محبت صرف تم سے (حذیفہ ہارون)
قسط نمبر 10
"سر آپکا کام آج شام ہو جائے گا”.مانی نے امجد شاہ کو میسج کیا.” اچھا کام اچھے سے ہونا چاہیے”…”جی سر اچھے سے ہی ہوگا اور ایک خوشخبری بھی ہے شہریار اپنے گھر میں نہیں ہے سو ہمارا کام آسانی سے ہو جائے گا”….”گریٹ یہ تو بہت اچھی خبر ہے بس اب تم کام صحیح کرنا”…”جی سر کام صحیح ہی ہوگا..”اوکے "امجد شاہ نے آخری ٹیکسٹ بھیجا …
**************************************************
رات گہری سیاہ ہوتی جا رہی تھی شہریار عقیل کے گھر میں اپنے کمرے میں اپنا موبائل ہاتھ میں پکڑے بیٹھا زینب کو میسجز بھیج رہا تھا .” السلام و علیکم” ….”کہاں ہو؟”…”کیا کر رہی ہو”…”کھانا کھا لیا؟”….”مجھے تو ذرا بھی یاد نہیں کیا ہوگا ناراض جو ہو مجھسے "…” جواب کیوں نہیں دے رہیں”…..”ایسی بھی کیا ناراضگی انسان میسج کا جواب ہی دے دیتا ہے”…اتنےمیسجز کے با وجود بھی زینب کی طرف سے ایک میسج نہیں آیا شہریار نے اسے کال کری تو اسکا موبائل بند جا رہا تھا شہریار پریشان ہو گیا کیونکہ زینب اپنا موبائل کبھی بند نہیں کرتی تھی چاہے کچھ بھی ہو جائے اسکا موبائل بندنہیں ہوتا تھا یہ دیکھ کر شہریار نے انس کو کال ملائی لیکن پھر فورا ہی کاٹ دی کیونکے انس تو ابھی اسلام آباد میں ہی تھا شہریار بہت پریشان تھا اچانک اسکے موبائل کی بیل بجی شہریار نے موبائل اٹھایا تو ناصر کی کال تھی.”السلام و علیکم ابو”…”وعلیکم السلام جلدی گھر پہنچو”…..”کیا ہوا ہے گھر میں ؟”…”آگ لگ گئی ہے گھر میں "….” کیا؟”شہریار بے اختیار چلا اٹھا.”ہاں تم جلد سے جلد گھر پہنچنے کی کوشش کرو گھر میں صرف زینب ہے اور گھر پوری طرح جل رہا ہے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی ابھی تک نہیں آئی لوگ گھر سے پانی لا لا کر گھر پے ڈال رہے ہیں لیکن اس سے بال برابر فرق نہیں پڑ رہا تم جلدی گھر پہنچنے کی کوشش کرو بس.”…انکی بات سن کر شہریار نے جواب دئے بغیر کال کاٹ دی اور عقیل کی اجازت سے اسکی چھوٹی سی کار لے کر وہاں سے نکلا وہ اس وقت جہاں پے تھا وہاں سے گھر پہنچنے میں اسے تقریباً ایک گھنٹہ لگتا لیکن ایک گھنٹے میں بہت کچھ ہو سکتا تھا شہریار کار فل سپیڈ پے چلا رہا تھا اپنی زندگی میں پہلی بار وہ اتنی تیز کار چلا رہا تھا اسکی کار راستے میں آنے والی ہر چیز کو پیچھے چھوڑ رہی تھی وہ وقت سے زیادہ تیز جا رہا تھا دفعتا سامنے سے ایک تیز رفتار ہائی روف آتی دکھائی دی وہ بھی بہت تیز آ رہی تھی شہریار کی کار کی طرح اس ہائی روف سے اپنی کار کو بچانا بہت مشکل تھا شہریار کو اور کچھ تو نہ سوجھا اس نے کار کا دروازہ کھولا اور باہر چھلانگ لگا دی ادھر وہ روڈ پے گرا تو دوسری طرف کار اور ہائی روف ایک دوسرے سے ٹکرائیں شہریار نے جب چھلانگ لگائی تھی تو وہ ایک دکان کے شٹر سے جا ٹکرایا تھا اسکی کمر پے بری طرح سے چوٹ آئی تھی کمر کے ایک حصّے سے خون بھی رس رہا تھا شہریار نے اٹھنے کی کوشش کی اور وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو گیا وہ لڑکھڑاتا ہوا اٹھا اور بے تحاشا بھاگنے لگا اس حالت میں لوگ چل نہیں پاتے تھے اور وہ بھاگ رہا تھا بے تحاشا بھاگ رہا تھا ایک امید پے بھاگ رہا تھا کہ شاید وہ گھر تک پہنچ جائے گا ایک بات کا اسے یقین تھا کے ابھی تک فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی نہیں پہنچی ہوگی ہمارے ملک کا نظام ہی ایسا ہے کوئی چیز وقت پر نہیں آتی وہ بھاگتا چلا جا رہا تھا ویسے بھی اب گھر زیادہ دور نہیں تھا مشکل سے دس منٹ کا فاصلہ بچا تھا وہ اس فاصلے کو جلد از جلد طے کر کے گھر پہنچنا چاہتا تھا وہ زینب کے بارے میں فکرمند تھا ناصر نے کہا تھا کہ گھر میں صرف زینب پھنسی ہوئی ہے اسے زینب کو بچانا تھا اسے اپنی زندگی کو بچانا تھا وہ بھاگ بھاگ کے بری طرح سے تھک چکا تھا وہ بے اختیار روڈ پے بیٹھ گیا مزید چلنا اسکے بس سے باہر تھا لیکن پھر بھی چند گہری سانسیں لینے کے بعد وہ کھڑا ہوا اور پھر بھاگنے لگا اسے بس چند منٹ کا فاصلہ مزید طے کرنا تھا خدا خدا کر کے یہ فاصلہ طے ہوا اور وہ اپنے گھر کے سامنے پہنچا اسکی امید کے عين مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی ابھی تک نہیں پہنچی تھی گھر کے باہر ناصر اور نجمہ دونوں کھڑے تھے انکے پڑوسی اپنے اپنے گھروں سے پانی لا کا کر انکے گھر پے ڈال رہے تھے وہ ان سب کو وہیں چھوڑ کر آگے بڑھا اور جلتے ہوئے گھر میں داخل ہو گیا پیچھے سے ارے ارے کی کئی آوازیں گونجيں کچھ لوگ اسے روکنے کیلئے آگے بڑھے لیکن شہریار نے ان سب کو پیچھے دھکیلا اور گھر میں داخل ہو گیا گھر پوری طرح آگ سے جل رہا تھا وہ آگ سے بچتے بچاتے لاؤنج تک پہنچا لاؤنج سے جو سیڑھیاں اوپر جاتی تھیں وہاں شہریار کا کمرہ تھا شہریار جلدی جلدی سیڑھیوں پے چڑھتا ہوا اوپر پہنچا اور اپنے کمرے میں داخل ہو گیا کمرہ پوری طرح جل رہا تھا شہریار نے دیکھا زینب کہیں نہیں تھی.”اوہ نو کہاں ہے یہ زینب”وہ بڑبڑايا اور ابھی باہر نکلنے ہی لگا تھا کہ دیوار پے لگی بڑی سی پینٹنگ دروازے کے پاس ہی گری اور باہر نکلنے کا راستہ بند ہو گیا کیونکے پینٹنگ پوری طرح جل رہی تھی اور وہاں سے جانا مشکل ہی نہیں ناممکن تھا پھر بھی شہریار نے باہر نکلنے کی کوشش کی مگر وہ نکل نہیں سکا ایک تو وہ پہلے ہی بری طرح سے زخمی تھا اوپر سے یہ آگ وہ ٹوٹا ٹوٹا سا زمین پے بیٹھا مزید کوشش کرنا اسکے بس میں نہیں تھا وہ ہمّت ہار چکا تھا شہریار ناصر ہمّت ہار چکا تھا چند منٹ بعد اسے سانس لینے میں بھی دقّت ہونے لگی وہ فرش پے ہی لیٹ گیا وہ سانس لینے کی کوشش کر رہا تھا مگر لے نہیں پا رہا تھا اسکی آنکھوں کے سامنے اپنی زندگی کا ایک ایک منظر گھومنے لگا کرپشن کا ایک سین اسکی آنکھوں کے سامنے ناچ رہا تھا پھر وہ دو قتل شہریار اس لمحے زندگی میں پہلی بار اپنے کئے پر پچھتايا وہ سسک رہا تھا تڑپ رہا تھا اسکے ارد گرد آگ بڑھتی چلی جا رہی تھی اسے زینب کے بارے میں خیال آیا اور اس خیال نے اسے دہلا کر رکھ دیا کہ اگر زینب کو کچھ ہو گیا تو؟ وہ دیوانہ وار چیخا لیکن اسکی یہ چیخ کسی نے نہ سنی وہ مزید چیخا چیختا چلا گیا اور چند منٹ بعد اسکی یہ چیخیں بھی بند ہو گئیں اسکی سانسوں کا تسلسل ٹوٹا اسکی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا گہرا سیاہ اندھیرا جان لیوا اندھیرا .
***********************************************
شہریار کی آنکھ کھلی وہ کسی ہسپتال کے ایک کمرے میں لیٹا ہوا تھا اس نے ہسپتال کے ہی کپڑے پہن رکھے تھے اسکے بیڈ پے ہی زینب بھی بیٹھی ہوئی تھی اسکی آنکھیں سرخ ہو رہی تھیں گویا وہ بہت روئی تھی شہریار نے ذہن پے تھوڑا زور دیا تو اسے سب یاد آ گیا وہ اپنے گھر میں اپنے کمرے میں تھا جب پورا گھر آگ میں جل رہا تھا پھر اسکے لئے اس آگ میں سانس لینا دشوار ہو گیا تھا پھر شاید وہ بے ہوش ہو گیا تھا اور اب وہ ہسپتال میں لیٹا تھا زینب اسے دیکھے چلے جا رہی تھی جیسے آج زندگی میں پہلی بار دیکھ رہی ہو یا پھر آخری بار ہاں وہ اسے اس ہی طرح رکھ رہی تھی شہریار نے مسکرا کر کہا "کیا آنکھوں ہی آنکھوں میں کھا جانے کا ارادہ ہے ؟”…” دیکھو تمھیں کتنی چوٹیں آئی ہیں تم بری طرح زخمی ہوئے ہو تمہارا بایاں ہاتھ بھی جھلس گیا ہے وہ تو شکر ہے کہ سہی وقت پے فائر بریگیڈ آ گئی ورنہ پتا نہیں تمھیں کیا ہو جاتا فائربریگیڈ کی گاڑیوں کے آنے کے چند منٹ بعد ہی انکی لگاتار کوششوں سے آگ بجھی اور جب وہ لوگ گھر میں داخل ہوئے تو انہیں تم ملے اور پھر تمھیں ہسپتال لایا گیا پہلے تمہاری حالت زیادہ بری تھی لیکن اب بہت اچھی ہے اور انشاءاللّه تم جلد ٹھیک ہو جاؤ گے اور پھر ہم گھر واپس چلیں گے”..زینب نے اسکا سوال نظر انداز کر دیا تھا اور اسکے بے ہوش ہونے کے بعد کی شروع سے لے کر آخر تک کی ہر بات بتا دی تھی زینب کے لہجے میں کوئی غصّہ ، افسوس ناراضگی نہیں تھی بس نرمی تھی.
"اچھا اور جس وقت آگ لگی تھی اس وقت تم کہاں تھیں اور امی ابو کہاں تھے وہ لوگ گھر سے باہر کس طرح آئے ؟”.شہریار نے ایک ساتھ کئی سوال کر ڈالے.” جس وقت آگ لگی تھی تب میں انس کے کمرے میں تھی امی پڑوسیوں کے گھر گئی ہوئی تھیں اور ابو گھر کا کچھ سامان لینے کیلئے مارکیٹ گئے ہوئے تھے جب میں انس کے کمرے کی صفائی کر رہی تھی تو کچھ جلنے کی بو آئی جب باہر آئی تو گھر کا لاؤنج پوری طرح آگ کی لپیٹ میں تھا میں نے فورا پانی کی ایک بالٹی آگ پے ڈالی لیکن اس سے ذرا بھی فرق نہیں پڑا پھر میں نے مزید دو تین بالٹیاں ڈالیں لیکن آگ کم ہونے کی بجائے بڑھتی ہی چلی گئی میں اس سے بچنے کیلئے انس کے کمرے میں آئی اور دروازہ بند کر دیا لیکن آگ نے لکڑی کے اس دروازے کو جلایا اور کمرے میں داخل ہو کر چاروں طرف پھیل گئی عنقریب میں بےہوش ہو جاتی لیکن میری نظر انس کے کمرے کی کھڑکی پے پڑی جو لان میں کھلتی ہے اور جو اس وقت بھی کھلی ہوئی تھی میں اس کھڑکی سے باہر کود گئی لیکن میں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور گر گئی میرا سر ایک پتھر سے جا کر لگا اور میں بیہوش ہو گئی پھر اسکے بعد میں نے امی سے سنا کہ آگ کو دیکھ کر وہ گھر کے پاس آ گئیں اور اسکے تھوڑی دیر بعد ہی ابو بھی آ گئے باقی آگے کی بات تو تمھیں معلوم ہی ہے”….”ہاں مجھے معلوم ہے اور تم کیسی ہو تمہارا سر بھی تو پھٹا ہوگا نہ”…”ہاں پھٹا تھا لیکن زیادہ نہیں بس دو دن میں ہی ٹھیک ہو گئی لیکن تمہاری حالت زیادہ خراب تھی اس ہی لئے تم تین دن بعد ہوش میں آئے ہو”…”کیا میں تین دن بعد ہوش میں آیا ہوں؟”.شہریار نے حیرت سے کہا .”ہاں نہ”…”..”اففففف اللّه اتنا ٹائم "….”ہاں”…” اچھا ایک بات کہوں”شہریار بلکل سنجیدہ ہو گیا.”ہاں کہو”..جب میں ہوش میں آیا تھا نہ تو میں ہسپتال کے ان سفید کپڑوں کو کفن سمجھ رہا تھا اور اس جگہ کو جنّت لیکن چند منٹ بعد ہی میری غلط فہمی دور ہو گئی کیونکے مجھ جیسا گناہ گار شخص جنّت میں جا ہی نہیں سکتا”زینب جواباً کچھ نہیں بولی شاید اسکے پاس شہریار کی اس بات کا کوئی جواب نہیں تھا آخر کار شہریار نے ہی کہا.”اگر میں مر گیا تو تم خود کو اور امی ابو کو سنبھال لو گی نہ”(زینب کا شہریار کے بیڈ کا پایا پکڑا ہاتھ بری طرح کانپا صرف ہاتھ ہی نہیں اسکی روح بھی کانپى تھی)”فضول مت بولو” وہ اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی تھی شہریار کی اس بات نے زینب پے لرزہ طاری کر دیا تھا وہ اس لمحے کے بارے میں سوچ رہی تھی جب شہریار کی اس بات کو سچ ہونا تھا اس وقت زینب کی کیا حالت ہوتی یہ دنیا تو اسکے لئے ایک قید خانے سی ہو جاتی جہاں وہ قید ہوتی تنہا قید ہوتی اسکا ہمسفر بھی اسکے ساتھ نہیں ہوتا اس وقت زینب کیا کرتی کیا ہوتا اسکا وہ اپنے خیالات میں گم تھی شہریار نے اسکی آنکھوں کے سامنے چٹکی بجائی "کہاں گم ہو؟”…”نہیں کہیں نہیں میں امی کو اندر بھیجتی ہوں” یہ کہہ کر وہ اٹھی اور فورا ہی کمرے سے باہر نکل گئی وہ شہریار سے اپنے آنسو چھپا رہی تھی.
*************************************************
شہریار ہسپتال میں تین دن مزید گزارنے کے بعد گھر چلا آیا تھا ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا تھا کہ آگ کس طرح لگی ، لگی یا لگائی گئی بہرحال تحقیقات جاری تھیں شہریار اور اسکی فیملی کو رہنے کیلئے حکومت کی طرف سے ایک بنگلہ ملا ہوا تھا جب تک انکا گھر ٹھیک نہیں ہو جاتا تب تک انہیں وہیں رہنا تھا شہریار اس وقت اپنے کمرے کی بالکونى میں چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑے کھڑا اپنے سر سبز لان کو دیکھ رہا تھا اور چائے کی دلفریب خوشبو سے لطف اندوز ہو رہا تھا دفعتا اسکی جیب میں رکھا موبائل بجا شہریار نے موبائل جیب میں سے نکالا امجد شاہ کی کال تھی اس نے فورا اٹینڈ کر لی.”ہیلو”…”ہیلو ڈیئر شہریار اب کیسی طبیعت ہے آپکی؟”…”اللّه کا کرم شاہ صاحب آپ سنائیں کیا حال چال ہیں کاروبار ٹھیک چل رہا ہے”…”ہاں تم ڈیوٹی پے نہیں ہو اس لئے ٹھیک ہی چل رہا ہے ویسے میرا وار کیسا لگا تمھیں؟”…شہریار مسکرایا "کونسا وار”….” تمہارے گھر آگ لگوائی نہ میں نے کیسا لگا تھا وہ وار”..”وہ آگ تم نے لگوائی تھی”…”ہاں”…شہریار کو بہت غصّہ آیا.”وہ آگ تم نے لگوائی تھی تمھیں پتہ ہے تمہاری وجہ سے میری جان جاتے جاتے بچی اور میری بیوی کی بھی تمہاری ہمّت کیسے ہوئی یہ سب کرنے کی”…”جیسے تمہاری ہوئی تھی جیسے تم نے میرے کروڑوں روپے کا نقصان کیا تھا ان نقصانات کی قیمت ہے یہ جو تم نے ادا کر دی ہے آئندہ تم میرے خلاف جو بھی کرو اپنے اور اپنی فیملی کے بارے میں سوچ کر کرنا”…”تم بہت پچھتاؤ گے امجد شاہ تمھیں خطرناک موت دوں گا میں.”…..”میں نے اب ایسی دھمکیوں میں آنا چھوڑ دیا ہے شہریار تم میرے خلاف کچھ نہیں کر سکتے اور اگر تم نے میرے خلاف کچھ بھی کیا تو انجام کے ذمہ دار تم خود ہو گے.”…”بلکل میں ہی ہوؤں گا ذمہ دار اور اب تم اپنی موت کی گھڑیاں گننا شروع کر دو بہت جلد تم دوزخ کے سفر پے روانہ ہونے والے ہو”..یہ کہہ کر شہریار نے کال کاٹ دی اور موبائل جیب میں رکھ لیا "یہ جو کچھ بھی ہوا میری وجہ سے ہوا زینب کی جان خطرے میں پڑی میری وجہ سے میرا گھر جل گیا میری وجہ سے میں خود بھی مرتے مرتے بچا میری وجہ سے یہ سب میری ہی وجہ سے ہو رہا ہے میرے گھر والے کتنے پریشان ہیں میری وجہ سے میں بہت برا انسان ہوں میں ایک منحوس انسان ہوں اور اب مجھے اپنی فیملی کیلئے کچھ کرنا ہے سو میں اپنے دشمن کو ہی ختم کر دیتا ہوں اس طرح میری فیملی محفوظ ہو جائے گی ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محفوظ اور اسکے بعد مجھے ایک اور کام سر انجام دینا ہے اپنی زندگی کا سب سے اہم کام” شہریار نے یہ کہہ کر ایک گہری سانس لی اور دور فضا میں تکنے لگا.
***************************************************
شہریار نے اپنی الماری میں سے اپنا پستول نکالا اور اسے صاف کرنے لگا پھر الماری میں سے گولیاں نکال کر اس پستول میں بھریں اتنے میں زینب بھی کمرے میں داخل ہو گئی وہ اسے دیکھ کر بھی نہیں رکا اور اپنا کام جاری رکھا پستول کو جیب میں رکھنے کے بعد وہ زینب سے مخاطب ہوا.”میں اب ایک نئے مشن پے روانہ ہو رہا ہوں زندگی میں پہلی بار اپنے ملک کیلئے کچھ کرنے جا رہا ہوں ایک اہم کام اپنے ملک کیلئے کرنے جا رہا ہوں آج سے میری ہر سانس اپنے ملک کے نام جو بھی کام میں کروں گا وہ اپنے ملک کے نام دیکھو میں نے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کر لی ہے مجھے معلوم ہو گیا ہے کہ میں غلط تھا اس لئے میں خود کو قانون کے حوالے کر دوں گا اپنے ہر جرم کا اعتراف کر لوں گا لیکن اس سے پہلے مجھے ایک اور اہم کام کرنا ہے اور وہ کام کرنے کے بعد ہی میں خود کو قانون کے حوالے کروں گا میرے لئے دعا کرنا کہ میں جو کام کرنے جا رہا ہوں اس میں کامیاب ہو جاؤں اللّه حافظ اپنا خیال رکھنا”یہ کہہ کر شہریار کمرے کا دروازہ کھول کر باہر نکل گیا عين اس ہی وقت زینب کی آنکھ سے ایک آنسو نکلا اور کمرے کے فرش پے گرا یہ آنسو خوشی کا آنسو تھا.
***************************************************
(جاری ہے)

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔