#لذتِ_عشق
#از_سنیا_چوہدری
#قسط_نمبر_12
"بھائی میں جاؤں” (حرم نے اپنی بکس سمیٹتے ہوےپوچھا
"ہاں ٹھیک ہے تم جاؤ”
حرم اپنی بکس اٹھا کے جانے لگی جب وفانے اسکا دوپٹہ پکڑا حرم نے مر کر وفا کو آنکھ کے اشارے سے پوچھا کے کیا ہے
وفا نے مسکین سی شکل بنائ پڑ حرم مسکراتی ہوئی نفی میں سر ہلاتی ہوئی چلی گئی اور وفا پیچھے دانت پیستی رہ گئی
"کونسا چیپٹر ہے” (آریان نے بک لیتے ہوے پوچھا
"تھرڈ چیپٹر "(وفا نے جواب دیا اور رجسٹر کھول کر دیکھنے لگی
آریان نے وفا کو سوال سمجھانے شر و ع کیے پڑ وفا بے دلی سے سمجھ رہی تھی کبھی جمائ لیتی تو کبھی دھیان کسی اور چیز میں لگاتی
"سمجھ آ گئی” (آریان نے سمجھا کے پوچھا
"جی آ گئی ہے”(وفا نے جان چھڑ وانے کے لئے کہا
"ٹھیک ہے کچھ دیر دیکھو پھر میں ٹیسٹ لیتا ہوں”(آریان کہ کر اپنے لیپ ٹاپ پڑ مصروف ہو گیا جب کے وفاکو بے بسی پڑغصہ آ رہا تھا
اسنےجلدی جلدی سوال سمجھنے کی کوشش کی اورآریان کے کہنے پڑ اسے ٹیسٹ دینا سٹارٹ کیا پڑ جدھر سے اسے سمجھ نا آتی کے کیا کرنا ہے وہ ساتھ ساتھ بتاتا گیا
"اب میں جاؤں” (وفا نے چیک کروانے کے بعد پوچھا
"ہاں جاؤ "(اس کے کہنے پڑ وہ جلدی سے باہر کی طرف بڑھی جب کے وہ اسکے تیزی سے جانے پڑ مسکرا دیا
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آج بلآخر وفا نے ہمت کر کے ارسل کو کال کرکی تھی پڑ اسے دیکھتے ہی آنکھوں میں آنسو آنے لگے
"السلام عليكم بھائی”
"و علیکم السلام کیسی ہے کیسی ہہے میری گریا ” (ارسل نے محبت سے پوچھا
"میں ٹھیک ہوں بھائی آپ کیسے ہیں "(وفا نے آنکھوں میں آئ نمی کو پیچھے دھکیلتے ہوے کہا
"میں بھی ٹھیک ہوں تم اتنے دن سے میری کال کیوں نہیں تھی اٹھا رہی ”
"وہ بھائی اصل میں میرا موبائل تھوڑا حراب ہو گیا تھا اسلئے” (اب کوئی جھوٹ تو بولنا تھا نا
"اچھا ویسے میں نے تمہیں ایک بات بتانی ہے گیس کرو کیا ”
"کیا بھائی بتائیں نا ”
"پہلے گیس لگاؤ "(ارسل نے مزے سے کہا
"ہاۓ بھائی کہیں آپ نے کوئی گوری تو نہیں پسند کر لی (وفانے دہلتے ہوے کہا
نہیں میں بھلا تمہاری مرضی کے بغیر ایسا کر سکتا ہوں”
"پھر” ؟
"پھر یہ کے میں پاکسان آرہا ہوں”
"سچ میں بھائی” (وفا نے خوش ہوتے ہوے پوچھا
"بلکل سچ”
"کب آرہے ہیں؟”
"بہت جلد کسی بھی دن تمہیں سرپرائز مل سکتاہے”
"بھائی بتایں نا” (وفا نے اسرار کیا
"نہیں بھئ یہ توسر پر ائز ہے یہ میں نہیں بتاؤں گا تم مجھے یہ بتاؤ پڑھائی کیسی جا رہی ہے” (ارسل کے پوچھنے پڑ اسکی آنکھوں میں کسی کا چہرہ اگیا یک دم
"ٹھیک جا رہی ہے بھائ” (وفا نے خود کو سمبھالتے ہوے جواب دیا پھر کافی دیر وہ ارسل سے باتیں کرتی رہی
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
وفا اور حرم آریان کے ساتھ ہی کالج جاتی تھیں اور واپسی پڑ کبھی آریان یا ڈرائیور کے ساتھ آتی تھیں حرم کو تو کالج سے چھٹیاں تھیں تو وہ کچھ دن کے لئے اپنی خالہ کے پاس چلی گئی وفا کو بھی ساتھ آنے کا کہا لیکن اسنے کالج کا کہ کر ٹال دیا اور آج اسکی آنکھ دیر سے کھلی کیوں کے رات کو وہ دیر تک اسائنمنٹ بناتی رہی تھی وہ جلدی جلدی تیار ہو کے آئ اور آریان کے ساتھ روانہ ہو گئی اب کچھ کچھ تبدیلی آرہی تھی اس میں پہلے کی طرح نا تو اسے آریان کی باتوں پڑ جھنجھلاہٹ ہوتی اور غصہ آتا
وہ لیکچر لے رہی تھی جب اسےیاد آیا کے اسائنمنٹ تو وہ گھر بھول آئ ہے اور کمپیوٹر والے سر بلکل نہیں بحشیں گے اسے پریشانی ہونے لگی سمجھ نہیں آرہا تھا کے اب کیا کرے لیکچر حتم ہوا تو وہ کلاس سے نکل آئ سارا کو بول آئ کے وہ پانچ منٹ تک آتی ہے اور خود اسکا رخ آریان کے آفس کی طرف تھا
ریسپشن والی میم سے پوچھ کر وہ وہی انتظار کرنے لگی کچھ دیر بعد اسنے اطلاح دی تو وہ اندر کی طرف بڑھی دروازہ نوک کیا اور اجازت ملنے پڑ اندر دا حل ہوئی آریانلیپ ٹاپ پے مصروف تھا اسے دیکھتے ہی لیپ ٹاپ کو سائیڈ پے کیا
"وفا خیریت ہے کچھ کام تھا” (اسنے وفا کو دیکھا جو کے رونے والی شکل بناے کھڑی تھی
"وہ میری اسائنمنٹ گھر رہ گئی ہے اور اگلا لیکچر کمپیوٹر کا ہے” (وفا ے روہانسی لہجے میں کہا اس وقت وہ کہیں سے بھی وہ والی وفا نہیں لگ رہی تھی جو اسکے ساتھ ہمیشہ اکھڑ ی اکھڑی رہتی تھی
"تو اس میں اتنا زیادہ پریشان ہونے والی کیا بات ہے تم بیٹھو میں ابھی کر لیتا ہوں بات”
وفا سائیڈ پے رکھے سوفے پڑ بیٹھ گئی آریان نے کال کی اوربات کر کے وفا کی جانب متوجہ ہوا
"ہو گئی بات کوئی کچھ نہیں بولے گا اور کچھ دیر تک تمہاری اسائنمنٹ آجائے گی ٹھیک ہے ” (وفا نے اثبات میں سر ہلایا
"اب آپ کلاس میں جاؤ اور چھوٹی چھوٹی باتوں پڑ پریشان نہیں ہوتے” (آریان نے مسکراتے ہوے کہا
"تھینک یو” (وفا نے کہا اور باہر نکل گئی جب کے آریان کو لگ رہا تھاکے آہستہ آہستہ سب ٹھیک ہو رہا ہے
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
Apni ray ka izhar zroor kren
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔