???? منجھدار محبت
???? وجیہہ بخاری
???? قسط نمبر 8
وہ کافی لے کر کمرے مں آئی تو وہ سو چکا تھا
وہ سوتے ہوئے بہت خوبصورت لگا اسے وہ اس کے پاس گئی
اور اس کے پاس جانے لگی مگر پھر ایک دم سے ہٹ گئی کہ اٹھ نا جائے وہ
اور باہر نکل گئی جہاں اشنا کھڑی کسی بات پر سارا کو ڈانٹ رہی تھی
اس کو دیکھ کر اشنا کو اور غصہ آگیا تھا
کیا کرنے گئی تھی وہاں تم
وہ غصے سے بولی
کیا مطلب ہے؟ میرے ہونے والے شوہر ہیں وہ میری مرضی ہے جب جاؤں میں
تمھاری اجازت کی پابند نہیں میں
اور کمرے میں چلی گئی
یہ تو سر پر ہی چڑھتی جا رہی ہے
کرنا پڑے گا کچھ
پتا نہیں وہ شہرام کہاں مر گیا ہے
وہ جل کے سوچنے لگی
_____________
وہ کمرے میں جا کر ابھی لیٹی ہی تھی کہ کسی نمبر سے کال آنے لگی
اس نے اٹینڈ کیا تو کوئی مردانہ آواز تھی
کیسی ہو شہزادی
وہ لگاوٹ سے بولا
قسم سے کیا حسینہ دکھ رہی تھی اس دن
دل کر رہا تھا وہیں سے اٹھا کر لے جاؤں تجھے
س کی تو جان نکل گئی تھی
کون ہو تم وہ مظبوط لہجے آواز میں بولی
تیرا شہزادہ اور کون
بکواس بند کرو آئندہ فون نہ کرنا
وہ غصے سے بولی
اور فون بند کردیا
ایک اور مصیبت اس نے اپنا سر ہاتھوں میں گرا دیا تھا
_____________
وہ شام کو کمرے سے باہر آئی تو شاہ میر ٹی وی دیکھ رہا تھا وہ مسکرا کر اس کے پاس چلی گئی اور پاس ہی بیٹھ گئی
وہ اس کو دیکھ کر مسکرا دیا
آگئی سو کر
جی وہ بھی سر ہلا کر بولی
اچھا وہ اس وقت نیوز دیکھ رہا تھا
اس نے اس کے ہاتھ سے ریموٹ چھین کر فلم لگا لی
وہ جانتی تھی شاہ کو فلمز نہی پسند
یہ کیا بکواس لگا لی ہے ہٹاؤ اسکو
وہ منہ بنا کر بولا
اچھی یے دیکھیں تو وہ مزے سے بولی
نہیں دیکھنی بس تم نیوز لگاؤ
کیوں لگاؤں
یہ اتنی اچھی ہے وہ بورنگ سی نیوز سننی رہ گئی ہے
اففف وہ منہ بنا کر جانے لگا
کہاں جا رہے ہیں
جہاں جانا ہے
بس کریں بیٹھ جائیں یہاں
اس نے اس کا ہاتھ کھینچا
کیوں
وہ منہ بنا کر بولا
مجھے اکیلے مزہ نہیں آتا نا
وہ لاڈ سے بولی
اور وہ مسکرا دیا
بیٹھ گیا
اپنا موبائل دینا
وہ کوئی فنی سی مووی تھی تبھی وہ شوق سے دیکھ رہا تھا
کیوں وہ مصروف سےانداز
میں بولا
دو بھی
وہ چڑ کر بولی
اس نے جیب سے موبائل نکال کر اسے دیا
وہ اس کا موبائل چیک کرنے لگی
یہ کون ہے
وہ ناک چڑا کر بولی
اس کے انداز پہ شاہ میر کو ہنسی آگئی
کہاں
یہ وہ میسج دکھاتے ہوئے بولی
مجھے کیا پتا ہوگی کوئ
وہ کندھے اچکا کر بولا
کیا تمھارے نمبر پر میسج ہے اسکا اور تمھیں نہیں
پتا یہ کون ہے
وہ حیرت و صدمے جیسے ملے جلے تاثرات سے بولی
آج بات کروں گا نا تب پوچھوں گا کون ہو تم وہ اب کے پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہو کر بولا
شاہ میر وہ انتہائی غصے میں آچکی تھی
جی شاہ میر کی جان وہ شرارت سے بولا
وہ گدی اٹھا چکی تھی
شاہ میر سمج چکا تھا
اس لئے فورا لان کی طرف بھاگا اور وہ اس کے پیچھے
وہ ہنستے ہوئے بھاگا تھا
باہر جا کر وہ کرسی پر بیٹھ گیا
اس نے آتے ہی اس پر گدیاں مارنی شروع کردیں تھی
اچھا اچھا بس مزاق کر رہا تھا
میری توبہ جو ایسا کروں
وہ ہنستے ہوئے بولا
آج زندہ چھوڑ رہی ہوں
لیکن اگر آئندہ ایسا کیا تو دیکھنا پہلے اسکی پھر تمھاری جان لے لوں گی وہ تھک کر کرسی کرسی پر بیٹھتے ہوئے بولی
تم نے تو ابھی سے بیوی ہونے کی ڈیوٹی سنبھال لی ہے اب سمجھا ہوں لوگ اپنی بیویوں سے اتنا کیوں ڈرتے ہیں
اب مجھے لگتا ہے مجھ پر بھی لگام ڈالنے والی آگئی ہے وہ قہقہہ مار کر بولا
اچھی بات ہے آئیندہ خیال رکھنا اب ساری زندگی کے لئے بندھنے والی ہوں آپسے
ی جو دن ہے آزادی سے گزر لیں وہ کھلکھلا کر بولی
میں تو چاہتا ابھی بندھ جاؤں وہ شرات سے بولا
وہ شرما گئی تھی اٹھنے لگی تھی جب شاہ نے اسکا ہاتھ پکڑ لیا تھا
کیا ہے جانے دیں
کیوں
وہ شرارت سے بولا
اچھا بات کروں گھر والوں سے
کہ جلدی سے رخصتی کروا دیں
وہ آنکھ مار کر بولا
انتہا کے برے لگتے ہیں جب آوارہ لڑکوں کی طرح آنکھیں مارتے ہیں
وہ چڑ کر بولی
ہاہاا اچھا اب نہیں مارتا
خیر میرا ہاتھ چھوڑیں پڑھنا ہے مجھے
کل ٹیسٹ ہے
میرا
لیں جی چھوڑ دیا
____________
وہ کب سے پڑھ رہی تھی اب تھک کر سونے لگی
جب موبائل پر کال آنے لگی
اس نے موبائل اٹھایا تو
وہی نمبر تھا
اس کی ٹینشن میں مزید آآاضافہ ہو گیا تھا
اس نے نہیں اٹینڈ کیا تھا
اور موبائل آف کر دیا
______________
وہ نیچے آئی تو شاہ جا چکا تھا وہ ناشتہ کئے بغیر باہر آگئی
جہاں ڈرائیور اس کا انتظار کر رہا تھا
وہ گاڑی میں بیٹھی اس کے زہن میں ابھی تک وہی شخص آرہا تھا ناجانے کون تھا وہ جو اس طرح اسے مسج کر رہا تھا رات بھی اس نے کچھ دھمکی آمیز مسج اس کو بھیجے تھے جس کے بعد وہ ڈ ر گئی تھی
اس نے سوچا تھا شاہ میر اے ڈسکس کرے گی مگر شاہ میر جا چکا تھا اس لئے اب وہ گھر جا کر ہی بات کرے گی اس سے اس نے سوچ لیا تھا اور مطمئن ہو کر سیٹ سے لگا لیا تھا
تبھی کسی نے انکی گاڑی کو روکا اور دو نقاب پوش آدمیوں نے اسے گاڑی سے کھینچا تھا
وہ چیخی تھی ایک آدمی نے ڈرائیور پر بندوق تانی ہوئی تھی
کون ہو تم لوگ چھوڑو مجھے وہ اپنی پوری قوت سے چلائی تھی
اتنی بھی کیا جلدی ہے پہلے چلو تو تب بتاتے ہیں
وہ کمینگی سے ہنسا
چھوڑو مجھے نہیں جانا تمھارے ساتھ وہ مزاحمت کرتے ہوئے بولی
دوسرے نے انتہائی وحشی انداز سے اسے گاڑی میں ڈالا تھا
وہ چلاتی رہ گئی تھی
انھوں نے اسے گاڑی مں ڈالا اور گاڑی سٹارٹ کرنے کو کہا تھا
چھوڑو مجھے نہیں جانا مجھے کون ہو تم کیوں مجھے لے کے جا رہے ہو وہ حلق کے بل چلائی تھی
سب پتا چل جائے گا ابھی چپ کر جا ورنا وہ حال کروں گا ساری زندگی منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی وہ حقیقتا اس سے ڈر گئ تھی
_________________
ہاہاہاہا وہ اس وقت آفس میں بیٹھا اسد کو کل کی روادار سنا رہا تھا
ہاہاہا بس کر بھائی بس کر پیٹ میں درد ہو گیا ہے ابھی سے بھابھی کا ڈر سر چڑھ کر بول رہا ہے
تبھی اسے کال آئی تھی
ہاں بولو وہ سنجیدگی سے بولا
ادھر ڈرائیور کی پریشان آواز سے وہ بھی پریشان ہو گیا تھا
کیا ہوا ہے خیریت ہے نہ وہ پریشانی سے بولا
خیریت ہی تو نہیں ساحب جی
وہ نور بی بی کو کوئی کڈنیپ کر کے لے گیا ہے میں نے انکا پیچھا بھی کیا مگر وہ غائب ہو گئے
وہ گھبرائی ہوئی آواز میں بولا
واٹ اتنا کچھ ہو گیا تم مجھے اب بتا رہے ہو
وہ دھاڑا
صاحب جی نہیں میں آپ کو فون کرنے لگا تھا تھا مگر مین نے سوچا پہلے انکے پیچھا کروں تاکہ اڈے کا پتا چل جائے کہ کہاں لے کے گئے ہیں وہ بی بی کو
بکواس بند کرو تم وہ دھاڑا اور فون بند کر دیا
کیاہوا سب خیریت ہے نا شاہ میر اسد فورا پریشانی سے بولا
شاہ میر کی آنکھیں غصے سے سرخ ہو رہی تھیں
نہیں نا اسد کچھ سہی نہیں
وہ اب کے تھکے ہوئے انداز میں بولا
بتا تو سہی آخر ہوا کیا ہے
شاہ میر نے ساری بات اسے بتائی
یہ تو واقعی بہت پریشانی ک بات ہے
چل پولیس میں خبر کرتے ہیں
نہیں یہ نہیں اس کی عزت نہیں رہے گی
اور میں ہر گز اس کی عزت پہ کوئی آنچ نہیں انے دوں گا
وہ ایک جزب سے بولا تھا
اسد کو کافی دکھ ہوا تھا
پر یار کیسے تو اسے ڈھونڈ پائے گا
تجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ اسے کس نے اغوا کیا ہے
اسے میری ضرورت ہے مجھے پتا ہے کس نے اس کو اغوا کیا ہے
میں نہیں چھوڑو گا اسے
وہ باہر کی طرف بھاگا
________________
تھوڑی ہی دیر میں سب لاؤنج میں جمع ہو گئے تھے
رقیہ بیگم نے رو رو کے برا حال کیا ہوا تھا
مجھے تو نہیں لگتا کہ اغوا ہوئی
یہ سب سازش ہی لگ رہی ہے
سعدیہ بیگم بولیں
بس کر دیں بھابھی
مجھے اپنی بیٹی پر پورا یقین ہے
اج پہلی بار رقیہ بیگم بولیں تھیں
آج تمھاری زبان بھی کھل گئی ہے
رحمہ بیگم غصے سے بولیں
اندر آتے شاہ میر کا غصہ بلندی پر پہنچ گیا تھا
اس سے برداشت کرنا مشکل ہو رہا تھا
وہ جانتا تھا رقیہ بیگم پریشان ہوگی تبھی حویلی آگیا تھا تاکہ انھیں تسلی دے سکے
خالہ جان مجھے مت مجبور کریں کہ میں کوئی سخت جواب دوں
اور ماما گھر میں اتنی ٹینشن چل رہی ہے اور آپ پھر لڑائی کر رہی ہیں
وہ دھاڑا
رحمہ بیگم تو ہل کر رہ گئی تھی
اب تم اس بے حیا لڑکی جو کے گھر سے بھاگ گئی ہے اپنے کسی عاشق کے ساتھ یہ بھی نا سوچا کے گھر والوں کو کتنی باتیں سننی پڑنی ہے لوگوں سے
اور تم اس کے لئے ہمیں باتیں سنا رہے ہو
سعدیہ تو پھٹ پڑیں تھیں
بس وہ دھاڑا تھا
بہت ہو گیا
اپنی بیٹی کے کرتوت دیکھ لیں میری بیوی پر مجھے پورا یقین ہے
وہ ایسا نہیں کرسکتی
وہ چلایا
اور ایک بات بتا دوں
اگر اپ لوگوں میں سے کسی کا ہاتھ ہوا اس سب میں تو دیکھنا میں سارا لحاظ بھول جاؤں گا
اور مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا
سن لیں آپ سب وہ چلایا
سعدیہ رحمہ اور اشنا کے تو ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے تھے
وہ رقیہ بیگم کی طرف بڑھا
آپ پلیز خود کو سنبھالیں
کچھ نہیں ہوگا اسے
میں اسے کچھ نہیں ہونے دوں گا
وہ انکو دلاسہ دیتے ہوئے بولا
بیٹا تم اسے لاؤ گے نا وہ امید سے بولیں
آپ فکر نا کریں بس اپنا خیال رکھیں
اور لمبے لمبے ڈگ بھرتا باہر چلا گیا
___________________
وہ بیہوش ہو گئی تھی اسے جب ہوش آیا تو وہ کسی اندھیری جگی پر تھی
وہ اٹھنے لگی تو سر چکرا گیا وہ دوبارہ بیٹھ گئی تھی
تبھی دروازہ کھلا تھا
اور شہرام خان اندر آیا تھا
واہ ابھی تک تو تیرا عاشق نا آیا
وہ اس کے پاس جا کر بولا
اور جا کر اس کے بال اپنی مٹھیوں میں جکڑ لئے تھے
وہ درد سے چلا اٹھی تھی
اس دن تو بڑھا ہیرو بنا پھر رہا تھا
اب کہاں گیا اب ہمت نہیں ہے
________________
اور ایک زناٹے دار تھپڑ اسکے منہ پر نارا تھا
وہ رونے لگی تھی
پلیز مجھے چھوڑ دو میں نے تمھارا کیا بگاڑا ہے شہرام وہ روتے ہوئے بولی
سب پتا چل جائے گا صبر رکھ
آج ہی ڈائیوارس پیپر پر تیرے سائن کروا کے اس ہیرو کو بھیجتا ہوں پھر دیکھتا ہوں کہاں تک اپنی ہیرو گری دیکھاتا ہے
وہ ڈر گئی تھی نہیں خدا کا واسطہ ایسا نا کرنا
پلیز ایسا نا کرنا وہ چیختی چلاتی رہی مگر وہ چلا گیا تھی
وہ زور زور سے رونا شروع کر چکی تھی
???? ____________________????
وہ ہر جگہ ڈھونڈ چکا تھا مگر کہیں بھی وہ نہیں ملی تھی
وہ شہرام کے اڈوں پر بھی دیکھ آیا تھا
وہ تھک کر سامنے ایک بینچ پر بیٹھ گیا تھا
اس میں جانے کیسے ہمت آئی تھی
اس نے شہرام کو دھکا دیا تھا اور خود باہر کی طرف بھاگی تھی
مگر باہر کھڑے گارڈ نے اسے پکڑ لیا تھا
شہرام نے اس کے پاس پہنچتے ہی اس پر تھپڑوں کی برسات کردی تھی
جس کی وجہ سے اس کے ہونٹ سے خون رسنا شروع ہو گیا تھا
اس نے اسے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹ رہا تھا
مجھے چھوڑو وہ چلائی تھی
بہت تیز بنتی ہے نا تو
وہ غرایا
وہ رونے لگی تھی
پلیز شہرام چھوڑ دو مجھے
میں نے کچھ نہیں کیا کس چیز کا بدلہ لے رہے ہو مجھ سے تم وہ روتے ہوئے بولی
اس دن میری عزت کو خاک میں ملانے والے تم ہی لوگ ہو
وہ اس کو وہیں چھوڑ کر باہر نکل گیا
???? _____________________????
وہ حویلی آکر ٹیرس پر آگیا تھا
وہ ابھی بھی اس وحشی کے چنگل میں تھی
یہ سوچ کر ہی اسے کچھ ہو ریا تھا
پتا نھیں وہ کس حال میں ہوگی
وہ بہت پریشان تھا
وہ تھک کر بیڈ پر لیٹ گیا نیند آنکھوں سے کوسوں دور تھی
بس رہ رہ کر نور کا خیال آرہا تھا
وہ کروٹ لے کر لیٹ گیا
جانے کب اس پر نیند کی دیوی مہربان ہوئی
???? ___________________????
وہ دو دن سے بھوکی تھی
اور اب کمزوری کی وجہ سے بار بار چکر آرہے تھے
جب ایک آدمی کمرے میں داخل ہوا تھا اس کے ہاتھ میں کھانے کی ٹرے تھی
اس نے اس کے سامنے ٹرے کھسکائی اور باہر نکل گیا
????____________________????
وہ اس وقت شہرام خاں کی حویلی جا رہا تھا
شہرام خان اس وقت لان میں بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا
جب اس کے فون کی بیل بجی
اس نے فون کان سے لگایا تو اشنا تھی
شہرام خان تم اب اس کو چھوڑ دو میرے خیال سے اب کوئی اس کو قبول نہیں کرے گا دو دن وہ گھر سے دور رہی ہے
شاہ کی بھی اس بار نہیں چلے گی
آغا جان کبھی اسے قبول نہیں کریں گے
اور خود اس کا رشتہ تمھارے پاس لے کے آئیں گے
اتنے یقین سے کیسے تو کہہ سکتی ہے
وہ بے یقینی سے بولا
کیونکہ ماحول ٹھنڈا ہے
اب جو کہہ رہی ہوں میں کرو تم
ٹھیک ہے آج میرے بندے اس لڑکی کو حویلی چھوڑ جائیں گیں
اور فون کاٹ دیا
???? _______________________????
وہ غنودگی میں تھی جب کسی نے اسے اٹھنے کو کہا تھا
اس نے سر اٹھا کر دیکھا
اٹھ جا چھوڑ کے آنا ہے تجھے
وہ فورا اٹھ گئی
???? ____________________????
وہ صبح سے پورے شہر کی خاک چھان رہا تھا مگر اسکا کوئی اتا پتا نہیں تھا
وہ رقیہ بیگم کا سامنا نہیں کر پا رہا تھا
وہ انھی سوچوں میں حویلی داخل ہوا ابھی وہ داخل ہوا ہی تھا کے باہر گاڑی رکنے کی آواز آئی تھی
اس نے مڑ کر دیکھا تو کچھ آدمیوں نے نور کو گاڑی سے باہر دھکا دیا تھا
وہ فورا باہر بھاگا
مگر وہ جا چکے تھے
نور کیسی ہو تم
ٹھیک تو ہو نا
وہ بلکل خاموش تھی
نور خدا کے لئے کچھ تو بولو
اس کے چہرے پر جگہ جگہ نیل پڑے تھے
ہونٹ بھی پھٹ گیا تھا
اسے ایسے دیکھ کر شاہ کو کافی ازیت ہو رہی تھی…
کچھ تو بولو نور پلیز
اس نے اسکو جھنجھوڑا تھا مگر وہ بے ہوش ہو چکی تھی
شاہ کی جان نکل گئ
تھی
اس نے فورا اس کو گود میں اٹھایا تھا
اور اندر کی طرف بڑھا تھا
اس کے کمرے میں جا کر فورا اپنے خاندانی ڈاکٹر ارسلان احمد کو فون کیا تھا
,
حویلی میں خبر پھیل چکی تھی اس کے آنے کی
رقیہ بیگم بھاگی ہوئی اس کے کمرے میں آئیں تھیں
فکر کی کوئی بات نہں شاہ میر
بس سٹریس کی وجہ سے ایسا ہوا ہے میں نے انجکشن دے دیا ہے انشاءاللہ جلد ہی ہوش آجائے گا
بس آپ ہر ممکن کوشش کریں انھیں خوش رکھنے کی
وہ پروفیشنل انداز میں
شاہ میر کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر بولا
شکریہ ڈاکٹر صاحب
میں اپ کو باہر چھوڑ کر آتا ہوں
وہ باہر نکل گیا
رقیہ بیگم اس کو بیہوش دیکھ کر ڈھہ سی گئی تھیں
وہ رونے لگ گئی تھیں
شاہ میر اندر آیا تھا
انکو ایسا دیکھ کر پریشان ہو گیا تھا
کچھ نہیں ہوا اسے وہ ٹھیک ہے پلیز سمبھالیں خود کو
بیٹا کیسے سمبھالوں
وہ اس حالت مین ہے وہ رو رہیں تھیں تبھی عمران صاحب بھی اندر آئے
نور بیٹی وہ بھرائی ہوئی آواز میں بولے تھے
وہ اس کو پاس بیٹھے تھے
بیٹا آنکھیں کھولو دیکھو میں ہوں
شاہ پریشان ہو گیا تھا
شاہ
میری بیٹی کو کس نے اغوا کیا تھا
میں اسے چھوڑوں گا نہیں
وہ غرائے تھے
مجھے شک تو ہے پر چاچا جان جب تک نور ٹھیک نہیں ہو جاتی تب تک نہیں بتا سکتا
پلیز آپ لوگ پریشاں مت ہوں
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔