پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#لذتِ_عشق #از_سنیا_چوہدری #قسط_نمبر_14 وفا تو…

#لذتِ_عشق
#از_سنیا_چوہدری
#قسط_نمبر_14

وفا تو جلدی سے آریان کے کمرے سے نکلی اور آپنے کمرے میں آ کے ہی دم لیا دل ابھی بھی ایسے تھا جیسے پسلیاں تور کر باہر آ جائےاسنے نے اپنی تیز ہوتی دھڑکنوں پڑ قابو پانے کی کوشش کی اور آئندہ سے کبھی بھی آریان کے کمرے میں نہ جانے کا طے کرلیا وہ چینج کر کے آکے سونے کی کوشش کرنے لگی پر بار بار ایک ہی منظر آنکھوں کے سامنے آ رہا تھا وہ اسی میں الجھتے ہوئے پتا نہیں کب نیند کی وادیوں میں اتر گئی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اگلی صبح نہایت روشن اور چمکدار تھی وہ شیشے کے سامنے کھڑی تیار ہو رہی تھی یک دم اس کی آنکھوں میں رات کا منظر گھوم گیا اور بے اختیاری میں ہی اس کا ہاتھ اپنی گال کی طرف گیا وہاں ابھی بھی اس سے اس کا لمس محسوس ہو رہا تھا اسنے سر جھٹکا اور اپنی تیاری کی طرف مصروف ہو گئی
وہ نیچے آئ تو آریان اور احسن آفندی ناشتہ کر رہے تھے وہ سلام کرکے ناشتہ کرنے بیٹھ گئی رات کی وجہ سے شرم بھی آ رہی تھی وہ ناشتہ کرکے بابا کو اللہ حافظ بول کر آریان کے ساتھ کالج روانہ ہوگئی اور میتھ کا لیکچر جب ہوا تو اسکو پریشانی نے آن گھیرا کیوں کے رات دیر سے آنے کی وجہ سے اس نے اسائنمنٹ نہیں بنائی تھی اور اب پریشان ہو رہی تھی کیونکہ اسے کنفرم تھا کہ اس کی واٹ لگے گی اسے حیرت تو تب ہوئی جب آریان نے آکے لیکچر شروع کیا اور و فا کی طرف دیکھا جو کہ پریشان سی بیٹھی ہوئی تھی
"سٹوڈنٹ آپ کی اسائنمنٹکل سبمینٹ ہو گی آج نہیں (آریان نے کہ کر وفا کی جانب دیکھا جو کےحیرانگی سے اسے دیکھ رہی تھی لیکچر حتم ہوا تو آریان باہر آیا اور آپنے آفس کی جانب چل پڑا کے اسے آپنے ایک دوست کی کال ا گئی جو کے اسکا یونیورسٹی کا دوست تھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وفا آج ڈرائیور کے ساتھ واپس آئ تھی کیوں کے آریان کو آپنے کسی دوست کو لینے جانا تھا وہ نیچے آئ تو سامنے بیٹھی شخصیت کو دیکھ کر کچھ دیر بول ہی نہ سکی جب کہ مقابل شخصیت کا بھی یہی حال تھا بھائی پڑ کچھ پل میں سمجھ میں آنے کے بعد وہ آگے بڑھی
بھائی (وہ ارسل کے گلے لگ گیجب کے سب حیران سے کھڑے تھے
وفا تم ادھر کیسے تم تو ہوسٹل میں تھی نا ( ارسل کے کہنے پڑ وفا نے ان دونوں کی جانب دیکھا

بیٹا تم آرام سے بیٹھو میں تمہیں بتاتا ہوں (احسن آفندی نے ارسل کو کہا اور ہر بات شروع سے لے کر بتا دی جب کےارسل خاموشی سے سنتا رہا
بیٹا کوئی زبردستی نہیں ہے آگے تم جو بہتر جانو وہ کرو میں تمہارے فیصلے میں تمہارے ساتھ ہوں پر تمہارے ان کو بھی اچھی طرح جانتے ہو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ وہ وفا کے لئے ایک بہترین ساتھی ثابت ہوگا (احسن آفندی نے اسے سمجھاتے ہوئے کہا
ارسل کچھ دیر خاموش پھر بولا
انکل مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ میں آپ کا شکریہ کیسے ادا کروں آپ نے میری بہن کو بچا کر میرے اوپر بہت بڑا احسان کیا ہے میں آپ کا اور آر یان کا شکر گزار ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ جو کہہ رہے ہیں وہ بلکل صحیح ثابت ہوگا اور آریان وفا کے لئے بہترین ہمسفر ثابت ہوگا (ارسل نے کہا جب کہ وفا پہلے ہی جا چکی تھی (آریان جو کہ پریشان سا تھا کے ارسل پتہ نہیں کیا بولے گا اس کے اس طرح بولنے پر شکر کا سانس لیا اور مسرور ساہوکر مسکرا دیا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

وفا ارسل کے ساتھ بیٹھی گپ شپ کر رہی تھی جب حرم بولتی ہوئی آئی پر وہاں ایک اجنبی کو بیٹھے دیکھ کر خاموش ہو گئی
السلام علیکم (اس نے ارسل کو سلام کیا
وعلیکم السلام ( ارسل نے جواب دیا اور وفا کی جانب متوجہ ہوگیا
حرم اونا میں بھائی سے بول رہی تھی کہ آئس کریم کھلانے لے چلیں
یار میرا دل نہیں کر رہا تم چلی جاؤ (حرم میں جواب دیا کیونکہ اسے جانے سے جھجک ہو رہی تھی
پلیز یار چلو نہ مزہ آئے گا (و فا نے حرم کو کہا حرم کو چاروناچار ا ماننا ہی پڑا کچھ ہی دیر میں وہ لوگ آئس کریم کھانے چلے گئے پورے راستے حرم کو اپنے چہرے پر کسی کی نظروں کا حصار محسوس ہوتا رہا گھر آنے پر اس نے دوبارہ جانے سے توبہ کرلی
ارسل ابھی کچھ دن ادھر ہی تھا کیوں کہ گھر کو نئے سرے سے رہن ویٹ کروانا تھا اس نے تو کہا تھا کہ وہ کسی ہوٹل میں جائے گا لیکن احسن آفندی نے ایسا ہونے نہ دیا اب ارسل مستقل طور پر پاکستان آ گیا تھا اور یہاں ہی بزنس اسٹارٹ کرنے کا ارادہ تھا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
و فا لوگوں کے کالج کا ٹریپ جا رہا تھا مری میں وفااور حرم کا دل تھا جانے کا اور احسن آفندی نے بھی ا نہیں اجازت دے دی تھی
یار وفا تم نے اپنی پیکنگ کر لی (حرم نے وفا سے پوچھا
ہاں کر لی ہے کیوں کہ صبح تو ٹائم ہی نہیں ملے گا (و فا نے سارا کو جواب دیا
ہاں میں نے بھی اسی لیے ابھی کرلی اب سو جاتے ہیں نہیں تو صبح آنکھ نہیں کھلے گی (نے کہا اور وہ دونوں سونے کے لیے لیٹ گئی
اگلی صبح چار بجے ہی وہ دونوں اٹھ گئیں کیونکہ 6.0 بجےبسیں کالج سے نکلنی تھیں حرم اور وفا دونوں آریان کے ساتھ کالج پہنچ گئی تھیں پورے سفر وفا تو سوتی ہوئی گئی جب کہ حرم کا حال بھی اس سے مختلف نہ تھا صرف سارا بیچاری تھی جو کہ جاگتی رہی مری پہنچ کر سٹوڈنٹ سارے کچھ دیر کے لئے ہوٹل میں آرام کرنے چلے گئے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

Apni ray ka izhar zror kre
جاری ہے