پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#لذتِ_عشق #از_سنیا_چوہدری #ناول_ہی_ناول #قس…

#لذتِ_عشق
#از_سنیا_چوہدری
#ناول_ہی_ناول
#قسط_نمبر_04

فنکشن کو کچھ دن گزر گئے تھے اور وفا اور آریان آفندی کا سامنانہیں ہوا تھا ابھی تک ساراور وفا کالج کی لائبریری میں بیٹھی تھیں
"سارایار تمہیں میتھ کا ٹیسٹ آتا ہے؟”(کمپیوٹر کو رٹامارتی سارا سے وفا نے پوچھا
"کس غریب کو آتا ہے یار تمہیں تو پتاہے کےمجھے میتھ کتنی زہر لگتی ہے” (سارا نے منہ بناکے کہا
"تو میتھ کے ٹیسٹ کا کیا کریں پھر” (وفا نے پریشانی سے پوچھا
” کرنا کیا ہے بنک کریں گے لیکچر”(سارا نے لاپرواہی سے کہا
"اگر پکڑے گئے تو”
"پہلے کبھی پکڑے گئے ہیں جو آج پکڑے جائیں گے”
پڑ اگرکچھ گڑ بڑ ہوئی تو میرا اسمیں کوئی ہاتھ نہیں ہو گا”
"ٹھیک ہے یار”
” ابھی تو چلو نا کمپیوٹر کا لیکچر لو” (وفا نے کہا
"چلو بھئی”
یہ دونوں نا زیادہ لائک سٹوڈینٹ تھیں نا ویک بس لاپرواہ تھی دونوں اور میتھ سے تو اللہ‎ واسطے کا بیر تھا دونوں کو مر مر کر تو پاس ہوتیں تھیں اور آج بھی یہی حال تھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
پہلےکچھ دن سے احسن آفندی کالج آرہے تھے لیکن اب دو دن ہو گئے تھے آریان کو آتےہوۓاس بیچ اسنے وفا کے بارے میں کافی معلومات حاصل کر لیں تھیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
"وفاچلو نا کینٹین چلتے ہیں کیا بے سروں کی طرح ادھر بیٹھی ہیں”(سارا نے وفا سے کہا جو ادھر ادھردیکھ رہی تھی
"چلوچلتے ہیں میرے پیٹ میں بھی چوہے دوڑ رہے ہیں ”
وہ دونوں کینٹین کی طرف جا رہی ہوتی ہیں جب سامنے سے آریان آرہا ہوتا ہے
"سارا چلو واپس چلتے ہیں اگر اسکو پتا چل گیا تو پھس جائیں گی”(وفا نے سارا کے کان میں سرگو شی کی
"کچھ نہیں ہوتا یار چپ چاپ گزر جاتی ہیں” (سارا نے کہا اب وہ دونوں بلکل قریب آ گئیں تھیں اسکے
"کدھر جا رہی ہیں آپ لوگ” (گزرتے ہوے یک دم آریان کی آوازآئ
دونوں نےپہلے ایک دوسرے کو دیکھا اور پھر اسکی طرف
"ہم دونوں” (سارا نے پوچھا
"جی آپ دونوں کیوں کے جہاں تک مجھے معلوم ہے آپ لوگوں کی میتھ کی کلاس ہے” (آریان نے کڑے تیوروں سمیت کہا
"وہ وہ دراصل وفاکی طبیعت حراب ہو رہی تھی تو اسلئے "( سارانے یکدم بہانہ بنایا جس پڑوفا نے اسکے بازو پڑ چٹکی کاٹی جو کے آریان سے چھپی نا رہ سکی
"ٹھیک ہے جائیں آپ لوگ پڑ کل آپ دونوں جو آج ٹیسٹ ہو رہا ہے وہ کل مجھے دیں گی” (آریان اپنی بات کہتا چلا گیا جب کے وہ دونوں حیرت میں غوطہ زن تھیں
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اگلے دن سارا نے تو کالج آنےسے ہی انکاری تھی تھک ہار کروفا اکیلی ہی آگئی سارا کا تو کہنا تھا کے وفا بھی نا جائے پڑ وفا نہیں مانی اور آگئی اور اب دو لیکچر گزر چکے تھے اور وہ انتظار میں تھی کے کب پرنسپل کا بلاوا آے اور ٹیسٹ سے اسکی جان چھوٹے وہ بیٹھ کے میتھ کے فارمولےرٹ رہی تھی جب کلاس کی ایک لڑکی اسکے پاس آئ
"وفا تمہیں پیون انکل ڈھونڈ رہے تھے کے پرنسپل سر بلا رہے ہیں تمہیں اور سارا کو ”
"اچھا ٹھیک ہے” (وفا کہتی ہوئی اٹھ کھڑی ہوئی اورآفس کی جانب چل دی
اپنی ساری ہمت جمع کر کے دروازہ نوک کیا اور جواب ملنے پڑ اندرداخل ہوئی
"السلام عليكم سر”
"وعلیکم السلام!اب کیسی طبیعت ہے آپ کی” ؟
جی ؟(وفا نے حیرانگی سے پوچھا
"وہ کل آپ کی طبیعت حراب تھی نا آپ کی دوست نے بتایا تھا”
"ٹھیک ہے اب” (وفا نے آہستہ آواز میں کہا
"وہ دوسری دوست کدھر ہیں آپ کی”
"سر وہ اسکی طبیعت حرا ب تھی اس وجہ سے وہ نہیں آئ
یہ کیاآپ دونوں نے باری بنائی ہوئی ہے کے پہلے ایک نے بیمار ہونا ہے اور پھر دوسری نے” (آریان نے سخت لہجے میں استفسار کیا
وفاکچھ نہیں بولی آگے سےاسے لگ رہا تھا جیسے سارا کی بات نا مان کر اسنے غلطی کی سارا کی بات مان لینی چاہیے تھی
"بک دیں مجھے”(آخرآریان ہی بولا دل تو کر رہا تھا کے چھوڑ دے بیچاری کو پڑ اس وقت وہ اپنے دل کی نہیں سن سکتا تھا
وفا نے بک دی تو آریان نے کچھ سوال لکھواے
وفا تو سوال کرنے میں مگن تھی لیکن آریان کی نظریں اسی کے چہرے کا طوا ف کر رہی تھیں جو کے اب وفا کو بھی ڈسٹرب کر رہی تھیں آخر کار اسنےسوال کر کے ٹیسٹ پکڑایا
"میں جاؤں سر” (وفا نے پوچھا
"جی”
وفا جانے لگی کے اس کی آواز سن کے پلٹی
"جی سر”
"میں آپ کے گھر اپنے پیرنٹس بھیجنا چاہتا ہوں”
وفاتو اسکی ہمت پے عش عش کرکے رہ گئی جو بھی تھا اسے یہ امید نہیں تھی آریان آفندی سے
"سر ہم اس وقت کالج میں ہیں اور دوسری بات آپ کو سوٹ نہیں کرتاکے اس طرح کی حرکتیں کریں "(پتا نہیں اس میں کہاں سے اتنی ہمت آگئی تھی اپنی بات کہ کے وہ چلی گئی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Apni ray ka izhar zroor kre
جاری ہے