???? منجھدار محبت
???? وجیہہ بخاری
???? قسط نمبر 4
وہ بدمزہ ہو کر باہر نکلنے لگا جب اشنا نے اسے روکا
کہاں جا رہے ہو شاہمیر وہ اس کے پاس جا کر پوچھنے لگی
وہ نور اور ثمن کہہ رہے تھے کہ آئسکریم کھانے جانا ہے سو وہیں جا رہے ہیں
کم آن اب ہماری شادی ہونے والی ہے تمھیں چاہیئے کہ تم میرے نخرے اٹھاؤ مگر ابھی بھی تمھیں ان لوگوں سے نہیں فرصت اور ویسے بھی مجے اس لڑکی پر زرا اعتبار نہیں یہ کہہ کر اس نے شاہ کا ہاتھ پکڑ لیا مگر اس نے ایک جھٹکے سے چھڑا لیا
: کیا مطلب ہے تمھارا کونسی شادی کس کی شادی؟ کب ہے؟
شاہ میر کی حالت ایسی ہو رہی تھی کہ کاٹو تو لہو نہیں
نور کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ اس لڑکی کو قتل کر دیتی اس کا اچھا بھلا موڈ خراب ہو گیا تھا
آفکورس ڈارلنگ ہماری
بکواس بند کرو وہ غصے سے بولا نور اس کی طرف بڑھی شاہ میر آپ اپنا موڈ کیوں خراب کر رہے ہیں ہم کہیں جا رہے تو چلیں وہ ایک ایک لفظ چبا کر بولی
ثمن ایک طرف کھڑی دل میں اشنا کو گالیوں سے نواز رہی تھی
اشنا کا تو دماغ خراب ہو رہا تھا نور کو اس کے ساتھ اس طرح دیکھ کر
نہیں مجھے ابھی کام ہے پھر کبھی وہ منہ بگاڑ کر بولا اور آغا جان کے کمرے کی طرگ بڑھ گیا
*************************
یہ کیا ہو رہا ہے آغا جان میری مرضی کے بغیر آپ لوگ کیسے میری شادی اشنا سے کروا سکتے ہیں میں ہرگز اس شادی کے لیئے ہاں نہیں کروں گا
وہ اس وقت کوئی کتاب پڑھ رہےے تھے
وہ آتے ہی چلا رہا تھا
اس گھر کے بڑے ہم ہیں اپنی مرضی سے ہم وہ سب کریں گے جو ہمارا دل کرے گا وہ مطمئین انداز میں عینک درست کرتے ہوئے بولے
پر آغا جان آپ تو میری مرضی کے بغیر کچھ نہیں کرتے تھے پھر آج ایسا کیوں کیا ابھی بھی آپ مجھسے ناراض ہیں پر یقین کریں وہ سب میں سچ کہا تھا
ہم نے تم سے کسی قسم کی وضاحت نہیں مانگی جا سکتے ہو تم اب وہ یہ کہہ کر دوسری طرف منہ کر کے کتاب کھول کر بیٹھ گئے جب کہ وہ لب بھینچ کر رہ گیا
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
اللہ کرے مر جاؤ تم اشنا آپی ثمن اشنا کی طرف دیکھ کر بولی
جب کہ وہ قہقہہ لگا کر ہنسی میں نہیں جا سکتی تو تم لوگ بھی نہیں جاؤ گے
اسپیشلی اس لڑکی کے ساتھ وہ مسکرا کر بولی
بھاڑ میں جاؤ تم ثمن غصے سے بولی
اپنی حد میں رہو تم اشنا یہ سب کرکے ثابت کہا کرنا چاہتی ہو تم وہ چلا کر بولی
ہاہا تمھیں تمھاری اوقات دکھانا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہو کہ شاہ میر کے خواب دیکھنا چھوڑ دو
اوہ رئیلی ہاہاہاہاہا اور اگر مں کہوں ایسا نہیں ہو سکتا پھر وہ اس کو جلانے کو بولی
شاہ میر ٹھٹک گیا اس کی اس بات پر
تمھاری تو وہ اس پر ہاتھ اٹھانے والی تھی جب شاہ میر وہیں سے چلایا
رک جاؤ اشنا وہ اس کے پاس آیا اور ایک زناٹے دار تھپڑ اس کے منہ پر مارا
میں کبھی تمھیں نہ مارتا پر تم نے مجھے مجبور کیا مارنے پر یہ کوئی خون بہا میں آئی ہوئی لڑکی نہیں جو تم جب چاہو اسے مارو اشنا سناٹے کی زد میں آگئی تھی
اور نور بے یقینی سے اسے دیکھ رہی تھی ایسے محسوس ہو رہا تھا جیسے ایک مظبوط سائبان مل گیا ہو اسے ایک دم ٹھنڈک کا احساس ہونے لگا
: تم صرف میرے ہو شاہ میر اگر تم مرے نہیں تو اس کے بھی نہیں ہو سکتے وہ چلا کر بولی تمھیں تو مں دیکھ لوں گی نور العین وہ چیخ کر بولی
پاگل ہو گئی ہو تم دفع ہو جاؤ یہاں سے وہ گرجا اشنا بھاگتے ہوئے کمرے کی طرف بھاگی
کیا مسئلہ ہے تمھارا کیوں لڑتی رہتی ہو اس سے اب اس کی توپوں کا رخ اس کی طرف ہوا
بھلا میں کب لڑی خود میرے پاس آکے شروع ہو گئی کہ شاہ میر میرا ہے ایسا ہھ ویسا ہے کہتی اس کے خواب دیکھنا چھوڑ ڈؤ میں نے بھی کہہ دیا اگر نہ چھوڑوں ٹؤ وہ اپنا کارنامہ سنا رہی تھی
وہ اس کی بات پر مسکرا اٹھا وہ آج پہلی والی نور اے بہت مختلف لگ رہی تھی جا نے اپنے اوپر سختی کا خول چڑھا رکھا تھا
اچھا تو میرے خواب بھی دیکھنے لگی ہو وہ اس کے قریب ہو کر بولا
اسے اپنی سانسیں اتھل پتھل ہوتی محسوس ہوئی
جی نہیں خوش فہمیوں می رہنا چھوڑ دیں
وہ ہنسنے لگ گیا
اور مسکرا کر اپنے کمرے کی جانب بڑھ گیا
!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
وہ کمرے میں آکر کافی دیر تک اپنی بے ترتیب سانسوں کو بحال کرنے میں لگی رہی پھر رقیہ بیگم کے کمرے کی طرف بڑھ گی
وہ آگے پیچھے انکے کمرے میں نہیں جاتی تھی عمران صاحب کی وجہ سے
پر آج وہ بزنس کے سلسلے میں آؤٹ آف سٹی گئے تھے
وہ کمرے میں آئی تو رقیہ بیگم سلیقے سے کپڑے تہ کر کے الماری میں رکھ رہی تھیں
اففف ماما آپ کے میرے لیئے ٹائم ہی نہیں ہوتا وہ منہ بنا بولی
ارے میری جان آئی ہے میراا سارا وقت تو میری بیٹی کا ہی ہے وہ اسے پیار کرتے ہوئے بولی
وہ ان کی گود میں سر رکھ کر لیٹ گئی
ماما آپ سے ایک بات پوچھوں وہ کچھ سوچ کر بولی
ہاں میری جان پوچھو وہ اس کے سلکی بالوں میں انگلیاں پھیرتے ہوئے بولیں
ماما یہ لوگ آپ کو اتنی ازیت دیتے اتنی باتیں سناتے ہیں اتنی نفرت کرتے ہیں پر آپ کچھ نہیں کہتیں پر ایسا کیوں ہے؟
مگر میری جان اگر میں بڑی بڑی باتوں کو پی جاتی ہں اور اگر نفرتوں کو سہ جاتی ہوں تو بیٹا اس کا مطلب یہ نہیں کہ بیٹا میری کوئی عزت نفس نہیں بلکہ یہ ہے کہ مجھے جینا آگیا ہے مجھے سمجھ آگیا ہے عزت اور مرتبے اللہ کہ عطا ہے بندوں کی نہیں
مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مجھے کیا سمجھتا ہے کیا سوچتا ہے
کوئی دل سے گرائے یا نظروں سے
مجھے میرے اللہ کو خوش کرنا ہے جو میرے اندر اور باہر کے حالات سے واقف ہے
اس نے محبت سے آنکھیں موند لیں اسے بہت سکون مل گیا تھا
!!!
وہ سو گئی تھی اور جب آنکھ کھلی تو خود کو ابھی بھی رقیہ بیگم کے کمرے میں دیکھا البتہ وہ کمرے میں نہیں تھی وہ دوپٹہ اچھی طرح لپیٹ کر باہر آگئی
جہاں سب بیٹھے باتیں کر ریے تھے اور رقیہ بیگم کچن میں مصروف تھیں وہ بنا کچھ بولے کچن میں انکی ہیلپ کرنے چلی گئی
**********************
وہ کمرے میں بیٹھا کسی کتاب کا مطالعہ کرنے میں مصروف تھا جب ملازمہ نے آکر آغا جان کا پیغام دیا وہ کچھ دیر یونہی لیٹا رہا پھر اٹھ کر بال سہی کیئے اور آغا جان کے کمرے کی طرف بڑھا
جی آپنے بلایا وہ منہ پھیر کر بولا
تم نے اشنا پر پاتھ اٹھایا وہ آرام سے بولے جیسے تصدیق کرنا چاہ رہے ہو
جی ہاں وہ بھی بغیر کسی لگاوٹ کے بولا
ان کا غصہ ساتویں آسمان پر پہنچ چکا تھا
آخر کیوں کیا تم سارے ادب آداب بھول گئے عورتوں پر ہاتھ اٹھانا کہا کہ دانش مندی ہے وہ گرجدار آواز میں بولے
وہ مسکرا دیا
عورت تو خیر دادا جان نور العین بھی ہے نہ پھر آپ اس پر کیوں ہاتھ اٹھا رہے تھے وہ انکی آنکھوں میں دیکھ کر بولا
"وہ ہماری پوتی ہے ہم جو مرضی کریں اس کے ساتھ ”
وہ ہڑبڑا کر بولے
"اب آپ کو یاد آ گیا کہ پوتی ہے وہ آپکی
ورنہ تو آپ یہ ماننے کو ہی تیار نہیں
شاہ میر تم سیدھی بات پر آؤ کیوں مارا تم نے اشنا کو وہ گرج کر بولے
میری کزن ہے میری ہے جو کچھ کروں اس کے ساتھ
یہ کہہ کر وہ وہاں سے واک آؤٹ کر گیا
اور آغا جان غصے کی شدت سے مٹھیاں بھینچ کر رہ گئے
*****************
نور بیٹا جا کر منہ ہاتھ دھو لو اب کام ہو گیا ہے اب میں بس برتن لگا دوں
وہ سر ہلا کر کمرے کی طرف بڑھی اور رقیہ بیگم برتن اٹھا کر باہر چلی گئی
وہ بہت آرام سے آئی تھی
اور زیادہ سارا نمک بریانی میں چھڑک دیا تھا
وہ زہریلی مسکراہٹ لبوں سجائے باہر آگئ
مگر وہ تو عین ٹائم پر رقیہ بیگم نے چیک کر لیا تھا نمک جو کہ ضرورت سے زیادہ ہوگیا تھا
انھوں نے جلدی سے نمک نارمل کیا
تب انکی جان میں جان آئی ورنہ اگر نمک زیادہ ہو جاتا تو آج انکی خیر نہیں رھی آغا جان سے
وہ بریانی ڈش میں ڈال کر باہر گئیں
جہاں سب بیٹھے تھے سوائے شاہ میر اور نور کے
نور منہ ہاتھ دھو کر نیچے آگئی جہاں سب بیٹھ تھے رقیہ بیگم ابھی بھی بوکھلائی بوکھلائی کبھی کسی کو کچھ دے رہی تھی تو کبھی کسی کو اس کا دماغ خراب ہونے لگا
ماما آجائیں آپ بھی وہ انکی چیئر آگے کرتے ہوے بولی
وہ چپ کرکے آگئیں
اشنا کو سمجھ نہیں آرہی تھی آغا جان آرام سے کھانا کیوں کھا رہے ہیں
اس نے تھوڑی سی بریانی
اپنی پلیٹ میں نکالی
اور چکھا تو نمک بلکل نارمل تھا وہ جل کر رہ گئی
اور زہر مار کے کھانے لگی
******************
وہ کھانا کھا کر برتن سمٹنے لگے سب آہستہ آہستہ کھا کر جا چکے تھے وہ بار بار شاہ میر کے کمرے کی طرف دیکھ رہی تھی
جو ابھی تک نہیں آیا تھا رقیہ بیگم آئیں تو اسے یوں گم سم دیکھ کر پریشان ہو گئیں
کیا ہوا بیٹا
کچھ نہیں ماما بس ویسے ہی وہ سر جھٹک کر بولی
پتا نہیں شاہ میر کیوں نہیں آیا
وہ اپنے آپ سے بولی
جی ماما کچھ کہا آپنے وہ انکی طرف دیکھ کر بولی
ہاں بیٹا پتا نہیں شاہ میر کیوں نہیں آیا سوچ رہی ہوں کمرے میں ہی کھانا دے آؤں
ماما آپ رہنے دیں میں دے آتی ہوں آپ تھک گئی ہوگیں آپ جا کر سو جائیں وہ ڈائننگ ٹیبل صاف کرتے ہوئے بولی انھوں نے اثبات میں سر ہلا دیا اور کمرے کہ طرف بڑھ گئیں
*********************
وہ کھانا ٹرے میں رکھ کے اس کے کمرے کی طرف بڑھی
اس نے دروازے پر دستک دینے کے لیئے ہاتھ اٹھایا تو دروازہ خودبخود کھل گیا
کمرے میں نیم اندھیرا تھا
کمرہ کافی ٹھنڈا ہو رہا تھا
وہ آگے بڑھی اور اے سی بند کیا وہ آگے بڑھی ھی تھی کہ ایک دم شاہ میر سے ٹکرا گئی جو ابھی نہا کر آیا تھا
اس نے اپنے گرد ٹاول لپییٹا ہوا تھا
اس کی چیخ نکل گئی شاہ میر نے فورا اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا
ورنہ آج اسکی خیر نہی تھی
کچھ دیر تک وہ اس کو دہکھ رہی
اور پھر ایک دم اس کا ہاتھ جھٹکا
اففف پاگل ہو تم وہ غصے سے بولی
پاگل تم ہو ایک تو اتنی رات کو میرے کمرے میں آئی اوپر سے چیخنا شروع وہ بھی چڑ کر بولا
واہ واہ ایک تو آپ ایک دم سے میرے سامنے آ گئے ہیں پھر ظاہر سی بات ہے میں نے ڈر ہی جانا اور ایسے میں ڈراؤنے خیالات آنا تو ظاہر سی بات ہے
اور پھر میرا چیخنا بھی درست ہے
وہ لمبی تقریر کر کے بولی
افففف ایک تو تمھارا ظاہر سی بات ہے
خیر جلدی بولو کیوں آئی تھی اگر کسی نے دیکھ لیا تو تماشہ کھڑا کر دینا ہے
وہ دوسری طرف منہ کرکے بولا
وہ……آپ نہیں آئے کھانے پر تو سوچا آپ کو کمرے میں دے آؤں
اس بات پر وہ مسکرا کر پیچھے مڑا
اتنی فکر ہے میری
جی نہیں وہ آپنے میری وجہ سے اتنی باتیں سنی آغا جی سے تو
وہ گھبرا کر بولی
یہ نہیں پوچھو گی کہ کیوں سنتا ہوں
نہیں کھانا کھا لینا یہ کہہ کر وہ باہر نکل گئی مبادہ کوئی آ نہ جائے
وہ جلدی سے اوپر کمرے ک طرف چلی گئی کہ کوئی آ نہ جائے وہ جیسے ہی کمرے میں آئی تو سکون کا سانس لیا کہ شکر ہے کسی نے دیکھا نہیں ورنہ ہنگامہ کر دینا تھا
*********************
وہ یونیورسٹی کے لئے تیار ہو رہی تھی کیونکہ وہ لیٹ ہو رہی تھی
جلدی سے اس نے چادر اپنے گرد لپیٹی اور بیگ اٹھا کر باہر آگئی
آغا جان معمول کے مطابق اخبار پڑھ رہے تھے ثمن اور اشنا بھی باری باری کالج اور اور یونیورسٹی کے لئے نکل گئیں تھیں
احتشام صاحب محتشم اور عمران صاحب آفس کے لئے نکل گئے تھے اور حویلی کے کام میں مصروف تھے اب شاہ میر ناشتہ کر رہا تھا
وہ بھی ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھ گئی اور ناشتہ کرنے لگی شاہ میر ہاتھ صاف کر لے اٹھنے لگا جب اس نے اسے روکا
"کیا آپ مجھے یونی کے لئے ڈراپ کر دیں گے” وہ اس کی طرف دیکھتے ہوئے بولی
آغا جان نے اسے تیکھی نظروں سے دیکھا پھر دوبارہ مطالعہ میں مصروف ہو گئے
” یس شیور”
وہ باہر نکلتے ہوئے بولا
اوکے
میں پانچ منٹ میں آئی وہ سر ہلا کر باہر نکل گیا اور وہ رقیہ بیگم کو بتا کر باہر کی طرف بھاگی جہاں وہ اس کا انتظار کر رہا تھا
وہ دروازہ کھول کر اندر بیٹھ گئی
چلیں وہ اس کی طرف جواب طلب نظروں سے دیکھتے ہوئے بولا
وہ سر ہلا کر رہ گئی
اس نے گاڑی سٹارٹ کر دی
تمام راستے خاموشی رہی تھی اور موسم بھی کافی خوشگوار ہو رہا تھا
اس نے یونی کے سامنے گاڑی روک دی
وہ خاموشی سے باہر نکلنے لگی جب شاہ میر نے اسے روکا
لینے کب آؤں تمھیں
اسے ایک خوشگوار حیرت نے آ گھیرا
تین بجے
وہ اپنی خوشی چھپاتے ہوئے بولی
اوکے یہ کہہ کر وہ گاڑی زن سے اڑا لے گیا
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔