتارے !۔”
وہ اب آنسو سے بھری آنکھیں اُٹھانے لگی اور اسے دیکھا جو بول تو غصے سے رہا تھا لیکن چہرے پہ نرمی ہی تھی
"دیکھیں مت مجھے جو کہا وہ کریں ۔”
"میں ٹھیک ہوں !۔”
"وہ تو اچھی طرح سے نظر آرہا ہے مجھے شوہر کا حُکم نہیں ماننا بس ساری دُنیا کی جائز اور ناجائز سُنی ہے جو کہہ رہا ہوں وہ کریں !۔”
اس نے کانپتے ہاتھوں سے ڈوپٹہ اُتارا صلاح الدین نے تو صرف اس وقت زخم پہ غور کیا تھا اب دیکھا تو جگہ جگہ نیل بھی پڑے ہوے تھے اسے بہت تکلیف ہوئی اتنا تشہدد اس کا دل کررہا تھا ان سب کو پولیس کو حوالے سے کرنے سے پہلے حشر کر ڈالے لیکن ان اثر و سوخ والے لوگوں کو کسی نے کیا کرنا تھا
"میں خود کر لیتی ہوں ۔”
وہ اس سے کاٹن اور بوتل لینا چارہی تھی لیکن صلاح الدین نے ہاتھ پیچھے کر لیے اور سائڈ پہ انھیں رکھ کر اس کے بال پیچھے کیے وہ اس کے لمس سے ڈر گئی
وہ اگے ہورہی تھی صلاح الدین نے اسے کے بازو پکڑ کر خود سے قریب کیا اور اس کے زخموں کو دیکھنے لگا
اور اس کی آنکھوں میں اتنا دکھ بڑھتا جارہا تھا اور ثمرن کا ڈر ڈر کر بُرا حال ہورہا تھا اس نے ثمرن کے نم ہوتے بالوں پہ اپنا سر ٹکا لیا
"تم کیوں ہوگئی ہو ایسی تم وہ تو نہ رہی پلیز واپس آجاو ۔”
صلاح الدین کے لہجے میں گہرا دُکھ تھا جبکہ ثمرن ساکت بیٹھی رہی تھی یہ کیا کہہ رہے ہیں
صلاح الدین اپنے تاثرات چھپانا چاہتا تھا وہ اس کی حالت دیکھ کر بالکل رونے والا ہوگیا تھا ہاں مرد روتے ہیں کیوں نہیں روتے وہ ظاہر نہیں کرتے مگر روتے ضرور ہے کیونکہ اگر ان کی محبت یا پیارے کو تکلیف دی جاے تو انھیں بھی گہری تکلیف ہوتی ہے اس نے ثمرن کے گرد بازوں پھیلا کر مزید اسے خود سے قریب کر لیا اور ثمرن تکلیف بھلائے صلاح الدین کی سانیسں محسوس کررہی تھی بس کمرے خاموش دو فرد خاموش صرف ان کے دھڑکتے دل ہی خالی سُنائی دیں رہے تھے
**************
کچھ گھنٹوں کا سٹے قطر میں ہونا تھا اس لیے وہ اب قطر پہنچ گئے تھے صلاح الدین نے اسے یہاں سے جانے کا کہا تھا لیکن اس نے کہا تھا وہ بیٹھی رہی گی صلاح الدین نے کہا وہ ڈر جائے گی لیکن وہ ڈٹی رہی مگر جیسے پلین نیچے لینڈ کرنے لگا اور جو ثمرن کی چیخی تھی جس سے مردے بھی اُٹھ جاتے یہ صلاح الدین کا کہنا تھا اور جب پلین رُک گیا تو ثمرن کی ولیوم کم ہوا ماموں نے مڑ کر ثمرن کو گھورا اور صلاح الدین کا ہنس ہنس کر بُرا حال ہوگیا اس کا پیٹ دُکھنے لگا تھا
"ہاے میں بچ گئی ۔”
جب اسے یقین ہوگیا کے پلین رُک گیا تو دل پہ ہاتھ رکھ کر گہرے گہرے سانس لینے لگی
"یا اللّٰلہ تیرا لاکھ لاکھ شُکر میں شُکرانے کا نفل پڑھو گی پہنچ گئے پاکستان !۔”
وہ لمبے لمبے سانس لیتے ہوے بولی
"نہیں ابھی پاکستان نے آپ کی ہولناک چیخے سُنی ہیں ۔”
وہ ہنستے ہوے بولا
ثمرن نے غصے سے کیپ اُتار کر اسے ماری
"ثمرن ! یہ آخری بار ہے توبہ بہت تنگ کیا ہے اور ایسے کرتے ہیں سوری بولو ۔”
ماموں ہلکے سے ڈپٹتے ہوے بولے ثمرن نے صلاح الدین کو گھورا جو اسے دیکھ رہا تھا مڑ کر اس کی چمکتی ہوئی گرین امیرالڈ سٹون آنکھوں میں کچھ انھوکا پن تھا جس سے وہ گھبڑا گئی اس لیے کیپ لیتے ہوے بولی
"یہ میں ہرگز نہیں دوں گئ بہت مزاق بنایا ہے میرا آپ نے بس اب سے یہ میری ہے ویسے اب تو میں بھی پائلیٹ بن گئی ہو ہے نا ماموں !۔”
"جی بالکل !۔”
صلاح الدین ہنستے ہوے بولا
"آپ بیچ میں کیوں بول رہے ہیں ماموں دیکھے خوامخواہ فری ہورہا ہے یہ خان زادہ ۔”
اُف یہ لڑکی تو کسی سپارک کی طرح اس کے دل میں پھوٹتی جارہی تھی بہت انھوکی تھی مگر بہت پیاری تھی اس گرین سوٹ اور اسی کی ہی کیپ پہنے کوئی صلاح الدین کے دل سے پوچھتا کے حور پرئ بھی اسے کے آگئے کچھ نہیں لگ رہی تھی اسے تھوڑی دیر رُکنا تھا جبکہ ماموں اُٹھ پڑے تھے جبکہ وہ اُٹھ کر ماموں کی سیٹ پہ آگئے اور ایک ایک چیز کو دیکھنے لگی اس نے yoke کو پکڑا اور اسے ہلانے لگی انداز خاصا بچوں والا جیسے بچے کسی گاڑی کے ساتھ کھیلنے لگ جاتے ہیں صلاح الدین نے دلچسپی سے دیکھ رہا تھا اسے ایک دم وہ رُکی
"ایک منٹ ! ۔”
وہ اُٹھی اور سامنے ایک بورڈ سے اپنا بیگ نکلا اور اس میں سے کیمرہ نکالا اور صلاح الدین کو پکڑایا
"کیپٹن صاحب زارا میری فوٹو لے اچھی سے لیے گا میں اصلی والی پائلیٹ لگوں ۔”
وہ کہتے ہوے دوبارہ اس پوزیشن میں آگئی اور یوک کو تھاما صلاح الدین ہنس پڑا اور فوکس کر کے اس کی فوٹو کھینچی
"ایک اور ! ۔”
"اب اسے جگہ کی ۔”
"اب آپ اُٹھے اور میری پیچھے سے لے ۔”
"اب ایسے ۔”
کوئی چالیس فوٹو ہوچکی تھی اس میں سے ثمرن کو دس ہئ پسند آئی
"بیٹر !۔”
صلاح الدین نے اسے کیمرہ پکڑایا
"شکریہ !۔”
"شکریہ نہیں میرے ساتھ ایرپورٹ کے کسی اچھی ریسٹورنٹ سے کھانا کھائی گی اور مجھے اپنے ٹائپ کا کھانا کھلائے گی تب شکریہ پورا ہوگا ۔”
"ثمرن نے اپنا بیگ پکڑا اور ٹوپی پہنی ۔”
"ہاں اگر بل آپ دیں ۔”
"آپ کے ماموں کو اعتراض نہ ہو ۔”
"ماموں کو کیا ہونا ہے وہ اتنے لبرل ہیں کے کیا بتاو اور ویسے بھی وہ سو جائے گے پروایٹ روم میں ممانی بتاتی تھی اور میں بور ہوکر کیا کرو گی اچھا ہے ویسے آپ تھک نہیں گئے ۔”
صلاح الدین نے اپنے پینٹ کی جیب میں ہاتھ رکھا اور نفی میں سر ہلایا
"سونا از ناٹ مائی تھنگ بس پوری ہے نیند !۔”
"پھر ٹھیک ہے مجھے کچھ پرفیوم بھی لینے ہیں ۔”
وہ کہتے ہوے چل پڑی اور صلاح الدین مسکرا کر اس کے پیچھے آیا
****************
"بس کر میری بچی نہ رو آتا ہے تمھارا باپ اور دادا بتاتی ہو اسے ۔”
وہ حرا کو اپنے ساتھ لگائی غصے سے بولی جبکہ حرا بچوں کی طرح رورہی تھی دوسری طرف آغا جان کو پتا چلا کے صلاح الدین نے سختی سے منع کیا ہے وہ خاموش ہوگئی انھیں فل حال حرا کا نہیں پتا چلا کیونک وہ مردان خانے میں تھے اور اسے وقت کسی کو بھی اجازت نہیں تھی کے وہ یہاں آئے
"ٹھیک ہے ! تم جاو ۔”
وہ کچھ سوچتے ہوے بولے صلاح الدین کی ہمدردی کچھ ذیادہ نہیں تھی کچھ تو گڑبڑ تھی مگر وہ اس لڑکی کو نہیں چھوڑے گے جس کی وجہ سے ان کے پوتے نے نے ان سے نافرمانی کی ہے اور وہ کسی بھی حد تک چلے جائے گے اب بات آنا سے اوپر گزر چکی تھی
*****************
وہ اب ہٹ کر اس کی بینڈیج کرنے لگا تھا بالکل چُپ کر کے وہ بھی خاموش تھی بلکہ خاموش نہیں تھی شاکڈ میں تھی صلاح الدین ! کا اتنا زیادہ ریکائشن وہ بھی ایک خون بہا والی کے لیے ایسا بھی کھبی ہوا ہے وہ سارے درد ساری جلن بھلا بیٹھی تھئ بس سوچ تھی صرف صلاح الدین ،دین بینڈیج کر کے اس موڑنے لگا وہ مڑی اور اسے دیکھنے لگی صلاح الدین نے اس کا پیلا زرد چہرہ دیکھا جہاں نیل کے ساتھ کہی کہی زخم بھی تھے اس نے ثمرن کے نم بال چھوے اور پھر ڈوپٹہ اُٹھا کر اس کا سر چھپا دیا کے اسے سردی نہ لگ جائے اس وقت وہ نیلے رنگ کے گرم شلوار قمیض تھی جس کے آگئے خوبصورت کڑھائی ہوئی وی تھیں پر وہ اس میں پہلے کی طرح کھلی ہوئی نہیں لگ رہی تھی مگر بہتر لگ رہی تھی صلاح الدین نے بڑھ کر خود سے قریب کر کے اپنے ساتھ لگایا اور اس کا سر چوما اور کہنے لگا
تو قلب من را گرفته ای
(تم نے میرا دل لے لیا ہے )
یہ بات اس نے فارسی میں کہی تھی اور ثمرن کو پتا نہیں چلا یہ کتابیں بھیجنے والا بھی وہی ہے اور اس نے کہا کیا ہے
وہ اب جھک کر اس کی آنکھیں چوم چکا تھا جو سوجی ہوئی تھی
چشمان شما مرا دیوانه می کند
(تمھاری آنکھیں مجھے دیوانہ کرتی ہے ۔)
وہ بالکل تھک گئی تھی اسے لگا وہ پشتو میں کچھ کہہ رہا ہے مگر وہ پشتو بہت کم بولتا تھا اس کو فارسی بہت پسند تھی اور اسے اس پر عبور بھی تھا
تب دروازہ کھلا اور مورے آئی تو وہ ایک دم پیچھے ہوئی صلاح الدین مسکرا پڑا
"مورے آپ اسے دودھ پلائے میں اس کے لیے میڈسن لاتا ہوں ۔”
وہ اس کا گال تھپک کر بولا جو بالکل چُپ تھی پتا نہیں کچھ محسوس نہیں ہورہا تھا بالکل جھٹکا دینے والی فیلنگ تھی اور صلاح الدین کا پیار بھی بہت شاک کردینے والا تھا وہ سب سے بے حد مختلف تھا
اُٹھنے سے پہلے اس نے کچھ سرگوشی میں کہا تھا
شما در خون من برای همیشه
(تم میرے خون میں بس چکی ہو ہمیشہ کے لیے )
وہ ناسمجھی سے اسے دیکھنے لگی
"تم ہی پلاؤ بہت نخرے کریں گی ۔”
"کر کے تو دکھائیں میڈم کا حشر کردوں گا ۔”
وہ مضنوعی غصے سے بولا
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔